ٹیکنالوجی

ہونڈا CG ١٢٥ فیول ایوریج کےلئے کونسا پیٹرول استعمال کریں

پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا CG 125 نمایاں ہے، اور اس کی فیول ایفی شینسی کو برقرار رکھنے کے لیے صارفین کو ہمیشہ درست قسم کا پیٹرول استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن  سوال یہ ہے کہ ہونڈا CG ١٢٥ فیول ایوریج کےلئے کونسا پیٹرول استعمال کریں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے موٹر سائیکل سوار اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کس معیار کا پیٹرول استعمال کر رہے ہیں، جو انجن کی کارکردگی اور ایندھن کی اوسط پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔ تھوڑی سی بے توجہی سے انجن کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے بعد مرمت پر اضافی خرچ کرنا پڑ سکتا ہے۔ خاص طور پر، ہونڈا CG 125 کے انجن میں غلط پیٹرول ڈالنے سے ‘ناکنگ’ ہو سکتی ہے، جو کہ انجن کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ہونڈا CG 125 میں ایک مضبوط 4 اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جس کا بور اور اسٹروک 56.5 x 49.5 ملی میٹر ہے۔ یہ موٹر سائیکل اپنی پائیداری، اعتبار، اور ایندھن کی بچت کے لیے مشہور ہے۔ اس کی مضبوط بناوٹ، پارٹس کی آسان دستیابی، اور مارکیٹ میں خدمات کی سہولت اسے ایک پسندیدہ انتخاب بناتی ہیں۔ اس کی دیکھ بھال آسان ہے اور یہ بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہے، اسی وجہ سے اسے زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں۔

مزید  گاڑی کے دھوئیں کی اقسام: انجن پراثرات، وجوہات، علامات اور حل

ہونڈا CG 125 کے لیے صحیح پیٹرول کونسا ہے؟

ہونڈا اٹلس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین کا پیٹرول سب سے موزوں ہے، جو عام طور پر "سپریم” یا "سپر پریمیئر” کے نام سے دستیاب ہوتا ہے۔ اگر آپ کو انجن سے ‘ناکنگ’ کی آواز سنائی دے تو فوراً پیٹرول تبدیل کریں یا اعلیٰ اوکٹین والے پیٹرول کا استعمال کریں تاکہ انجن کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button