کاروبار

بلا سود قرضہ سکیم پنجاب کی تفصیل اور اپلائی کرنے کا طریقہ

CM Punjab Asaan Karobar Finance Scheme

پنجاب حکومت نے حالیہ برسوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ جن میں بلا سود قرضہ سکیم پنجاب خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اس مضمون میں ہم نے بلا سود قرضہ اسکیم پنجاب کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کتنا قرضہ ملے گا کون کون قرصہ لے سکتا ہے اور اس کی شرائط کیا ہوں گی

اس سکیم کے اثرات اور فائدے

بلا سود قرضہ سکیم کے فوائد میں شامل ہیں:

  • مالی استحکام: یہ سکیم  مستحق افراد کو مالی طور پر خود انحصاری کی جانب لے جائے گی۔
  • معاشی ترقی: کسانوں اور تاجروں کو قرضے ملنے سے پیداوار اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔
  • غریبوں کی فلاح: یہ سکیم غریب طبقے کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی ایک اچھی کوشش ہے۔

بلا سود قرضہ سکیم پنجاب – شرائط و ضوابط

یہ اسکیم پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو مضبوط بنانے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد معاشی ترقی، کاروباری مواقع، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

مزید  کاروبار میں ناکامی کیوں اور کامیاب کاروبار کے اہم راز جانیئے

قرضے کا مقصد:

  •  نئے کاروبار: اسٹارٹ اپ فنانسنگ
  •  موجودہ کاروبار: توسیع، جدید کاری، یا ورکنگ کیپیٹل
  •  لیزنگ: تجارتی لاجسٹکس
  •  ماحولیاتی دوستانہ کاروبار: RECP ٹیکنالوجیز

اہلیت کا معیار:

  •  درمیانے درجے کے کاروبار جن کی سالانہ سیلز 150 ملین سے 800 ملین روپے کے درمیان ہو
  •  عمر 25 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے
  •  ایف بی آر کے فعال ٹیکس فائلر ہوں اور کریڈٹ ہسٹری صاف ہو
  •  کاروبار اور رہائش پنجاب میں ہونا لازمی ہے
  •  مستند شناختی کارڈ (CNIC) اور نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) درکار ہوگا
  •  کاروباری جگہ کا مالک ہونا یا کرایہ پر ہونا ضروری ہے

قرضے کی تفصیلات:

ٹائیررقم (PKR)سیکیورٹیمدت (تک)شرح سودپروسیسنگ فیس (PKR)
T11M – 5Mذاتی گارنٹی5 سال0%5,000
T26M – 30Mمحفوظ5 سال0%10,000

گریس پیریڈ (قرض کی واپسی میں مہلت):

  •  نئے کاروبار کے لیے 6 ماہ تک کا گریس پیریڈ ہوگا
  •  موجودہ کاروبار کے لیے 3 ماہ تک کا گریس پیریڈ ہوگا

ایکویٹی کنٹریبیوشن (ذاتی سرمایہ کاری):

  •  T1 میں صفر فیصد (سوائے کرایہ پر حاصل شدہ تجارتی گاڑیوں کے)
  •  کرایہ پر حاصل شدہ گاڑیوں کے لیے 25%
  •  دیگر قرضوں کے لیے T1 اور T2 کے تحت 20%
  •  خواتین، ٹرانس جینڈر، اور خصوصی افراد کے لیے 10%

قرض کی واپسی کے شرائط:

✔️ ماہانہ مساوی اقساط میں ادائیگی کرنا ہوگی
✔️ دیر سے ادائیگی پر جرمانہ: PKR 1 فی 1000 روپے / یومیہ

اضافی اخراجات:

  •  نئے کاروبار کے قیام کے لیے ہینڈلنگ فیس: کوئی چارجز نہیں (NIL)
  •  موجودہ کاروبار کے لیے ہینڈلنگ فیس: سالانہ 3%
  •  ماحولیاتی دوست کاروبار (T2) کے لیے ہینڈلنگ فیس: کوئی چارجز نہیں (NIL)
  •  انشورنس، قانونی، اور رجسٹریشن چارجز: اصل لاگت کے مطابق لاگو ہوں گے
مزید  کاروبار کرنے کے اہم قانونی طریقے

رابطہ اور مزید معلومات:

ہیلپ لائن: 1786
ویب سائٹ: https://akf.punjab.gov.pk/cmpunjabfinance

حرف آخر

پاکستان کی معیشت کا ایک اہم ستون زرعی شعبہ ہے۔  پنجاب میں کسانوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ بلا سود قرضہ سکیم پنجاب نے کسانوں کے لیے ایک نئی روشنی پیدا کی ہے۔ اس سکیم کے تحت کسانوں کو بغیر کسی سود کے قرضے دیے جاتے ہیں، جس سے وہ اپنے کھیتوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ ست پیداوار میں اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اس سکیم کا مقصد کسانوں کو مالی مشکلات سے نجات دلا کر انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

چھوٹے تاجر بھی اس سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے انہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے ہیں۔ ان قرضوں کے ذریعے کاروباری افراد اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ بلا سود قرضہ سکیم پنجاب، کاروباری افراد کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے جو انہیں مالی طور پر مستحکم بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button