new ideas in business 31

کاروبار میں جدت وقت کی ضرورت

کاروبار میں جدت وقت کی ضرورت ہے

تحریر / عبداللہ بن زبیر

کاروبار میں جدت اختیار کی جائے اور جدت کو اپنایا جائے تو ہمیشہ ترقی کے راستے کھلتے چلے جاتے ہیں ۔۔ نوکیا کی مشہور کہانی سب کے سامنے ہیں اور جدت کی پیش رفت نے سام سنگ کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا ۔۔ انڈرائد کی ایجاد نے مارکیٹ میں تہلکہ مچادیا اور آج جدت کو اپنانے والے مارکیٹ میں راج کر رہے ہیں ۔

ذرا تصور کیجئے

بھنبھناتی مکھیاں ، کچھ شہد والی اور کچھ کالی
ایک ٹب میں پانی اور بار بار اسی ایک ہی پانی سے دھلتے گلاس
گنے کو کھینچ کر بیلنے میں ڈالنا
بیلنے سے رستا ہوا کالا تیل
شاپر میں پڑا بھیگا ہوا کالا نمک
نکلتے رس کو گلاس میں ڈال کر نچڑے ہوئے پیلے سے لیمن کے ادھ مرے قطرے
اور ساتھ ہی کام کرنے والے آدمی کا ” خوشبودار ” پسینہ
یہ سب کچھ مل کر کیا ایک صحت افزا شربت کی شکل نظر آتی ہے کہیں ؟؟؟
وہ دور گزر گئے اس لئے تھوڑا سا اچھا کیجئے
جدید قسم کی مشین لیجئے چائنہ سے ملتی ہے ( اگر ذرائع نہ ہوں تو منگوا کے دی جا سکتی ہے ) تقریبا 60 ہزار کے لگ بھگ ہوگی
بجلی پہ چلتی ہے اور بجلی نہ ہو تو بیٹری بھی ساتھ ہے
ایک لوہے کا سایہ دار کیبن تقریبا 40 سے 50 ہزار لگ سکتے ہیں ویسے بانس کا بنایا جائے تو بھی ٹھیک ہے لیکن شہری حدود میں لوہے کا بہتر رہے گا جس پہ ایک لوگو اور گنے کی تصاویر والے فلیکس اور ایک معصوم بچے کے ہاتھ میں گنے کا جوس ،
کسی فٹ پاتھ کے کنارے ایک ہی کلر کی چار کرسیاں مع ٹیبل جن پہ 5 سے 7 ہزار لگ سکتے ہیں ۔۔ کل ملاکر تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار تک کا پروجیکٹ ہے ۔ 30 سے 40 اور 50 تک کے گلاس کے حساب سے انتہائی رش والی جگہ پہ 2 سے 3 سو گلاس کی فروخت عام سی بات ہے ۔۔ ایک پونے گنے سے 3 گلاس نکلتے ہیں تھوڑا سا نمک جس کو اچھی سی سٹیل کی ڈبی میں رکھا گیا ہوں انتہائی نفاست سے صفائی سے قیمتی کراکری( کم از کم 10 گلاس اور 10 مگ ) اور ڈسپوزایبل گلاسز میں پیش کیا جائے تو کیا ہی کہنے ۔۔
یہ ایک دکھنے میں سادہ مگر رزق کے لئے کشادہ آئیڈیا ہے ۔۔ اس پوائنٹ سے گاجر ، سیب ، کاجو ، بادام ، کھجور، کیلا ، انار ، فالسہ اور لسی بھی پیش کی جا سکتی ہے ۔۔
اگر ہمت ہے اور ” لوگ کیا کہیں گے ؟؟” کا سوال آپ کے گرد نہیں منڈلاتا تو یہ آنے والی گرمیوں کے لئے بہترین سیزنل سیٹ اپ ہے
اور کام کرنے والے ایک مزدور کے ساتھ دو افراد ایک ہی ڈریس اور پی کیپ میں ۔۔
جوس پیش کرنے کے لئے ڈسپوزایبل گلاس اور ان کے اوپر ڈھکن ساتھ ایک سٹرا اور ٹشو میں لپیٹ کر دستانے پہنے ہاتھوں سے سرو کیا جائے تو سروس کی بہتری ایک عام سے کام کو برانڈ بنا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں