اردو گرائمر

لفظ کی تعریف، اس کی اقسام، کلمہ اور مہمل کی تعریف اور جملے

Lafz Ki Tareef aur Iqsam in Urdu

 اس مضمون میں لفظ کی تعریف اور مثال کے ساتھ ساتھ لفظ کی اقسام کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ طلبا کے لیے یہ مضمون ہر کلاس اور جماعت کے لیے اہم ہے، کیونکہ یہ بنیادی اردو گرامر کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ لفظ کی تعریف کیا ہے اور اس کی اقسام کون سی ہیں، تو یہ مضمون آپ کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔

لفط کی تعریف ۔ لفظ کسے کہتے ہیں؟

لفظ کی تعریف کچھ یوں کی جا سکتی ہے کہ  لفظ، کئی حروفِ تہجی کے مجموعے کو کہا جاتا ہے جو کسی مخصوص معنی کو ظاہر کرتا ہو۔ ایک زبان میں لاکھوں الفاظ ہو سکتے ہیں، اور ہر لفظ کا اپنا ایک منفرد مطلب ہوتا ہے۔ یہ الفاظ نہ صرف گفتگو اور تحریر کو مکمل کرتے ہیں بلکہ ان کی مدد سے خیالات کو  بہترین انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

مثالیں:

  • کتاب ایک لفظ ہے جو پڑھنے کے لیے استعمال ہونے والی چیز کو ظاہر کرتا ہے۔
  • دریا ایک ایسا لفظ ہے جو بہتے ہوئے پانی کے بڑے ذخیرے کو ظاہر کرتا ہے۔
  • شخصیت وہ لفظ ہے جو کسی فرد کے رویے اور کردار کی وضاحت کرتا ہے۔
مزید  اسم نکرہ کی اقسام اسکی تعریف اور مثالیں : اردو گرامر

 

لفظ کی اقسام

الفاظ کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:

  1. کلمہ
  2. مہمل

1. کلمہ

کلمہ وہ الفاظ ہوتے ہیں جن کا کوئی واضح اور بامعنی مفہوم ہوتا ہے۔ اس کو جب جب کسی جملے میں استعمال کیا جائے تو سننے والے یا پڑھنے والے پر اس کا مفہوم  واضع ہوتا ہے۔ اس کو آپ اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کلمہ، حروف کا ایک مجموعہ ہوتا ہے  جس سے ایک بامعنی لفظ بناتا ہے۔

مثالیں:

  • احمد کتاب پڑھ رہا ہے۔ (یہاں "کتاب” ایک بامعنی لفظ ہے۔)
  • علی بہت محنتی لڑکا ہے۔ (یہاں "محنتی” ایک واضح معنی رکھتا ہے۔)
  • دھوپ میں زیادہ دیر کھڑا نہ رہو۔ (یہاں "دھوپ” کا مطلب سورج کی روشنی ہے۔)

2. مہمل

مہمل وہ الفاظ ہوتے ہیں جن کا کوئی مفہوم یا معنی نہیں ہوتا، یعنی اگر انہیں جملے میں استعمال کیا جائے تو ان کا کوئی مطلب واضح نہیں ہوتا۔ ایسے الفاظ عام طور پر غیر رسمی گفتگو میں، مذاق میں یا کسی خاص جذبات کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں، لیکن ان کا کوئی حقیقی مطلب نہیں ہوتا۔

مہمل الفاظ کی فہرست

  •  دانہ وانہ
  • پانی وانی
  • گپ شپ

مثالیں:

  • کھانا وانہ کھایا ہوگا۔ (یہاں "وانہ” کا کوئی مطلب نہیں ہے۔)
  • آپ نے پانی وانی پی لیا؟ ("وانی” کا کوئی واضح مفہوم نہیں ہے۔)

لفظ کی اہمیت

الفاظ کے صحیح استعمال سے کسی بات کو واضح، مؤثر اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ اگر الفاظ کا انتخاب درست نہ ہو تو جملہ اپنا مطلب کھو سکتا ہے اور سننے یا پڑھنے والے کے لیے سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

مزید  الفاظ مترادف کی تعریف : مثالیں اور انکا جملوں استعمال

الفاظ کے درست استعمال کے فوائد:

  • گفتگو میں وضاحت پیدا ہوتی ہے۔
  • تحریر بامعنی اور دلچسپ بن جاتی ہے۔
  • خیالات اور جذبات کو صحیح انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
  • زبان پر مہارت حاصل ہوتی ہے، جو تعلیمی اور عملی زندگی میں فائدہ دیتی ہے۔

الفاظ کے صحیح اور غلط استعمال کی مثالیں

صحیح الفاظ کا استعمال:

  • علی نے میٹھا آم کھایا۔
  • احمد کتاب پڑھ رہا تھا۔
  • سورج کی روشنی بہت تیز ہے۔

غلط یا مہمل الفاظ کا استعمال:

  • تم نے کھانا وانہ کھایا یا نہیں؟
  • وہ ہمیشہ باتوں میں ٹائیں ٹائیں فش کرتا رہتا ہے۔
  • بچوں کو سونے دو، صبح سے دھما چوکڑی مچا رکھی ہے۔
  • استاد نے کہا: زیادہ چوں چرا مت کرو، جو کہا ہے وہ کرو!
  • کام ٹھیک سے کرو، یہ سب اڑا دھڑا نہیں چلے گا۔

 

طلبا کے لیے اہم نکات

  • امتحان میں درست الفاظ کا استعمال کریں تاکہ جملے کا مطلب واضح ہو۔
  • مہمل الفاظ سے پرہیز کریں کیونکہ وہ تحریر اور گفتگو کو غیر معیاری بناتے ہیں۔
  • روزمرہ کی زندگی میں نئے الفاظ سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ زبان پر عبور حاصل ہو۔
  • تحریر میں الفاظ کا صحیح انتخاب کریں تاکہ جملے زیادہ  خوبصورت اور دلکش بنیں۔

 

حرف آخر

یہ مضمون خاص طور پر طلبا کے لیے لکھا گیا ہے تاکہ وہ لفظ کی تعریف، اس کی اقسام اور مثالوں کو آسان زبان میں سمجھ سکیں۔ اردو زبان میں مہارت حاصل کرنے کے لیے الفاظ کو درست طریقے سے سیکھنا اور استعمال کرنا ضروری ہے۔ جو طلبا کلمہ اور مہمل کی پہچان کر لیں گے، وہ امتحان میں زیادہ نمبر حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی تحریری و تقریری مہارت کو بہتر بنا سکتے ہیں

مزید  متضاد الفاظ کی تعریف، جملوں میں استعمال کی مثالیں اور فہرست

متعلقہ مضامین

Back to top button