نعت شریف

خُلد کا مُژدہ سنانے آ گئے میرے حضور

جشن عید میلادالنّبی صلی اللہ علیہ وسلم
★★★★★★★★★★★★★★★★★★

خُلد کا مُژدہ سنانے آ گئے

 

خُلد کا مُژدہ سنانے آ گئے میرے حضور
نارِ دوزخ سے بچانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
خاتمہ ہو جائے گا ظلم و ستم کا دہر سے
دل سے نفرت کو مٹانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
چاند دو ٹکڑے کریں اور ڈوبا سورج پھیر کر
معجزہ سب کو دکھانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
روزِ محشر یہ کہیں گے حضرت روحُ الامیں
عاصیوں کو بخشوانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
العطش کا شور سن کر حشر کے میدان میں
پیاس امت کی بجھانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
بے سہارو آؤ بھر لو اپنی اپنی جھولیاں
لیکے قدرت کے خزانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
جھومو ، گاؤ ، مسکراؤ فخر سے تم بیٹیوں
تیری عظمت کو بتانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
بالیقیں وہ نور حق بن کر بشر کی شکل میں
راستہ حق کا دکھانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
آمدِ سرکار کی دھومیں مچی ہیں ہر طرف
گاؤ اب تم بھی ترانے آ گئے میرے حضور
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
اے عُـزیر آؤ سناؤ نعتِ احمد جُھوم کر
ہو گئے ہیں دن سہانے آ گئے میرے حضور
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
★★★★★★★★★★★★★★★★★★★

✒️ از قلم
خلیفہ تاج ملت
محمد عـُـزیر عالم تحسینی منظری مظفرپوری
ناظم اعلیٰ مدرسہ اہلسنت و جماعت جامعہ ملک العلماء ، بیگن واڑی گوونڈی ممبئی ۴۳

متعلقہ مضامین

جواب دیں

Back to top button