79

کامیاب کاروبار کے لئے چند اہم نقاط

کاروبار کیجیۓاپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیے

کاروبار کی دو مختلف صورتیں ہیں

 بلا واسطہ کاروبار
بالواسطہ کاروبار

بلا واسطہ کاروبار جیسے فیکٹری ، سکول ، دوکان ، سٹور وغیرہ اس میں پروڈکشن آپ کی اپنی ہوتی ہے اور خام مال آپ کہیں اور سے لیتے ہیں

بالواسطہ کاروبار جیسے ڈیلر شپ، سیلز مین ، فروخت کنندہ وغیرہ

اوّل الذکر قدرے مشکل ہے ، اس کے لئے بھاری سرمایہ کاری چاہئے ، آج کل کی فیکٹریز بینک کے قرضوں پہ چل رہی ہیں ، کیونکہ مالکان مالی طور پہ مستحکم ہوتے ہیں تو اسی وجہ سے انہیں قرض بھی مل جاتا ہے
جو کہ عام آدمی کے بس کا روگ نہیں ، اس لئے یہ خیال دل سے نکال دیجئے۔۔

البتہ بالواسطہ کاروبار قدرے آسان ہے ، جس شعبے میں بھی دلچسپی ہو اسی میں ہی کام کیا جائے ، اس شعبہ کے ہول سیل ڈیلر دیکھے جائیں اور معمولی رقم سے کام کا آغاز کیا جائے ..

طبعی میلان :

سب سے پہلے اپنا ذہن بنائیے کہ آپ کا طبعی رجحان کس کام کی طرف ہے ؟
کم از کم چار پانچ صورتیں آپ کے سامنے ہوں ، پھر حالات ، سرمایہ ، موقع مناسبت ، تجربہ، یا تجربہ کار افراد سے استفادہ کی توقع، اور اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان میں سے کوئی سے دو شعبوں کا انتخاب کیجئے ۔۔

سرمایہ کاری:

اب آپ نے یہ سوچنا ہے کہ آپ کے پاس کتنا سرمایہ ہے جو آپ اس شعبہ میں لگانا چاہ رہے ہیں ؟ اور اگر سرمایہ نہیں ہے تو کہاں سے لائیں گے ؟ اگر تو آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ادھار پہ مال اٹھا لیں گے تو یاد رکھئے کوئی بھی کاروباری بغیر ذاتی مفاد کے آپ کو چیز ادھار پہ نہیں دے گا ، اور اگر آپ کا ذہن یہ ہے کہ آپ کوئی چیز فروخت کر لیں گے تو درست سمت میں جارہے ہیں لیکن یاد رکھئے ذاتی وراثتی زمین / جائیداد فروخت کرنے سے بہتر ہے آپ کاروبار کی بجائے ہلکی پھلکی مزدوری کر لیں ، اس کے بھی کئی سارے شعبے ہیں جن میں آپ اپنی سروسز دے سکتے ہیں ۔ اگر ایسا مسئلہ ہو تو انشاء اللہ اس سلسلے کی معلومات بھی آپ کو ضرور مل جائیں گی ۔

استخارہ :

منتخب کردہ شعبوں میں اوّل اور ثانوی حیثیت مد نظر رکھتے ہوئے استخارہ کیجئے کہ کون سا کام آپکے لئے بہتر ہے ؟ پھر جس میں بہتری استخارہ کے نتیجہ میں نظر آئے اس کی منصوبہ بندی کیجئے ۔

جگہ کا انتخاب :

کسی بھی کاروبار کے لئے موقع اور جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے ، سبزی منڈی میں جوتوں کی دوکان کا کیا کام ؟ جیولرز کا کام ٹمبر مارکیٹ میں نہیں اور غلہ منڈی میں آپ سینٹری شاپ نہیں کھول سکتے ، اس لئے خوب مشاہدہ کیجئے کہ آپ کی اصل مارکیٹ کون سی ہے؟ آپ کون سے اور کس طبقہ کے افراد کو اپنا متوقع کسٹمر سمجھ رہے ہیں ؟ اسی طرح کی پانچ جگہیں مد نظر رکھئے

ماہرین کی آراء :

ماہرین اور متعلقہ شعبہ کے تجربہ کار افراد جو آپ کے ساتھ مخلص ہوں ان کو متعلقہ جگہوں کا وزٹ کروائیں ، ان کی رپورٹس لیں کہ یہ کام جو آپ کرنے جا رہے ہیں وہ یہاں پہ چل سکتا ہے یا نہیں ، اس سے جگہ کے چنا ؤ میں آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں