block low cpc ads on youtube 149

یوٹیوب چینل کے کم پیسے دینے والی اشتہار کیسے بند کریں

دن رات کی محنت اور صلہ کچھ بھی نہیں, ایڈورٹائیزر کی کنجوسی نے بہت سے لوگوں کو یوٹیوب چھوڑ پرمجبور کر دیا، کیا کریں ؟
کچھ توکرنا پڑے گا، ورنہ تو ایڈورٹائیزر نے ہماری وہ حالت کر دی ہے کسی کو بتاتے ہوئے شرم آتی ہے کہ آپ یوٹیوب سے کتنی ارننگ ہوئی کیا کریں؟ کیا کریں ؟

انتی مشکل سے چینل بناؤ وڈیوز بناؤ، اورجنل کام کرو، ہزاراوں ویوز جانے کہاں کہاں سے لاؤ۔ محنت، ،محنت، محنت، کام کام لیکن پیسہ کہاں ہے ؟ کس کی جیب میں جا رہا ہماری جییں تو خالی ہیں ، الٹا اپنی طرف سے بجلی کے بل اور انٹرنیٹ کے بل دے رہے ہماری انرننگ کہاں ہے
اپنے قیمتی وقت کا حساب تو ہم کرتے ہیں نہیں کتنی جوانیان یوٹیوب نے رول دیں، سکرین گے آگےبیٹھ بیٹھ کر تو نظر بھی کمزور ہونے لگ گئی ایک کی جگہ دودو نظر آنے لگتے، اور کبھی روشنی بھی دھندلی دکھائی دینے لگتی، کون ہماری بینائی کا حساب دے گا یوٹیوب تو کچھ دینے سے رہا
راتوں کو جب لوگ میٹھی نیند سو رہے ہوتے ہم الوؤں کی طرح کمپیوٹر سکرین کو ایسے گھورر رہے ہوتے جیسے ابھی یوٹیوب نے سکرین کا درازہ کھولنا اور آپ پر ڈالرز کی بارش کر دینی ، ” پر کھتوں “۔۔۔۔۔
الٹا یہ ڈر ہوتا کہیں یوٹیوب سکرین سے ہاتھ نکل کر گلا ہی نہ پکڑ کہ جو چند سکے اسنے دیئے ہیں وہ بھی واپس دے دو
جہاں تک واپس لینے کی بات ہے جب یوٹیوب کی پیمنٹ کا وقت آتا یوٹیوب کی نیت خراب ہو جاتی پیسے کیا دینے وڈیوز سمیت چینل کو پھانسی دینے کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیتا جس کی ایک نام نہاد اپیل بھی اسکے حضور کی جا سکتی لیکن کس نے اپیل سننی، بس آرام سے بیٹھو اور اپنی قسمت کو روتے رہو
۔
کیا کریں اتنی بے بسی اتنی بے کسی ، اتنی مجبوری، کوئی تو حل ہوگا، کوئی تو امید ہوگی، کہیں تو روشنی کی کرن ہوگی یا گھٹا ٹوپ اندھیرا ہی یوٹیوبرز کا مقدر ہے
وڈیو ایڈیٹنگ سیکھو، مختلف سافٹ وئیرز سیکھو، یوٹیوب سیو سیکھو، یوٹیوب کے رولز پڑھو، اور جانے کیا کیا سیکھو وڈیوز اپ لوڈ کرو اور سوچو کوئی وڈیو وائرل ہو جائے ، وڈیو کیا وائرل ہوتی ، ہاں ہم خود رل گئے کچھ نہ ہوا
؛
لیکن ایسا بھی نہیں ہم بھی کچھ کم نہیں، تو ہم وہ ٹیکنیکس ایک ایک کرکے ڈسکس کریں گے جس سے آپ کی ارننگ میں اضافہ ہو ۔ آج انہی میں سے ایک طریقہ پر بات کرتے اور مزید پوسٹ اسی موضوع پرآتی رہیں گی

کچھ لوگ تو اس ٹیکنیک کو جانتے، جو نہیں جانتے انکے لئے

چلیں آج ہم یوٹیوب کے سستے ایڈورٹائیزرکا ہوئی حشر کرتے جو وہ ہماری ارننگ کے ساتھ کرنا تو کرنا ہے کیا، سب سے پہلے گوگل سرچ میں جائیں ” “Top 500 Low cpc Adsense Ads list
” low cpc adsense list 2017 ” وغیرہ سرچ کرلیں آپ کو بہت سے سستے ایڈورٹائیزر کی لسٹس مل جائیں ان سائیٹس کے یو ار آیل، کاپی کر لیں اور ایڈسینس میں جا کر، Allow and Block Ads” ایک آپشن ہوگئی وہاں پیسٹ کر دیں اورسستے ایڈورٹائیزر سے چھٹکارہ حاصل کریں ۔۔

اس طرح کچھ عرصہ بعد آپ اپنی ارننگ میں نمایاں تندیلی دیکھیں گے
لیکن
لیکن۔۔ ۔ ۔ سات سو سے زیادہ ایڈورٹائیزر بلاک نہیں کرنے یہ نہ ہو یوٹیوب کا دامن ایڈورٹائیزر سے خالی ہو جائے اور آپکی وڈیوز پر ایڈز ہی شو ہونا ختم ہو جائیں اور جو چار پیسے یوٹیوب دے رہا اس سے بھی محروم ہو جائیں
ایک اور بات
جب نئے نئے یوٹیوب کی دنیا میں داخل ہوتے تو یوٹیوب ہم پر اعتبار نہیں کرتا، کچھ عرصہ لگتاہے جب یوتیوب ہمارے بارے میں سنجیدہ ہوتا ہے جب اسکو نظر آتا ہے آپ اپنے کام میں سنجیدہ ہیں تو وہ آٌپ کے چینل پر اچھے ایڈز بھی دکھانا شروع کر دیتا ہے اس لئے جو لوگ شروع میں کام کر رہے انکی ارننگ کم ہوتی، ( ٹرینڈنگ وڈیوز اور کچھ دوسری وجوہات کی وجہ سے کچھ چینل جلدی بھی کمانا شروع ہو جاتے)
آپ مزید ایڈانس جانا چاہتے تو اسکا بھی ایک طریقہ ہے
آپ کو گوگل کروم میں ایک ایکسٹینشن ایڈ کرنے پڑے گی وہ ہے ، “google publisher tool bar” اسکو انسٹال کرنے کے بعد گوگل ایڈ سینس کو “ان آیبل ” کرنا پڑتا پھر آپ اس سے آپ اپنی ویب سائیٹ پرجائیں گے تو اس پر ظاہر ہونے والے اشہارات کے رایٹ سائیڈ پر ایک بلو سا ایکون ظاہر ہوگا اس پر کلک کریں اس سے ایڈ پر کلک نہیں ہوگا بلک ایک نئی ونڈو اوپن ہوگئی اس میں آپ اس ایڈ کا لنک دیکھ سکتے یہ کس کمپنی کا اشتہار ہے، اس کے بعد آپ نے ایک ویب سائیٹ ” http://www.keywordspy.com/ ” پر جانا اور اس ویب سائیٹ کا لنک وہاں پیسٹ کرنا اور انٹر کلک کر دیں اگلے پیج پر آپ “Overview” کے بعد آپ دیکھ سکتے لکھا ہوگا ” Ads” اس پر کلک کرکے اس کمپنی کے ریٹس دیکھ سکتے اگر ریٹس کم ہیں تو آپ بلاک کرسکتے

مزیڈ اپ ڈیٹ

چلیں آج YouTube کے Low CPC  کچھ اس موضوع پر بات ہو جائے بھائی
لوگوں کا کہنا ہے سی پی سی $0.01 پر ٹھہر گیا ہے
اورکچھ میرے بھائیو کو یہ بھی نہیں پتہ ہوگا یہ سی پی سی ( کاسٹ پر کلک) کیا بلا اور ایوریج سی پی سی کیسے نکالتے تو اسکو آسانی سے سمجھنے کے لئے سمجھ لیں اگر اپ کی وڈیوز کی کلکس کا ایک ایوریج نکالا جائے تو سی پی سی کہہ سکتے جیسے ایک ملک میں اپ کی وڈیو پر کلک ہو گئی  اور اسی طرح دوسرے ملک سے بھی ایک کلک ہو گئی اب دونوں ملکوں کا سی پی سی الگ الگ ہوگا تو اگر ان دونوں ملکوں کی سی پی سی کا ایک ایوریج نکالا جاتےتو وہ آپ کا سی پی سی ہوگا وڈیو تو آپ بنا دیتے زبردست قسم کی بہت محنت سے
وڈیو بن گئی جلدی کرو اپ لوڈ کرو یہ نہ ہو ہمارا شہکار دیکھنے سے یوٹیوب پر آئی ہوئی دنیا اسکو دیکھنے سے محروم نہ رہ جائے چلو جی اپ لوڈ کی اور کلک کیا اور پبلش کر دی اور اب بھائی صاحب بیٹھے ہیں کب ٹریفک آئے اور کوئی کلک کرے کوئی ویوز ہوں اور انرننگ سٹارٹ ہر ” پر کھتوں” ارننگ سٹارٹ ہو اب یوٹیوب کو کون بتائے میرے چھوٹے بھائی نے کیا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے ، اتنی عطیم وڈیو آپ لوڈ کر دی ہے نہ ٹھیک سے اسکا ، ٹائیتل نہ کوئی ٹھیک ٹیگز، نہ کوئی ڈھنگ کی ڈسکرپشن کہاں سے آئیں ویوز اور کلک
فرض کریں آپ کے سے کوئی پوچھتا ہے مجھے جانا ہے کالا قبرسان کے نزدیک، حکمیوں والی گلی تو ظاہر ہے آپ نے اسکو یوٹیوب کا پتہ دینا اج کل سارے حکیم یو ٹیوب کے کالے قبرستان میں ہی دفن ہیں تو سب سے پہلے کیا کرنا ؟ میٹا ڈیٹا پر توجہ دینی ، ٹائیٹل، ٹیگز اور ڈسکرپشن کو جب تک وڈیو کا ایک ہم حصہ نہیں سمجھیں گے ویوز اور کللک ٹریفک ، وڈیو رینکنگ کو بھول جائیں کچھ نہیں ہوگا کوئی آپ کی وڈیو کو نہیں دیکھے گا جب نطر ہی نہیں ائے گی تو دیکھے گا کیسے ظاہر ہے جس یہ چیزیں ٹھیک نہیں گی تو یوٹیوب کے ابا جان کو کیسے بتہ چلے گا کہ اس وڈیو میں کس قسم کی اشتہار دینے ہیں، یہ سب چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی تو یوٹیوب آپ کی وڈیوز کو کچرہ سمجھ کر وہ اشتہار چلائے گا جس کا سی پی سی سب سے کم ہوگا اس لئے آج سے وڈیوز اپ لوڈ کرنے ہوئے نہیں بھولنا ، ہم نے اپنی وڈیوز کو نام دینا ، ایک پہنچان دینی تاکہ یو ٹیوب کے جنگل میں کوئی اسے تلاش کرے تو اسانی سے اس تک پہنچ سکے اب ٹیگز ، کی ورڈز، ٹائٹل، ڈسکرپشن کسے اچھی لکھنی کونسے، ٹولز استعمال کرنے وغیرہ پر بھی آگے بات ہوگی ایک تو ہو گیا اچھا میٹا ڈیٹا، اب دوسری بات، انٹرنیشل مارکیٹ کو ٹارگٹ کریں، مطلب خاص طور پر وہ ، ممالک جن کا سی پی سی زیادہ ہے، لیکن یہ اتنا آسان نہیں جتنا آسان نظر آتا، کیونکہ “گوروں” کے مقابلہ میں کی وڈیو نے کمپیٹ کرنا تو معیار بھی ایسا ہونا چاہیے جو دوسروں کاہے اب ایک اور طریقہ ( یہ اپنے رسک پر اس پر عمل کر سکتے، میں نے ٹری نہیں کیا کبھی ) اپنے ایڈ سینس اکاونٹ میں جا کر ” لو پینگ ایڈز” بلاک کر دیں ” لو پینگ ایڈز” سے مراد ہو ایڈز ہوتے جن کا سی پی سی ڈاؤن ہوتا،( اسکی لسٹ مل جائے گی آپ کو) اپنے ایڈینس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں پھر دیکھیں کہیں لکھا نظر آئے گا ” Allow and Block Ads” جیسا ایک لنک اس پر کلک کریں اور وہ ایڈز بلاک کر سکتے جن کو آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی وڈیوز پر نظر آئیں آپ نے کبھی اپنی وڈیوز پر غور کیا، آپ کس موضوع پر وڈیوز بنا رہے، کیا اس موضوع یا ٹاپک پر ایڈورٹائزر کا کمپیٹیشن ہے، یا آپ کی وڈیوز بس عام سے وڈیوز ہے جن کی ایڈورٹائزر کی نظر میں کوئی خاص اہمیت نہیں کچھ Niche کا سی پی سی زیادہ ہوتا اگر آپ ان Niche پر چینلز بنائیں گے تو امید ہے آپ کا سی پی سی ضرور بڑھےگا کچھ لوگ سی پی سی بڑھانے کے شوق مں ہائی پینگ کی ورڈ استعمال کرتے اور ٹیگز اور ڈسکرپشن بھی اسے استعمال کرتے جو ہائی پینگ کی ورڈ پر مشتمل ہوتا لیکن انکا وڈیو سے تعلق نہیں ہوتا کی ورڈ کچھ اور ہوتے اور وڈیو کسی اور ٹاپک پر ہوتی ، ایسا کرنےسےلوگ آپ ک وڈیو کو فلیگ کر دیں گے اورآپ کے مسائل میں اضافہ ہوگا کچھ دوسرے ایسپیکٹس (aspects) بھی آپ کے سی پی سی پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ اثر انداز ہوتے جیسے وڈیو کا معیار چینل کہاں سٹینڈ کر سکتا سبسکرائیبرز کے کیا حالات  اور آپ کے چینلز پر ٹریفک کتنی آ رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں