youtube video seo optimization 145

یوٹیوب وڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اسکی ایس ای اؤ اپٹیمائزیش

موضوع ہے، یوٹیوب پر وڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اسکی اپٹیمائزیش کیسے کریں، یہ آرٹیکل ہے تو بیسک لیول کا لیکن اس میں دو تین پوائٹس وہ ہوں گے جو شاید یوٹیوب کے منجھےہوئے کھلاڑی بھی نہ جانتے ہوں,

آپ کیمٹیشیا یا کسی وڈیو ایڈیٹر میں وڈیو بناتے ہوئے اکثر یہ بھول جاتے کہ وڈیو کا نام کتنی اہمیت رکھتا، اس لئے سب سے پہلے وڈیو کا نام وہ رکھیں جو آپ کا مین کی ورڈ ہے آپ لانگ ٹیل کی ورڈ بھی استعمال کرسکتے، اور وڈیو کا ٹائٹیل جو آپ نے یوٹیوب میں رکھنا وہ بھی وڈیوکا نام بھی رکھ سکتے،
بہت سے یو ٹیوبر یہ تکنیک جانتے بھی ہیں لیکن اپنے کاہلی اور سستی کی وجہ سے اسکو استعمال نہیں ۔کرتے، تصور کریں کسی کے بچے ہوں اور انکے نام ہی نہ ہوں تو کیسا لگے گا۔ سرچ انجینز آپ کی وڈیو کو آپ کی وڈیو کے نام سے پہنچانے گی، اگر نام ہی نہ ہوتو پھر رینکنگ کا کیا سوال جب وڈیو سرچ ہی نہ ہو رہی ہو، اس لیے وڈیو فائل کے نام کو بھی اتنی ہی اہمیت دیں جتنی آپ نے وڈیو کے ٹائتل اور ڈسکرپشن کو دی ہے،
چلیں ہم نے وڈیو کا نام رکھ لیا اب آگے چلتے ہیں
وڈیو ہم نے فرض کریں ڈیسک ٹاپ پر سیو کرلی اب
وڈیو پر رائٹ کلک Right Click کریں اور اسکی کی پراپرٹیز Properties میں چلے جائیں یہاں آپ کو ڈیٹیلز Details لکھا ہوا نظر آئے گا اس پر کلک Click کریں اس میں آپ کے سامنے وڈیو کی ساری ڈیٹیل Details لکھی ہوئی نظر آئےگی
یہا ں آپکو
ٹائیٹل Title ٹائیٹل اکثر ہوئی ہوتا جو وڈیو کا فائل نیم ہوتا
سب ٹائیٹل Subtitle اس میں آپ نے اپنی وڈیو کا دوسرا اہم کی ورڈ لکھنا ہے
ریٹنگزRatings ریٹینگ اپ نے 5 سٹار دینی
ٹیگز Tags ٹیگز وہ استعمال کریں جو واقعی آپکی وڈیوز کے مطابق ہوں
اور
کمنٹس Comments میں آپنے ڈسکپرشن کا ایک حصہ ڈال دینا
ان سب کو آپ نے اپنی بساط کے مطابق لکھیں اور فائل سیف کر دینی
ہے نہ آسان سے بات، چند منٹس لگتے اور آپ کی وڈیوز کو نام اور مقام مل جاتا، اب وڈیوزکو اپ لوڈ کرتے وقت یہ آسان سے بات نہیں بھولنا ورنہ یوٹیوب آپکی وڈیوز کو بے گھر مہاجرین سمجھ کر کسی یوٹیوب کے کونے کے ٹنیٹ میں پھینک دے گا جہاں آپ کی وڈیوز کی زندگی محال ہو جائےگی
اب خاص بات جو بہت سے یوٹیوب گرو نظر آنداز کر دیتے
ڈیٹیلز Details میں ذرا کرسر سے نیچے کر کے دیکھیں آپ کو نظر آئے گا
origin
اس میں لکھا ہوگا
Author Url
اور
Promotion URl
ان دنوں میں آپ اپنی ویب سائیٹ اور دوسرے میں اپ اپنے چیننل کا نام لکھ سکتے اور اگر چاہیں تو کسی وڈیو کا یو آر ایل بھی دے سکتے
دوسری خاص بات یہی پراسس آپ یوٹیوب تھم نیل کے ساتھ بھی کر سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں