اظہار محبت شاعری – دل کے جذبات کو خوبصورت الفاظ میں ڈھالیں
Izhar E Mohabbat Poetry in Urdu Text

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو الفاظ کے بغیر بھی محسوس کیا جا سکتا ہے، مگر جب اسے شاعری میں ڈھالا جائے تو یہ اور بھی حسین ہو جاتا ہے۔ اظہار محبت شاعری دل کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے، چاہے وہ شوہر بیوی کے رشتے میں ہو یا عشق و پیار کی دنیا میں۔ بعض اوقات دل کے احساسات کو بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خوبصورت اشعار ان جذبات کو لفظوں میں قید کر لیتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے کسی خاص شخص سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہ شاعری آپ کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔
اظہار محبت شاعری
یہ تو کہئے کہ اس خطا کی سزا کیا ہے ؟میں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
اے عشق تیر ے مقروض جو ٹھہرے
خوب جی بھر کے نچا لے ھم کو
وہ مجھ سے روز کہتی تھی مجھے تم چاند لا کر دومیں اسے ایک آئینہ دے کہ اکیلا چھوڑ آیا ہو
میرے احساس کی رگ رگ میں اترنے والے۔۔۔۔تجھ سے کہنا ہے کہ میں تجھ سے۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر رہنے دو
لو آج تجھ سے میں نکاح_عشق کرتا ہوںمجھے تم سے محبت ہے،محبت ہے،محبت ہے
بجا ہے ترا حسن ہر ناز لیکنتجھے چاہنے کے سبب اور بھی ہیں
آج ہم نـے______جبر سـے ہنس کـر!!جینے والـوں____کی نقل اُتاری ہـے!!
تجھے اظہار محبت سے اگر نفرت ہےتو نے ہونٹوں کو لرزنے سے تو روکا ہوتا
تم سے ملنا تھا سو اس عہد میں بھیجا گیا ھوں …ورنہ میں اور زمانوں میں اتارا جاتا …
رہتا ہے مری جاں کہیں عشق بھی مخفی
ظاہر ہے تری شکل سے آثار محبت
بیدار کروں کس کو میں اظہار محبت
بس دل ہے مرا محرم اسرار محبت
کہہ دیتا ہوں لیکن میرا کہنا نہیں بنتااس دل کے علاوہ تیرا رہنا نہیں بنتا
سب کچھ ہم ان سے کہہ گئے لیکن یہ اتفاقکہنے کی تھی جو بات وہی دل میں رہ گئی
ﺭﮐﮫ ﮐﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﻔﻆ ” ﮐﻦ ” ﭘﮧ ﯾﻘﯿﻦ مولا۔۔۔!ﺩﻝ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻟﮕﺎ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ
ہم کہ رُوٹھی ہُوئی رُت کو بھی منا لیتے تھےہم نے دیکھا ہی نہ تھا موسم ہجراں ، جاناں!
یہ اور بات کہ اظہار ممکن نہ ہواکسی سے انتہا کی محبت ہمیں بھی ہے !
شوہر بیوی اظہار محبت شاعری
محبت بھری شاعری جو شوہر اور بیوی کے رشتے کو مضبوط بنائے
شوہر اور بیوی کے درمیان محبت کا اظہار نہایت اہم ہے۔ شاعری وہ خوبصورت ذریعہ ہے جس کے ذریعے جذبات کو لفظوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ محبت بھرے اشعار رشتے میں قربت اور احساس پیدا کرتے ہیں
مجھے تم سے محبت ہے
بس اتنی بات کہنے کو
لگے بارہ برس مجھ کو
ہم چاہنے والوں پہ چھڑک دیتے ہیں جاں تک
ہاں بھولنے والوں کو نہ ہم یاد کریں گے
آج کل رشتوں کا یہ عالم ہے
جو بھی نبھ جائے بھلا لگتا ہے
محبت ہم سے کرنی ہےتو پھر وعدہ نہیں کرنایہ وعدے ہم نے دیکھے ہیںکہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہےتو پھر ضد بھی نہیں کرنییہ ضد بھی ہم نے دیکھی ہےکہ ساتھی چھوڑ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہےتو کبھی شکوہ نہیں کرنایہ شکوے ہم نے دیکھے ہیںدلوں کو دور کرتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہےتو صرف محبت کرو جاناں….کہ محبت ہی محبت کوبہت مضبوط کرتی ہے
میں خوش نصیبی ہوں تیری مجھے بھی راس ہے توتیرا لباس ہوں میں اور میرا لباس ہے تو
عجیب شے ہے محبت کہ ہم کہاں جائیںتیرے پاس ہوں میں بھی میرے بھی پاس ہے تو
میں نے خود کو فراموش کیا تیرے لیےعام ہے سارا جہاں میرے لیے خاص ہے تو
بند ہونٹوں پر میرے ریت جمی جاتی ہےمیرے پاس ہے پھر بھی میری پیاس ہے تو
شوہر اظہار محبت شاعری
محبت کے حسین الفاظ جو شوہر کے دل تک پہنچیں
شوہر کے لیے محبت کا اظہار کرنا رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ شاعری ایک ایسا ذریعہ ہے جو جذبات کو خوبصورت انداز میں بیان کرتی ہے۔ محبت بھرے اشعار شوہر کے دل کو چھو لینے کا بہترین طریقہ ہیں۔
زندگی میری تیرے گرد گھومتی ہے فقطعام ہے سارا جہاں میرے لیے ایک خاص ہے تو
عجیب شے ہے محبت میں کہیں چلا جاؤںتیرے قریب ہوں میں اور میری پیاس ہے تو
میاں بیوی اظہار محبت شاعری
میاں بیوی کے رشتے کی محبت کو شاعری میں سمیٹیں
میاں بیوی کا رشتہ خلوص اور محبت پر مبنی ہوتا ہے۔ شاعری کے ذریعے انمول جذبات کا اظہار کریں اور اپنے شریکِ حیات کو اپنی محبت کا یقین دلائیں۔
تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہو
تم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریںفراق گورکھپوری
بن تمہارے کبھی نہیں آئی
کیا مری نیند بھی تمہاری ہےجون ایلیا
جس سمت بھی دیکھوں نظر آتا ہے کہ تم ہو
اے جان جہاں یہ کوئی تم سا ہے کہ تم ہواحمد فراز
بوسے بیوی کے ہنسی بچوں کی آنکھیں ماں کی
قید خانے میں گرفتار سمجھئے ہم کوفضیل جعفری
ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے
تم بھی اک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتےعدیم ہاشمی
صبح سویرا دفتر بیوی بچے محفل نیندیں رات
یار کسی کو مشکل بھی ہوتی ہے اس آسانی پر
بن تمہارے میں جی گیا اب تک
تم کو کیا خود مجھے یقین نہیں
دل اظہار محبت شاعری
دل کی گہرائیوں سے محبت کا اظہار شاعری میں کریں
محبت دل سے کی جاتی ہے اور اس کا اظہار بھی دل کی گہرائیوں سے نکلے ہوئے حسین اشعار کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ خوبصورت شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کو خاص انداز میں بیان کریں۔
اشکوں نے بیاں کر ہی دیا راز تمنا
ہم سوچ رہے تھے ابھی اظہار کی صورتواصف علی واصف
مجبور سخن کرتا ہے کیوں مجھ کو زمانہ
لہجہ مرے جذبات کا اظہار نہ کر دےمظفر وارثی
ووئی مارے انا الحق دم کرے اظہار سر بہم
کوئی باندھے کمر محکم جو آپے آپ سوں لڑنا
بام پر آنے لگے وہ سامنا ہونے لگا
اب تو اظہار محبت برملا ہونے لگاحسرت موہانی
شکل آدم کے سوا اور نہ بھایا نقشہ
سارے عالم میں یہ اظہار ہے اللہ اللہمردان صفی
کون ہے کس سے کروں درد دل اپنا اظہار
چاہتا ہوں کہ سنو تم تو کہاں سنتے ہومیر محمد بیدار
اسرار محبت کا اظہار ہے نا ممکن
ٹوٹا ہے نہ ٹوٹے گا قفل در خاموشیبیدم شاہ وارثی
ہم سے کہتے ہیں کریں گے آج اظہار کرم
اس سے کچھ مطلب نہیں محفل میں تو ہو یا نہ ہوحسرت موہانی
اور بھی ان نے بیاںؔ ظلم کچھ افزود کیا
کیا اس شوخ سے تیں عشق کا اظہار عبثاحسن اللہ خاں بیان
خوش نہیں افشائے راز دلربا پیش عموم
ہاتف غیبی مجھے اظہار کہتا ہے کہ بول
ایک دن تجھ کو دکھاؤں گا میں ان خوباں کو
دعویٔ یوسفی کرتے تو ہیں اظہار بہت
بیدارؔ کروں کس کو میں اظہار محبت
بس دل ہے مرا محرم اسرار محبتمیر محمد بیدار