Black Hat, White Hat and Grey Hat SEO Techniques 93

ایس ای او کی اقسام وائیٹ ہیٹ، گرے ہیٹ، بلیک ہیٹ

اگر ہم بات کریں ایس ای آو کی تو اسکو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا سکتا
وہ کچھ یوں ہیں
وائیٹ ھیٹ ایس ای آو
بلیک ہیٹ ایس ای آو
گرے ہیٹ ایس ای آو
سب سے پہلے بات کریں گے گے وائیٹ ھیٹ ایس ای آو

وائیٹ ھیٹ ایس ای آو کیا ہوتا

وائیٹ ہیٹ ایس ای اؤ کو  ایتھیکل ایس ای آؤ بھی کہا جاتا ہے اس سے مراد وہ ایس ای آو  ہےجو اخلاقی طور بھی بھی درست ہو اور اس میں سرچ انجنز کے مسلمہ اصولوں کو فالو کیا جاتا ہو وائیٹ ہیٹ ایس ای اؤ میں سرچ انجنز کی گائیڈ لائن کو فالو کیا جاتا اور سرچ انجنز کے بنیادی اصولوں اور رولز کو نہیں توڑا جاتا
وائیٹ ھیٹ ایس ای آو، ایس ای او پراسس کی آپ خامی کہہ لیں یہ خوبی، یہ ایک سلو پراسس ہوتا اور اس میں ویب سائٹ اپنے نیچرل انداز میں بڑھتی یا گرو کرتی ہے لیکن اس کے اثرات ہمیشہ مبثت ہوتے اور ہمیشہ قائم رہتے ہیں
اس لئے ہمیں ہیمشہ کوشش کرنی چاہیے وائیٹ ھیٹ ایس ای آو کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویب سائیٹ کو نیچرل انداز میں سرچ انجنز کی رینکنگ میں ٹاپ پر لائیں
وائیٹ ہیٹ ایس ای اؤ پر کام کرنے والوں کو صبر اور متسقل مزاجی سے کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس طریقے سے کسی بھی ویب سائیٹ کے کسی بھی کی ورڈ کو رینک کرنے میں اچھا خاصا عرصہ درکار ہوتا جو چھ ماہ بھی ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ بی

بلیک ہیٹ ایس ای آو

جیسے کہ نام سے ظاہر ہے بلیک ہیٹ ایس ای آو ، وائیٹ ہیٹ ایس ای آؤ کا الٹ ہے ہے اور اسکو ” ان ایتھیکل ایس ای او ” بھی کہتے ہیں
بلیک ہیٹ ایس ای آو میں سرچ انجنز کی کسی گائیڈ لائیں کا خیال نہیں کیا جاتا نہ ان کے اصولوں کی پرواہ کی جاتی ہے اور تمام ” اوچھے ہتھکندے” استممال کئے جاتے ہیں
بلیک ہیٹ ایس ای آو کی وجہ سے کی ورڈ ریکنگ بہت تیز ہوتی اور لیکن اس کے اثرات کچھ عرصہ کے لئے ہوتے اور ویب سائیٹ پر اسکے اتنہائی منفی اثرات پڑتے
اور ایک وقت آتا بلیک ہیٹ ایس ای آو کے استعمال سے آپ کی ویب سائیٹ کو سرچ انجنز ” بلیک لسٹ ” کر دیتے اگر ایسا ہو گیا تو سمجھیں آپ کی ویب سائیٹ سرچ انجنز کی سرچ سے ایسے غائب ہو گئی کہ جیسے تھی ہی نہیں
آپ کہیں گے سرچ انجنز کو کیسے خبر ہوتی کہ اس ویب سائیٹ نے بلیک ہیٹ ایس ای آو کا استعمال کیا ہے
تو اسکا جواب ہے آج کل سرچ انجنز کے سوفٹ ویئر بہت ترقی کرچکے اور انکے فلٹر کسی بھی وہب سائیٹ کے اندر جھانکنے صلاحیت رکھتے خاص طور پر گوگل نے تو نے تو ایسے ” جانور” پال رکھے جو بلیک ہیٹ ایس ای آو کرنے والی ویب سائیٹ کو کچا چبا جاتے ہیں ان جانورں کے نام اور کام کے بارے میں اگے ذکر ہوگا
یہاں تھوڑا سا بلیک ہیٹ ٹیکنیکس پر بات ہوجائے تاکہ آپ کو اندازہ ہو یہ کیا ہوتی ہے

بلیک ہیٹ ایس ای آو ٹیکنیکس

لنک سپیم
کی ورڈ سٹفنگ
کلاکنگ
چھے یوئے لنکس یا نظر نہ آنے والے لنکس
چھپے ہوئے الفاظ یا نظر نہ آنے والا ٹیکسٹ

گرے ہیٹ ایس ای آو

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کوئی کلائنٹ آپ کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے جلد از جلد میری ویب سائیٹ کی ریکنگ بہتر کریں یا کسی خاص کی وڑڈ کر جلد از جلد رینک کروا دیں، اب آپ اگر وائیٹ ھیٹ ایس ای آو استعمال کرتے تو وہ بہت ٹائم کے بعد رینکنگ اچھی کرے گا اور اگر بلیک ہیٹ ایس ای آؤ استعمال کرتے تو کلائینٹ کی ویب سائیٹ کا بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ہوتا تو اس کے لئے گرے ہیٹ ایس ائی آؤ کا استعمال کرنا پڑے گا
گرے ہیٹ ایس ای آو اصل میں وائیٹ ہیٹ ایس ای آو اوربلیک ہیٹ ایس ای آؤ کا ملاپ ہے
اس پراسس میں ہم 90 فیصد وائیٹ ہیٹ ایس ای آو میں 10 فیصد بلیک ہیٹ ایس ای آؤ کا نمک ملا کر کی ورڈ کو سرچ انجنز میں رینک کرنے کی کوشش کرتے ہیں
لیکن گرے ہیٹ ایس ای آو کو اتبدائی مراحلے میں استعمال نہیں کرنے چاہیئے جبکہ آپ ابھی ایس ائی آؤ کو پوری طرح نہیں جانتے ہوں ورنہ اگر اس پراسس میں بلیک ہیٹ ایس ائی آؤ کا استعمال زیادہ ہو گیا تو اپ کی ویب سائیٹ کا بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں