کاروبار کو کامیاب بنانے کے لئے پانچ اہم نقاط
بزنس کو مندرجہ ذیل پانچ نکتوں پہ چلایا جائے تو کبھی فیل نہیں ہوگا انشا ءاللہ
قدر تراشنا
آپ کا گاہک آپ سے تب تک کچھ نہیں خریدے گا جب تک آپ اس کو کم قیمت میں زیادہ قدر فروخت نہیں کریں گے
مثال, اگر آپ دوکاندار ہے اور کوئی آپ ہزار روپے کا سودا سلف لیتا ہے توآپ جلدی جلدی حساب کر لیا کریں کہ آپ اس سے کتنا کما رہے ہیں, مثال کے طور پہ پچاس روپے, آپ اسی پچاس روپے میں اسے پانچ روپے کی ٹافیاں یہ کہہ کر پکڑا دیں کہ آپ کا بیٹا بہت پیارا ہے یہ میری طرف ان کو دے دیجئیے. یقین کریں وہ آپکا پکا گاہک بن جائے گا
مارکیٹنگ
آپ چاہے کتنا بھی اچھا پراڈکٹ/ سروس بیچ رہے ہیں لیکن اگر لوگوں کو پتہ نہیں چلے گا تو آپ کچھ نہیں بیچ سکیں گے. آپ اچھی, سچی اور ٹارگٹڈ مارکیٹنگ کرلیا کریں. آپ اچھی ماکیٹنگ سے گندا پراڈکٹ تو کچھ ٹائم کیلئے چلاسکتے ہیں لیکن بنا مارکیٹنگ یا خراب مار کیٹنگ سے اچھا پراڈکٹ ایک دفعہ بھی نہیں بیچ سکتے
فروخت
آپ جب لگاتار فروخت نہیں کریں گے اور اس کو بڑھائیں گے نہیں آپ کے کاروبار میں مسائل پیدا ہونگے. تو توجہ دے کہ کم منافع پہ ہی صحیح مگر لگاتار سیل نکال لیا کریں اور اس کو بڑھانے پر بھی توجہ دیا کریں.
قدر کی رسد
اس پوائنٹ میں سچائی, ایمانداری اور اخلاص کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے. اگر آپ کسی چیز کو جھوٹ کہہ کر اور بڑھا چڑھا کر بیچ دیں گے مگر اس میں مقررہ کوالٹی نہیں ہوگی تو یہ نا صرف آپ کے اس گاہک کو متنفر کرڈالے گی بلکہ آپ کے مزید گاہک بھی توڑ ڈالیں گی. لہذا ہمیشہ اچھی ایک نمبر چیز بیچا کریں اور وہی بتایا کریں جو پراڈکٹ کی کوالٹی ہو
کمائی
آپ چاہے جتنا بھی اچھا کام کر رہے ہیں مگر اگر آپ کمائیں نہیں تو آپ کا کاروبار بند ہوجانا ہے چاہے جلد ہو یا بدیر
اور آپ کا کام کاروبار بھی نہیں بلکہ ایک ہابی ہوگی. مثال, ایدھی صاحب بہت بڑا ادارہ چلاتے تھے جس میں کروڑوں روپے لگتے تھے مگر ایدھی صاحب کماتے نہیں تھے تو ان کے کام کو کوئی کاروبار نہیں کہا تھا. کاروبار میں کمائی کو اولین اہمیت حاصل ہوتی ہے