
Eid is a celebration of happiness, love, and spiritual blessings, and nothing captures these emotions better than Eid Poetry in Urdu. Whether it’s heart-touching Eid Mubarak poetry, romantic Eid poetry, or emotional Eid poetry, beautifully crafted words add warmth and meaning to this joyous occasion.
The true essence of Eid lies in sharing emotions with loved ones. Eid poetry for friends strengthens the bond of friendship, while Eid poetry for lovers expresses deep affection and longing. If you want to send greetings in a unique way, advance Eid poetry in Urdu lets you share your love before the festivities even begin. And for those who miss someone special, sad Eid poetry perfectly captures nostalgia and unspoken emotions, making memories feel closer to the heart.
اس بچے کی عید نہ جانے کیسی ہو گی
جس کی جنت ننگے پاؤں پھرتی ہے
اپنے بیگانے گلے ملتے ہیں سب عید کے دن
اور تو مجھ سے بہت دور ہے اس عید کے دن
اپنے احساس کی لحد کے قریب
عید گاہوں کو ڈھونڈتا ہوں میں
ابھی اسیر قفس ہیں رہا ہونے تو دو
رہا ہوئے تو ہم عیدیں ہزار کر لیں گے
اب تیرے اس دل نومید میں کیا رکھا ہے
عید آیا کرے اب عید میں کیا رکھا ہے
امیروں کے لئے ہر روز روز عید ہے
غریب خوش ہوں تو جانیں کہ عید آئی
افسوس صد افسوس کہ پہلے کی طرح اب بھی
عید آئی مگر عید منائی نہ گئی
اشک بن کر بکھر گئی عید
آگے بابا گزر گئی ہے عید
اس مہرباں کی نظر عنایت کا شکریہ
تحفہ دیا عید پہ ہم کو فراق کا
اس مسرت میں رہے تجھ کو خیال
عید کے دن بھی ہیں کچھ دل پر ملال
ان کی طرف گزر ہو تو کہہ دینا اے صبا
کرتا تھا انتظار کوئی سوگوار عید
چند لمحوں کے لئے عید جو آ جائے
دل کے ویرانے میں کھل جائیں گے کچھ گل بوٹے
عید کا دن جب بھی آئے گا
میری آنکھوں میں اشک لائے گا
عید کا دن بھی یونہی بیت گیا
ہم کبھی جیتے اور کبھی مرتے رہے
عید تو اب غم کا اک پیغام ہے اپنے لئے
عید کی خوشیاں مبارک تم کو ہوں جان وفا
عید آئی سلگتی ہوئی تنہائیاں لے کر
آج پھر اداسی پر ترس آ رہا ہے
رنگ و جمال خون شہیداں نہ بھولنا
جس دم تمہارے ہاتھوں پہ مہندی لگائے عید
رقص کرتا تھاکانٹوں سے گلے مل مل کے
عید صحرا میں منائی تیرے دیوانے نے
راستوں میں بچھی رہیں نظریں
وہ نہ آئے انہیں نہ آنا تھا
رات آنکھوں میں گزرتی ہے تو دن بے چین سا
کس طرح سے کٹ رہی ہے کیا سناؤں عید پر
عید پر شعر و شاعری بہترین اشعار سے انتخاب
عید خوشیوں، محبت اور روحانی برکتوں کا تہوار ہے، اور اردو شاعری ہمیشہ ان خوبصورت جذبات کو سمیٹنے میں کامیاب رہی ہے۔ چاہے دل کو چھو لینے والی عید مبارک شاعری ہو، رومانوی اشعار ہوں یا جذبات سے بھری ہوئی عید کی شاعری، یہ الفاظ تہوار کی خوشیوں کو مزید رنگین بنا دیتے ہیں۔
عید کا اصل حسن اپنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ دوستوں کے لیے عید شاعری تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے، جبکہ محبوب کے لیے عید شاعری دل کی گہرائیوں میں چھپی محبت اور قربت کو بیان کرتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ایڈوانس عید شاعری کے ذریعے پہلے سے ہی اپنوں کو محبت بھرے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ اور اگر کوئی خاص شخص ساتھ نہ ہو، تو اداس عید شاعری جذبات کے ان کہے الفاظ کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے، جو دل کی گہرائیوں میں بسی یادوں کو جگا دیتی ہے۔
دیوانو چلو شہر میں پتھر بھی ہیں ناپید
جنگل میں لہو روئیں گے اور عید کریں گے
ہنسی خوشی ترے جیون کا ہر سفر گزرے
مری دعا ہے تری عید خوب تر گزرے!
آؤ مل کر مانگیں دعائیں ہم عید کے دن
باقی رہے نہ کوئی بھی غم عید کے دنہر آنگن میں خوشیوں بھرا سورج اُترے
اور چمکتا رہے ہر آنگن عید کے دن ۔۔۔!
ہنسی خوشی ترے جیون کا ہر سفر گزرے
مری دعا ہے تری عید خوب تر گزرے!
میں چاند رات کا بھٹکا ہوا مسافر تھا
اندھیری رات میں تنہا کیا سفر میں نے
وہ رقیب کے جو بغیر تھی
وہ جو چاند رات کی سیر تھی
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
گل نہ ہوگا تو جشن خوشبو کیا
تم نہ ہوگے تو عید کیا ہوگی
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا
کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
نصیب جن کو تیرے رخ کی دید ہوتی ہے
وہ خوش نصیب ہیں خوب انکی عید ہوتی ہے
اپنی خوشیاں بھول جا سب کا درد خرید
سیفیؔ تب جا کر کہیں تیری ہوگی عید
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو
اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عید
اے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
اگر حیات ہے دیکھیں گے ایک دن دیدار
کہ ماہ عید بھی آخر ہے ان مہینوں میں
جہاں نہ اپنے عزیزوں کی دید ہوتی ہے
زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے
اُس سے ملنا تو اُسے عید مُبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مُبارک کر دے
Eid is a celebration of joy, love, and togetherness, and Eid Poetry in Urdu beautifully expresses these emotions. Whether it’s heartfelt verses of happiness, deep reflections of nostalgia, or poetic expressions of love, these words add meaning to the festive occasion. A carefully selected collection of the best Eid poetry not only enhances the joy of Eid but also strengthens the bonds of love and connection. So, this Eid, share beautiful poetry with your loved ones and make this special occasion even more memorable