شاعری

خوبصورت دوستی پر اشعار – سچی، مخلص اور وفادار رفاقت کی شاعری

Khubsurat dosti Shayari in Urdu

دوستی ایک ایسا خوبصورت رشتہ ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ نبھاتا ہے۔ خوبصورت دوستی پر اشعار میں انہی رشتوں کی کہانی سمائی ہوئی ہے جو زندگی میں خوشیوں کا باعث بنتے ہیں۔ سچی دوستی شاعری میں وفا، خلوص اور محبت کی وہ خوشبو شامل ہے جو دوستوں کو ہمیشہ قریب رکھتی ہے۔

وفادار دوست شاعری میں ان دوستوں کا ذکر ہے جو ہر دکھ سکھ میں ساتھ رہتے ہیں۔ بچپن کی دوستی پر اشعار میں ماضی کی وہ سنہری یادیں قید ہیں جب دوستی بے غرض ہوا کرتی تھی۔ محبت دوستی پر اشعار میں وہ جذبات شامل ہیں جو دوستی کو ایک لازوال رشتہ بناتے ہیں۔

علامہ اقبال جیسے عظیم شاعروں نے بھی دوستی پر اشعار کہے جو آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔ کتاب دوستی پر اشعار میں ان لمحوں کی جھلک ہے جب کتابیں بہترین ساتھی بنتی ہیں۔ انسان دوستی پر اشعار میں بنی نوع انسان سے محبت اور ہمدردی کی تلقین ملتی ہے۔

══════════════════════

ایسے ظالم ہیں مرے دوست کہ سنتے ہی نہیں

جب تلک خون کی خوشبو نہ سخن سے آئے

رئیس فروغ

══════════════════════

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا
جونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو

جون ایلیا

══════════════════════

محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا

بشیر بدر

══════════════════════

دوستی جب کسی سے کی جائے
دشمنوں کی بھی رائے لی جائے

راحت اندوری

══════════════════════

اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے

احمد فراز

══════════════════════

دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا
دوستوں کو آزماتے جائیے

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

شکیل بدایونی

══════════════════════

دوستی عام ہے لیکن اے دوست
دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے

حفیظ ہوشیارپوری

══════════════════════

شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھ
کیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ

══════════════════════

دِل سے خیالِ دوست بھلایا نہ جائے گا
سینے میں داغ ہے كہ مٹایا نہ جائے گا

══════════════════════

اب یہ طے ہوا کا آج پِھر ملاقات کریں گے
برسوں کی دوستی پر پِھر سے بات کریں گے

══════════════════════

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

══════════════════════

اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

══════════════════════

تم بھی کیا یاد کرو گے کوئی دوست ہوا کرتا تھا
اتنا چاہنے والا ہمیں کوئی دوست ہوا کرتا تھا

کتنے حسین دن تھے کتنی حسین راتیں تھیں
مجھے ہنسانے والا کوئی دوست ہوا کرتا تھا

══════════════════════

یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جانا
جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا

══════════════════════

دوستی شاعری – دوستی کے عنوان پر مشہور اردو اشعار

══════════════════════

اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

══════════════════════

ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر۔۔۔

══════════════════════

ھم دوستی میں درختوں کی طرح ہیں
جہاں کھڑے ھوں مدتوں قائم رھتے ھیں

══════════════════════

دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون

══════════════════════

میں حیراں ہوں کہ کیوں اس سے ہوئی تھی دوستی اپنی
مجھے کیسے گوارہ ہو گئی تھی دشمنی اپنی

مزید  اردو شاعری زندگی پر – خوبصورت اشعار کا بہترین انتخاب

══════════════════════

دشمنوں نے جو دشمنی کی ہے
دوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے

══════════════════════

آنکھوں میں ملال ہے اے دوست
مجھ کو تیرا خیال ہے اے دوست

══════════════════════

تمام تذکروں میں عظیم تذکرہ ہے دوست کا
مانو تو سب سے اعلی اور نرالا سفر ہے دوست کا

دوستی میں ہرشخصی پہلو کا ذکر کر لیتے ہے لوگ
اعتمادی اتنا ہے کی دِل سے قدر کرتے ہیں دوست کا

══════════════════════

ملے الجنوں سے فرصت تو ذرا دِل سے پوچھ لینا
کیا دوستی یہی ہے صرف فرصتوں میں یاد کرنا

══════════════════════

ابھی ابھی وہ مِلا تھا ہزار باتیں کیں

ابھی ابھی وہ گیا ہے مگر زمانہ ہوا

احمد فراز

══════════════════════

اس کی آنکھیں ہیں کہ اک ڈوبنے والا انساں

دوسرے ڈوبنے والے کو پکارے جیسے

عرفان صدیقی

══════════════════════

ایک مدت سے پکارا نہیں تم نے مجھ کو

ایسا لگتا ہے مرا نام نہیں ہے کوئی

لیاقت علی عاصم

══════════════════════

اِک دوجے کو دیر سے سمجھا ، دیر سے یاری کی

ہم دونوں نے ایک محبت باری باری کی

انجم سلیمی

══════════════════════

جی نہیں مجھ کو نہیں دل میں اترنا آتا

میرے اک دوست کو یہ جادو گری آتی ہے

مرزا مراتب

══════════════════════

جا بجا میں نے درختوں پہ ترا نام لکھا

میں نے جنگل میں کیا ہے ترا چرچا مرے دوست

مشتاق احمد

══════════════════════

دوست کچھ اور بھی ہیں تیرے علاوہ، مرے دوست!

کئی صحرا مرے ہمدم ، کئی دریا مرے دوست

ادریس بابر

══════════════════════

سچی دوستی شاعری

══════════════════════

ہم پہ اے دوست ہاتھ رکھ اپنا

ہم میں اب حوصلہ نہیں موجود

ابرار احمد

══════════════════════

میں تجھ سے کیسے کہوں یارِ مہربان میرے

کہ تُو علاج نہیں میری ہر اُداسی کا!!

══════════════════════

نہ جانے آج کہاں گھو گیا ستارہِ شام

وہ میرا دوست میرا ہمسفر اداسی کا

احمد فراز

══════════════════════

بڑا ہی سہانا سفردوستی کا
رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا
جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا
ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا

══════════════════════

دوستی کو عام کرنا چاہتا ہے
خود کو وہ نیلام کرنا چاہتا ہے

بیچ آیا ہے گھٹا کے ہاتھ سورج
دوپہر کو شام کرنا چاہتا ہے

══════════════════════

اے مرے یار مرے دوست مرا مان ہے تو
مری دیرینہ محبت ہے، مری شان ہے تو

══════════════════════

پکی دوستی شاعری

══════════════════════

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

مرزا غالب

══════════════════════

دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں

بشیر بدر

══════════════════════

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

احمد فراز

══════════════════════

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

مرزا غالب

══════════════════════

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا
جونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو

جون ایلیا

══════════════════════

دوستی جب کسی سے کی جائے
دشمنوں کی بھی رائے لی جائے

راحت اندوری

══════════════════════

وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا
جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے

ناصر کاظمی

══════════════════════

دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا
دوستوں کو آزماتے جائیے

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں
دوستوں کی مہربانی چاہئے

عبد الحمید عدم

══════════════════════

دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

حفیظ جالندھری

══════════════════════

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

شکیل بدایونی

══════════════════════

دوستی عام ہے لیکن اے دوست
دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے

حفیظ ہوشیارپوری

══════════════════════

تیری باتیں ہی سنانے آئے
دوست بھی دل ہی دکھانے آئے

مزید  Two Line Best Urdu Poetry | 2 line Shayari in Urdu Text

احمد فراز

══════════════════════

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے
ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے

کیف بھوپالی

══════════════════════

دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون

پروین شاکر

══════════════════════

یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جانا
جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا

قتیل شفائی

══════════════════════

دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا رب
میرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں

حفیظ جالندھری

══════════════════════

مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دے
یہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے

شکیل بدایونی

══════════════════════

دوستی پر بہترین شعر

══════════════════════

دشمنوں نے جو دشمنی کی ہے
دوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے

حبیب جالب

══════════════════════

نہ اداس ہو نہ ملال کر کسی بات کا نہ خیال کر
کئی سال بعد ملے ہیں ہم تیرے نام آج کی شام ہے

بشیر بدر

══════════════════════

پتھر تو ہزاروں نے مارے تھے مجھے لیکن
جو دل پہ لگا آ کر اک دوست نے مارا ہے

سہیل عظیم آبادی

══════════════════════

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

احمد فراز

══════════════════════

مسیح و خضر کی عمریں نثار ہوں اس پر
وہ ایک لمحہ جو یاروں کے درمیاں گزرے

مجید امجد

══════════════════════

دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں

حفیظ بنارسی

══════════════════════

دوستوں سے ملاقات کی شام ہے
یہ سزا کاٹ کر اپنے گھر جاؤں گا

مظہر امام

══════════════════════

اے دوست میں خاموش کسی ڈر سے نہیں تھا
قائل ہی تری بات کا اندر سے نہیں تھا

راجیندر منچندا بانی

══════════════════════

عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہے
دل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے

ماہر القادری

══════════════════════

پرانے یار بھی آپس میں اب نہیں ملتے
نہ جانے کون کہاں دل لگا کے بیٹھ گیا

فاضل جمیلی

══════════════════════

بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیں
محبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے

کلیم عاجز

══════════════════════

وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے

قتیل شفائی

══════════════════════

دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پر
دل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا

حیدر علی آتش

══════════════════════

یاد کرنے پہ بھی دوست آئے نہ یاد
دوستوں کے کرم یاد آتے رہے

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

دوستی پر اشعار

══════════════════════

ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کی
وہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خم ہو
رندوں کو تسلی ہے کہ اس بزم میں تم ہو

نامعلوم

══════════════════════

اک نیا زخم ملا ایک نئی عمر ملی
جب کسی شہر میں کچھ یار پرانے سے ملے

کیف بھوپالی

══════════════════════

الٰہی مرے دوست ہوں خیریت سے
یہ کیوں گھر میں پتھر نہیں آ رہے ہیں

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

دوست ہر عیب چھپا لیتے ہیں
کوئی دشمن بھی ترا ہے کہ نہیں

باقی صدیقی

══════════════════════

جو دوست ہیں وہ مانگتے ہیں صلح کی دعا
دشمن یہ چاہتے ہیں کہ آپس میں جنگ ہو

لالہ مادھو رام جوہر

══════════════════════

اے دوست تجھ کو رحم نہ آئے تو کیا کروں
دشمن بھی میرے حال پہ اب آب دیدہ ہے

لالہ مادھو رام جوہر

══════════════════════

عیش کے یار تو اغیار بھی بن جاتے ہیں
دوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیں

نامعلوم

══════════════════════

مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفن
زندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے

ثاقب لکھنوی

══════════════════════

زمانوں بعد ملے ہیں تو کیسے منہ پھیروں
مرے لیے تو پرانی شراب ہیں مرے دوست

لیاقت علی عاصم

══════════════════════

دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں
جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں

لالہ مادھو رام جوہر

مزید  بچپن پر اشعار – معصوم یادیں، دوستی اور بے فکری کی شاعری

══════════════════════

ترتیب دے رہا تھا میں فہرست دشمنان
یاروں نے اتنی بات پہ خنجر اٹھا لیا

فنا نظامی کانپوری

══════════════════════

احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں
آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے

بشیر بدر

══════════════════════

بہت چھوٹے ہیں مجھ سے میرے دشمن
جو میرا دوست ہے مجھ سے بڑا ہے

اطہر نفیس

══════════════════════

لفظ "دوستی” پر پسندیدہ اشعار

══════════════════════

توڑ کر آج غلط فہمی کی دیواروں کو
دوستو اپنے تعلق کو سنوارا جائے

سنتوش کھروڑکر

══════════════════════

سنا ہے ایسے بھی ہوتے ہیں لوگ دنیا میں
کہ جن سے ملیے تو تنہائی ختم ہوتی ہے

افتخار شفیع

══════════════════════

دشمنوں سے پشیمان ہونا پڑا ہے
دوستوں کا خلوص آزمانے کے بعد

خمار بارہ بنکوی

══════════════════════

جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
تو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے

احمد فراز

══════════════════════

دوست دل رکھنے کو کرتے ہیں بہانے کیا کیا
روز جھوٹی خبر وصل سنا جاتے ہیں

لالہ مادھو رام جوہر

══════════════════════

ہم کو اغیار کا گلا کیا ہے
زخم کھائیں ہیں ہم نے یاروں سے

ساحر ہوشیار پوری

══════════════════════

دن ایک ستم ایک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو دشمن کو بھی تم مات کرو ہو

کلیم عاجز

══════════════════════

میری تو جان ہی نکل گئی جب
دوست کہہ کر مجھے پکارا گیا

ستیش دوبے ستیارتھ

══════════════════════

عرشؔ کس دوست کو اپنا سمجھوں
سب کے سب دوست ہیں دشمن کی طرف

عرش ملسیانی

══════════════════════

زمانے بھر کو مبارک خوشی کا عالم ہو
ہمارے واسطے اے دوست تم کہاں کم ہو

نامعلوم

══════════════════════

اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والی
میں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست

فیصل عجمی

══════════════════════

دوستی کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

══════════════════════

دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیا
سمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا

آرزو لکھنوی

══════════════════════

اپنے بیگانے سے اب مجھ کو شکایت نہ رہی
دشمنی کر کے مرے دوست نے مارا مجھ کو

اسد علی خان قلق

══════════════════════

یا وفا ہی نہ تھی زمانہ میں
یا مگر دوستوں نے کی ہی نہیں

اسماعیل میرٹھی

══════════════════════

بہت ضخیم کتابوں سے چن کے لایا ہوں
انہیں پڑھو ورق انتخاب ہیں مرے دوست

لیاقت علی عاصم

══════════════════════

گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دن
ایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن

اے جی جوش

══════════════════════

سچ کہتے ہیں کہ نام محبت کا ہے بڑا
الفت جتا کے دوست کو دشمن بنا لیا

جوش لکھنوی

══════════════════════

آ گیا جوہرؔ عجب الٹا زمانہ کیا کہیں
دوست وہ کرتے ہیں باتیں جو عدو کرتے نہیں

لالہ مادھو رام جوہر

══════════════════════

یہ دل لگانے میں میں نے مزا اٹھایا ہے
ملا نہ دوست تو دشمن سے اتحاد کیا

حیدر علی آتش

══════════════════════

دوستوں اور دشمنوں میں کس طرح تفریق ہو
دوستوں اور دشمنوں کی بے رخی ہے ایک سی

جان کاشمیری

══════════════════════

کہنے کو غم ہجر بڑا دشمن جاں ہے
پر دوست بھی اس دوست سے بہتر نہیں ملتا

نصیر ترابی

══════════════════════

ذکر میرا آئے گا محفل میں جب جب دوستو
رو پڑیں گے یاد کر کے یار سب یاری مری

صدا انبالوی

══════════════════════

بڑے باوفا تھے مرے یار سب
مصیبت میں جب تک پکارا نہ تھا

صدا انبالوی

══════════════════════

یہی ہم نوا یہی ہم سخن یہی ہم نشاں یہی ہم وطن
مری شاعری ہی بتائے گی مرا نام کیا ہے پتا ہے کیا؟

کلیم عاجز

══════════════════════

مرے حریف مری یکہ تازیوں پہ نثار
تمام عمر حلیفوں سے جنگ کی میں نے

جون ایلیا

══════════════════════

آدمی ہوں وصف پیغمبر نہ مانگ
مجھ سے میرے دوست میرا سر نہ مانگ

طاہر فراز

══════════════════════

دوستی زندگی کی سب سے قیمتی دولت ہے، جو خوشیوں کو بڑھا دیتی اور غموں کو بانٹ لیتی ہے۔ دوستی پر اردو شاعری نہ صرف اس رشتے کی گہرائی کو بیان کرتی ہے بلکہ ہمیں اس کی اہمیت کا احساس بھی دلاتی ہے۔ امید ہے کہ یہ اشعار آپ کے دل کو چھو جائیں گے اور آپ کی دوستی کی قدروں میں مزید اضافہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button