کاروبار

کاروبار شروع کرنے سے پہلے چند باتیں مدنظر رکھیں

کاروبار شروع کرنے سے پہلے
اس کاروبار کا انتخاب کریں جس کا آپ کو شوق ہو۔شوق ہو گا تو اچھے انداز سے کر پائیں گے۔
اس کاروبار کا انتخاب کریں جس کی ڈیمانڈ ہو ۔ ڈئیمانڈ ہو گی تبھی تو کاروبار چلے گا۔
اس کاروبار کا انتخاب کریں جس کا آپکو تجربہ ہو۔ تجربہ نہیں ہے تو پہلے سیکھیں ۔ جیسے ڈرائیوری سیکھ کر گارڈی چلاتے ہیں۔ بغیر سیکھے چلائیں گے تو مقصان ہو گا۔

یہ سب چیزیں آپ کی اپنی ریسرچ سے آپکے سامنے آئیں گی۔ ریسرچ اھم ہے بھائی جان۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں ایک پروڈکٹ لانچ کرنے کے لیے دو دو ماہ سے زیادہ ریسرچ کرتی ہیں بھائی جان۔
یہ بھی دیکھیں کہ آپ کے کاروبار میں کم یا زیادہ کتنے ادارے اثر انداز ہیں مثلا ایف بی آر ، فوڈ اتھارٹی ، سول ڈیفنس ، پرائیس کنٹرول وغیرہ
یہ بھی دیکھیں آپ جو کاروبار کرنے جا رہے اس میں پہلے سے کمپیٹیٹر کتنے ہیں اور نئے کمپیٹیٹر کی آمد کے چانس کتنے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں کہ آپ نے جو را میٹیریل یا تجارتی سامان خریدنا ہے اس میں کمیٹیٹر کتنے ہیں اور کتنی آسانی سے اور بروقت مال دستیاب ہے۔

آخر پر مارجن دیکھیں ، انوسٹمینٹ دیکھیں ۔ فیلڈ کے مخلص بندون سے مشورہ اور استخارہ کیجیے۔
پھر مستقل مزاجی سے کاروبار شروع کر دیجیے انشاءاللہ آپ کامیاب ہوں گے۔
یاد رکھیں نوکری آپ تک محدود جبکہ آپ کا اپنا کاروبار نسلیں پالتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

Back to top button