رپورٹ کے مطابق رینجرز کے دستے نے انہیں گرفتار کیا ہے بھاری نفری انہیں لے کر نامعلوم مقام کیطرف روانہ ہوگئی ہے ۔ انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے ۔نیب حکام نے انہیں وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد گرفتار کیا۔
عمران خان اپنے کیس میں بائیومیٹرک کروانے کے لئے جارہے تھ اسلام آباد ہائیکورٹ مکی ڈائری برانچ میں بائیو میٹرک کروالے کے بعد ان کی گرفتار ی کے دوران وکلا اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی تاہم تصادم میں پولیس نے وکلا کو پسپا کردیا ۔ جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔