شاعری

اردو شاعری زندگی پر – خوبصورت اشعار کا بہترین انتخاب

Shayari on Zindagi in Urdu text

زندگی خوشیوں اور غموں کا امتزاج ہے، اور شاعری ان جذبات کا بہترین اظہار ہے۔ اس پوسٹ میں اردو شاعری زندگی پر، محبت، موت، دوستی اور احساسات سے متعلق اشعار شامل ہیں جو دل کو چھو لینے والے ہیں۔ اگر آپ خوبصورت اردو شاعری زندگی پر، غصہ، صحت اور زندگی کے فلسفے پر اشعار تلاش کر رہے ہیں، تو یہاں آپ کو ہر احساس کو بیان کرنے والی شاعری ملے گی۔

زندگی کی حقیقت کو شاعروں نے اپنے الفاظ میں سمو کر، گہرے خیالات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ اشعار اردو شاعری زندگی پر، دوستی اور محبت کے لمحات کو مزید حسین بنا دیتے ہیں۔

══════════════════════

زندگی پر خوبصورت شعر

══════════════════════

ہمارے دِل کی جو رونقیں تھیں
وہ خواب کیسے تھے زِندگی کے

══════════════════════

تم ہوئی جاتی ہو معدوم کسی زندگی میں
اور اک زندگی! اک زندگی۔۔ تم کو دیکھے

══════════════════════

موت کے سامنے بھی لہرا کر
ہم نے گائے ہیں زندگی کے گیت

══════════════════════

رنج و اَلَم میں کچھ کچھ آمیزشِ مسرّت
ہیں نقش کیسے دلکش تصویرِ زندگی کے

══════════════════════

قلب و جگر کے ٹکڑے یہ آنسوؤں کے قطرے
اللہ راس لائے، حاصل ہیں زندگی کے

══════════════════════

جانِ خلوص بن کر ہم، اے شکیبؔ، اب تک
تعلیم کر رہے ہیں آدابِ زندگی کے

══════════════════════

نہ سوچیے تو بہت مختصر ہے سیلِ حیات
جو سوچیے تو یہی زندگی سمندر ہے

══════════════════════

سبھی زندہ ہیں اور سب کی طرح میں بھی ہوں زندہ
مگر جیسے کہیں سے زندگی کم ہو گئی ہے

══════════════════════

خواب خواہش کا، عدم اثبات کا، غم وصل کا
زندگی میں جو بھی کچھ ہے سب کسی کا جبر ہے

══════════════════════

میں کہاں اور بے ثباتی کا یہ ہنگامہ کہاں
یہ مرا ہونا تو مجھ پر زندگی کا جبر ہے

══════════════════════

ہر اک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ اک شکایت
کبھی تجھ سے، کبھی خود سے، کبھی اس زندگی سے

══════════════════════

فقیہِ شہر کی ہر بات مان لو چپ چاپ
اگر سوال اٹھایا، تو زندگی سے گئے

══════════════════════

بنامِ خوش نفسی ہم تو آہ بھرتے رہے
کہ صرف رنج کیا ہم نے، زندگی نہیں کی

══════════════════════

وہ ایک پل ہی سہی جس میں تم میسّر ہو
اُس ایک پل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں

══════════════════════

اُس کو پانے کی اب جستجو بھی نہیں، جستجو کیا کریں آرزو بھی نہیں
شوقِ آوارگی بول جائیں کدھر، ہو گئے در بہ در، زندگی اور میں

══════════════════════

زندگی کے موضوع پر مشہور اشعار

══════════════════════

عجیب ہے یہ مری لا تعلقی جیسے
جو کر رہا ہوں بسر میری زندگی ہی نہ ہو

══════════════════════

زخمِ فرقت کو پلکوں سے سیتے ہوئے، سانس لینے کی عادت میں جیتے ہوئے
اب بھی زندہ ہو تم، زندگی نے کہا، زندگی کے لیے ایک تازہ غزل

══════════════════════

دُکھی دِلَوں کی سُنیِں جب حکایتیں ضامنؔ
مجھے لگا یہ مری زِندَگی کے قصّے ہیں

══════════════════════

ہر قدم پر گھونٹتا ہُوں اِک تمنّا کا گَلا
زندگی کو ایک پیہم خودکشی کہہ لیجیے

══════════════════════

زندگی نے کیا دیا جز داغِ ناکامی ہمیں
جی رہے ہیں پھر بھی، پاسِ بندگی کہہ لیجیے

══════════════════════

کاشفِ رازِ حقیقت کہیے ضامنؔ موت کو
اُور فریبِ سَر بَسَر کو زندگی کہہ لیجی

══════════════════════

غم ہے یا خوشی ہے تو
میری زِندگی ہے تو

══════════════════════

ناصر بہت سی خواہشیں دل میں ہیں بے قرار
لیکن کہاں سے لاؤں وہ بے فکر زندگی

══════════════════════

چاہی تھی زندگی کے لیے کوئی آرزو
اب آرزو یہی ہے کہ بس زندگی رہے

══════════════════════

بات جو دل میں ہے کہی جائے
ہاتھ سے چاہے زندگی جائے

══════════════════════

سبھی زندہ ہیں اور سب کی طرح میں بھی ہوں زندہ
مگر جیسے کہیں سے زندگی کم ہو گئی ہے

══════════════════════

خواب خواہش کا، عدم اثبات کا، غم وصل کا
زندگی میں جو بھی کچھ ہے سب کسی کا جبر ہے

══════════════════════

میں کہاں اور بے ثباتی کا یہ ہنگامہ کہاں
یہ مرا ہونا تو مجھ پر زندگی کا جبر ہے

══════════════════════

ہر اک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ اک شکایت
کبھی تجھ سے، کبھی خود سے، کبھی اس زندگی سے

══════════════════════

بنامِ خوش نفسی ہم تو آہ بھرتے رہے
کہ صرف رنج کیا ہم نے، زندگی نہیں کی

══════════════════════

وہ ایک پل ہی سہی جس میں تم میسّر ہو
اُس ایک پل سے زیادہ تو زندگی بھی نہیں

══════════════════════

اُس کو پانے کی اب جستجو بھی نہیں، جستجو کیا کریں آرزو بھی نہیں
شوقِ آوارگی بول جائیں کدھر، ہو گئے در بہ در، زندگی اور میں

══════════════════════

عجیب ہے یہ مری لا تعلقی جیسے
جو کر رہا ہوں بسر میری زندگی ہی نہ ہو

══════════════════════

مرے لیے ترے الطاف کی وہ اُجلی رُت
عذابِ مرگ میں تھی زندگی کی آمیزش

══════════════════════

تمھاری فرقت میں تنگ آ کر یہ مرنے والوں کا فیصلہ ہے
قضا سے جو ہمکنار ہو گا اسے نئی زندگی ملے گی

══════════════════════

اچھا تو دونوں وقت ملے کو سئے حضور
پھر بھی مریض غم کی اگر زندگی ہوئی

══════════════════════

══════════════════════

پیش آئے لاکھ رنج اگر اک خوشی ہوئی
پروردگار یہ بھی کوئی زندگی ہوئی

══════════════════════

ہر صبح آ کے گلچیں گلشن کو دیکھتا ہے
یہ وقت بھی ہے نازک پھولوں کی زندگی میں

══════════════════════

جیتے ہیں کسی کی آس پر ہم
احسان ہے ایسی زندگی کا

══════════════════════

کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم
وہ بےخبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

══════════════════════

زندگی تُو نے مجھے قبر سے کم دی ہے جگہ
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار سے سر لگتا ہے

══════════════════════

کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال
یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے

══════════════════════

کبھی پلکوں پہ آنسو ہیں، کبھی لب پہ شکایت ہے
مگر اے زندگی پھر بھی، مجھے تجھ سے محبت ہے

══════════════════════

زندگی کیا ہے جاننے کے لیے
زندہ رہنا بہت ضروری ہے

══════════════════════

زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتہ کروں!!
شوق جینے کا ہے مجھ کو ، مگر اتنا تو نہیں

══════════════════════

زندگی کو کوئی جانے بھی تو جانے کیسے
اِس کہانی میں تو کردار بہت ملتے ہیں

══════════════════════

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

══════════════════════

ہم زندگی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں
لیکن کسی محاذ پر پسپا نہیں ہُوئے۔

══════════════════════

غم زندگی شاعری

══════════════════════

زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی
یعنی تجھ سے تھی اسے ناسازگاری ہائے ہائے
(غالب)

══════════════════════

زندگی اُس کے تصور میں کٹی
دور رہ کر بھی وہی کام آیا

══════════════════════

زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والے
تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
(احمد فراز)

مزید  Dard E Mohabbat Poetry In Urdu | درد محبت شاعری پر اشعار

══════════════════════

زندگی اک دوڑ ہے تو سانس پھولے گی ضرور
یا بدل مفہوم اس کا یا پھر فریاد نہ کر

══════════════════════

زندگی اک دوسرے کو ڈھونڈنے میں کٹ گئی
جستجو میری بھی دشمن تھی عدو اس کی بھی تھی

══════════════════════

زندگی اتنی پریشان ہے یہ سوچا بھی نہ تھا
اس کے اطراف میں شعلوں کا سمندر دیکھا

══════════════════════

زندگی آئینہ ہے، آئینہ آرائی ہے
اجنبی بھی ہے وہی جس سے شناسائی ہے

══════════════════════

زندگی بھر ساتھ دینے کی قسم کھاؤ‌ نہ
میں نے سایوں کو بھی دیکھا ہے جُدا ہوتے ہوئے

══════════════════════

زندگی اک آئینہ ہے جس کا پسِ منظر ہے رنگ
تو فقط منظر کو دیکھ ! پسِ منظر نہ دیکھ

══════════════════════

زندگی بھر مجھے جلنے کے لیے چھوڑ دیا
سبز پتوں میں یہ کیا آگ لگا دی تُو نے

══════════════════════

زندگی بھی تو پشیمان ہے یہاں لا کے مجھے
ڈھونڈتی ہے کوئی حیلہ میرے مر جانے کا

══════════════════════

زندگی بھی ہے گوارہ کس کو
زندگی بخشش و احسان ہی سہی

══════════════════════

زندگی تجھ سے اُمیدِ وفا کیا رکھوں
جب مجھے چھوڑ گئے دوست پُرانے میرے

══════════════════════

زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتہ کر لوں
شوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا بھی نہیں

══════════════════════

حالات زندگی پر اشعار

══════════════════════

زندگی تو اک مسلسل ارتقاء کا نام ہے
کل مظفر کیا جئیں گے آج اگر زندہ نہیں

══════════════════════

زندگی تیری عطا تھی سو تیرے نام کی ہے
ہم نے جیسے بھی بسر کی تیرا احسان جانا

══════════════════════

زندگی جن کے تصور سے جلا پاتی ہے
ہائے کیا لوگ تھے جو دامِ اجل میں آئے

مزید  Eid Mubarak Poetry in Urdu | عید مبارک شاعری

══════════════════════

زندگی سنگ بنی تھی، تجھے رخصت کرکے
دل نہ دھڑکا تھا تو مرنے میں بھی آسانی تھی

══════════════════════

زندگی کیا کسی مفلسی کی قبا ہے جس میں

ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں

══════════════════════

گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے

چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

══════════════════════

زندگی سے نظر ملاؤ کبھی
ہار کے بعد مسکراؤ کبھی

══════════════════════

‏آ دیکھ زِندگی تُجھے کِس حوصلے سے ہم
‏ جَب بَسر نہ کر پائے تو پِھر جھیلنے لگے

══════════════════════

میری ساری زندگی کو بےثمر اس نے کیا
عمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا

══════════════════════

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورٍ ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزا کا پریشاں ہونا

══════════════════════

کاش کے مل جاۓ مجھے مقدر کی سیاہی اور قلم
لمحے لمحے کی خوشی لکھ دوں تمہاری زندگی کے لیے

══════════════════════

میری ساری زندگی کو بےثمر اس نے کیا
عمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کی
ا(منیر نیازی)

══════════════════════

کاش کے مل جاۓ مجھے مقدر کی سیاہی اور قلم
لمحے لمحے کی خوشی لکھ دوں تمہاری زندگی کے لیے

══════════════════════

خوبصورت زندگی شاعری

══════════════════════

زندگی تو ہی بتا، کیسے تجھے پیار کروں ۔۔۔

تیری ہر سانس میری عمر گھٹا دیتی ہے۔

══════════════════════

کِتنے جہنّموں سے گُزرنا پڑا مُجھے
کيا زِندگی تھی روز ہی مرنا پڑا مُجھے

══════════════════════

کوئ ملگجی سي،عجيب سی کوئ چيزشايد زِندگی
بڑی دُور بھي،ميرے پاس بھي، کوئ چيز شايد زِندگی

══════════════════════

عذاب زندگی لکھوں خواب زندگی لکھوں یا حساب زندگی لکھوں
ہاتھ تو کاٹ دیے شہر والوں نے کیسے نصاب زندگی لکھوں

══════════════════════

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

══════════════════════

زندگی اے زندگی!! آ دو گھڑی مل کر رہیں
تجھ سے میرا عمر بھر کا تو کوئی جھگڑا نہ تھا

══════════════════════

میری ساری زندگی کو بےثمر اس نے کیا
عمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا

══════════════════════

زندگی اور موت شاعری

══════════════════════

زندگی کی ایسی تنگی مجھ پر
کہ ایک لمحہ ہے صدی مجھ پر

══════════════════════

خوب ہوتی ہے گفتگو تم سے
تم سے جب گفتگو نہیں ہوتی

══════════════════════

وہ جو مشکل سے یاد کرتا ہے
اس کو مشکل میں یاد آؤں گا

══════════════════════

زندہ تھے لوگ پھر بھی کہیں زندگی نہ تھی
سورج نکل چکا تھا، مگر روشنی نہ تھی

══════════════════════

زندگی اپنا سفر طے تو کرے گی لیکن
ہم سفر آپ جو ہوتے تو مزا اور ہی تھا

══════════════════════

زندگی کے ہر رنگ کو شاعری کے ذریعے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ چاہے خوشی ہو یا اداسی، محبت ہو یا جدائی، ہر احساس کو ایک خوبصورت شعر میں سمویا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ یہ اشعار آپ کے جذبات کی صحیح ترجمانی کریں گے۔ اگر کوئی شعر آپ کے دل کو چھو گیا ہو تو ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button