competitor website analysis 84

اپنے مقابل ویب سائیٹ کا جائزہ

اپ ڈیٹ

ہم ان چند طریقون پر بات کرتے ہیں جس سے آپ اپنے مدمقابل کی سائیٹ کے کی ورڈز کے بارے میں سکیں گے

ایک سادہ سا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اس کی سائیٹ کوڈ میں جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے ٹائیٹل میں کونسے کی ورڈز ہیں، وہ ٹیگز میں کونسی کی ورڈز کو استعمال کر رہا، ڈسکرپشن سے بھی آپ آئیڈیا لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ امیجزکے آلٹ ٹیگز بھی دیکھ سکتے ہیں

ایک اور طریقہ جس سے آپ اپنے مدمقابل کی ویب سائیٹ کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ وہ کون کون سے کی ورڈز رینک کرنے کی کوشش کر رہا یا وہ کن کی ورڈز اپنی ویب سائیٹ کے لئے ٹریفک لے رہا

اس کے لئے آپ کو گوگل پلینر ٹول کی ورڈ کی ضرورت ہوگئی اس میں لاگ ان ہو کر آپ نے

“Find new keywords”

کی آپشن پر کلک کرنا اور  جہاں

Your landing page

لکھا ہوا اس میں آپ نے اپنے مد مقابل کی سائیٹ کو ڈال دینا اور

Get Idea

پر کلک کر دینا  گوگل کی ورڈ پلینر ٹول وہ سب کی ورڈز آپ کے سامنے ؒلے آگے گا جس پر آپ کا مد مقابل اپنی سائیٹ کے کی ورڈز کو رینک کرنے کی کوشش کر رہا

ایک اور طریقے پر بات کرتے ہیں جس کی مدد سے آپ اپنے کمپیٹر کی سائیٹ کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے اس میں اپ کو دو ٹولز ضرورت ہوں گے ایک ہے

screamingfrog.co.uk/seo-spider/

اس کی مدد سے آپ کپیٹیٹر کا سادہ آڈٹ کر سکتے ہیں  یہ اس کی سائیٹ کو کرال کرتے ہوہے آپ کو بیش قیمت معلومات فراہم کرے گے اس میں  میٹا ڈیٹام امیج آلٹ ٹیکسٹ، اینکر ٹیکسٹ، اور بہت کچھ یہ وہ سب کچھ ہے جو کی ورڈز کے بارے میں اپ کو بتائے گا

اس کے علاوہ کچھ مفت اور پریمیم اس ای او ٹولز کی مدد سے آپ بہت کچھ جان سکتے ان میں سے کچھ یہ ہیں

SpyFu (free or premium)
SEMRush (free or premium)
FeedtheBot SEO Overview Tool (free)
BuzzSumo (free or premium)
Moz Open Site Explorer (free or premium)
Moz Keyword Difficulty and SERP Analysis Tool (premium with free 30-day trial)
SERPs Keyword Rank Checker & SERP Checker (premium with free 30-day trial)

آج ہم بات کریں گے ان ویب سائیٹس کا جو آپ کی ویب سائیٹ سے رینکنگ میں بہتر ہیں اوراس طریقہ کار پر بات کریں گے کہ کیسے ان ویب سائیٹس سے بہتر رینکنگ حاصل کی جائے

جب آپ کوئی سائیٹ بناتے ہیں تو اپنی طرف سے ویب سائیٹ کی بہترین ” ایس ای آؤ” کرنے کے بعد آپ دیکھتے کہ آپ کی ویب سائیٹ کے ٹاپک پر بنی ہوئی کچھ ویب سائیٹس آپ کی وئب سائیٹ سے  سرچ انجنز میں اوپر رینک کررہی ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو ان تمام ویب سائیٹس کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور دیکھنا ہوتا ہے وہ کونسی ایسی چیزیں ہیں جو ان ویب سائیٹ میں موجود ہیں اور آپ کوآپنی ویب سائیٹ میں انکو شامل کرنا چاہیے یا جو کمی آپ کی ویب سائیٹ رہ گئی اس کو پورا کرنا چاہیے

اس پوسٹ میں ان ٹولز پر بات ہو گئ جو اس کام میں ہمارے لئے کارآمد ثابت ہو سکتے پھر ان ٹولز کو سامنے رکھ کر کیسے سٹریٹیجی یا پلان کیسے تیار کرنا ہے اس پرآنے والی پوسٹس میں بات ہوتی رہے گی

Alexa
http://www.alexa.com/
—————————–

سب سے پہلے Alexa سے شروع کرتے ہیں یہ آپ کی ویب سائیٹ اور آپ کے مقابل ویب سائیٹ کے بارے میں اپ کو اچھی معلومات فراہم کرتا اگر آپ کے پاس Moz toolbar موز ٹول بار انسٹال ہے تو یہ آپکی اور آپ کے مقابل ویب سائیٹ کا الیکسا رینک اور ویب کی ٹریفک، بیک لنکس، کی ورڈز کے بارے میں اہم معلومات کرے گی
————-

SE Ranking
seranking.com
——————————
یہ ویب سائیٹ آپ کو آپ کے مقابل ویب سائیٹس کی سرچ انجنز رینکنگ اور انکے مخصوص ایریا کے بارے میں بتائیں گی جہاں یہ ویب سائیٹس رینک کر رہیں اس کے علاوہ یہ آپ کے مقابل ویب سائیٹس کا تفصیلی ڈیٹا فراہم کریں گی اس کی پوزیشن، ٹریفک، کی ورڈ کے بارے میں بتائے گی

InfiniGraph
http://www.infinigraph.com/
———————————–
یہ ویب سائیٹ سوشل میڈیا کے ٹرینڈز کے بارے میں جانے کے لئے ایک بہت اچھا ذریعے ہے جس سے آپ جان سکتے اس وقت کیا چیز یا کونسا ٹرینڈ سوشل میڈیا میں مقبول ہو رہا
اس سے آپ اپنے کمپیٹیٹرز کے ٹرینڈز کے بارے میں جان سکتے انکے ٹاپک یا ” نچ” کے بارے میں جان سکتے اور یہ بھی جان سکتے انکی ٹارگٹ آڈیائنس کون ہیں

Monitor Backlinks
https://monitorbacklinks.com
————-

یہ بھی ایک بڑی اچھی سائیٹ ہے جس سے آپ اپنے کمپیٹیٹرز کے بیک لنکس کے بارے میں جان سکے بلکہ ان بیک لنک کے بارے میں بھی جان سکتے جن کے اثرات منفی ہوتے اور اس سے آپ کوالٹی بیک لنکس کے بارے میں معلومات مل سکیں جو آپ کی ویب سائیٹ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی
یہ خاص طور ہے ان ویب ماسٹرز اور بلاگرز کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو لنک بلڈنگ سٹریٹیجی بنانا چاہتے یا کمپیٹیٹرز کے کوالٹی بیک لنکس کےبارے میں جاننا چاہتے یہ آپ کی ورڈز کے بارے میں بھی اچھی معلومات فراہم کرتے اور ان کی ورڈز پر آنے والی ٹریفک کے بارے میں بھی بتاتے

SpyFu
https://www.spyfu.com/
——————————-
ایک اور زبردست ویب سائیٹ جو آپ کو آپ کے کمپیٹیٹرز کے کی ورڈز کے بارے میں بیش قمیت معلومات مہیا کرتی ہے اس سے آپ اپنے کمپیٹیٹرز کے کی ورڈز کی لسٹ بنا سکتے جو وہ ٹارگٹ کر رہا اور انکو سامنے رکھ کر آپ اپنی کی ورڈ سٹریٹیجی بنا سکتے

Open Site Explorer
https://moz.com/researchtools/ose/
————————————
موز کی طرف سے دیا گیا ایسا تحفہ ہے جو پر ویب ماسٹر کی ضرورت ہے اور اس کی خاص بات جو اس کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے یہ استعمال میں دوسروں سے آسان ہے نہ صرف یہ کمپیٹیٹرز کے بیک لنکس پر نظر رکھتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے آپ اپنی کی ورڈز سٹریٹیجیز کو مزید بہتر بنا سکتے
مزید یہ آپ کو ڈومین آتھارٹی، اینکر ٹیکسٹ، ڈومین لنکنگ، اور مختلف سائیٹس کو آپس میں کمپئیر کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے

Moat
www.moat.com
یہ ٹول آپ کو آپکے کمپیٹیٹرز کے ایڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے

iSpionage
https://www.ispionage.com
————————————–
ایک اور زبردست ٹول جو آپ کے لئے آپکے کمپیٹیٹرز کی ارگینک سرچ کے بارے میں بہت سے معلومات فراہم کرے گا اس سے آپ جان سکتے کی ورڈ ٹریکنگ، سوشل مونٹرینگ اور ایس ای او ری سرچ کے بارے میں

Followerwonk
https://followerwonk.com
———————–
اس ویب سائیٹ کے ذریعے آپ اپنے کمپیٹیٹرز کے ٹویٹراکاؤنٹ کی اکٹیویٹی کے بارے میں جان سکتے یہ آپ کو بتا سکتا ہے فالورز کی لوکیشن، ٹویٹس، کنٹینٹ، فالورز کی اٹھارٹی وغیرہ کے بارے میں

Simply Measured
http://simplymeasured. com/
—————————–
مارکیٹ موجود ایک ایسا ٹول جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی یہ آپ کے کمپیٹیٹرز کے ٹرینڈز، برنڈنگ، ٹریفک، کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جس کو سامنے رکھ کر آپ نے ہلان میں بہتری لا سکتے

Quantcast
https://www.quantcast.com
——————————-
یہ ویب سائیٹ، آپ کے مارکیٹنگ پلان کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی، اور میڈیا کمپین میں کو بہتر بنایا جا سکتا، کیونکہ یہ کسی بھی ویب سائیٹ پر آنے والے یوزر کے بارے میں تفصیلی ڈیٹا فراہم کرتی ہے
اس ویب سائیٹ کے ذریعے آپ اپنے کمپیٹیٹرز کے مارکیٹنگ پلاب کے بارے میں سکتے

SpyOnWeb
http://spyonweb.com/
———————-
اس ویب سائیٹ سے آپ کسی بھی ویب سائیٹ کے اونر کے بارے میں جان سکتے اور یہ بھی جان سکتے کہ اسکے پاس اور کون سی ویب سائیٹس ہیں اس کے علاوہ ائی پی ایڈریس، گوگل ایڈسینس آئ ڈیز، یاہو پبلشر نیٹ ورک آئی ڈیز، اور بہت کچھ

Ontolo
https://ontolo. com/
—————————
یہ بیک لنک اورکنٹینٹ مارکیٹنگ کے لئے اچھا ٹول ہے اور کنٹینٹ کے ٹاپکس تلاش کرنے میں اپ کی مدد کرسکتا ہے
————–
مزید آپ چاہیں تو چیک کر سکتے
——————————
http://seotoolsearch.com/
https://www.seoprofiler.com
http://openlinkprofiler.org/
https://www.semrush.com/
https://k-meta.com/
https://www.austransparent.com/
http://www.iwon. my/
http://relfollow.com/
http://www.upsydes.com/
https://www.sofos.mx/
http://zigstat.com/
http://www.rank2traffic.com/
https://vidupm.com/
https://kwfinder.com/
http://www.backlinkwatch.com/

Screaming Frog SEO Spider Tool


https://www.similarweb.com/
https://ahrefs.com
————————————–

اور ایک طریقہ
———————–

پچھلی پوسٹ میں اپ نے ان ٹولز کے بارے میں پڑھا جو ” ایس ای او” کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتے اس اس پوسٹ میں ہم بات کریں گے ان ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے ہم کیسے اپنے کمپیٹیٹرز کا مقابلہ کر سکتے اور کیسے ان سے بہتر رینکنگ حاصل کرسکتے۔ آپ کی ویب سائیٹ نئی ہے اور آپ کو ایسے کمپیٹیٹرز کا انتخاب کرنا ہوگا جن کی ٹریفک زیادہ نہ ہو لیکن کم از کم 5 سے 20 ہزار کے درمیان ضرورہو پھر آپ نے اپنے نچ یا ٹاپک کے مطاق بلاگ یا ویب سائیٹ وغیرہ تلاش کرنے ہیں اور آپ نے اپنے کی ورڈز جن پر آپ کام کرنا چاہ رہے وہ تلاش کرنے ہیں اور دیکھنا ہے ان کی ورڈز پر کون سے بلاگ، گوگل سرچ میں ٹاپ پر آ رہے انکی ٹریفک چیک کرنی ہے ٹریفک چیک کرنے کے لئے آپ کچھ ٹول استعمال کر سکتے یا گوگل میں آپ سرچ کر سکتے “ویب سائیٹ ٹریفک چیکر” اور دو تین ٹریفک چیکرز سے آپ ٹریفک چیک کر سکتے تاکہ اپ کو سہی اندازہ ہو سکے کہ واقعی ٹریفک چیکرز سہی بتا رہے پھر آپ نے ان بلاگز میں سے ایک بلاگ کا انتخاب کریں گے اور یہ آپ کا ٹارگٹ کمپیٹیٹرہوگا اس کے مقابلے میں آپ نے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ کی رینکنگ بہتر کرنی ہے

اس کے لئے ہم دو ٹولز کا اتنخاب کرتے ہیں
ایک ٹول ویب سائیٹ کو اینالائیزکرے گا یا اس کا تجریہ کرےگا اور دوسرا اس ویب سائیٹ کے بیک لنک کے بارے میں بتائے گا

ویب سائیٹ کو اینالائیز کرنے کے لئے ہم جس ویب سائیٹ کا انتخاب کریں گے اسکا نام ہے Seoprofiler.com اس میں کسی بھی ویب سائیٹ کو اینالائیزکرکے اس کے بارے میں جان سکتے ہیں

سب سے پہلے اس میں اپنا اکاونٹ بناتے ہیں جو فری ہے اس کے وہ ویب سائیٹ اس میں لکھتے ہیں جس کو ہم نے اینا لائیز کرنا ہے جسکا ہم نے تجزیہ کرنا ہے اور اس کے مقابلے میں ہم نے اپنی سائیٹ کر رینک کرنا ہے ۔ اس سائیٹ میں ہم دیکھیں گے ” بیک لنک سٹیٹس” کیا ہے اور کتنے ” ایکٹو بیک لنکس” ہیں

فرض کریں نے اپنے ایک کی ورڈ کا اتنخاب کیا Pakistani News اور اس کو گوگل سرچ میں لکھ کر سرچ کیا، گوگل کے پہلے پیج پر وہ سائیٹس آ جائیں گے جو Pakistani News کے کی ورڈ رینک کی گئی ہیں اب آپ نے ایسی سائیٹ کا اتنخاب کرنا ہے جس کو آپ نے اپنا “کمپیٹیٹر ٹارگٹ” بنا کر رینکنگ میں مقابلہ کرنا ہے لیکن اس سے پہلے آپ نے اس ویب سائئیٹ کی ٹریفک چیک کر لینی ہے جو کم از کم 5 ہزارتک ہو اس کے بعد آپ نے اس سائیٹ کو Seoprofiler.com میں لکھ کر اسکو اینالائیز یا تجزیہ کرنا ہے اور اسکے ” ایکٹو بیک لنک” چیک کرنے ہیں

اس کے بعد آپ نے یہ سائیٹ openlinkprofiler.org کھولنی ہے اور اس میں کمپیٹیٹر کی سائیٹ لکھنی ہے اور اس کے “ایکٹو بیک لنکس ” چیک کرنے ہیں خاص طور پر “یونیک بیک لنکس” چیک کرنے ہیں . یہ سب کچھ یہ ویب سائیٹ بتائی گی اور یہ بھی بتائی گی یہ یبک لنکس کہاں کہاں بنائے گئے ہیں اور اس نے یہ لنک بناتے وقت کونسا کی ورڈ ٹارگٹ کیا ہے۔سب تفصیل موجود ہوگی، آپ کسی بھی ویب سائیٹ کے بیک لنکس دیکھ کر ایک اندازہ لگا سکتے کہ اس ویب سائیٹ کا کتنا کمپیٹیشن ہے اور اس کی ٹریفک کتنی ہو سکتی اور اگرآپنے اپنی اس ویب سائیٹ سے سرچ انجنز میں اس سے اوپر رینک کرنے ہے تو آپ کو کتنی محنت درکار ہوگی

آپ نے بھی اس ویب سائیٹ پر جہاں جہاں آپ کے کمپیٹیٹر نے بیک لنک بنائے ہیں آپ نے بھی وہاں” بیک لنک” بتانے ہیں اور ایک دن میں 40 – 50 سے زیادہ بیک لنک نہیں بنانے کیوں کہ آپ جتنے بھی بیک لنک بناتے ہیں گوگل ان میں سے مشکل سے 10 فیصد بیک لنکس انڈیکس کرتاہے اور گوگل کا انڈیکسر صرف کوالٹی بیک لنکس پر توجہ دیتا ہے اورانہی کو انڈیکس کرنے کی کوشش کرتا ہے
باقی بیک لنکس کو وہ سپیم کر دیتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں