Friday, May 3, 2024
Homeصحتمیتھی دانے کے پانی کے زبردست فوائد

میتھی دانے کے پانی کے زبردست فوائد

ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 1.3 بلین افراد اس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر اس بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو مریض کو مختلف پیچیدگیوں اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذیابیطس کے شکار افراد کو عام طور پر بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن میتھی کے بیجوں کا پانی ایک ایسی چیز ہے جو بیماری کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
میتھی کے بیج جسم میں شوگر کے استعمال کو متاثر کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 10 گرام میتھی کے دانے نیم گرم پانی میں بھگو کر کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق میتھی کے بیجوں میں موجود حل پذیر ریشہ جسم میں شوگر کے جذب ہونے کے وقت کو بڑھاتا ہے اور امینو ایسڈ 4-ہائیڈروکسی لیوسین پتوں پر کام کرتا ہے جس سے انسولین خارج ہوتی ہے۔

میتھی کے بیجوں کے پانی کے دیگر فوائد

میتھی کے بیجوں کا پانی ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
میتھی کے بیجوں کا پانی آپ کی بھوک کو کم کرکے وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
میتھی کے بیجوں کا پانی باقاعدگی سے پینے سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
میتھی، جس میں سوزش کش خصوصیات ہیں، مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا سکتی ہیں۔

میتھی کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک سے دو چمچ میتھی کے دانے ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں، اس پانی کو چھان کر صبح پی لیں۔

متعلقہ مضامین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ