Monday, September 25, 2023
ہوماسلامنعت شریفسرکار دو عالم کے رخ پرانوار کا عالم کیا ہوگا

سرکار دو عالم کے رخ پرانوار کا عالم کیا ہوگا

سرکار دو عالم کے رخ پرانوار کا عالم کیا ہوگا

سرکار دو عالم کے رخ پرانوار کا عالم کیا ہوگا

جب زلف کا ذکر ہے قرآں میں رخسار کا عالم کیا ہوگا

محبوب خدا کے جلوؤں سے ایمان کی آنکھیں روشن ہیں

بے دیکھے ہی جب یہ عالم ہے دیدار کا عالم کیا ہوگا

جب اُن کے گدا بھر دیتے ہیں شاہانِ زمانہ کی جھولی

محتاج کی جب یہ حالت ہے مختار کا عالم کیا ہوگا

ہے نام میں اُن کے اتنا اثر جی اٹھتے ہیں مردے بھی سن کر

وہ حال اگر خود ہی پوچھیں بیمار کا عالم کیا ہوگا

جب اُن کے غلاموں کے در پر جھکتے ہیں سلاطینِ عالم

پھر کوئی بتائے آقا کے دربار کا عالم کیا ہوگا

جب سن کے صحابہ کی باتیں کفار مسلماں ہوتے ہیں

پھر دونوں جہاں کے سرور کی گفتار کا عالم کیا ہوگا

طیبہ سے ہوا جب آتی ہے بیکل کو سکوں مل جاتا ہے

اِس پار کا جب یہ عالم ہے تو اُس پار کا عالم کیا ہوگا

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

متعلقہ