web hosting services in pakistan its kinds in urdupixabay.com 517

ویب ہوسٹنگ اور اسکی اقسام

ویب ہوسٹنگ

ویب ہوسٹنگ کیا ہوتی ہے اس کتنی اقسام ہے اور کون سی ویب ہوسٹنگ بہتر ہوتی ہے

جب ہم نیا بلاگ شروع کرتے ہیں تو ٹریفک کم ہوتی ہے تو ہمیں اس وقت کیسی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہمارے بلاگ پر ٹریفک بڑھنا شروع ہو جاتی ہے تو اس وقت ہم کیسی ویب ہوسٹنگ کا انتخآب کرنا چاہے

ہماری جتنی بھی فائلز اور ڈیٹا ہوتا ہے وہ سرورز پر ہوسٹ ہوتا ہے ، جتنے بھی ویب ہوسٹ  یا ویب ہوسٹنگ یا ویب ہوسٹنگ پروائیڈرز یا کمپمنیز ہوتی ہیں وہ سرور کی سپیس سیل کرتی ہیں جن میں ہم اپنا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں ان سرور کی مختلف اقسام اور خوبیوں اور خامیوں ہوتی ہیں

آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا، جب آپ کبھی  کسی بنک میں جاتے ہیں تو کبھی کبھار اپ کو جواب ملتا ہے سرور ڈاؤن ہے یا آپ فیس بک ، اور ٹویٹر کے سرور کے بارے میں ایسا سنتے رہتے ہوں گے تو یہ سرور کیا ہوتا ہے ؟
سرور ایک طرح کا سوفٹ وئیر پروگرام ہوتا ہے، جو مختلف زبانوں سے ریلیٹڈ ہوتا ہے  جیسے لینکس کے لئے الگ سرور ہوتے ہیں اور ونڈز کے لئے الگ سرور ہوتے ہیں جو مخصوص مشینز میں انسٹال کئے جاتے ہیں  ہم ان  مشینز کو بھی سرور کہہ سکتے ہیں اور ان پروگرامز کو بھی سرور کہہ سکتے ییں

اب جیسےآپ کوئی ویڈیو سن رہے ہیں تو یہ یوٹیوب کے کسی ڈیٹا سرور پر سیو ہو گی یا پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو یہ اس وقت ہی آپ پڑہ سکتے ہیں جب یہ  کسی ڈیٹا سنٹر کے کسی سرور میں محفوظ ہوگی، سرور سے مراد ایسی چیز جو سرو کرتی ہے وہ پروگرام کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے یا ہارڈ وئیر کی صورت میں بھی ہو سکتا، آپ جو کچھ بھی انٹرنیٹ پر کر رہے ہوتے کبھی یوٹیوب استعمال کر تے ہیں تو کبھی سرچ انجن  میں سرچ کر رہے ہوتے یا کبھی چیٹ کر رہے ہوتے تو یہ سب کچھ اس وقت ہی ممکن ہو سکتا جب یہ سب کسی نہ کسی سرور پر محفوظ نہ کیا گیا ہو، سرور چھوٹے بھی ہو سکتے اور بڑے بھی جیسے آپ نے انٹرنیٹ کلب میں ایک  پاورفل کمپیوٹر سے جڑے بہت سے کمپوٹرز دیکھے ہوں گے یہی پاورفل کمپیوٹر سرور کہلاتا ہے یا کسی کالج  لیب کے سرورا(کمپیوٹر) سے  جڑے بہت سے کمپیوٹر جڑے بہت سے کمپیوٹر بھی آپ نے دیکھے ہوں گے

بنیادی طور ہر چھ قسم کے سرور ہوتے ہیں
فائل سرور
پرنٹ سرور
کمونیکیشن سرور ( ای میل سرور، فیکس، ریمورٹ ایسس، فائروال، انٹرنیٹ سروسز
اپلیکیشن سرور ( اپلیکیشنز سافٹ وئیرز
ڈیٹا بیس سرور ( ڈیٹا کو ہینڈل کرتاہے، سٹورکرتاہے، اور ڈیٹا مینج کرتا ہے
ڈومین سرور ( یہ ڈومین اور کمپیوٹر کے درمیان پل کا کام کرتا ہے
وغیرہ قابل ذکر ہیں

انکی اگے پھر چھوٹی چھوٹی مزید اقسام بھی ہوتیں

ہر سرور کا الگ الگ رول ہوتا ہے جیسے جہاں ڈیٹا سنٹرز ہوتے ہیں تو انکے لئے ڈیٹا بیس سرور استعمال ہوتے ہیں، جہاں فائلز سرورز ہوتے ہیں وہاں کسی فائل تک پہنچنے کے لئے ہم فائل سرورز کا استعمال کرتے ہیں، اگر ان فائلز سےری لیٹڈ کچھ ہم نے پرنٹ کرنا ہے توان سرورز سے پرنٹر کنیکٹ ہوتا ہے تو ہم فائل سرور استعمال کرتے ہیں، اگر ہمیں ان فائلز کو کہیں ای میل کرنا ہے یا ہمیں کچھ فیکس کرنا ہے تو ہم کمونیکیشن سرور استعمال کرتے ہیں، اگر فرض کریں ہم دوستوں کے ساتھ گیم کھیلتے ہیں تو ہم اپلیکیشن سرور کا استعمال کریں گے اور اگر کسی سرور پر ڈومین رکھی ہے تو وہ ڈومین سرور کہلائے گا

یہ تھا سرورز کا چھوٹا سا تعارف  واپس آتے ہیں  ویب وسٹنگ کی طرف اور اس کی مختلف اقسام پر بات کرتے ہیں

ہوسٹنگ کی تین اہم اقسام ہیں

  • شییرڈ ہوسٹنگ 

  • وی پی ایس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ 

  • ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ 

شییرڈ ہوسٹنگ 

اس کو ایک اور مثال سے سمجھتے ہیں، فرض کریں اپ چار بھائی ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے اور چاہتے ہیں کہ ایک دکان کرائے پر لے لیں تو اپ ایک اچھے سے پلازے کا انتخآب کرتے ہیں اس اور اس میں ایک دکان کرائے پرلے لیتے ہیں آپ پلازے کے مالک کو آپ ” ہوسٹنگ پروایڈر” سمجھ لیں اور اپنی دوکان کو ہوسٹنگ اب جو دکان اپ نے لی اس پر چاروں بھائیوں کا حق ہے اور تمام اس میں برابر کے شریک ہیں اور دوکان کی ہر طرح کی سہولت کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں اور اس طرح کی ہوسٹنگ کو ہم ” شئیرڈ ہوسٹنگ ” کہتے ہیں جس میں ہر جن لوگوں نے اکاؤنٹ بنائے ہوئے وہ برابر کے اس ہوسٹنگ میں حصہ دار ہیں اور تمام سہولیت کو شئیر کرنے کا حق رکھتے ہیں

پھر ایک وقت آتا ہے آپ کا کاروبار بڑھ جاتا ہے اور چاروں بھائی مل کر پلازے میں اپنی اپنی دکان لے لیتے ہیں یعنی پہلے وہ صرف ایک دکان کے مالک تھے اور اس دکان کی سہولیات کو مل کر شئیر کر رہے تھے اب انہوں نے اپنی الگ الگ دکان اس پلازے میں لے لی اب وہ اپنی اپنی دکان کے تنہا مالک ہیں اور صرف اپنے دکان کی سہولیات کو استعمال کریں گے اور انکے ساتھ کوئی شریک نہیں ہوگا اور اسکو ہوسٹنگ کے زبان میں وی پی ایس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ ( ورچول پرائیوٹ سرور) کہتے ہیں اس میں ایک سرور پر میں کم لوگ ہوتے اور اپنی پانی سپیس اس سرور میں استعمال کرتے ہیں اس میں خوبیاں بھی زیادہ ہوتیں ہیں اور آپ کے پاس اختیارات بھی زیادہ ہوتے ہیں

کچھ عرصہ بعد ان بھائیوں کا کاروبار مزید بڑھ گیا اور اب وہ چاہتے ہیں میں ایک ایک پورا پلازہ کرائے پر لےلے تو اسکو کہیں گے ڈیٹیڈیکٹنڈ ہوسٹنگ اس میں آپ پورے ایک سرور کے مالک ہوتے ہیں اورآپ جس طرح چاہیں اسکی سپیس کو استعمال کر سکتے ہیں

شییرڈ ہوسٹنگ

آپ نے ایک ڈومین رجسٹر کر لی لیکن یہ  صرف ایک نام ہے،  اسکا ڈیٹا ہم کہاں محفوظ کریں گے

فرض کریں آپ کی ایک امیجز کی ویب سائیٹ ہے تو وہ ساری امیجز کہاں سٹور ہر رہی ہوتی ہیں، یا جو کچھ آپ پوسٹ کر رہے ہوتے وہ کہاں جا رہا ہوتا توجو کنٹینٹ آپ کی ویب سائیٹ کا ہوگا اس کو محفرظ کرنے لے لئے ہمیں ایک جگہ چاہیے ہوتی ایک سپیس چاہیے ہوتی اسی پیس

یا جگہ کو سرور کہتے ہیں جس میں آپ اپنا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں

شیرڈ ہوسٹنگ کو ورچیول ہوسٹنگ بھی کہتے ہیں،  کیوں کہ اس ویب ہوسٹنگ میں ورچوئل ہوسٹنگ کو ہوسٹ کیا جاتا ہے، یہ ہوسٹنگ، پیڈ ہوسٹنگ میں سب سے کم پرائس میں ملتی ہے یا سب سے سستی ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک سرور ہوتا ہے جس میں بہت سی ویب سائیٹ کو ہوسٹ کیا جا سکتا ہے، اور سب ایک ہی سرور کو شئیر کرتے ہیں، اس میں آپ کو فری ہوسٹنگ سے زیادہ سہولیت میسر ہوتی ہیں اور آپ پرسنل کفگریشن بھی کرسکتے ہیں جیسے ای میل اکاؤنٹ سپیس وغیرہ، اس ہوسٹنگ میں سیکورٹی بھی ویب ہوسٹ کی جانب سے مہیا کی جاتی ہے، لیکن اس کا ایک اہم ڈرا بیک یہ ہے کہ آپ کو بہت سی ویب سائیٹس کے ساتھ ایک سرور شئیر کرنا پڑتا ہے، اس لئے جب اس سرور پر  وزٹرز  یا ویب ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے تو آپ کی ویب سائیٹ کی پرفارمنس سلو بھی ہو سکتی ہے، جیسے آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا سکول اور کالجز کے رزلٹ کے دنوں میں کچھ ویب سائیٹس پر رزلٹ شو کیا جاتا ہے تو وہ اکثر سلو ہو جاتی ہیں یا انکا سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے اس لئے یہ ویب ہوسٹنگ ویسے تو بہترین ہے لیکن صرف چھوٹی ویب سائیٹ کے لئے جن پر وزٹرز کی تعداد کم ہے ہمارے بلاگرز کی اکثریت ابتدائی طور پر شئیرڈ ہوسٹنگ سے ہی ابتدا کرتی ہے

اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں سمجھتےچند لوگ ایک فلیٹ میں رہتے ہیں اور تمام لوگوں کا ایک فلیٹ اور اس کی سہولیت سے فائدہ آٹھانے کا برابر کا حق ہے
اسی طرح شیرڈ ہوسٹنگ میں تمام اکاونٹس کا برابر کا حق ہوتا ہے وہ اس ہوسٹںگ کے تمام ری سورسس میں کو استعمال کریں جن میں سی پی یو ٹائم، میموری، ڈسک سپیس وغیرہ شامل ہیں
جیسا کے نام سے ظاہر ہے یہ ایسی ہوسٹنگ ہوتی ہے یا ایسا سرور ہوتا ہے جو مختلف لوگوں کے اکاونٹ یا ویب سائیٹس کا ڈیٹا یا کنٹینٹ ایک ہی سرور میں سٹور کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ سب سے سستا ہوتا ہے ، اسکے آپ ٹائم کی  اتنی گارنٹی نہیں ہوتی کبھی سائیٹ کچھ وقت کے لئے ڈاون بھی ہو جاتی ہے اور یا کبھی سائیٹ کھولنے میں سلو ہو جاتی ہے، آپ کی ہوسٹنگ دوسروں کی ویب سائیٹس کی وجہ سے مثاثر ہو سکتی کیوں کہ سب اکاونٹس و ویب سائیٹس کا بوجھ ایک ہی ہوسنٹگ آٹھا رہی ہوتی اور آپ کو ایک ہی سرور کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا اور ایک کو کچھ آپلیکشنز کے لئے فائلز کی سینٹنگ بھی کرنی پڑ سکتی ہے لیکن اگر آپ کی ٹریفک کم ہے تقریبا 3-4 ہزار روانہ کی تو آپ کے لئے یہ ویب ہوسٹنگ بہتر رہے گی، بلاگرز کی اکثریت یہی ہوسٹنگ اپنے بلاگنگ کے کئیریر کے  شروعات میں استعمال کرتی اس کے فائدہ میں یہ ہے کہ یہ سستی ہوتی ہے، آپ اس کو آسانی سے سمجھ سکتے،
سرور کی منٹینس آپ کی ذمہ داری نہیں ہوتی، اور آپ اسکی سٹوریج میں بھی اضافہ کرسکتے

وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ

اس کے بعد باری آتی ہے وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ ( ورچول پرائیوٹ سرور) کی

جیسا کہ آپ جانتے ہیں آپ کی ویب سائیٹس کا ڈیٹا سرورز میں سٹور ہوتا ہے، اور آپ جو بھی ویب سائیٹ  اوپن کریں یا کچھ بھی سرچ انجز میں  سرچک ریں کریں یہ سب کچھ کہیں نہ کہیں کسی ڈیٹا سنٹر میں کسی سرور میں سٹور ہوگا، اور یہ سرورز دنیا میں مختلف جگہ پر ہو سکتے ہیں اور ان سرورز کو آپ کمپیوٹنگ مشین بھی کہہ سکتے ہیں

 وی پی اس ہوسٹنگ  میں ایک سرور مشین جسے ہم بہت سارے ورچوئل سرورز میں تقسیم کر دیتے ہیں جسے آپ کے کمپیوٹر میں ایک ڈرئیو ہوتی ہے اسے ہم مختلف پارٹیشنز میں  تقسیم کر دیتے ہیں اور انکا نام رکھ دیتے ہیں سی ڈرائیو ،ڈی ، ای وغیرہ ،

شئیرڈ ہوسٹنگ میں اور اس میں فرق یہ ہوتا ہے کہ شئیرڈ ہوسٹنگ میں ویب ہوسٹنگ پروائیڈرزایک سرور کو بہت ساری ویب سائیٹ کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ ورچول پرائیوٹ سرور میں اپ کو ایک پورا ورچول پرائیوٹ سرور ملتا ہے اور اگر ہم اس کو شئیرڈ ہوسٹنگ سے کمئیر کریں تو ورچول پرائیوٹ سرور ، پرفارمنس میں شئیرڈ ہوسٹنگ سے بہت بہتر ہے لیکن اس کی پرائس بھی اس حساب سے زیادہ ہوتی ہے

کیوںکہ اپ آپ کو اپنی ویب سائیٹ یا آپ کی ویب سائیٹس کے لئے پورا ایک  پرسنل سرور دیا جا رہا ہے، اور آپ کو کسی اور کی ویب سائیٹ کے ساتھ اسکو شئیر نہیں کرنا پڑتا, اس لئے آپ اس میں اپنی  مرضی کے مطابق ویب سائیٹس منٹین کر سکتے ہیں

اس کے ہارڈ ورئیر کے منٹینس کی ذمہ داری ویب ہوسٹنگ پروائیڈر کی ہوتی ہے،  لیکن سافٹ وئیر ذمہ داری آپ پر ہوتی اور آپ کو آزادی ہوتی ہے کہ کونسا سافٹ وئیر آپ نے یوز کرنا ہے جیسے ونڈوز، لائینکس اور کیسے انوارمنٹ میں اپ نے اپنی ویب سائیٹ کو لائیو کرنا ہے

اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں شییرڈ ہوسٹنگ میں بہت سے لوگ ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن اس میں یہ فرق ہوتا ہے کہ ایک پلازہ میں چند لوگ اپنے اپنے فلیٹ میں رہتے ہیں اور اور سب کو اپنے فلیٹ میں موجود تمام سہولیت کو استعمال کرنے کا حق ہوتا اور وہ ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے اور اپنے فلیٹ کی منٹیننس کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں، یعنی وہ اس فلیٹ میں اپنی مرضی کےمالک ہوتے ہیں

وی پی اس ہوسٹنگ میں بھی شئیرڈ ہوسٹنگ کی طرح ایک سرور میں اکاونٹس دیئے جاتے ہیں لیکن یہاں ایک سرور میں صرف چند لوگوں کو سپیس یا جگہ دی جاتی اور اس اپنی سپیس میں وہ جو چاہیں اپنی مرضی کا اپریٹنگ سسٹم انسٹال کر سکتے پروفیشنل بلاگرز جن کی لاکھوں میں ٹریفک ہوتی ہے اور کمپنیز کی اکثریت بھی اسی ہوسٹنگ کا انتخاب کرتی ہیں اور یہ کافی محفوظ بھی ہوتی ہے یہ شییرڈ ہوسٹنگ سے مہنگی سروس ہے اور لیکن اس میں وہ خوبیاں ہیں جو شئیرڈ ہوسٹنگ میں نہیں ہوتیں، آپ اس میں بہت سے اپلیکشن چلا سکتے ہیں جو شئیرڈ ہوسٹنگ میں ممکن نہیں ہوتیں اگر آپ کی ٹریفک 10 ہزار روزانہ سے بڑھ جائے تو آپ کو شئیرڈ ہوسٹنگ سے وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ پر آ جانا چاہیئے تاکہ آپ کی ویب سائیٹ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آپ کی ویب سائیٹ کی ریکنکگ ، سرچ انجنز میں متاثر نہ ہو

ڈیڈیکیٹڈ سرور

اس کے بعد باری آتی ہے ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ یا ڈیڈیکیٹڈ سرور کی یہ سب سے مہنگی ہوسٹنگ ہوتی ہے ، اس کی سپیس کو آپ کے ساتھ کوئی شئیر نہیں کرنا آپ تنہا ایک سرور کے مالک ہوتے ہیں نہ اس میں کوئی اور اکاونٹ بنا سکتا ہے نہ اس سرور سے کیسی اور کو سپیس دی جاتی ہے،  نہ کوئی دوسرا  اس کے ریسورسز کو استعمال کرتا ہے   یہ سرور بہت بڑی ویب سائیٹس  یا بڑے کاروباری ادارے استعمال کرتے ہیں  جن کی ٹریفک کا شمار مشکل ہے اور جنہیں سخت ترین سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی اسی لئے یہ ہوسٹنگ سب سے محفوظ بھی ، تصور ہوتی ہے اور اس کے ڈیٹا تک آپ کے سوائے کوئی کو رسائی حاصل نہیں ہوتی  جب تک کہ کوئی آپ کی سیکورٹی کا توڑ نہ نکال لے اور اس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ زیادہ ویب ٹریفک یا وزٹرز کی وجہ سے یہ سلو نہیں ہوتی،

اس میں آپ جتنی چایے ویب سائیٹس منٹین کر سکتے ہیں ،  اور اس میں آپ اپنی مرضی کا سافٹ وئیر انسٹال کر سکتے ہیں، جس طرح کا انوارمنٹ چاہیں آپ بنا سکتے ہیں اور اپنی مرضی کا سافٹ وئیر آپ انسٹال کر سکتے ہیں، آپ کو اس کا فزیکل انوارمنٹ منٹین کرنا ہوتا ہے،، کیوں کہ یہ پورا سرور آپ کا ہوتا ہے اور اسکی ذمہ داری بھی آپ کی ہوتی ہے، اس کی کولنگ، سیکورٹی اور دوسری چیزوں کی ذمہ داری بھی آپ کی ہوتی ہے
اگر اس کے سافٹ ورئیر یا ہارڈ وئیر میں  کوئی بھی بھی مسئلہ آتا ہے تو اس کی ذمہ داری آپ پر ہوتی ہے، وئب ہوسٹ اس کے ذمہ دار نہیں ہوتے
اگر آپ ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹ کی منٹینس کی ذمہ داری خود نہیں لینا چاہتے تو آپ مینج سرور ہوسٹنگ استعمال کرسکتے ہیں اس میں اس میں بھی بھی آپ کو ڈیڈیکیٹڈ مشین ہی دی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ  اس سرور کو منٹین کرنے کے لئے  اس فیلڈ میں ماہر اور تجربہ کار  سٹاف بھی دیا جاتا ہے اور یہ کام ویب ہوسٹنگ کمپنی کرتی ہے، آپ کو صرف اپنی ویب سائیٹ  اور سافٹ وئیرکو منٹین کرنا ہوتا ہے اور ہارڈ وئیر اور دوسری ذمہ داری ویب ہوسٹ کی ہوتی ہے لیکن اس کے لئے آپ کو الگ سے  پے منٹ کرنی پڑتی ہے

 فری ویب ہوسٹنگ

آج ہم بات کریں گے فری ویب سائیٹ ہوسٹنگ کے بارے میں  جیسے کہ  آپ بھی جانتے ہیں اس وقت بہت سی ویب سائیٹس فری ہوسٹنگ پروائیڈ کر رہی ہیں ۔ فری ہوسٹنگ اور پیڈ ہوسٹنگ میں کیا فرق ہے اور دونوں میں کیا خوبیاں اور خامیاں ہیں  ہمیں فری ہوسٹنگ لینا چاہیے یا نہیں یا فری ہوسٹنگ کو کیسی ویب سائیٹس کے لئے استعمال کیا جا  سکتا ہے آج ہمارا یہی موضؤع ہے اور ان پوائیٹس کو سامنے رکھ کر مزید بات کریں گے

فری ویب ہوسٹنگ نام سے ظاہر ہے اس میں میں اپ کو کچھ دینا نہیں پڑتا یہ مفت ہوتی ہے بس اس میں  آپ کو ایک اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے اور آپ وہاں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں کچھ ویب ہوسٹس یہ ویب ہوسٹنگ کچھ عرصہ کے لئے مفت فراہم کرتے ہیں  لیکن اس کے بعد آپ کو ایک مخصوص رقم ادا کرنی پڑتی ہے  لیکن کچھ ویب ہوسٹ اپ کو ہمیشہ کے لئے یہ سروس پروائیڈ  کرتے ہیں  مفت ویب ہوسٹنگ کی کچھ رسٹریکشنز بھی ہوتی ہیں زیادہ تر فری ویب ہوسٹنگ کی کنفگریشن آپ نہیں کر سکتے جیسے بنڈویتھ، ای میل اکاؤنٹ اور  یہ  ویب ہوسٹنگ زیادہ   ٹریفک کو ہینڈل نہیں کر سکتی جیسے ہی آپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک زیادہ ہوگی آپ کی ویب سائیٹ کھلنے میں سلو ہو جائے گی اس کی پرفارمنس متاثر ہوگی اور سرور بھی ڈاؤن ہو سکتا ہے ایسی فری ویب ہوسٹنگ پر زیادہ تر ویب ہوسٹس کی جانب سے اشہار چلائے جاتے ہیں جو کو آپ ریموو نہیں کر سکتے  ایسی ویب ہوسٹنگز پر سیکورٹی کے مسائل بھی آتے رہتے ہیں

فری ویب ہوسٹنگ عام طور پر پرسنل ویب سائیٹس کے لئے استعمال ہوتی ہیں جن پر ٹریفک زیادہ نہیں ہوتی اور ایسی ویب سائیٹس پر کوئی ، کنفیڈینشل  ڈیٹا نہیں رکھا جا سکتا

فری ویب ہوسٹنگ ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو ویب ہوسٹنگ اور سی پینل کے آپشنز بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن یہ پروفیشنل ویب سائیٹس کے لئے استعمال نہیں کی جا سکتی نہ ہائی ٹریفک ویب سائیٹس کے لئے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا اب ہم ایک ایک کرکے ان پوائنٹس پر بات کرتے ہیں

بینڈوڈتھ

سب سے پہلے ہم بات کریں گے فری ویب ہوسٹنگ کی بنڈویتھ کی، فری ویب ہوسٹںگ میں ایک اہم پوائنٹ لمیٹڈ بنڈویتھ، کا ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کی پرفارمنس سلو ہوتی ہے، کیوں کہ ایک سرور پر بہت سی ویب سائیٹس کو فری ہوسٹنگ مہیا کی جا رہی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے آپ کی ویب سائیٹ کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے اور آپ کی سائیٹ بہت سلو ہوتی ہے

اپ ٹائم

ہمار دوسرا پوائیٹ ہے اپ ٹائم اگر آپ کسی پیڈ ویب ہوسٹنگ پروائیڈر کی سائیٹ چیک کریں تو وہ آپ لکھا ہوا دیکھ سکتے ہیں   99۔99 سرور اپ ٹائم اس سے مراد  یہ ہے کہ اس ویب ہوسٹنگ پروائیڈر کا سرور کتنی بار بند ہوگا اور کتنے وقت کے لئے بند ہو سکتا ہے یا کتنے فیصد بند ہوسکتا ہے  تو اسکا مطلب ہے پریمئر ویب ہوسٹنگ  پروائیڈر اپ کو گارنٹی دے رہے ہیں کہ ان کا سرور  99۔99  فیصد آن لائن رہے گا لیکن اگر آپ فری ویب ہوسٹنگ کے بات کریں تو انکا سرور دن میں اکثر میں ایک ایک گھنٹہ  بند رہتا ہے

آن لائن سپورٹ یا کسٹمر سپورٹ

اگر آپ فری وئب ہوسٹنگ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کی یہ بات ذہن میں رکھنی چایئے فری ویب ہوسٹنگ میں آن لائن سپورٹ یا کسٹمر سپورٹ مہیا نہیں کی جاتی اور آپ کو کسی پرابلم کا سامنا ہوتا ہے تو وہ آپ کو خود حل کرنا پڑے گا

ڈسک سپیس یا ڈسک سٹوریج

فری ویب ہوسٹنگ میں اکثر لمیٹڈ ڈسک سپیس دی جاتی ہےکچھ ایسی کمپنیز ضرور ہیں جو اچھی خاصی ڈسک سٹوریج دیتی ہیں لیکن اس کے ساتھ  ساتھ  انکی کچھ  رسٹریکشنز یا لیٹیشنز بھی ہوتی ہیں

ایڈورٹائزمنٹ

آپ سوچتے ہوں گے یہ ویب ہوسٹنگ پروائیڈرز کمپنیز آپ کو فری ہوسٹنگ کیوں مہیا کر رہی ہیں اور وہ اس ویب ہوسٹنگ کے اخراجات کیسے پورے کرتے ہیں جب آپ اپنی ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں آپ کی ویب سائیٹ پر کچھ اشہارات چل رہے ہوتے ہیں جنہیں اپ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے  یہ اشہارات ، ویب ہوسٹنگ پروائیڈرز کی جانب سے چلائے جاتے ہیں اور انہی اشہارات کو استعمال کرکے وہ آپ کو دی جانے والی فری ویب ہوسٹنگ کے اخراجات پورے کرتے ہیں

بیک اپ

پیڈ ویب ہوسٹنگ کی ایک خوبی یہ ہے کہ  آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیلی، ویکلی یا منتھلی بیک اپ لیا جاتا ہے تاکہ  آپ کی ویب سائیٹ میں کوئی پرابلم آ جائے تو  ویب سائیٹ کو دوبارہ ری سٹور کیا جا سکے لیکن فری ہوسٹنگ میں ایسی کوئی سہولت نہیں دی جاتی یا بہت کم ایسی فری ہوسٹنگ کمپنیز ہیں جو ایسی سہولت مہیا کر رہی ہیں

ٹرم اینڈ کنڈیشنز

ہم میں سے اکثریت جب بھی کسی ویب سائیٹ پر سائن اپ کرتی ہے تو وہ اس ویب سائیٹ کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتی ایسا ہی فری ویب ہوسٹنگ کی ویب سائیٹ پر سائن اپ کرتے ہوئے ہم کرتے ہیں لیکن اگر آپ انکے ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو پڑھیں تو اس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ ان کے شرائط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ کسی بھی وقت آپ کی ویب سائیٹ کو بند کر سکتے ہیں

لمیٹڈڈ ٹولز

فری ویب ہوسٹنگ پروائیڈز کبھی بھی آپ کو پریمئر ہوسٹنگ کی طرح کے ٹولز مہیا نہیں کریں گے  جیسے اپ زیادہ ڈیٹا بیس کریٹ نہیں کر سکتے، آپ ایک سے زیادہ ڈومین سیٹ نہیں کر سکتے ہیں یا ایکسٹرا ڈومین آپ ایڈ نہیں کر سکتے، یا آپ سب ڈومین بنانا چاہیں تو آپ کو ایک یا دو سب ڈومین بنانے بنا سکتے ہیں اس سے زیادہ کی پرمیشن آپ کو نہیں ملتی، زیادہ سے زیادہ ایک یا دو ای میل اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں،

ویب سائیٹ رینکنگ

آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا فری ہوسٹنگ پر بنی ہوئی ویب سائیٹ سرچ انجنز میں بہتر رینک نہیں کرتیں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انکے سرورز کا اپ ٹائم اچھا نہیں ہوتا، آپ کی ویب سائیٹ اکثر ڈاؤں رہتی ہے، سائیٹ سلو اوپن ہوتی ہے اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ اپنی سائیٹ کو سرچ انجنز مین بہتر رینک کروا لیں گے تو یہ فری ہوسٹنگ کے ساتھ ممکن نہیں ہے

سیکورٹی

فری ہوسٹنگ پر بنی ہوئی ویب سائیٹ کی سیکورٹی بہتر نہیں ہوتی،  اور یہ زیادہ سکیور نہیں ہوتی کسی وقت بھی آپ کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے ڈیٹآ لاک ہو سکتا ہے اور اس طرح کے سیکورٹی کے مسائل فری ہوسٹنگ ویب سائیٹ پر آتے رہتے ہیں

آپ فری ہوسٹگ پر بنی ہوئی ویب سائیٹ کس مقصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں

اگر آپ ویب سائیٹ بنانا سیکھ رہے ہیں تو فری ویب ہوسٹنگ استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سی پینل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اسکی اپشنز کو استعمال کرنا سیکھنا چاہتے ہیں یا آپ کم درانیہ کی ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ ایسی ہوسٹنگ کو آپ استعمال کر سکتے ہیں

لیکن اگر آپ اپنی ویب سائیٹ کو زیادہ عرصہ کے لئے بنا رہے ہیں اور اپ کی ویب سائیٹ سنجیدہ نوعیت کی ہے یا آپ کوئی بزنس ویب سائیٹ بنانا چاہ رہے ہیں یا اپ اپنی سائیٹ کو سرچ اانجنز میں اچھی جگہ رینک کروانا چاہتے ہیں تو یہ سب فری ہوسٹنگ میں ممکن نہیں

اس لئے بہتر ہے آپ پریمئیر ویب ہوسٹنگ استعمال کریں

اگر آپ ویب ہوسٹنگ خریدنا نہیں چاہتے تو کچھ ایسی ویب سائیٹس بھی ہیں جو آپ کو مفت ویب ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں چند ویب سائیٹس کی فہرست

Free  Domain 

Wix.com
000webhost.com
x10Hosting.com
Weebly.com
AwardSpace.com
Freehostia.com
FreeWebHostingArea.com
Bravenet.com
WebFreeHosting.net

کلاؤڈ ہوسٹنگ

ویب ہوسٹنگ سیریز کی آج ایک اورویڈیو کے ساتھ حاضر ہیں آج ہم بات کریں گے کلاؤڈ ہوسٹنگ  یا کلاؤڈ سرور  ہوسٹنگ کے بارے میں  اور یہ کیسے کام کرتی ہے اور اس میں کون کون سی خوبیاں موجود ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ ہم آپنا ٹاپک شروع کریں اگر آپ ہوسٹر پی کے کے چینل پر نئے ہیں تو آپ کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ  ہم اس سے پہلے ویب ہوسٹنگ کے ٹاپک پر کون کون سے ویڈیوز بنا چکے ہیں تاکہ آپ ان  ویڈیوزکو دیکھ کر ویب ہوسٹنگ اور اسکی اقسام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں اور جب آپ ویب ہوسٹنگ خریدنے لگیں تو ایک بہتر فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں

کلاؤڈ سرور اصل میں ورٹیول  پرائیویٹ سرور (Virtual Private Server – VPS) ہوتا جیسے وی پی ایس بھی کہتے ہیں ،۔ کلاؤڈ سرور ایک ڈیڈیکیٹڈ سرور (Dedicated Server)کا کچھ حصہ بھی ہوسکتا ہے اور دو یا زائد سرور بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں اس کو مزید واضع کرتے ہیں

جب ہم شئیرڈ ہوسٹنگ یا ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ خریدتے ہیں تو انکے سرور کسی بھی خاص جگہ موجود ہو سکتے ہیں جیسے وہ پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں اور امریکہ یا کسی اور ملک میں بھی ہوسکتےہیں  اگر ہم کسی فائل کو ایکسس کرنا چاہتےہیں اور وہ ہمارا سرور امریکہ میں ہے  تو  پہلے وہ ریکوسٹ امریکہ کے اس سرور تک جائے گی اور پھر واپس ائے گی، اس میں یہ مسئلہ مسئلہ یہ ہے کہ اس پراسس میں کچھ وقت لگتا ہے  چاہے چند سیکنڈز ہی کیوں نہ ہوں اس وجہ سے ویب سائیٹ دیر سے اوپن ہوتی تھی یا دیر سے لوڈ ہوتی ہے لیکن کلاؤ ہوسٹنگ میں بہت سے سرورز کا استعمال کیا جاتا ہے  جو دنیا میں مختلف ممالک میں ہو سکتے ہیں جیسے پاکستان، امریکہ ، جرمنی  وغیرہ ان تمام   سرورز کو جو مختلف ممالک میں موجود ہیں  آپس میں کنیکٹ کرکے ایک کلاؤڈ سرور بنا دیا جاتا ہے یا آپ کہہ سکتے ہیں سرورز کی ایک چین بن جاتی ہے  اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کا ڈیٹا  کلاؤڈ ہوسٹنگ کے مختلف سرورز میں سیف ہوگا اب اگر میں اپنی کسی فائل کا ایکسس کرنا چاہتا ہوں تو اس کلاؤڈ ہوسٹنگ میں جو سرور میرے ایریا میں سب سے کم فاصلے پر ہوگا اس تک میری ریکوسٹ جائے گی اور میں اپنی فائل یا ڈیٹا کو ایکسس کر سکوں گا اس کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیٹا سنٹر نزدیک ہونے کی وجہ سے میں تیزی سے اپنا ڈیٹآ کو ایکسس کر پاؤں گا اور ٹائم کم لگے گا اسی وجہ سے میری ویب سائیٹ کی لوڈنگ سپیڈ تیز ہوگی اور میری ویب سائیٹ تیزی سے اوپن ہوگی اور  سرچ انجنز ان ویب ساائیٹ کو بہتر رینک کرتی ہیں جو تیری سے اوپن ہوں یا جن کی لوڈدنگ  سپیڈ بہتر ہو، ویب ہوسٹنگ کی دوسری اقسام میں اتنی خوبیاں نہیں ہوتی جنتی اس ہوسٹنگ میں ہوتی ہیں جسے اگر وزٹرز کی تعداد زیادہ ہو جائے تو آپ کی ویب سائیٹ کی لوڈنگ سپیڈ میں فرق نہیں آئے گا نہ ویب سائئٹ پر ٹریفک بڑھنے سے اسکے ڈاؤں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے نہ بینڈوتھ کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس کی سیکورٹی بھی بہت مضبوط ہوتی ہے

کلاؤڈ سرور کی دیکھ بھال  کی ذمہ ذمہ داری ہوسٹنگ پرووائیڈر کمپنی کی ہوتی ہے۔ اس میں آپ کو دوسرے کسٹمرز کے ساتھ ہارڈوئیر وغیرہ شیئر کرنے کا فائدہ ہوتا ہے اور آپ صرف اتنا ہی بل ادا کرتے ہیں جتنا آپ سرور کے ریسورسز کو استعمال کرتے ہیں۔ یعنی اگر اصل سرور کی ہارڈ 1TB اور ریم 16GB ہے لیکن آپ اصل میں صرف 10GB ہارڈ اور 1GB ریم استعمال کرتے ہیں تو آپ صرف 10GB ہارڈ اور 1GB ریم کی ہی ادائیگی کریں گے۔ اسی طرح دوسری ہارڈوئیرز بھی ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ پر پورے سرور کا بوجھ نہیں پڑتا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ  کلاؤڈ سرور استعمال کرتے ہوئے اگر آپ کی ضروریات بڑھ جائیں یا کم ہوجائیں تو آپ صرف چند ا کلک کی مدد سے اپنے ریسورسز کو کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کا بل کم یا زیادہ ہوجائے گا۔ مثال کے طور پر آپ ایونٹ بلاگنگ کرتے ہیں اور کسی ایونٹ کے موقع پر  آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے موجود سرور ریسورسز ٹریفک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو آپ صرف چند دن کے لئے اپنے سرور ریسورسز کو بڑھا سکتے ہیں جب ضرورت ختم ہوجائے تو پھر کم کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کو صرف اتنے ہی گھنٹوں کا بل زیادہ آئے گا جتنے گھنٹے آپ نے زیادہ ریسورسز استعمال کیے ہوں گے۔  آگرآپ کو تھوڑی ٹیکنکل کنو ہاؤ ہے تو آپ اس کو سیٹ اپ کرنا جاتنے ہیں اور  آپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک بہت زیاد ہے اور اسکے مزید بڑھنے کا امکان ہے تو کلاؤڈ ہوسٹنگ ایک اچھی آپشن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں