ٹیکنالوجی

کاپر، پلاٹینم اور ایریڈیم اسپارک پلگ میں سے کون سا بہتر ہے؟

اسپارک پلگ گاڑی کے انجن میں ایک بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ گاڑی کا وہ اہم حصہ ہے جو ہوا اور ایندھن کے مرکب کو جلانے کے عمل کو ممکن بناتا ہے، جس کے نتیجے میں انجن چلتا ہے۔ اسپارک پلگ کی کارکردگی اور بہتر استعمال کا انحصار اس کے الیکٹروڈ کے مواد پر ہوتا ہے۔ کاپر، پلاٹینم، اور ایریڈیم اسپارک پلگز مختلف خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور انکی اپنی اپنی خصوصیات ہیں، اور سپارک پلگ کی اپنی اہمیت ہے۔ آئیے ان کی تفصیلات اور فرق پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ آپ اپنی گاڑی کے لیے بہتر فیصلہ کر سکیں۔

اسپارک پلگ کا بنیادی کام

جب انجن ہوا اور ایندھن کو کھینچتا ہے، تو اسے جلانے کے لیے صحیح وقت پر چنگاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کام اسپارک پلگ کرتا ہے۔ یعنی  ۔ یہ ہوا اور ایندھن کے مرکب کو جلانے کے لیے چنگاری پیدا کرتا ہے، جس سے انجن کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ، اسپارک پلگ کی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بھی بہت اہم ہوتی ہے، تاکہ انجن کا نظام صحیح طور پر چل سکے۔ اگر اسپارک پلگ زیادہ گرم ہو جائے یا بہت زیادہ ٹھنڈا ہو تو انجن کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے

مزید  چوہوں کو کار کی تاریں کھانے سے روکنے کے آسان طریقے

اسپارک پلگ کا صحیح انتخاب کیسے کریں؟

نیا اسپارک پلگ خریدنے سے پہلے کچھ اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہم میں سے اکثر اایک اہم چیز جس کے بارے میں جاننا ضروری ہے  وہ ہے اسپارک پلگ کی حرارت برداشت کرنے کی حد ہے۔ اسپارک پلگ کی یہ خاصیت طے کرتی ہے کہ وہ گرمی کو کس طرح منتقل کرتا ہے۔ اگر یہ حد درست نہ ہو تو انجن اسٹارٹ کرنے کی کوشش اکثر ناکام رہتی ہے۔

انجن چلانے کے لیے اسپارک پلگ کو ایک مخصوص درجہ حرارت پر رہنا ضروری ہے۔ اگر اسپارک پلگ بہت ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر کاربن جمع ہو سکتی ہے، جس سے اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ جاری رہے تو اسپارک پلگ کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے اور آخرکار انجن میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

نیا اسپارک پلگ خریدنے سے پہلے اس کی گرمی برداشت کرنے کی حد کو سمجھنا ضروری ہے۔۔ اگر اسپارک پلگ بہت زیادہ گرم ہو تو یہ انجن کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور اگر بہت زیادہ ٹھنڈا ہو تو کاربن جمع جاتی ہے، جو ا انجن کی کارکردگی کی لئے بہتر نہیں

اسپارک پلگ چیک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو نیا اسپارک پلگ لگانے کے بعد  تقریبا 20-25 کلومیٹر تک چلائیں۔ اس کے بعد اسپارک پلگ نکال کر دیکھیں۔ اگر جلنے کے نشانات پہلے یا دوسرے تھریڈ تک ہیں تو اسپارک پلگ آپ کی گاڑی کے لئے ٹھیک ہے۔ اگر نشان تیسرے یا چوتھے تھریڈ تک بڑھ جائیں تو آپ کو ٹھنڈے اسپارک پلگ کی ضرورت ہوگی۔

مزید  سائنسدانوں نے سولر پینلز کے لیے بہترین زاویہ تلاش کر لیا

کاپر اسپارک پلگ

کاپر اسپارک پلگ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، تانبے کے کور پر مشتمل ہوتے ہیں، جس پر نکل مرکب الیکٹروڈ ہوتا ہے۔ یہ بہترین برقی اور حرارتی موصل ہیں، جو اسکو پرانی گاڑیوں کے لیے موزوں بناتے ہیں۔

  • خصوصیات:
    • حرارت اور بجلی کی شاندار ترسیل۔
    • زیادہ پرانی گاڑیوں اور کاربوریٹر انجنوں کے لیے بہترین۔
  • خرابیاں:
    • نکل مرکب الیکٹروڈ نرم ہونے کی وجہ سے جلدی ختم ہوجاتا ہے۔
    • اوسط عمر تقریباً 20,000 میل ہوتی ہے، جس کے بعد تبدیلی ضروری ہو جاتی ہے۔
  • قیمت:
    • یہ اسپارک پلگ کم قیمت کے ہوتے ہیں لیکن بار بار تبدیلی کی ضرورت پڑتی ہے، جو طویل مدتی لاگت کو بڑھا سکتی ہے۔

پلاٹینم اسپارک پلگ

پلاٹینم اسپارک پلگ کا الیکٹروڈ ایک خاص پلاٹینم ڈسک سے بنا ہوتا ہے، جو اسے زیادہ پائیدار اور قابل اعتماد بناتا ہے۔ یہ جدید گاڑیوں کے لیے ایک موزوں انتخاب ہے۔

  • خصوصیات:
    • نکل کے مقابلے میں سخت اور دیرپا مواد۔
    • ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور الیکٹروڈ کا پہناؤ کم کرتا ہے۔
  • خرابیاں:
    • ابتدائی لاگت زیادہ ہوتی ہے۔
    • زیادہ پرانی گاڑیوں کے لیے موزوں نہیں۔
  • اوسط عمر:
    • تقریباً 60,000 میل، جو تانبے کے اسپارک پلگ سے تین گنا زیادہ ہے۔

ایریڈیم اسپارک پلگ

ایریڈیم اسپارک پلگ جدید ترین ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے مواد پر مبنی ہیں۔ ان کے الیکٹروڈز سب سے زیادہ پائیدار ہیں اور یہ ، جو لمبے عرصے تک بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

  • خصوصیات:
    • ایریڈیم، جو کہ پلاٹینم اور نکل کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔
    • چھوٹے الیکٹروڈ کے ذریعے زیادہ مؤثر چنگاری ۔
    • یہ زیادہ عرصے تک چلتے ہیں اور انکو کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے
  • خرابیاں:
    • دیگر اقسام کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں ۔
  • اوسط عمر:
    • 100,000 میل سے تجاوز کر سکتی ہے، اور انکی کارکردگی بہت عرصہ تک بہترین رہتی ہے
مزید  الیکٹرک شاک سے بچاؤ کے لئے یہ ضرور استعمال کریں

اہم مشورہ

ہمیشہ اپنی گاڑی کے ماہر مکینک یا مینوفیکچرر کے مشورے کے مطابق اسپارک پلگ کا انتخاب کریں۔ معیاری اسپارک پلگ نہ صرف گاڑی کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں بلکہ انجن کی عمر بھی بڑھاتے ہیں۔

آپ کی گاڑی کے لیے کون سا اسپارک پلگ موزوں ہوگا، یہ آپ کی گاڑی کے انجن کی نوعیت، ڈرائیونگ کے حالات، اور بجٹ پر منحصر ہے۔

  • کاپر اسپارک پلگ: اگر آپ کے پاس پرانی گاڑی ہے یا آپ کم قیمت پر ترجیح دیتے ہیں، تو یہ بہترین انتخاب ہے۔
  • پلاٹینم اسپارک پلگ: اگر آپ درمیانی قیمت اور بہتر کارکردگی چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے موزوں ہے۔
  • ایریڈیم اسپارک پلگ: اگر آپ اعلیٰ معیار، طویل عمر، اور کم دیکھ بھال چاہتے ہیں، تو یہ بہترین انتخاب ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button