وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
Federal Government Announces New Passport Fees
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹ کی مختلف فیسیں شامل ہیں۔
36 صفحات والے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 5 سال کے لیے 3 ہزار روپے، جبکہ ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے یہ فیس 27 ہزار روپے ہوگی۔
ای پاسپورٹ کے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی۔ اسی طرح، 75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کے لیے فیس 16 ہزار 500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ 10 سالہ مدت کے لیے 75 صفحات کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کے فیس میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ 36 صفحات کے نارمل ایم آر پی پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے فیس 4 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 روپے جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ 72 صفحات والے ایم آر پی پاسپورٹ کی نارمل فیس 6 ہزار 700 روپے، ارجنٹ فیس 11 ہزار 200 روپے اور فاسٹ ٹریک کے لیے فیس 16 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
5 سالہ مدت کے لیے 72 صفحات کے ایم آر پی پاسپورٹ کی نارمل فیس 8 ہزار 200 روپے، ارجنٹ فیس 13 ہزار 500 روپے، اور فاسٹ ٹریک فیس 19 ہزار 500 روپے ہوگی۔ 100 صفحات والے ایم آر پی پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار روپے، ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 سالہ مدت کے لیے 100 صفحات کے ایم آر پی پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17 ہزار روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گمشدہ پاسپورٹ کی فیسیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ پہلی بار گمشدہ پاسپورٹ کی فیس 54 ہزار روپے جبکہ تیسری بار گمشدہ پاسپورٹ کی فیس 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی۔