اردو خبریںکاروبار

روڈ پرنس موٹرسائیکل 2025 ماڈل لاؤنچ کر دیا گیا


موٹر سائیکل انڈسٹری میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ہونڈا کے نئے سی ڈی 70 ماڈل 2025 کی تعارف کے صرف 18 دن بعد، روڈ پرنس نے اپنے آر پی 70 ماڈل 2025 کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے ماڈل کی آمد نے موٹر سائیکل شوقین حضرات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

روڈ پرنس کے نئے آر پی 70 ماڈل کی بات کی جائے تو یہ موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی طرز پر تیار کی گئی ہے، جس میں کچھ معمولی کاسمیٹک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس ماڈل میں 70 سی سی کا انجن، دو مضبوط ٹائر، ایک آرام دہ سنگل سیٹ، چار روشن انڈیکیٹرز، ایک وسیع فیول ٹینک، اسپیڈومیٹر، ہیڈ لائٹ اور ٹیل لائٹ کے ساتھ دو مڈ گارڈز شامل ہیں۔ نیا ماڈل مزید جاذب نظر بنانے کے لیے اسٹیکرز اور گرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اگرچہ روڈ پرنس نے اپنی موٹر سائیکل لانچ کر دی ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کمپنی نے ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر اس نئے ماڈل کی مکمل تفصیلات اپ ڈیٹ نہیں کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق موٹر سائیکل میں بنیادی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں، بس کچھ ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اسے نئے ماڈل کا نام دیا جا سکے۔

روڈ پرنس آر پی 70 ماڈل 2025 کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ ہونڈا سی ڈی 70 کے مقابلے میں تقریباً 55 ہزار 500 روپے کم ہے۔ اس قیمت کے ساتھ یہ موٹر سائیکل پاکستان میں دستیاب سب سے سستی اور معیاری موٹر سائیکلوں میں سے ایک بن گئی ہے، جو خریداروں کے لیے ایک پُرکشش انتخاب ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button