صحت

آنکھوں کے لئے فائدہ مند وٹامنز : نئی تحقیق

وٹامنز انسانی جسم کی ضروریات میں سے ہیں تاہم آنکھوں کی صحت کے حوالے سے وٹامن اے، سی اور ای کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں بی وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء بھی آنکھوں کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

وٹامنز کی کمی آنکھوں کے کچھ امراض جیسے موتیابند، گلوکوما، اور عمر سے متعلق میکولا (آنکھوں کے پیچھے کا حصہ) کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس ان امراض کی نشوونما یا اسے سست کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

وٹامن اے

وٹامن اے اچھی بصارت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن اے پروٹین روڈوپسن کا ایک جز ہے جو آنکھوں کو کم روشنی میں بھی دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
شکر قندی، گاجر، لال شملہ مرچ، کدو اور اسکواش وٹامن اے کے بہترین ذرائع ہیں۔

وٹامن ای

الفا ٹوکوفیرول، وٹامن ای کی ایک شکل ہے جس میں خاص طور پر طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں موجود منفی ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے جو آنکھ کے اندر موجود پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس نقصان کے نتیجے میں موتیابند کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔

وٹامن ای بادام، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی، سویا بین یا سویا بین کا تیل، مکئی، کینولا آئل اور ایسپراگس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی بھی آنکھوں کی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ بالائے بنفشی اشعہ  کے نقصان سے بچاتا ہے۔ اگرچہ عمر کے ساتھ آنکھوں میں وٹامن سی کا ارتکاز کم ہوتا ہے تاہم اس نقصان کو وٹامن سی سے بھرپور خوراک سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

سنترے یا ان کے مشروب، بروکولی، بلیک بیری اور چکوترے کا جوس سے وٹامن سی کے معروف ذرائع ہیں۔

Disclaimer: This is for information purpose only and should not be considered as a substitute for medical expertise. These are opinions from an external panel of individual doctors or nutritionists and not to be considered as opinion of urdughar. Please seek professional help regarding any health conditions or concerns. Medical advice varies across region. Advice from professionals outside your region should be used at your own discretion. Or you should contact a local health professional.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button