اردو شاعری محبت – خوبصورت اور دلکش رومانوی اشعار
Love Poetry in Urdu | Urdu Mein Mohabbat ki Shayari

اردو شاعری محبت ( Urdu Mein Mohabbat ki Shayari) کا ایک حسین رنگ ہے جو ہر دور میں مقبول رہا ہے۔ شاعروں کا محبت کی خوشبو میں بسا ہر شعر دل کو چھو جاتا ہے اور احساسات کو الفاظ کی صورت میں امر کر دیتا ہے۔ اگر آپ محبت بھری شاعری پڑھنے کے شوقین ہیں، تو اردو کے مشہور شعرا کے خوبصورت اشعار اور انکی شاعری آپ کے دل کی ترجمانی کرے گی۔
اردو شاعری محبت
══════════════════════
دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
══════════════════════
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر پیار نہ کرتے تو حکومت کرتے
══════════════════════
یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
══════════════════════
اسکی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا
══════════════════════
وہ کہ ہر عہدِ محبت سے مکرتا جائے
دل وہ ظالم کہ اسی شخص پہ مرتا جائے
══════════════════════
کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے
یہ حقیقت تو نگاہوں سے بیاں ہوتی ہے
══════════════════════
نظر اَٹھا کے محبت سے تونے دیکھا تھا
وہ وقت ٹھر گیا ہے وہ شام باقی ہے
══════════════════════
اب تک اس کی محبت کا نشہ طاری ہے
پھول باقی نہیں خشبو کا سفر جاری ہے
══════════════════════
دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
══════════════════════
محبتوں میں شمار کیسا سوال کیسا جواب کیسا
محبتیں تو محبتیں ہیں محبتوں میں حساب کیسا
══════════════════════
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
══════════════════════