الیکٹرک شاک سے بچاؤ کے لئے یہ ضرور استعمال کریں
ہم آئے روز سنتے ہیں کہ فلاں گھر میں کسی کو کرنٹ لگا اور وہ جان کی بازی ہار گیا یا گئی تب ہمیں بھی لاشعوری طور پر بجلی کے آلات کو ہاتھ لگاتے ہوئے ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے۔ایسے میں ہمیں یہ خیال نہیں آتا کہ کیا اس سے حفاظت کا کوئی طریقہ۔بھی ہے کہ نہیں۔ چلیں آج میں آپ کو الیکٹرک شاک سے بچاو کے لئے استعمال کی جانے والی ڈیوائس کے بارے بتاتا ہوں جو کہ ہر گھر میں ضرور لگی ہونی چاہئے۔اس کو لگانے کےلئے نہ ہی کسی مخصوس مہارت کی ضرورت ہے اور نہ ہی یہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی۔ آپ یہ بازار سے لیکر باآسانی اپنے لوکل الیکٹریشن سے لگوا سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں دو طرح کی ڈیوائس موجود ہیں۔
1—Earth Leakage circuit breaker(ELCB)
2—Residual Current Device (RCD)
ان کو آپ اپنی مین ڈی بی جہاں پر بریکر لگے ہوئے ہیں وہاں پر مین سپلائی میں لگا سکتے ہیں جس کے بعد اگر کہیں پر بھی کوئی کرنٹ کی لیکج ہو گی یا کوئی آلہ باڈی کے ساتھ شارٹ ہو گا تو یہ فوراً بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی۔اولازکر آپ نے صرف مین سپلائی کے سیریز میں لگا دینا ہے اور ثانی الازکر کو لگانے کے لئے آپ کی ڈی بی میں پراپر ارتھ کا ہونا ضروری ہے جو کہ ہمارے ہاں نہیں ہوتا ۔اس لئے (ELCB)آپ
ہی کو فوقیت دیں اور آج ہی مارکیٹ سے لیکر اپنے گھر لگائیں تاکہ آپ اور آپکے گھر والے کسی ناگہانی حادثہ سے محفوظ رہ سکیں۔