شاعری

Miss U Death Emotional Sad Poetry in Urdu | موت پر شاعری

Death Poetry In Urdu موت پر اشعار

موت پر شاعری (Miss U Death Emotional Sad Poetry in Urdu) ہمیشہ سے شاعروں کے لیے ایک گہرا موضوع رہی ہے۔ یہ شاعری ہمیں زندگی کی حقیقت، فنا اور ناپائیداری کا احساس دلاتی ہے۔ اگر آپ دکھ بھری شاعری، غمگین شاعری، اور درد بھری اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں، تو یہاں آپ کو موت پر شاعری کے بہترین اشعار ملیں گے، جو دل کو چھو جائیں گے۔

══════════════════════

جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے

══════════════════════

موت اک ماندگی کا وقفہ ہے
یعنی آگے چلیں گے دم لے کر

══════════════════════

بعد مرنے کے بھی چھوڑی نہ رفاقت میری
میری تربت سے لگی بیٹھی ہے حسرت میری

══════════════════════

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے

══════════════════════

موت آ جائے قید میں صیاد
آرزو ہو اگر رہائی کی
رند لکھنوی

══════════════════════

موت کے ساتھ ہوئی ہے مری شادی سو ظفرؔ
عمر کے آخری لمحات میں دولہا ہوا میں
ظفر اقبال

══════════════════════

سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پر
ہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے
سخن دہلوی

══════════════════════

موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے
نامعلوم

══════════════════════

موت سے کیوں اتنی وحشت جان کیوں اتنی عزیز
موت آنے کے لیے ہے جان جانے کے لیے
نامعلوم

══════════════════════

بے تعلق زندگی اچھی نہیں
زندگی کیا موت بھی اچھی نہیں
حفیظ جالندھری

══════════════════════

مزید  بہترین غمگین اردو شاعری - Best Sad Poetry in Urdu

آنسو بہا رہی ہے فضا تیری موت پر

آباد تجھ سے محفل علم و ادب تھی یاں

══════════════════════

لائی حیات آئے ،قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

══════════════════════

زندگانی تھی تری مہتاب سے تابندہ تر
خوب تر تھا صبح کے تارے سے بھی تیراسفر

══════════════════════

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نو رُستہ اس گھر کی نگہ بانی کرے

══════════════════════

جیسے گرا ہو کوہِ گراں مجھ پہ ٹوٹ کر

کوئی گیا ہے آج یوں دنیا سے روٹھ کر

══════════════════════

آنسو بہا رہی ہے فضا تیری موت پر

آباد تجھ سے محفل علم و ادب تھی یاں

══════════════════════

دفن ہوں احساس کی صدیوں پرانی قبر میں
زندگی اک زخم ہے اور زخم بھی تازہ نہیں

مظفر وارثی

══════════════════════

یہ وہ بدلا ہے سنگ آستاں کی جبہ سائی کا
کہ آئے اور میری قبر پر اپنی جبیں رکھ دی

مضطر خیرآبادی

══════════════════════

تم قبر پر آئے ہو مری پھول چڑھانے
مجھ پر ہے گراں سایۂ برگ گل تر بھی

عرش گیاوی

══════════════════════

رات گئے یوں دل کو جانے سرد ہوائیں آتی ہیں
اک درویش کی قبر پہ جیسے رقاصائیں آتی ہیں

مظفر وارثی

══════════════════════

بخدا قبر کی ہو جائے گی مشکل آساں
ساتھ لاشہ کے چلیں گے جو وہ دو چار قدم

کوثرؔ وارثی

══════════════════════

موت سے  کس کی رستگاری ہے

آج وہ، کل ہماری باری ہے

══════════════════════

آغاز کسی شئے  کا نہ انجام رہے  گا

آخر وہی اللہ کا ایک نام رہے گا

══════════════════════

ہزاوں سال نرگس اپنی بے  نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے  ہوتا ہے  چمن میں دیدہ ور پیدا

══════════════════════

مو ت کیا ہے  صورت ظاہر کا چھپ جا ناکہیں

مزید  چائے پر شاعری | Tea Poetry, Chai Shayari in Urdu 2 Line

 اس سے  ہو جا تے  ہیں لیکن جو ہر شاعر مبیں

══════════════════════

 مو ت پا کر جا ودانی ہو گئی ہستی تری

 موت نے  پیـغام تیرا کردیاہے  سرمدی

══════════════════════

تونے  اے  اقبال پائی عاشقِ شیدا کی موت

جاں نثارو  غم گسارِ ملتِ بیضا کی  موت

══════════════════════

موت ہے  تری زبان و قوم کی آقا کی موت

سوز و ساز وداغ و عشق بے  پروا کی موت

══════════════════════

مرنا بھلا ہے  اس کا جو اپنے  لیے  جیے

جیتا ہے  وہ جو مر چکا انسان کے  لیے

══════════════════════

موت کا بھی علاج ہو شاید

زندگی کا کوئی علاج نہیں

فراق

══════════════════════

مرنے والے تو خیر ہیں بےبس

جینے والے کمال کرتے ہیں

عدم

══════════════════════

موت سے کیوں اتنی وحشت ، جان کیوں اتنی عزیز

موت آنے کے لئے ہے ، جان جانے کے لئے

وفا

══════════════════════

اب موت سے بھی ساہنیؔ ڈرتے نہیں ہیں ہم

جب سے غمِ حیات کو اپنا بنا لیا

اشوک ساہنی

══════════════════════

مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارے

مری موت کو بھی یارو کوئی چاہئے بہانہ

══════════════════════

موت سے قبل زندگی کیسی

جی رہا ہوں ابھی ، خوشی کیسی

جوش ملیح آبادی

══════════════════════

مرنے والے پہ سیفؔ حیرت کیوں

موت آسان ہو گئی ہوگی

══════════════════════

جانے والا تو ، چلا گیا لیکن
سوگواروں کو کر زیر و زبر گیا

══════════════════════

تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گا
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو

══════════════════════

جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے
کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

══════════════════════

مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارے
مری موت کو بھی پیارے کوئی چاہیئے بہانہ

مزید  حسن کی تعریف پر اشعار – خوبصورتی، عشق اور شاعری کی دلکش عکاسی

══════════════════════

کل میں نے اس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیا
مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چور تھا

══════════════════════

کب بھلائے جاتے ہے دوست جدا ہو کر بھی وصی
دِل ٹوٹ تو جاتا ہے رہتا پِھر بھی سینے میں ہے

══════════════════════

بچھڑا کچھ اِس ادا سے کے رُت ہی بدل گئی
اِک شخص سارے شہر کو——- ویران کر گیا

══════════════════════

شہر غربت میں اے موت دیر سے نہ آیا کر
خرچہ تدفین کا بیماری میں لگ جاتا ہے

══════════════════════

اسے لگتا ہے میں اس سے بچھڑ کے خوش ہوں
مجھے لگتا ہے میں جوانی میں مر جاؤں گی

══════════════════════

اُس کو دیکھا تو مر گیا اُس پر
وہ نہ ملتا تو اور جی لیتا

══════════════════════

زمانہ بڑے شوق سے سُن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستان کہتے– کہتے

══════════════════════

کہتے ہیں جیتے ہیں امید پہ لوگ
ہم کو جینے کی بھی امید نہیں

══════════════════════

میرا مرنا یا کہ جینا جو بھی افقرؔ ہو مگر
ہو کسی کے آستان کعبہ منزل کے قریب

══════════════════════

 
کوئی نہیں تھا میری لاش پر رونے والا
میرے قاتل ہی رو پڑے مجھے تنہا دیکھ کر

══════════════════════

موت پر شاعری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ہر کسی کو ایک دن جانا ہے۔ اردو شاعری میں موت کا ذکر صرف غم نہیں بلکہ آخرت کی حقیقت اور زندگی کی ناپائیداری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ اگر آپ کو یہ اشعار پسند آئے تو انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ مزید دکھ بھری شاعری، غمگین شاعری، اور حقیقتِ زندگی پر اشعار پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں ہم اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button