How to Choose The Best Title For Your youtube video 142

اپنی یوٹیوب وڈیوز کےلئے بہترین ٹائیٹل کیسے چنیں

اپنی یوٹیوب وڈیوز کےلئے بہترین ٹائیٹل کیسے چنیں

—————————–
آپ نے کبھی جوہری کو ہیرا کاٹتے دیکھا ہے ؟ نہیں میں نے دیکھا ہے، کتنی کتنی احتیاط سے کام کرتا ہے جانتا ہے اسکے ہاتھ کی ہلکی سے لرزش ہیرے کی اصل ساخت کر بگاڑ سکتی ہے، اور “لکھ کی چیز ککھ” کی ہو سکتی، اپ کا ٹائیٹل بھی آپ کے لئے اتنا ہی قمیتی ہونا چاہیئے جیسے ایک جوہری کے لئے ایک ہیرا ہوتا ہے ، آپ کو بھی یہ الفاظ لکھتے ہوئے انکی اہمیت جو جاننا ہوگا
آپ جانتے ہیں آپ یوٹیوب وڈیو کے ٹائیٹل میں کتنے الفاظ کا لکھ سکتے ہیں ؟ نہیں پتہ، یوٹیوب آپ کو اجازت دیتا کہ آپ 100 الفاظ کے مویتوں کا قیمتی ہار اپنے ٹائیٹل میں پرو سکتے ہیں
ایس ای آو، SEO آپٹیمائیزڈ ٹایٹیل لکھنا ایک فن ہے اردو والا فن بھی اور انگلش والا فن بھی، لیکن اسکو وہ لوگ سمجھ سکتے جو ایس ای آو، SEO کے فن میں مہارت رکھتے ہیں اورہر لفظ کی قمیت اور اس کی اہمیت سے واقف ہیں اور جانتے ہے کس لفظ کی کونسی جگہ ہے اور کتنی بار اور کب استمعال کرنا فائدے مند ہو سکتا ہے
ان لوگوں کی لئے ٹائیٹل لکھنا ایسا ہوتا ہے جیسے ایک موسیقار موسیقی کی نئی دھن تخلیق کر رہا ہوتا ہے جیسے ایک پنیٹر اپنے برش کے سٹروکس سے ایک شہکار پینٹنگ کو وجود میں لانے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، اسی طرح ایس ای او ، ایکسپرٹ بھی اپنے کی بورڈ کے سٹروکس سے ایک بہترین ٹائٹیل کی تخلیق کر .رہا ہوتا ہے
ٹائیٹل لکھنا ایک ماہر ڈاکٹر کے اس نسخے کی طرح ہوتا ہے، جس میں دوا کی ایک مقدار لکھی یوتی ہے، دوا کم دیں تو مریض ٹھیک نہیں ہوتا اور دوا زیادہ دے دیں تو مریض اگلے جہاں سدھار جاتا ہے سو ایسا متوان ٹائیٹل لکھنا چاہیے جس میں وہ تمام خوبیاں ہوں جو آپکی مریض وڈیو کے لئے آب حیات کی طرح ہوں جیسے پینے کے بعد اسکی عمر میں موت نام کی کوئی چیز نہ ہو اور وہ یوٹیوب کے دنیا میں ہیمشہ زندہ رہے
ٹائیٹل لکھنے کے کچھ اہم پوائیٹس بنانے لگی ہوں انکو اپنا ٹائیٹل لکھتے ہوئے استعمال کریں
آپنے مین کی وڈ کے ساتھ ٹائیٹل کو شروع کریں اگر ایسا نہ ہو تو ایک دو الفاظ کے بعد شروع کریں لیکن جتنا پہلے شروع کریں گے اتنا فائدہ ہوگا
ویسے تو یوٹیوب 100 الفاظ ٹائیٹل میں لکھنے کی اجازت دیتا لیکن، 70الفاظ کے بعد
ٹائیٹل میں ایسے الفاظ استعمال کریں جوایک ایمپیکٹ یا اثر پیدا کریں جیسے -Epic،Awesome،Incredible، Amazing, وغیرہ یہ طریقہ پرانا ہو چکا لیکن آج بھی اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا سکتا آپنے ٹائیٹل میں ٹرینڈنگ فرینڈلی کی ورڈز استعمال کریں، یوٹیوب کی ٹرینڈنگ میں آپ دیکھ سکتے کیا کیا ٹرینگ کر رہا ان وڈیوز کے کی ورڈز پر غور کریں اور انکو اپنی وڈیوز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں یہ آپ کے لئے ضرووز وی لائیں گے
ٹائیٹل کے الفاظ نظر نہیں آتے اس لئے آپ کو چاہیئے 70 الفاظ سے مشتمل ٹائیٹل بنائیں
کچھ مزید ٹپس
آپ شاید سٹاپ ورڈز Stop words کے بارے میں نہ جانتے ہوں، گوگل انکو اگنور یا نظر انداز کر دیتا ہے اس لئے انکو ٹائیٹل میں کم سے کم استعمال کریں اس انکی جگہ اہم کی ورڈز کی ٹاٹیئل میں سمونے کی کوشش کریں سٹاپ ورڈز کی لسٹ آپ گوکل میں سرچ کر سکتے انکے مثال یہ یے a, and the, so ایسے الفاظ کی ایک بہت بڑی لسٹ ہے جن کی گوگل کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں اگر انکا استعمال ضروری ہوتو انکو ایسے بھی استعمال کر سکتے جیسے اینڈ And کے لئے “&” استعمال ہوسکتا یا جیسے with لکھنا ہوتا آپ لکھ سکتے “w/”
آپ ٹائیٹل میں hyphens کا استعمال بھی کر سکتے
جیسے How To Make Money Onlione – Part 2

ٹائیٹل لکھنےکے سات جادوگر الفاط کونسے ہیں جو آپکی وڈیوز کے ویوز بڑھا سکتے ہیں

یوٹیوب آپٹیمازیشن YouTube optimization ایک آرٹ بھی ہے اور اسکا ہم اہم سائینس کا درجہ بھی دے سکتے اس حصے میں یوٹیوب آپٹیمازیشن کے آرٹ پر بات کریں گے، لیکن اس آرٹ کو سیکھنے کے لئے آپ کو الفاظ کی جادوگری پر یقین ہونا چاہیے اور اپنے تخیلاتی احساسات کو بیدار کرنا ہوگا ، بہت سے ایسے طریقے ہیں جو ناظر کو مجبور کر دیتے کہ وہ آپ کی وڈیو کے ٹائیٹل پر کلک کریں اس میں سے کچھ پر آج بات ہوگی
جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے سارا کھیل تجسس کا ہے

کیا آپ وہ طریقے جاننا چاہیں گے ؟؟

اگر اپ آپنی پوسٹ کا اغاز How To سے شروع کریں تو وہ آپ کے ٹائیٹل میں جادو بھر دیں گے،

ان دوالفاظ کے ساتھ اپنے مین کی وڈ کو استعمال کریں اگر لانگ ٹیل کی ورڈ ہو تو مزید بہتری کا امکان ہے
یہ دو جادو بھرے الفاظ ایسے ہیں ہیں جنہوں سرچ انجنز بھی وقعت دیتے ہیں اور دیکھنے والے ایسے ٹایٹیلزپر کلک کرتے ہیں جن میں یہ دو الفاظ استعمال ہوئے ہوں

دوسرے نمبر آپ اپنے ٹائیٹل میں ” Vs. ” لکھیں ایسی وڈیوز بنائیں جن میں ” Vs. ” کا استعمال ہو سکے دو مخلتف لوگوں کا مقابلہ ہو سکتا، دو ٹیمز کا مقابلہ ہو سکتا، لوگوں میں ان الفاظ سے ایک تجسس بیدار ہوتا ہے اور جاننا چاہتے ہیں اس مقابلے کا نتیجہ کیا ہوگا، صرف یہ ہی نہیں آب دو پراڈکٹس کا آپس میں تقابل کر
سکتے جیسے مخلتف قسم کا مابائلز وغیرہ

ٹائیٹل میں ایسے الفاظ استعمال کریں جوایک ایمپیکٹ یا اثر پیدا کریں جیسے -Epic،Awesome،Incredible، Amazing, وغیرہ یہ طریقہ پرانا ہو چکا لیکن آج بھی اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا سکتا آپنے ٹائیٹل میں ٹرینڈنگ فرینڈلی کی ورڈز استعمال کریں، یوٹیوب کی ٹرینڈنگ میں آپ دیکھ سکتے کیا کیا ٹرینگ کر رہا ان وڈیوز کے کی ورڈز پر غور کریں اور انکو اپنی وڈیوز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں یہ آپ کے لئے ضرووز ویوز لائیں گے

اپنے ٹائیٹل میں ” سوال ” کریں جیسے Why Do Women Cry More Than Men یا Why Do Men Lie? اور ایک اچھا سا تھم نیل لگائیں اور شئیر کریں اور ویوز حاصل کریں ایسے ہی دلچسپ سوالات اور انکے جوابات آپ کے لئے ویوز کا سبب بن سکتے اور آخر لفظ ہے List جیسے ٹاپ ٹین، ٹاپ فائیو، ٹاپ ٹوینٹی وغیرہ بنا کر بھی اچھے خاسے ویوز لئے جا سکتے

مزید اپ ڈیٹس


یوٹیوب وڈیو ٹائیٹل کی اہمیت
———————
آپ جانتے ہیں تھم نیل کے بعد یوٹیوب وڈیو کی سب سے اہم چیز کیا ہوتی، تو وہ ہے ” ٹائیٹل” کیوں کہ وڈیو تو بعد میں آتی پہلے دیکھنے والے تھم نیم اور ٹائیٹل دیکھتے ہیں اس لئے اس کو لکھتے وقت بہت احتیاط کی ضرورت ہے سمجھ لیں یہ آپ آپ کی وڈیو کی کامیابی کا دروازہ ہے ، جب تک اسکو سجائیں گے سنواریں گے نہیں اسوقت تک یوزرز کو آپ اپنی وڈیو تک لانے میں کامیاب نہیں ہوں گے

آپ کے وڈیو ٹائیٹل کی سرچ انجنز کی نظر میں انتہائی اہمیت ہے اس لئے آپ کا ٹائیٹل، سیو اپٹیمائیز بھی ہونا چاہیے، تاکہ آپ وڈیو ، یوٹیوب سرچ میں اچھی طرح رینک ہو سکے

ٹائیٹل کے پہلے چند الفاظ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں یہ الفاظ یوزرز اور سرچ انجنز کو بتائے کہ آپ کی وڈیو اصل میں کیا ہے،

یوٹیوب نے الفاظ کی ایک خاص حد مقرر کی ہوئی اس سے زائد الفاظ کا استعمال نہ کریں ورنہ یوٹیوب ان زائد الفاظ کو وڈیو ٹائیٹل میں ظاہر نہیں کرے گا
کچھ لوگ ٹائیٹل کو کیپیٹل الفاظ میں لکھ دیتے اور سمجھتے اس طرح کرنے سے یوزرز کی نظر جلد اس ٹائیٹل پر پڑے گی اور وہ اس پر کلک کریں گے لیکن ایسا نہیں اس طرح ٹائیٹل بچگانہ لگاتا ہے اور نہ یوزرز کو اٹریکٹ کرتا ہے
اس کا صحیح طریقہ ہے کہ فوکس کی ورڈ کو بڑے الفاظ میں لکھ دیں اور ٹائیٹل کے دوسرے الفاظ چھوٹے رہنے دیں

یہ ٹپس آپ پرانی وڈیوز پر بھی اپلائی کر سکتے جس کے بارے میں آپ کو شک ہو کہ آپ کا ٹائیٹل ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ویوز کم آ رہے کچھ عرصہ آپ کی اس وڈیو پر ویوز کم ہو جائیں گے کیوں کہ وڈیو سرچ انجنز میں اپ ڈیٹ ہوگی لیکن بعد میں اچھے ٹائیٹل کی وجہ سے اس کی رینکنگ مزید بہتر ہو جائے گی ویوز بھی بڑھ جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

  • Abrar Hussain

    Hi Mahroo Ali… Kaha gayeb hain long time se….