More Views on Your YouTube Videos 75

یوٹیوب ویڈیو ویوز میں کیسے اضافہ کریں یوٹیوبرز کےلئےاہم ٹپس

آج میں یوٹیوب ویوز کے بارے میں اتنہائی دلچسپ اور اہم باتیں بتانے والی

کتنے لوگوں کو پتہ ہے یوٹیوب ویو کیا ہوتا اوریوٹیوب ایک ویو کس کو تصور کرتا ؟
یوتیوب کی نظر میں پہلے 300 ویوز کی کیا اہمیت ہے ؟
اور آپ کی وڈیو کی پہلے تیس سیکنڈ کی کیا اہمیت ہے ؟
آپ اپنی وڈیوز کے پہلے تیس سیکنڈ میں ایسی غلطی کررہے جس کی وجہ سے آپ کی وڈیوز کے ویوز میں اضافہ نہیں ہو رہا نہ آپ کی وڈیوز رینک ہو رہی ہیں

ایسا نہیں ہے کہ ہم نے ایک وڈیو کھولی اور چند سیکنڈز دیکھا اور اسکو ایک ویو کہہ دیا، یوٹیوب الگورتھم کا اپنا طریقہ کے جس کے مطابق یوٹیوب اس ویو کو ایک ویو تصور کرتا 30 سیکنڈ سے زائد ہو

اس لئے وہ لوگ جو ٹیوٹورئیلز بناتے یا وہ بھی جو خود اپنی وڈیوز میں موجود ہوتے ہیں انکو پہلے تیس سیکنڈز میں اپنی پوری جان لگا دینی چاہیے کہ وہ آپ کی وڈیو دیکھنے والے آپ کے الفاظ کے سحر میں ڈوب جائے اور پوری ویڈیو دیکھ کر ہی آٹھے، یا وہ لوگ جو مختلف ٹاپکس پر وڈیوز بناتے ان کو چاہیے کہ ان تیس سینکنڈز میں اپنی وڈیوز کا ایسا ری ویو دیں کہ دیکھنے والا وڈیو کو ادھورا چھوڑ کر جانے کا خیال بھی دل میں لانا بھول جائے

پھر میں نے دیکھا کچھ یوٹیوبرز نے لمبے لمبے انٹرو بنا رہے جو پہلے پہلے سیکنڈز میں دکھائے جا رہے ہوتے، اس وجہ سے وڈیو دیکھنے والا اتنا انتظار نہیں کرتا کہ اتنا لمبا انٹرو دیکھے وہ وڈیو چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور کسی نئی وڈیو کو دیکھنا شروع کر دیتا ہے ، اس لئے جتنا مختصر انٹرو بنائیں اتنا اچھا ہوگا
—-
یوٹیوب کی دنیا میں نئے آنے والوں کی کمی نہیں اور نہ ہی جانے والوں کی کمی ہے، وجہ صاف ہے کہ وہ جب یوٹیوب کی دنیا میں قدم رکھتے تو وہ نہیں جانتے آگے کیسے بڑھنا ہے وہ ایک قدم اگے بڑھتے لیکن ناکامی انکو دو قدم پیچھے کھینچ لیتی، اور یہی ناکامی آخر کار انکو یوٹیوب کے دروازے سے باہر تک چھوڑ کرآتی جہاں سے وہ کبھی یوٹیوب کی دنیا کا رخ نہیں کرتے

آپ کو یوٹیوب میں کامیابی کا ایسا گربتانے لگی جو بس چند جملوں کا ہے اور وہ ہے
” جب بھی کوئی یوٹیوب کو اپنانا چاہتا ہے تواسکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جانے کہ یوٹیوب میں کرنا ہے کیا لیکن میں کہتی ہوں آپ یوٹیوب کی دنیا میں آئیں تو پہلے یہ سیکھیں کہ یوٹیوب کی دنیا میں آ کر آپ نے کیا نہیں کرنا، یہ آپ یہ سیکھ جائیں گے تو آپ خود ہی جان جائیں گے کہ یوٹیوب میں کیا کرنا ہوتا ہے اور آپ غلطیاں کم کریں گے، غلطیاں آپ سے اس لئے ہوتی ہیں کہ آپ جانتے ہی نہیں یوٹیوب میں کیا نہیں کرنا ہوتا

اب آتے ہیں وڈیو کے پہلے 300 ویوزکی جانب ، یوٹیوب 300 ویوز کے بعد کچھ دیر کے لئے ویڈیوز ویوز فریز کر دیتا ہے اس کو 301 فریز بھی کہتے ہیں ۔۔۔ کتنے یوٹیوبز جانتے، یوٹیوب الگورتھم آپ کی وڈیو کو 300 ویوز کے بعد چیک کرتا سمجھ لیں یوٹیوب نے 300 ویوز کا سفر طے کرنے کے بعد ایک پولیس پوسٹ بنا رکھی جو آپ کی وڈیو کےویوز کی تلاشی لیتی ہے کہ کہیں جعلی نوٹوں کی طرح جعلی ویوز کی وجہ سے تو وڈیو اوپر تونہیں جا رہی، اگر ویوز اصلی نہ ہوں تو یوٹیوب آپ کو وڈیو کو اپنی اوقات میں لے آتا ہے اور اگر کوئی باز نہیں آتا تو دوبارہ جعلی ویوز کے ذریعے یوٹیوب الگورتھم کو دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے تو یوٹیوب یا تو اسکی وڈیو ڈیلیٹ کر دےگیا چینل سپینڈ ہو جائے گا – – —

اس کے علاوہ اگر ایک ہی ائی پی سے بار بار وڈیو دیکھی جا رہی ہو تو یوٹیوب زیاد سے زیادہ 3 سے پانچ ویوز ایک دن میں اس کے تصور کرے گا اور ویوز کو وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گا

اس کے علاوہ امبیڈڈ وڈیوز کے آٹو پلے آپشن سے ہونے والے ویوز کو یوٹیوب کاؤنٹ نہیں کرتا
یوٹیوب بہت سے باتوں کو یوٹیوبر پر ظاہر نہیں کرتا اس کی کچھ باتوں کے پیچھے اسکی اپنی لاجک ہوتی ہے ہم صرف اندازہ لگا سکتے جیسے ، میرا خیال ہے ، مس لیڈنگ میٹا ڈیٹا، ٹھم نیل وغیرہ سے آئے ہوئے ویوز کوبھی یوٹیوب جعلی یا فیک ویوز کے زمرے میں ڈالتا
جہاں تک میرا خیال ہے اگرغلطی سے چند بار اپنی وڈیو کھل بھی جائے اور چند سیکنڈز دیکھ بھی لی جائے تو اتنا فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یوٹیوب چند سیکنڈز کے ویو کو یو تصور نہیں کرتا
اس کے علاوہ اگر کوئی آپ کی وڈیو کو 20 سیکنڈ تک دیکھ بھی لے اور چلا جائے تو ہو سکتا ہے یہ ایک ویو کاؤنٹ کر لیا جائے لیکن اس کو کوالٹی ویو نہیں کہیں گے اور اس ایسے ویوز کے وڈیو پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں اوراگر یہ ویوز زیادہ ہو جائیں تو ریکنگ گر بھی سکتی ہے
اگر کوئی سمجھتا ہے پیچ کو بار بار ری فریش کر کے وہ یوٹیوب ویوز لے سکتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے

اپ ڈیٹ

—–

یوٹیوب ویوز میں کیسے اضافہ کیا جائے 10 اہم اور نئے ٹپس
———————————————-
آپ اگر ان 10 اہم ٹپس کو فالو کریں گے تو میں آپ کویقین دلاتی ہوں، یہ ٹپس آپ کی وڈیو ز اور چینل کو ایک نئی زندگی بخش دیں گے
—————
کی ورڈ ری سرچ
—————–
جب بھی آپ وڈیو بناتے ہیں تو آپ کےذہن میں وڈیو کا جوخاکہ ہوتا ہے اس کے مطابق آپ نے کی ورڈز بھی تلاش کرنے ہوں گی جو آپکو ڈسکرپشن اور ٹیگز میں کام آئیں گے
اس کے لے آپ استعمال کر سکتے
Google keyword planner
پھر آپ استعمال کرسکتے
Google Trends
اس کے علاوہ آپ استعمال کرسکتے
long Tail Pro
یہ ٹول اور ویب سائیٹس آپ کے لئے ک ورڈ سرچ میں معاون ثابت ہوں گی
————-
میٹا ڈیٹا
————
دوسرا اہم ٹپ ہے میٹا ڈیٹا، آپ سوچ رہے ہوں گے یہ میٹا ڈیٹا کیا ہوتا ، یہ وہی سوچ رہے جنہیں نے کبھی میری پوسٹ نہیں پڑھیں نہ آگے پرھنے والے ہیں، جو نہیں جانتے انکے لئے میٹا ڈیٹا کہتے ہیں ٹائیٹل، ڈسکرپشن، ٹیگز اورکیپشنز کو ان سب کے بارے میں پہلے ہی پوسٹ کر چکی کہ اس میٹا ڈیٹا کو بہتر سے بہتر کیسے بنایا جا سکتا جس کا دل ہو وہ میری ٹائم لائیں پر دیکھ سکتا
—————–
تھم نیل
———–
تھم نیل کو سمجھیں یہ آپ کی وڈیو کا چہرہ ہے اور آپ اس چہرے کو جنتا خوبصورت بنائیںگے سجائیں گے سنواریں گے ویوز اتنا ہی آپ کے چینل کو رونق بخشے گا
سمجھ لیں آپ کی آدھی کامیابی کا راز اچھے تھم نیل میں پوشیدہ ہے اسکو بنانے کے لئے ایک آن لائن ویب سائیٹ بھی ہے آپ چاہیں تواس کا وزٹ بھی کرسکتے
picmonkey.com
——————
Anotations
آینوٹیشنز
————–
اگرآپ آینوٹیشنز کا استعمال سیکھ گئے تو یہ آپ کے لئے مزید ویوز لانے کے سبب ہوںگے
————-
ایڈ کارڈ
———–
وڈیو کے آخر میں ” اینڈ کارڈ ” کا استعمال ہوتا ہے جس میں آپ مزید وڈیوز کو شو کر سکتے اور دیکھنے والا آپ کی ایک وڈیو کو ختم کرکے دوسری وڈیو کے لنک پر کلک کر دیتا اور اس طرح ویوز کا سلسلہ بڑھتا رہتا اس لئے اگر ویوز میں آپ اضافہ کرنا چاہتے تو ہر وڈیو کے آخر میں ” اینڈ کارڈ ”
———————
کال ٹو ایک ایکشن
—————–
اگر ایک ویوز آپ کی وڈیو دیکھنے آتے اور چپ کر کے چلا جائے، تو یہ آپ کی ناکامی ہوگی ، دیکھنے والے کو وڈیو کے کسی حصے میں یا وڈیو کے آخر میں مجبور کریں کہ وہ آپ کا چینل سبسکرائیب ، لائیک ، یا شئیر کرنے پر مجبور ہو جائے یاآپ کی وڈیو پر کمنٹ کرے
————–
سوشل میڈیا
—————-
سوشل میڈیا آپ کے لئے آپ کی وڈیوز پر ویوز لانے کا ایسا خزانہ ہے جسے اپ سہی استعال کیں تو وہ آپ کی وڈیوز کی ویوز سے مالا مال کردے گا سوشل میں میں
فیس بک ، ٹویٹر، گوگل پلس اورانٹاگرام وغیرہ ان پر ہیش ٹیگز کے ذریقے آپ اپنے چینلز پر ٹریفک لا سکتے اور وڈیوز شئیر کرکے بھی
پلے لسٹ
—————
اپنے چینلز پر پلے لسٹ ترتیب دیں اس ک وجہ سے آپ کی چینلز پر آنے والے ان پلے لسٹ میں سے ایک کو منتخب کریں اور وہ ایک کے بعد دوسری وڈیو اٹومیٹک چلتی رہے گی اور آپ کے ویوز میں اضافہ ہوگا
ان وڈیوزپروگرام
———————
یہ ایک یوٹیوب کا نیا فیچر ہے جہاں سے آپ اپنی کوئی بھی وڈیو پروموٹ کر سکتے
———–
کلابریشنز
———–
اپ دوسرے چینلز کے ساتھ جو آپ کے چینل کے ٹاپکس کے مطابق ہو کلابریشنز بھی کر سکتے اور ایک دوسرے کے چینلز کو پروموٹ کر سکتے، یہ ایک زبردست طریقہ ہے نئے لوگوں کو اپنے چینل پرلانے کا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں