
باپ دنیا میں اولاد کے لیے سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔ جب والد کا سایہ سر سے اٹھ جاتا ہے تو زندگی میں ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے جو کبھی پُر نہیں ہوتا۔ اس پوسٹ میں والد کی وفات پر اشعار،Father Death Poetry in اردو والد مرحوم کی یاد میں شعر، باپ کی محبت اور تعزیتی پیغامات شامل ہیں جو آپ کے جذبات کی عکاسی کریں گے۔ اگر آپ اپنے والد کی شان، باپ پر پنجابی شاعری یا والد کی وفات پر شاعری تلاش کر رہے ہیں تو یہاں آپ کو بہترین اشعار ملیں گے جو آپ کے دل کی کیفیت کو بیان کرنے میں مدد دیں گے۔
Father Death Poetry in Urdu
══════════════════════
اس رات کی حدت میرے دل سے نہیں جاتی
جس رات تیرا سایہ میرے سر سے اٹھا تھا۔
══════════════════════
رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا
══════════════════════
تجھ کو تکلیف کا احساس نہ ہونے دوں گا
غیر محسوس طریقے سے بچھڑ جاؤں گا
══════════════════════
میری روح و جاں کا قرار تھا، میری خواہشوں کا وقار تھا
یہ کڑکتی دھوپ ہے زندگی وہ شجر کہ سایہ دار تھا
══════════════════════
وہ نہیں رہے میرے پاس اب تو یہ الجھنوں میں ہے زندگی
وہ تھے زندگی میں تو زندگی میں فقط سکون و قرار تھا
══════════════════════
وہ جدا ہوئے تو خزاؤں نے مجھے شاخ شاخ تہی کیا
میرے ساتھ تھے وہ تو ہر چمن کی روش پہ رنگِ بہار تھا
══════════════════════
جہاں گل کھلے تھے مسرتوں کے وہ چہرہ کتنا حسین تھا
جہاں دفن رہتا ہر ایک غم بھلا کس طرح کا دیار تھا
══════════════════════
وہ میری آنکھ سے اوجھل ہوا نہ جب
سورج تھا میرے سر پہ مگر رات ہو گئی
══════════════════════
وہ جسکی نگاہ برق اور چہرہ آفتاب تھا
وہ مجھ پر محبتوں کی بارش برسانے والا میرا باپ تھا
══════════════════════
باپ کی جدائی پر بہترین شعر
══════════════════════
آسماں تیر لحد پر شبنم فشانی کرے
سبزہ بہ اس گھر کی نگہبانی کے
══════════════════════
خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپُردِ خاک کیا !
══════════════════════
بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیاں وہ شخص
اْداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص
══════════════════════
وہ جس کے نقشِ قدم سے چراغ جلتے تھے
جلے چراغ، تو خود بن گیا دھواں وہ شخص
══════════════════════
قتیلؔ کیسے بھلائیں ہم اہلِ درد اسے
دلوں میں چھوڑ گیا اپنی داستاں وہ شخص
══════════════════════
لائی حیات آئے ،قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
══════════════════════
زندگانی تھی تری مہتاب سے تابندہ تر
خوب تر تھا صبح کے تارے سے بھی تیراسفر
══════════════════════
یوں تو سب مسافر ہیں ساتھ چلتے ہیں
ہو گئے سب ہی تنہا منزلوں کے آنے سے
══════════════════════
ان کے جانے کا منظر تماشہ نہیں
دور تک دیکھیے دیر تک سوچیے
══════════════════════
دوست بھی، راہبر بھی، ناقد بھی
باپ جیسا رفیق ہے ہی نہیں
══════════════════════
باپ کی موت پر شاعری
══════════════════════
هر چیز دستیاب ہے دنیا جہان کی
لیکن تیری کمی کا ازالہ نہ ہو سکا
══════════════════════
مرحوم والد پر شاعری
══════════════════════
══════════════════════
واے گل چین اجل کیا خوب تھی تیری پسند
پھول وہ توڑا کہ ویراں کر دیا سارا چمن
══════════════════════
زمیں کے تاروں سے ایک تارا فلک کے تاروں کو جا چکا ہے
مگر تری مرگِ ناگہانی کا مجھ کو اب تک یقیں نہیں ہے
══════════════════════
دل و جان اداس ہیں ہمارے
اُٹھ گیا کون پاس سے ہمارے
══════════════════════
اُٹھتے جاتے ہیں تیری بزم سے ارباب نظر
گھٹتے جاتے ہیں میرے دل کو بڑھانے والے
══════════════════════
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
══════════════════════
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود جلتا رہا دھوپ میں
میں نے دیکھا ہے اک فرشتہ باپ کے روپ میں
══════════════════════
یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوں
اس پیڑ کا سایہ مرے بچوں کو ملے گا
══════════════════════
باپ بوجھ ڈھوتا تھا، کیا جہیز دے پاتا
اس لئے وہ شہزادی آج تک کنواری ہے
══════════════════════
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہے
جیسے باپ کا پہلا بوسہ، قربت جیسے ماؤں کی
══════════════════════
باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تک
اور ہمجولیاں دلہن کو سنوارے جائیں
══════════════════════
بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چھپے خواب کو پہچانتی ہیں
اور کوئی دوسرا اس خواب کو پڑھ لے تو برا مانتی ہیں
══════════════════════
اسی کی اپنی بیٹی کی ہتھیلی خشک رہتی ہے
جو بوڑھا دھوپ میں دن بھر حنا تقسیم کرتا ہے
══════════════════════
══════════════════════
ان کے سائے میں بخت ہوتے ہیں
باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں
══════════════════════
عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگِ جاں سے
یہ بات سچ ہے میرا باپ کم نہیں ماں سے !
══════════════════════
والد مرحوم کی یاد میں شاعری
══════════════════════
گلے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک گریبان سے
یہ بات سچ ھے میرا باپ کم نہیں ماں سے !
══════════════════════
میرے بغیر ہیں سب خواب اس کے ویران سے
یہ بات سچ ھے میرا باپ کم نہیں ماں سے !
══════════════════════
باپ سچ بات بتاتے ہوئے گھبراتا ہے
اسکو یہ خوف کہ بیٹا کہیں ناراض نہ ہو
══════════════════════
ہم نے تو یوں اجاڑ دی جیسے
زندگی باپ کی کمائی ہو
══════════════════════
میرے باپ نے ہجرت کی تھی ، میں نے نقل مکانی
انہوں نے تاریخ لکھی تھی ، میں نے ایک کہانی
══════════════════════
میرا بھی ایک باپ تھا اچھا سا ایک باپ
وہ جس جگہ پہنچ کے مرا تھا وہیں ہوں میں
رئیس فروغ
══════════════════════
اِس بار جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اُس بوڑھے شجر سے
══════════════════════
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحل
اپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں
══════════════════════
ہڈیاں باپ کی گودے سے ہوئی ہیں خالی
کم سے کم اب تو یہ بیٹے بھی کمانے لگ جائیں
══════════════════════
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک
ماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
══════════════════════
یہ سوچ کر ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوں
اس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو جائے گا
══════════════════════
کل مرے بیٹے نے تصویر بنائ میری
ایک بیٹےکی نظرباپ کویوں دیکھتی ہے
(اعتبارساجد)
══════════════════════
میرے باپ نے ہجرت کی تھی ، میں نے نقل مکانی
انہوں نے تاریخ لکھی تھی ، میں نے ایک کہانی
══════════════════════
باپ کی جدائی پر اشعار
══════════════════════
گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گا
غم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
══════════════════════
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب
پڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
══════════════════════
باپ سے اتنی محبت مری اولاد کو ہے
میرے ہرعکس کی توقیر بڑھا دیتےہیں
اعتبارساجد
══════════════════════
اب اور کیا ترا بیمار باپ دے گا تجھے
بس اک دعا کہ خدا تجھ کو کامیاب کرے
کیفی اعظمی
══════════════════════
وہی انسان ہے احساںؔ کہ جسے علم ہے کچھ
حق یہ ہے باپ سے افزوں رہے استاد کا حق
══════════════════════