Youtube Tags 43

یوٹیوب ٹیگز کیسے لکھے جائیں اور انکا کیا مقصد ہوتا

وڈیو ٹیگز کیا ہوتے اور انکا کیا مقصد ہوتا
—————————————-
آج ہم بات کریں گے، دنیا کے تمام وڈیو کری ایٹرز یا وڈیوز بنانے والے جانتے کہ ایک
اچھے اور طاقت ور میٹا ڈیٹا کی کیا اہمیت ہوتی، میٹا ڈیٹا اصل میں وڈیو کے بارے میں معلومات دے رہا ہوتا کے اس وڈیو میں کیا ہے اس کا کس سے تعلق ہے، اور یہ کس مقصد کے لئے بنائی گئی ہے، میٹا ڈیٹا کو ہم وڈیو کی عمارت کی بنیاد بھی کہ سکتے وڈیو جتنی بھی اچھی ہو اسکو ایک بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ بنیاد میٹا ڈیٹا ( ٹائیٹل، ڈسکرپشن، ٹیگز) فراہم کرتے
یوٹیوب وڈیو ٹائیٹل پرتو ہم بات کر چکے آج باری ہے وڈیو ٹیگز کی، وڈہو ٹیگز کی وہ اہمیت نہیں رہی جو کسی زمانے میں ہوتا کرتی تھی لیکن اسکے باوجود یہ ٹیگز آپکی ” سیو سٹریٹیجی” ایک اہم کردار ادا کرتے، ٹیگز کو ہم وڈیو کے کی ورڈز بھی کہہ سکتے انکی دو اقسام ہوتیں،
شارٹ کی ورڈز اور لانگ ٹیل کی ورڈز
————————————
اس کی مثال یوں ہے کہ ایک لفظ کو شارٹ کی ورڈ کہیں گے اور ایک سے زائد الفاظ لانگ کی ورڈ ز کہتے جا سکتے اس کی مثال ” Video ” ایک شارٹ کی ورڈ ہے اور “Funny Videos ” ایک لانگ کی ورڈ ہے
اکر ” SEO” ماہریں سے ہوچھا جاتے تو انکے مطابق لانگ کی ورڈز کی رینک کرنا آسان ہوتا اور اس سےزیادہ ٹریفک آنے کا امکان ہے
اس کی مثال کچھ یوں ہے اگر ہم شارٹ کی ورڈ ” Music ” کو رینک کرنا چاہیں تو یہ رینک کرنا ممکن نہیں ہوگا ، کیوںکہ اس کی ورڈ پر روز لاکھوں وڈیوز اپ لوڈ ہوتی اور ہماری وڈیو انکے وڈیوز کے سیلاب میں کہیں بہہ جائے گی تو ہمیں مزید سیپیسفک ہونا پڑے گا جیسے اگر میوزک وڈیو عاطف اسلم کی ہے تو ہم کہہ سکتے “Atif Aslam Music Video” لیکن یہ بھی رینک کرنا آپ کو مشکل لگ رہا ہوگا تو آپ اس کی ساتھ 2017 کا اضافہ کر سکتے ایسے ہی لانگ ٹیل کی ورز سے آپ اپنی وڈیو سرچ انجنز میں اچھی طرح اوراوپر رینک کر سکتے
آپ کو Google’s auto-complete feature کے بارے میں بتاتی
جیسے میں سرچ کرتی
Pakistani
تو گوگل نے مجھے Suggest کیا
Pakistani Dramas
Pakistani Songs
Pakistani Actress
Pakistani Dresses
Pakistani Girl
Pakistani Drama List
Pakistani New Movies
Pakistani Stage Drama
Pakistani Movies Download
یہ گوگل نے کیوں تجویز دی کہ آپ یہ تو سرچ نہیں کرنا چاہ رہے ، تو گوگل نے یہ لسٹ کیوں دی ؟ کیونکہ کوگل کو ہونے والی سرچز سے اندازہ ہوتا کہ لوگ کیا سرچ کررہے تو وہ آپ کی آسانی کے لئے پہلے ہی تجویز کر دیتا تاکہ آپ کو ٹایپنگ نہ کرنی پڑے ۔تو کیوں نا ہم انہیں کی ورڈ میں چند الفاظ کا اضافہ کرکے اپنے وڈیوز کے ٹائیٹل بنائیں تاکہ ہماری وڈیو کے کی ورڈز زیادہ سے زیادہ سرچ ہوں اور کہیں نہ کہیں ہماری وڈیو کے رینک ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائیں
کی ورڈ کا استعمال سیکھنے کے لئے آپ کو Google Keyword Planner سیکھنا چاہیے اور اس سے کیسے کیو ورڈ نکالتے جو اچھی طرح رینک ہو سکتے اس بارے میں ایک پوسٹ کرچکی امید ہے اس پوسٹ کی طرح وہ پوسٹ بھی آپ نے پوری نہیں پڑھی ہوگی

——————
اپ ڈیٹ
——————

یوٹیوب ٹیگز چند اہم باتیں
———————————–
پہلے بھی یوٹیوب ٹیگز پر پوسٹ کر چکی یہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،یوٹیوب ٹیگز کے سلسلے کو دوبارہ جوڑتے ہیں اور اس میں مزید بیش بہا معلومات کا اضافہ کرتے ہیں
یوٹیوب ٹیگز کو استعمال کرنے کی تین اہم وجوہات ہیں
پہلی ہے سرچ انجن آپڈیمائزیشن کے لئے ان کا استعمال ازحد ضرور ہے
دوسری وجہ یوٹیوب سرچ رینکنگ میں ان کی وجہ سے اضافہ ہوتا ور یوٹیوب آپ کی وڈیو کو بہتر ٹیگز کی وجہ سے ریلیٹڈ وڈیوز میں اوپر لاتا، جب آپ مخصوص ٹیگز اور عام ٹیگز کو اپنی وڈیوز میں استعمال کرتے تو، یوٹیوب الگورتھم کو آپ کی وڈیو کے بارے میں بالکل سہی معلومات ملتی ہیں اور وہ یہ جان سکتا ہے آپ کی وڈیو میں کونسا مواد موجود ہے، اوروہ انکے سامنے آپ کی وڈیو لاتا ہے جب کوئی آپکی وڈیوز میں موجود ٹیگز کے مطابق سرچ کرتا ہے۔ اگرآپ اپنی وڈیوز میں ٹیگز کا استعمال بہترین طریقے سے کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی وڈیوز کے ویوز مین اضافہ نہ ہو
ٹیگز کا استعمال Audience Retention ( اس سےمراد آپکی وڈیو کتنی دیر تو کوئی دیکھتا ) میں اضافہ کرتا اور آج کل اسی وڈیو کو بہتر رینک کرتا جس کی Audience Retention بہتر ہوتی، اور اس کو بہتر کرنے کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ٹیگز کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے اور ٹیگز وہی ہونے چاہیں جو آپ کی وڈیوزمیں ہے ورنہ آپ کی وڈیو فلیگ کر دی جائے گی یا دیکھنے والے چند لمحات دیکھ کر بند کر دےگا اور آپ کے چینل کا Audience Retention ریٹ کم ہوتا جائے گا ور رینکنگ گرتی جائے گی
اس لئے اب غلط ٹیگز استعمال کرتے وقت سوچ لیں اب یوٹیوب پہلا والا نہیں بہت تیز ہو گیا ہے اور اسکا سسٹم وڈیوز کو چیک کرتا رہتا اور انہی وڈیوز کو اوپر لاتا جس اس قابل ہوتیں یوٹیوب الگورتھم چند ہی دن جان لیتا کہ اپ نے ٹیگز میں دیکھنے والوں کو دھوکہ دیا ہے اور دیکھنے والے آپ کی وڈیو دیکھنا پسند نہیں کر رہے، وہ آپ کی وڈیو کو کبھی بھی اچھا رینک نہں کرےگا، اور وہ آپ کی وڈیو، ان سرچز پر بند کر دےگا جس پر آپ نے دیکھنے والوں کو دھکا دیا ہے، اور نہ وہ آپ کی وڈیو ریلییٹڈ وڈیوز میں لائے گا سمجھ لیں وہ اپ کی ودڈیو کو سرچ کے اس اندھیرے مین پھینکے گا جہاں سے خودآپکو بھی اپنی وڈیو نہیں ملے گی
دوسری جانب آگر اپ نے ٹیگز سہی استعمال کئے اور، آپ کی وڈیوزدیکھنے والے آپ کی وڈیوز کو پورا دیکھیں کیوں کہ انکو وہ معلومات مل رہی جس کے لئے وہ آتے تھے اور اپ کی وڈیوز کا رینگ خودبخوداوپر جائے گا اور یوٹیوب آپ کی وڈیوزوک دوسروں کے لئے سجسٹ کرےگا۔

تیسری اور بہت ہی اہم وجہ جب آپ اپنی وڈیوز کومونیٹائیز کرتے تو ، آیڈورٹائیرز کسی اپنے کچھ جن کی ورڈز پر اپنے اشتہار چلوانا چاہتے اگر ان جیسے یا ان سے ملتے جلتے ٹیگز آپ نے استعمال کئے ہیں تووہ آیڈزآپکی وڈیوزپر چلیں گے، اور اس اچھی ٹیگنگ کی وجہ سے آپ کی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ اگرآپ کی وڈیو اچھی رینک اور اپ کے ٹیگز بھی اچھے ہیں تو آپ کی وڈیوز پر ان خاص ٹیگز کی وجہ ایڈز BID زیادہ ہوگی اور آپ کی ارننگ میں مزید اضآفہ ہوگا۔

کچھ لوگ یہ شکایت کرتے نظر اتے ہماری وڈیوز پر ایڈزشو نہیں ہو رہے، ان کے ایڈز شو نہ ہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ انکے ٹیگز ایسے ہوتے کہ نہ یوٹیوب سمجھ سکتا نہ ایڈورٹائیزرز ان وڈیوز پر اپنے ایڈز دینا پسند کرتے

پہلے بھی بتایا تھا ایک بار پھر بتا رہی ، ڈسکرپشن میں ٹیگز استعمال نہیں کرنے ورنہ یوٹیوب آپکی وڈیو کو بغیر کسی وارننگ کے ڈیلیٹ کر دے گا
آپ جانتے ہی ہوں گے ٹیگز دو قسم کے ہوتے شارٹ ٹیگز اور لانگ ٹیل ٹیگز
جیسے Money ایک شارٹ کی ورڈ ہوگا اور Make Money Online ایک لانگ ٹیل کی ورڈ ہوگا

آپ پوچھیں گے ایک وڈیو میں کتنے ٹیگز استعمال کرنے چاہیں میرا جواب ہوگا کم سے کم 10 اورزیادہ سے زیادہ 15 ٹیگز استعمال کریں زیادہ ٹیگ استمعال کرتے ہوئے اپ غلطی کاشکار ہو سکتے ہیں اور یوٹیوب آپ کی وڈیو غلط ٹیگ استعمال کرنے پر ڈیلیٹ کر دے گا اور زیادہ ٹیگز کے استعمال سے آپ کی سرچ رینکنگ بھی متاثر ہو سکتی، ہاں اگر آپ نے کوئی بہت زیادہ ٹائم کی وڈیو بنائ جس میں بہت سی چیزیں ڈسکس کی
گئیں ہیں تو اس صورت میں زیادہ ٹیگز استعمال کر سکتے
عام فارمولا یہ ہے کہ ٹیگ باکس میں تین طرح کے ٹیگز استعمال کرتے جو یہ ہیں
مخصوص ٹیگز Specific Tags
یہ ایک لفظ پر مشتمل ٹیگز ہوتے جو وڈیو سے متعلق ہوتے
کمپاؤنڈ ٹیگز compound Tags یہ دو زیادہ الفاظ سے مل کر بنتے
اس کے بعد Generic Tags کا استعمال کیا جاتا اس سے مراد ہو عام ٹیگز جو آپ کی وڈیو کی نمائندگی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں