What is DA and PA in SEO 98

ڈی اے اور پی اے کیا ہوتا ہے

ایس ای او” کی زبان میں ڈی اے اور پی اے کیا ہوتا ہے ؟”

یہاں ” D ” سے مراد ہے Domain اور ” A” سے مراد ہے Authority
اور ” P ” سے مراد ہے Page اور ” A” سے مراد ہے Authority
تو DA سے مراد ہو گیا Domain Authority
اور PA سے بنتا ہے Page Authority
ان دونوں کو اکٹھا بھی پڑھتے ہیں اور یہ کہلاتا ہے DAPA
اب بات کرتے ہیں ڈومین اتھارٹی اور پیج اتھارٹی کیا ہوتیں اور انکا کیا رول ہے ان کو کیسے بڑھایا جا سکتا
یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ یہ دونوں ٹرم گوگل کی جانب سے سامنے نہیں آئیں بلکہ اس کو سامنے لانے والے  ماز ڈاٹ کام  ایک وئب سائیٹ ہے جس نے یہ سسٹم یا الگورتھم متعارف کروایا یہ سمجھ لیں یہ ریکنک سسٹم ہے جو 100 تک ہوتا ہے ڈومیں اور پیج کی اہمیت کو ظاہر کرتا اور یہ رینکنگ سسٹم گوگل کے ” ٌییج رینک” کی جگہ لے رہا ہے

Domain Authority

اتھارٹی سے مراد سمجھ لیں وہ طاقت جس سے آپ کوئی کام کر سکتے اسی طرح ایک پیج اور ڈومین کی بھی اتھارٹی ہوتی ہے یہ گوگل کی ٹرم نہیں ہے یہ موز ڈاٹ کام نامی  سائیٹ کی ٹرم ہے موز ایک سائیٹ ہے جو ایس ای اؤ کے بارے میں بہت مشہور ہیں اورانہوں نے بھی بہت سارے ٹپس اور ٹولز بناتے ہیں کسی ویب سائیٹ کی اتھارتی ایک سے سو تک ہوتی ہے اور گوگل بھی اس اتھارتی کو مانتا ہے  گوگل تقریبا 002 چیزیں سامنے رکھ کر اپنی رینکنگ بناتا ہے

اسکا تعین کیسے ہوتا ہے تو اس کا تعین بیک لینکس سے ہوتا ہے بیس سے اوپر کے نمبرکو ہم اچھی اتھارتی تسلیم کرتے اور تیس کو بہت اچھی اور اسی طرح اورپر جاتے جائیں اور آپ کی ڈومین اتھاڑتی 100 تک چلی جاتی ہے نارمل ہم جیسے ویب ماسٹر زیادہ سے زیادہ تیر مارلیں تو چالیس پچاس تک پہنچ جاتے ہیں

اس کو ہم اس طرح بھی لے سکتے ہیں کہ ہمارے دوسری بڑی اور چھوٹی ویب سائیٹ سے کیسے تعلقات ہیں اور وہ ہمیں کس نظر سے دیکھتے ہیں کیا وہ ہمیں ریفر کرتے ہیں
اسی طرح ڈومیں نیم کی اپنی اتھارٹی ہوتی ہے اور ایک سنگل پیج کی اپنی اتھارٹی ہوتی ہے اسی طرح ایک ڈومین ایک پیج بھی ہوتا ہے اور ایک ڈومین بھی ہوتی ہے اس لئے اس کی ایک پیج اتھارٹی بھی ہوگی اور ایک پیج اتھارٹی بھی ہوگی
لیکن ایک سنگل پیج کی صرف پیج اتھارٹی ہوگی کیوںکہ وہ پیج ہوتا ہے ڈومین نہیں
چیک کرنے کے لئے ہم جاتے ہیں ahrefs.com پر اور اپنی ڈومین کی اور پیجز کی اتھارٹی چیک کرتے ہیں
دوسری سائیٹ ہے https://moonsy.com/ یہاں بھی آپ چیک کر سکتے ہیں
جن کی ڈومین اتھارٹی اچھی ہے تو سمجھ لیں اسکے اس ویب سائیٹ کے اچھے بیک لنکس زیادہ ہیں اور اس کو بہت سی ویب سائیٹ ریفر کر رہی ہیں
بیک لنکس کی تعداد ہم الیکسا رینک میں چیک کر سکتے ہیں
اسی طرح ہم پیج اتھارٹی بھی چیک کر سکتے ہیں
شروع میں اپ کی ڈومین اتھارتی کم ہو تی ہے اس لئے کوشش کریں اسکو بڑھائیں اور اور جب اچھی ہو جائے تو ان ویب سائیٹس سے بیک لنکس لیں جن کی ڈومین اتھارتی آپ سے زیادہ ہو
پیج اتھاڑتی کا تعلق آپ کے کنٹینٹ سے ہے جب آپ کے اچھے کنٹینٹ میں اضافہ ہو گا تو آپ کی پیج اتھارٹی خود بہ خود بڑھے گی اس لئے آپ بیک لنک وہ بنائیں جہاں اپ کی ڈومین اتھاڑتی سے زیادہ کی ڈومین ہو اور اچھا کنتینٹ اپکے پیج اتھارٹی میں مین خود ہی اضافہ کر دے گا
جب آپ کی ڈومین اتھارتی اچھی ہوگی تو آپ کی رینکنگ میں بھی اضافہ ہوگا اورایڈورٹائیزر آپ کی ویب سائیٹ کی جانب متوجہ بھی ہوں گئے

 Domain Authority ڈومین اتھارٹی

ڈومین اتھارٹی سے مراد ایک ایسا سسٹم یا الگوریتھم ہے جو کسی بھی ڈومین کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے
آپ کہیں گے یہ کیسے پتہ چلتا کسی ڈومین کی ڈومین اتھارٹی کیا ہے اور اس میں کونسی باتوں کو سامنے رکھ کر کسی بھی ڈومین کو ڈومین اتھارٹی دی جاتی تو اسکا جواب ہے تقریبا چالیس کے قریب فیکٹرز ہوتے جن کو سامنے رکھتے ہوئے کہا جا سکتا اس ڈومین کی اتنی ڈومین اتھارٹی ہو سکتی ان ٖفیکٹرز پر آگے بات ہوگی
ایک ویب سائیٹ ہے https://moz.com/researchtools/ose یا https://moonsy.com/ یہاں آپ کسی بھی ڈومین کی ڈومین اتھارٹی چیک کر سکتے کسی بھی ڈومین کی 30 تک اتھارٹی کو اچھا تصور کیا جاتا اور اس سےجتتی اوپر جاتی اسکی اہمیت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے

پیج اتھارٹی Page Authority

پیج اتھارٹی اور ڈومین اتھارٹی میں کوئی خاص فرق نہیں پیج اتھارٹی سے مراد آپ کی ڈومین کے پیجزہیں اورہر پیج کی اپنی اتھارٹی ہوتی ہے اس ویب سائیٹ سے آپ اپنی ویب سائٹ کے پیجز کی اتھارٹی چیک کر سکتے

https://moz.com/researchtools/ose

پیج اتھارٹی اور ڈومین اتھارٹی کو کیسے بڑھایا جا سکتا

پیج اتھارٹی اور ڈومین اتھارٹی بڑھانے کا سب سے اہم اور بہترین طریقہ ” کوالٹی” بیک لنکس بنانا ہے
بلاگ کمنٹس کرنے سے بھی پیج اتھارٹی اور ڈومین اتھارٹی بڑھائی جا سکتی ہے
فورمز وغیرہ میں کمنٹس کرنے سے بھی ” ڈی اے پی اے” بڑھایا جا سکتا
دو مشہور ویب سائیٹ ہیں جو اصل میں فارمز کے سرچ انجنز ہیں آپ یہاں اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق فارمز تلاش کرکے کمنٹس کر سکتے
http://omgili.com/
http://boardreader.com/
سوشل میڈیا کو استعمال کیا جا سکتا
گیسٹ پوسٹنگ بھی اہم کردار ادا کریں
کچھ لوگ فری ٹیمپلٹس، تھیمس، پلگ انز وغیرہ ” مفت” آفر کرتے ان سب میں وہ اپنی ویب سائیٹ کا لنک دیتے اس طرح انکی ڈومین اتھارٹی میں اضافہ ہوتا
ایک ہی ویب سائیٹ پر بار بار لنک بنانے سے فائدہ نہیں ہوگا اس لئے مختلف ویب سائیٹ پر لنکس بنائیں

چند اہم باتیں

ایک بات یاد رکھیں سرچ انجنز انسان کے قدرتی رویئے کو اہمیت دیتی ہیں یہ نہیں کہ آپ بیک لنک بنانے شروع کریں تو ایک دن میں سیکڑوں بیک لنک بنا دیں یا ایک ہی دن میں بہت سے کمنٹس یا فارمز پر پوسٹس کر دیں یا کوئی بلیک ہیٹ  گرے ہیٹ ایس ای اؤ ٹیکنیک استعمال کریں اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کی ویب سائیٹ کو سرچ انجنز پینالائز کر دیں گی اور سرچ انجنز میں سپیم کی وجہ سے آپ کی ویب سائیٹ یا تو بین ہو جائے گی یا سرچ انجن کے کسی کونے میں پڑی ہوگی جہاں کسی کی نظر نہ پہچ سکے

جب تک آپ کی ویب سائیٹ پر کوالٹی کنٹینٹ نہیں ہوگا سب کچھ بےکار ہے اس لئے سب سے پہلے آپ ویب سائٹ کو جتنا ہو سکے معیاری بنائیں اور اسکو سرچ انجنز اور یوزر فرینڈلی ہونا چاہیے
بار بار ایک ہی بلاگ، فارمز، پر کمنٹس۔ پوسٹنگ نہ کریں مختلف ویب سائیٹ جن کی ڈومین آتھارٹی اچھی ہووہاں پر اپنی ڈومین اٹھارٹی بڑھانے کے لئے کمنٹس اور پوسٹ کریں
ہمیشہ کوالٹی بیک لنک کا استعمال کریں اور یہ دیکھ لیں کہ جس سائیٹ پر آپ اپنا لنک بنا رہے وہ سائیٹ ” سپیم” تو نہیں کر رہی  کوئی ویب سائیٹس سپیم میں اس وقت جاتی جب بے بے شمار غیر معیاری ، ان ریلیٹڈ بیک لنکس بناتیں ہیں یا انکے لنکس سپیم ویب سائیٹس پر موجود ہوتے، یا آپ فیک ٹریفک سے آپ اپنی سائیٹ کو اوپر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں یا آپ کی ویب سائیٹ پر کاپی رائیٹ میٹریل ہو، یا ایسی سائیٹس جو کریک وغیرہ کا میڑیل مہیا کرتیں، اور جب کاہی رائیٹ میٹریل  آپ اپنی ویب سائیٹ پر استعمال کریں گے تو آپ کا ” ایڈ سینس” بھی افیکٹ ہو گا اور اگرآپکے کاپی رائیٹ کی کمپلین آ گئی تو آپ کا ایڈسینس بین ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں