Monday, September 25, 2023
ہوماسلامنعت شریفہوتیں مجھے طیبہ کی زیارات مسلسل

ہوتیں مجھے طیبہ کی زیارات مسلسل

ہوتیں مجھے طیبہ کی زیارات مسلسل
آتے ہیں یہی دل میں خیالات مسلسل

دکھ درد کو میں دیتا رہا مات مسلسل
ملتی رہی سرکار سے خیرات مسلسل

میں کرتا گیا ذکر مسلسل شہِ دیں کا
ہوتے گئے اچھے مِرے حالات مسلسل

اب اور کوئی ذکر تو جچتا ہی نہیں ہے
کیجے مِرے سرکار ہی کی بات مسلسل

یاد آتی ہے جس وقت شہِ کون و مکاں کی
ہوتی ہے مِری آنکھوں سے برسات مسلسل

ہر روز میں لکھ لیتا ہوں کچھ نعت کے اشعار
اللّٰه کی مجھ پر ہیں عنایات مسلسل

ہم ان سے کبھی کوئی تعلق نہ رکھیں گے
ڈھانے پہ لگے ہیں جو مزارات مسلسل

یہ ماں کی دعا ہے جو بچا لیتی ہے، ورنہ
پیچھا تو مِرا کرتے ہیں خطرات مسلسل

توصیفؔ! میں آقا کا ثنا گو ہوں تبھی تو
رہتی ہے حفاظت میں مِری ذات مسلسل

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

متعلقہ