offpage optimization 64

آف پیج آپٹیمائزیشن کیا ہے اور اسکا طریقہ کار

 آف پیج آپٹیمائزیشن

آف پیج آپٹیمائزیشن ایسی ٹیکنیک ہے جس کے ذریعے ہم اپنی ویب سائیٹ کی رینکنگ مخصوص کی ورڈز پرسرچ انجن میں بہتر کرتے ہیں
اس ٹیکنیک کا سب سے اہم فیکٹر دوسری ویب سائیٹس پر اپنی ویب سائیٹ کے بیک لنکس بنانے ہوتے ہیں اور اس کے لئے مختلف طریقے اسستعمال کئے جاتے ہیں
یہ ایک لمبا اور تھکا دینا والا پراسس ہے لیکن اس کے اثرات آپ کی ویب بر سدا بہار ہوتے ہیں اور اس پراسس کو اپنائے بٖغیر کوئی چارہ بھی نہیں ہے
اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل پانڈا اگر آن پیچ آپٹیمائزیشن کو 35 فیصد اہمیت دیتا ہے تو آف پیج آپٹیمائزیشن کو 65 فیصد اہمیت دیتا ہے
لیکن ایک بات اہم ہے کہ جب تک آپ کی آن پیج آپٹیمائزیشن آن پیج آپٹیمائزیشن بہترین نہیں ہوگی آف پیج آپٹیمائزیشن کے فائدے اس طرح نہیں ملیں گے جس کو آپ توقع کر رہے ہیں اس لئے دونوں آپٹیمائزیشن کو اپنی طرف سے پوری توجہ سے کرنا چاہیئے

آف پیج آپٹیمائزیشن ٹیکنیکس

یہاں ہم آف پیج آپٹیمائزیشن ٹیکنکیس کا سرسری جائزہ لیں گے جس پر آگے آنے والی پوسٹس میں مکمل تفصیل پڑھ سکیں گے

ڈائریکٹری سب مشن

جیسا کہ آپ جانتےہیں ویب سائیٹس کی بھی ڈائریکٹریز ہوتیں ہیں آپ مختلف اور اچھی ساکھ والی ڈائریکٹریز میں اپنی ویب سائٹس کو سبمٹ کر سکتے ہیں ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان میں اپنی ویب سائیٹ کو سب میٹ کرنے سے آپ کو ان ڈائریکٹریز سے اپنی ویب سائیٹ کے لئے ایک ” بیک لنک” مل جائے گا
دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ ان ڈائریکٹریزمیں اپنی ویب سائیٹ کو سب مٹ کرتے ہوئے اپ کچھ ڈسکرپشن بھی لکھتے ہیں اور جو ان ڈائریکٹریز کو وزٹ کرتا ہے وہ آپ کی ویب سائیٹ کر لنک دیکھ کر آپ کی ویب سائیٹ پر آ سکتا ہے اس طرح آپ کی ویب سائیٹ کو مزید یوزر کے ساتھ بزنس بھی ملتا ہے اگرآپ کی ویب سائیٹ کسی کاروبار سے منسلک ہے

سوشل بک مارکنگ

سوشل بک مارکنگ اور سوشل میڈیا میں کیا فرق ہے اس پر بعد میں بات کریں گے ابھی ہم بات کررہے سوشل بک مارکنگ کی ۔ ہم الگ الگ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر اپنے بزنس کو بڑھانے کے لئے انکے پیجز بناتے ہیں، ان پیجز پر یا سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کے اندر ایک لنک بناتے ہیں اس طرح ہمیں یہاں سے بھی ایک بیک لنک مل جاتا ہے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر ہمیں زیادہ تر  نو فالو لنکس بنا سکتے ہیں
” نو فالو ” اور ” ڈو فالو” لنکس کیا ہوتےاس پر اگے بات ہوگی، نو فالو اور ڈو فالو کا ریشو ہمیں ایس ای آو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا رکھنا پڑتا کہ سرچ انجنز اسکو ” سپیمنگ” کے طور پر نہ لے لے اس لئے ہمیں ایس ای او پراسس کو سمجھنا چاہیئے

ارٹیکل سب میشن

جب ہم کہیں ارٹیکل سب میشن کرتے ہیں تو اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں چند اہم باتیں یہ ہے ایک تو آپ کا آرٹیکل کہیں سے کاپی نہ کیا گیا ہو، یہ بھی نہ ہو کہ چند آرٹیکل جمع کے کے کچھ جملے ایک آرٹیکل سے کاپی کئے کچھ دوسرے سے اور کچھ تیسرے سے آور آرٹیکل تیار، آپ کا اپنا لکھا ہوا اور مکمل اور یونیک آرٹیکل ہونا چاہیے کم سے کم 500 الفاط کا جس میں ” سپیسس” بھی شامل  ہونا چاہیئے
لیکن یہاں کچھ ایکسپشنز بھی ہو سکتیں  ہیں جیسے اگر نیوز ہو تو پھر نیوز، کتاب ہو کوئی امیج ہو یا کوئی وڈیو ہو میں تو زیادہ تبدیلی نہیں کر سکتے تو اس کے لئے جہاں سے آپ نے وہ نیوز اٹھائی ہو اسکا حوالہ یا کریڈٹ اپنے ارٹیکل کے آخر میں دینا ہوتا ہے

بلاگ کمنٹنگ

آپ اگر انٹرنٹ کی دنیا کا جائزہ لیں تو آپ کو ہر قسم کا بلاگ اور ہر قسم کے موضوع پر مل جائے گا بلاگ کمنٹس کرتے ہوئے ہمیں یہ دیکھا ہوتا ہے بلاگ میعاری اور اسکا پیچ رینک اچھاہو توآپ ان بلاگ پر کمنٹس کر سکتے اور اس کے ساتھ اپنے بلاگ کا ایک بیک لنک بنا سکتے ہیں ۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ آپ جس بلاگ ہرکمنٹ کر رہے وہ اس کے بلاگ کے ٹاپک سے ریلیٹڈ ہونا چاہیے، اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ اس بلاگ پر کمنٹس کریں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں اور آپکو نہ صرف اپکی ویب سائیٹ کے لئے یوزر مل سکتا ہے اور اگر آپ کی ویب سائیٹ اگر بزنس ریلیٹڈ ہے تو آپ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے

سوشل میڈیا

پہلے تو آپ کو بتا دوں سوشل میڈیا اور سوشل بک مارکنگ کا فرق ۔۔ سوشل بک مارکنگ کے اندر آپ صرف اور صرف اپنی ویب سائیٹ کا لنک بناتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں اپ اپنی ویب سائیٹ، اپنے بزنس کو پروموٹ کرتے ہیں اسکی آن لائن مارکیٹنگ کرتے ہیں اپ اسکی پروموشن کرتے ہیں یا آپ اپنی ویب سائیٹ کی آن لائن ریپوٹیشن بڑھاتے ہیں یہ سب کچھ ہم فیس بک، ٹویٹر، گوگل پلس وغیرہ میں آپ گروپس ، پیجز بنا کر لائیکز بڑھا کر اپنے فینز بڑھا کر کرتے ہیں  یہ سب سوشل میڈیا میں آ جاتا ہے
تو سوشل بک مارکنگ صرف بیک لنک بنانے کے لئے استعمال ہوتا اور سوشل میڈیا آن لائن پرموشن کے لئے استعمال ہوتا ہے
یہاں ایک لفظ آیا تھا، ری پوٹیشن، جوکچھ ہم آن لائن کررہے اپنی ویب سائیٹ کے لئے وہ ایک طرح سے ہم اپنی ویب سائیٹ کی ریپوٹیشن بڑھا رہے ہیں یعنی ہم جو کچھ اپنی ویب سائیٹ کی آن لائن مارکیٹنگ کر رہے ہوتے اور اصل میں اسکی آن لائین ریپوٹیشن بڑھا رہے ہوتے اس لئے اسی آ ف لائن ایس ای اؤ ٹیکنیکس کو ہم آن لائین ریپوٹیشن ٹیکنیکس بھی کہہ سکتے

وڈیو شئیرنگ

اس ٹیکنیک میں ہم اپنی ویب سائیٹ یا کوئی بھی اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق وڈیوز بنا کر ویڈیو شئیر ویب سائیٹ پر شئیر کرتا ہے اور ان وڈیوز کو دیکھ کر کوئی بھی آپ کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرکے آپ کے لئے یوزر اور کاروبار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، یعنی وڈیو کے ذریعے اپنی ویب سائیٹ کی پروموشن کرنا اس کے اندر اتا ہے، ساتھ میں ایک بیک لنک بھی مل جاتا ہے

فوٹو شئیرنگ

جس طرح ہم وڈیوز میں اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق وڈیوز شئیر کرکے اپنے ویب سائیٹ کی پروموشن کرتے ہیں ویسے ہی فوٹوشئیرنگ میں بھی اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق فوٹوزشئیرنگ ویب سائیٹس پر فوٹو شئیر کرتے ہیں اس کے عللاوہ وہاں سے بھی ہمیں بیک لنکس مل جاتے ہیں

گیسٹ پوسٹنگ

گیسٹ پوسٹنگ میں ہم بٖٖغیر وہاں رجسٹر کئے  اس ویب سائیٹ پر گیسٹ پوسٹنگ کے ذریعے اپنی ویب سائیٹ کا لنک بنا سکتے ہیں، یہاں اکژ نو فالو لنکس بنائے جاتے ہیں

ری ویو پوسٹنگ

اچھی اور معیاری ویب سائیٹ جب پر آپ ری یوز دی سکتے ہیں وہاں اپ ری ویو دے کر اپنی ویب سائیٹ کے لئے بیک لنکس حاصل کر سکتے ہیں لیکن دھیان میں رہےگم نام اور بلیک لسٹڈ ویب سائیٹس میں ری یوز دینا اور بیک لنک کری ایٹ کرنا آپ کی ویب سائیٹ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا، ساتھ میں اپ کو ٹریفک بھی مل سکتا ہے اور بزنس بھی بڑھ سکتا ہے

بلاگ کمنٹنگ

بلاگ کمنٹنگ ابھی تک کام کر رہی ہے اور لیکن جہاں کمنٹ کر رہے ہیں وہ پیج آپکے کنٹینٹ سے ریلیٹند ہونا چاہیے اور اگر اس ریلیٹڈ کمنٹ کا ڈو فالو لنک مل رہا ہے تو یہ اپ کے بہت کام آئے گا اور اپ کی رینکنگ میں اضافہ کرے گا لیکن ایس کی ایک ریشو ہونی چایئے جیسے بیس فیصد اپ بلاگ کمنٹ کر رہے تو فیصد آپ ٹو پوائنٹ زیرو پر کمنٹ کرتے ہیں تو بیس فیصد آپ بلاگ پوسٹنگ کر رہے اس طرح ایک خاص تقسیم و ترتیب کےساتھ کمنٹنگ کرنی ہوگی یہ نہیں کہ سو فیصد ایک ہی کمنٹنگ کرتے چلے جائیں اپ بلاگ فائنڈر ٹول کی مدد سے ریلیلیٹڈ بلاگ تلاش کرنے کے لیے اپنا کی ورڈ ڈالیں تو وہ اس کی ورڈ سے متعلق بلاگ آ جائیں گے اور آپ ان پرکمنٹس کر سکتے لیکن یاد رکھیں جب آپ کمنٹ کریں تو آپ اپنا نام استعمال کریں یا اپنا برینڈ یعنی ویب سائیٹ کا نام لکھ کر کمنٹ کریں کی ورڈ استعمال نہ کریں یہ سپیم میں آتا ہے اور ایہ ایک بلیک ہیٹ ایس ای او ٹیکنک بن جائے گی

ایک ویب سائیٹ ہے جس کا نام ہے myblogguest.com یہاں آپ اپنی سائیٹ کے لئے گیسٹ پوسٹ بھی لے سکتے لنک ایکسچیج بھی کر سکتے یہاں اپ اکاؤنٹ بھی بنا سکتے یہاں آپ گیسٹ پوسٹ ارتھر مل جائیں گے ان سے بات کر سکتے ہیں اور اپ اپنا کنٹینٹ دوسروں کے بلاگ پر بھی پوسٹ کر سکتے

کسی بھی بلاگ کی کوالٹی دیکھنے کے لئے اپ http://moz.com/ پر جائیں اور اس سائیٹ کو وہاں پوسٹ کریں اور دیکھیں اس کا پی اے ڈی اے کیا ہے کسی بھی ویب سائیٹ کا پی اے اگر بیس سے اوپر ہو تو وہ اس قابل ہوتی ہے کہ اس پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے اسکا سپیم سکور چیک کریں اور اسکے اینکر فروفائل چیک کریں، سوشل میڈیا پر اس کی شئیرنگ چیک کریں یہ سب آپ موز ڈاٹ کام سے چیک کر سکتے

ایک سوفٹ وئیر ہے گیسٹ بلاگ ہنٹر کے نام سے اس میں اپ اپنا کی ورڈ لکھیں گے تو بہت سے بلاگ آ جائیں اور آپ کسی سے رابطہ کرنا چاہیں تو ان کو میل کریں اور میل کا ٹیمپلیٹ اپ گوگل سے سرچ کر سکتے گوگل میں سرچ کریں گے ” گیسٹ پوسٹنگ ٹیمپلیٹس” تو بہ بہت سے ٹیمپلیٹس آ جائیں گے

اگر اپ سوفٹ وئیر سے تلاش نہیں کرنا چاہتے تو گوگل میں ان کی ٹرمز سے سرچ کر سکتے
“keyword” + become a contributor”
“keyword” + ” contributing writer”
“keyword” + ” guest post”
“keyword” + ” guest author”
لکھ کر بہت سے لنکس آ جائیں گے ان سے رابطہ کرکے آپ ان کو گیسٹ پوسٹنگ کا کہہ سکتےہیں یا انکے بلاگ پر پوسٹ کر سکتے ہیں

لسٹنگ بیک لنکس

پیڈ لسٹنگ بھی ہو تیں اور فری لسٹنگ بھی ہوتیں ہیں
اگر آپ گوگل میں‌سرچ کریں
submit your site showcase
تو بہت سے سائیٹ آ جاتی ہیں اور وہاں اپ اپنی ویب سائیٹ کو لسٹ کرو سکتے ہیں لسٹنگ کے طور پر ایک اور طریقہ ہےبیک لنک لینے کا وہ یہ ہے کہ اپ اپنی ویب سائیٹ کا فیڈ بیک لیں اور آپ کو بیک لنک مل جائے
http://www.suggestionbox.com/
http://www.criticue.com/
ان جیسے ویب سائیٹ آپ کو مل جائیں گی یا آپ گوگل میں سرچ کر سکتے ہیں

Get free feedback for your site
بہت سی ویب سائیٹس آ سکتیں اور بیک لنکس حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ testimonials کے ذریعے بیک لنکس حاصل کریں جیسے آپ اپنے کی ورڈ کے ریلیٹڈ کسی ویب سائیٹ پر جائیں اور ان سے رابطہ کر کے کہیں کہ آپ ان کی ویب سائیٹ کے متعلق ری ویو دینا چاہتے ہیں اس طرح کے بیک لنکس لینا ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر ایسا بیک لنک مل جائے تو بڑا کام کا ہوتا ہے اس کے لئے بھی آپ گوگل میں Testimonials  کی ورڈ کے ساتھ سرچ کریں اور انکو آفر کریں اگر آپ کی ویب سائیٹ کسی سروسز سے متعلق ہے تو آپ inter800.com میں آپنی سائیٹ انٹر کرکے بیک لنک لے سکتے ہیں یہ ایک پیج رینک 5 کی ویب سائیٹ ہے

مزید مفید ٹپس

نو فالو اور ڈو فالو لنکس کی بات ہو جائے

جن کو سرچ انجن، اتھارٹی نہیں دیتا، ویلو نہیں دیتا، جوس نہیں‌دیتا ان لنکس کو  نو فالو لنکس کہتے ہیں ان کے لئے ایک مخصوص ٹیگز ہیں جو اگے آپ دیکھیں گے یہ اسکو ایسے بھی سمجھ سکتے جیسے آپ کہتے ہیں ہاں یہ بندہ یہ کاروبار کرتاہے لیکن میری گارنٹی نہیں اپ اپنی ذمہ داری پر اس سے کاروبار کر سکتے ہیں
یا ہم کہہ سکتے یہ ویب سائیٹ ہے تو ایس ای او کی لیکن اسکا مواد کتنا اچھا ہے یہ ہم نہیں کہہ سکتے آپ خود دیکھ سکتے ہیں یعنی ہم اسکو کوئی ٹرسٹ نہیں دے رہے، کوئی گارنٹی نہیں دے رہے ،لیکن یہاں ایک بات اہم ہے کہ اچھی سائیٹ کا نو فالو لنک بھی مل جائے تو اسکی اہمیت ہوتی ہے جیسے ویکی پیڈیا کا لنک نو فالو ہوتا ہے لیکن اس کی اہمیت اپنی جگہ پھر بھی ہوتی ہے

لیکن اگر اپ کہتے ہیں اس ویب سائیٹ کو ہم ریفر کرتے ہیں اسکی ہم گارنٹی دیتے ہیں اس پر آپ کو اچھا مواد ملے گا یا یہ ہمارے لئے ٹرسٹڈ سائیٹ ہے تو ہم اسکو ڈو فالو لنک کہیں گے اسکے بھی ٹیگز ہیں جو آپ اگے پڑھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں