اردو کہانیاں

جھوٹ کی سزا کہانی : طلباء کیلئے گڈریا اور شیر کی کہانی

Jhoot ki Saza story in Urdu

آج ہم آپ کو ایک سبق آموز کہانی سنانے جا رہے ہیں۔ اس کا عنوان ہے "جھوٹ کی سزا کہانی”۔  اس میں ایک گڈریا بار بار جھوٹ بول کر گاؤں والوں کو دھوکہ دیتا ہے۔ لیکن جب اسے حقیقت میں مدد کی ضرورت پڑتی ہے، تو کوئی اس کی بات پر یقین نہیں کرتا۔ یہ ایک کلاسک کہانی ہے اور بہت سےبچوں نے اس کو سن رکھا ہو گا اور جنہوں نے اس کو سنا ہوا ہے  وہ  اس کو "جھوٹ کی سزا کہانی شیر آیا شیر آیاکے عنوان سے یاد رکھتے ہیں

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ بولنے سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے اور سچائی ہی انسان کو عزت اور کامیابی دلاتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ سچ بولنا چاہیے تاکہ مشکل وقت میں لوگ ہمارا ساتھ دیں۔ تو چلیں کہانی شروع کرتے ہیں۔

کسی گاؤں کے قریب ایک سرسبز وادی تھی جہاں ایک گڈریا اپنی بھیڑیں چرایا کرتا تھا۔ وہ روزانہ اپنے مویشی لے کر قریبی پہاڑی پر جاتا اور وہاں بیٹھ کر دن بھر بھیڑوں کی نگرانی کرتا۔ لیکن ایک مسئلہ تھا، وہ بہت شرارتی اور جھوٹ بولنے کا عادی تھا۔

ایک دن چرواہا بیزار ہو کر سوچنے لگا کہ کوئی ایسا کام کیا جائے جس سے گاؤں کے لوگ دوڑتے ہوئے یہاں آئیں اور کچھ ہلچل مچ جائے۔ اچانک اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔ وہ زور زور سے چلانے لگا، "شیر آیا! شیر آیا! بچاؤ، بچاؤ!”

مزید  فرض کی پکار | سبق آموز اور دلچسپ بچوں کی کہانیاں اردو میں

گاؤں کے لوگ، جو کھیتوں میں کام کر رہے تھے، فوراً اپنی درانتی اور ڈنڈے لے کر بھاگے تاکہ گڈریے اور اس کی بھیڑوں کو بچا سکیں۔ جب وہ پہاڑی پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں کوئی شیر نہیں تھا۔ گڈریا زور زور سے ہنسنے لگا اور کہنے لگا، "میں تو مذاق کر رہا تھا! آپ سب کتنی جلدی گھبرا گئے!"

گاؤں والوں نے اسے سخت نظروں سے دیکھا اور ناراض ہو کر واپس چلے گئے۔ کچھ نے چرواہا کو سمجھایا کہ جھوٹ بولنا بہت بری عادت ہے، لیکن گڈریے نے ان کی نصیحت کو نظر انداز کر دیا۔

اگلے دن پھر چرواہا کے دل میں وہی شرارت سوجھی۔ وہ ایک بار پھر چلا اٹھا، "شیر آیا! شیر آیا!” گاؤں کے لوگ پھر سے اپنی مصروفیات چھوڑ کر دوڑے، لیکن جب وہ پہنچے تو وہی منظر تھا—گڈریا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔

اس بار لوگ شدید غصے میں آگئے اور کہنے لگے، "اگر تم نے دوبارہ جھوٹ بولا تو ہم تمہاری بات پر یقین نہیں کریں گے!” لیکن وہ پھر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔

کچھ دن بعد واقعی ایک شیر جنگل سے نکل کر بھیڑوں کے قریب آ گیا۔ گڈریا خوف سے کانپنے لگا اور زور زور سے چیخا، "شیر آیا! شیر آیا! بچاؤ!” لیکن اس بار گاؤں کے لوگوں نے سوچا کہ یہ پھر سے جھوٹ بول رہا ہوگا، اس لیے کسی نے اس کی مدد کے لیے نہیں دوڑا۔

شیر نے موقع دیکھ کر بھیڑوں پر حملہ کر دیا۔ گڈریا اپنی جان بچا کر درخت پر چڑھ گیا، مگر بے چارے معصوم مویشی درندے کا شکار بن گئے۔ جب شیر جا چکا تو وہ روتا ہوا گاؤں پہنچا اور ساری حقیقت بتائی۔ مگر اب دیر ہو چکی تھی۔ گاؤں کے بزرگوں نے افسوس سے کہا، "اگر تم نے پہلے جھوٹ نہ بولا ہوتا تو آج کوئی تمہاری مدد کو ضرور آتا!”

مزید  لالچی کتا کہانی | لالچ کا انجام برا | بچوں کی اخلاقی کہانیاں

یہ جھوٹ کی سزا کہانی ہمیں سبق دیتی ہے کہ جھوٹ بولنے والا جب سچ بولتا ہے تو بھی اس کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا۔ سچائی ہی اصل کامیابی کا راستہ ہے، اور جھوٹ کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button