سیاحت

پرتگال کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر

پرتگال کا شینگن ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی افراد اہم معلومات۔ شینگن ویزا کی درخواست دینے والے افراد کے لیے 90 یورو کی فیس مقرر کی گئی ہے، جو درخواست پروسیسنگ کے اخراجات میں شامل ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 26,838 روپے بنتی ہے۔ یہ فیس ناقابل واپسی ہے، چاہے ویزا جاری ہو یا نہ ہو۔

پرتگالی سفارتخانہ عام حالات میں ویزا درخواست کا فیصلہ 15 دنوں میں کرتا ہے، تاہم کچھ مخصوص کیسز میں مزید معلومات کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، جس کے باعث پراسیسنگ کا دورانیہ 45 دن تک بھی بڑھ سکتا ہے۔ درخواست گزاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل اپنی تمام دستاویزات کو مکمل اور درست انداز میں جمع کروائیں تاکہ عمل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

پرتگال کے سفر کے لیے درخواست گزار کو اپنی مالی حیثیت ثابت کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے آخری چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگا، جس میں مناسب فنڈز موجود ہوں۔ سفارتخانے کے مطابق، پرتگال میں ایک دن کے اخراجات کا اندازہ 75 یورو لگایا گیا ہے، جس کے مطابق 30 دن کے قیام کے لیے تقریباً 2250 یورو (تقریباً 6 لاکھ 70 ہزار روپے) کی رقم درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں موجود ہونا لازمی ہے۔

پرتگال کا شینگن ویزا حاصل کرنے کے بعد پاکستانی شہری یورپ کے دیگر شینگن ممالک میں بھی آزادانہ سفر کر سکتے ہیں، مگر انہیں متعلقہ قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ اگر ویزا حاملین نے کسی ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کی تو ان کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے اور انہیں وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

پرتگال کا ویزا لینے کے خواہشمند پاکستانی افراد کو معاشی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ یورو کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، درخواست میں اکاؤنٹ میں زیادہ فنڈز موجود ہونا بھی لازمی ہے تاکہ سفر کے دوران مالی مشکلات نہ آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button