ناریل کے تیل کے ذریعے دانتوں کو دنوں میں چمکدار صحت مند بنانے کا آسان ترین نسخہ 360

ناریل کے تیل سے دانتوں کو چمکدار بنانے کا آسان ترین ٹوٹکا

لندن(نیوزڈیسک) آپ نے ناریل کا تیل سر کی خشکی اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے تو کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل دانتوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال سے دانتوں کو چمکدار بنایا جا سکتا ہے۔آپ ناریل کے تیل سے دانتوں اور منہ کو صاف کریں گے تو دانت بھی چمک دار اور سانسیں خوشبو دار ہوجائیں گی۔

اگر آپ ایک چمچ ناریک کا تیل منہ میں ڈال کر 15سے 20منٹ تک رکھیں اور بعد میں کلی کر کے برش کر لیں۔اس طرح آپ کا منہ خطرناک بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔ہمارے منہ میں کئی طرح کے بیکٹیریا ہوتے ہیں ان میں سے ایک خاص قسم کا بیکٹیریا دانتوں کے گرد ایک تہہ بنا کر ’پلاک‘ بناتا ہے جس سے دانت سڑنے لگتے ہیں۔اگر آپ ناریل کا تیل منہ میں اس طرح رکھیں گے تو خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے استعمال سے منہ سے ناگوار بدبو بھی ختم ہوجاتی ہے۔ہمارے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا ناریل کے تیل سے ختم ہوجاتے ہیںاور ہمارے منہ سے خوشبو آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں