شاعری

حسن کی تعریف پر اشعار – خوبصورتی، عشق اور شاعری کی دلکش عکاسی

Husn ki tareef poetry in Urdu

حسن ہمیشہ سے شاعری کا ایک خوبصورت موضوع رہا ہے۔ شعرا نے حسن کی تعریف پر اشعار میں محبوب کی دلکشی، چہرے کی رونق، اور اندرونی خوبصورتی کو الفاظ میں قید کیا ہے۔ چاہے محبوب کے حسن پر شاعری ہو یا عورت کے حسن پر اشعار، ہر لفظ میں ایک خاص جادو بکھرا ہوتا ہے جو پڑھنے والوں کے دلوں کو چھو لیتا ہے۔

حسن پر شاعری میں خوبصورتی کی تعریف کے ساتھ ساتھ، وہ جذبات بھی شامل ہوتے ہیں جو کسی کے دل میں پیدا ہوتے ہیں جب وہ کسی کی مسکراہٹ، چمکتے ہوئے آنکھوں یا پرکشش شخصیت کو دیکھتا ہے۔ اگر آپ کسی کی تعریف پر اشعار تلاش کر رہے ہیں، تو یہ شاعری نہ صرف دل کو لبھانے والی ہوگی بلکہ حسن کی حقیقت کو بھی اجاگر کرے گی۔

لڑکی کے حسن کی تعریف اور لڑکے کے حسن کی تعریف میں وہ اشعار شامل کیے گئے ہیں جو کسی کی دلکشی، وجاہت اور شخصیت کی خوبصورتی کو منفرد انداز میں بیان کرتے ہیں۔ یہ شاعری حسن کو محض ظاہری حسن تک محدود نہیں رکھتی، بلکہ باطن کی روشنی اور کردار کی دلکشی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

 

حسن کی تعریف پر اشعار

══════════════════════

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام

══════════════════════

س کی کالی آنکھوں میں ہیں انتر منتر سب
چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب

══════════════════════

دیکھ لے شیخ گر تیری آنکھیں
پارسائی خراب ہو جائے

══════════════════════

اسکی آنکھیں بتاؤں کیسی ھیں؟
جھیل سیف الملوک جیسی ہیں

══════════════════════

گلاب آنکھیں شراب آنکھیں,
یہی تو ہیں لاجواب آنکھیں

══════════════════════

انہیں میں الفت انہیں میں نفرت
سوال آنکھیں عذاب آنکھی

══════════════════════

کبھی نظر میں بلا کی شوخی
کبھی سراپا حجاب آنکھیں

══════════════════════

کبھی چھپاتی ہیں راز دل کے
کبھی ہیں دل کی کتاب آنکھیں

══════════════════════

کسی نے دیکھیں تو جھیل جیسی
کسی نے پائی شراب آنکھیں

══════════════════════

خوبصورت انکھوں پر شاعری

══════════════════════

یہ مست مست بے مثال آنکھیں
نشے سے ہر دم نڈھال آنکھیں

══════════════════════

اٹھیں تو ہوش و حواس چھینیں
گریں تو کر دیں کمال آنکھیں

══════════════════════

کوئی ہے انکے کراہ کا طالب
کسی کا شوق وصال آنکھیں

══════════════════════

نہ یوں جلیں نہ یوں ستائیں
کریں تو کچھ یہ خیال آنکھیں

══════════════════════

ہیں جینے کا اک بہانہ یارو
یہ روح پرور جمال آنکھیں

══════════════════════

درّاز پلکیں وصال آنکھیں
مصوری کا کمال آنکھیں

══════════════════════

شراب رب نے حرام کر دی
مگر کیوں رکھی حلال آنکھیں

══════════════════════

ہزاروں ان سے قتل ہوئے ہیں
خدا کے بندے سنبھال آنکھیں.

══════════════════════

مریضوں کا دم آنکھوں میں ہے وہ ہیں محو آرائش
ادھر ہونٹوں کی لالی ہے ادھر جانوں کے لالے ہیں

══════════════════════

حسن شاعری

══════════════════════

وہ آئے تو لوگ مجھ سے بولے
حضور آنکھیں جناب آنکھیں

══════════════════════

عجب تھا یہ گفتگو کا عالم
سوال کوئی جواب آنکھیں

══════════════════════

یہ مست مست بے مثال آنکھیں
نشے سے ہر دم نڈھال آنکھیں

══════════════════════

مزید  اردو شاعری زندگی پر – خوبصورت اشعار کا بہترین انتخاب

اس کا سراپا مجھ سے پوچھو
چہرہ ہی چہرہ پاؤں سے سر تک
فراق

══════════════════════

رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں
کلی اَکیلے اُٹھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

══════════════════════

بھلا آنچل ہی کیا کم تھا رخ زیبا چھپانے کو
کہ زلفوں کی سیاہ دیوار بھی لا کر کھڑی کر دی

══════════════════════

سیاہ زُلف: گھٹا ، جال ، جادُو ، جنگ ، جلال
فُسُوں ، شباب ، شکارَن ، شراب ، رات گھنی

══════════════════════

جبیں: چراغ ، مقدر ، کشادہ ، دُھوپ ، سَحَر
غُرُور ، قہر ، تعجب ، کمال ، نُور بھری

══════════════════════

پَلک: فسانہ ، شرارت ، حجاب ، تیر ، دُعا
تمنا ، نیند ، اِشارہ ، خمار ، سخت تھکی

══════════════════════

حسن پر شاعری

══════════════════════

نظر: غزال ، محبت ، نقاب ، جھیل ، اَجل
سُرُور ، عشق ، تقدس ، فریبِ اَمر و نہی

══════════════════════

فیس ناک: نزاکت ، صراط ، عدل ، بہار
جمیل ، سُتواں ، معطر ، لطیف ، خوشبو رَچی

══════════════════════

گلابی گال: شَفَق ، سیب ، سرخی ، غازہ ، کنول
طلسم ، چاہ ، بھنور ، ناز ، شرم ، نرم گِری

══════════════════════

دو لب: عقیق ، گُہر ، پنکھڑی ، شرابِ کُہن
لذیذ ، نرم ، ملائم ، شریر ، بھیگی کلی

══════════════════════

نشیلی ٹھوڑی: تبسم ، ترازُو ، چاہِ ذَقن
خمیدہ ، خنداں ، خجستہ ، خمار ، پتلی گلی

══════════════════════

گلا: صراحی ، نوا ، گیت ، سوز ، آہ ، اَثر
ترنگ ، چیخ ، ترنم ، ترانہ ، سُر کی لڑی

══════════════════════

ہتھیلی: ریشمی ، نازُک ، مَلائی ، نرم ، لطیف
حسین ، مرمریں ، صندل ، سفید ، دُودھ دُھلی

══════════════════════

کمر: خیال ، مٹکتی کلی ، لچکتا شباب
کمان ، ٹوٹتی اَنگڑائی ، حشر ، جان کنی

══════════════════════

پری کے پاؤں: گلابی ، گداز ، رَقص پرست
تڑپتی مچھلیاں ، محرابِ لب ، تھرکتی کلی

══════════════════════

‏یاقوت سا چہرا احمریں سا بدن
‏نیلم سی زلفیں زمرد سی آنکھیں

══════════════════════

عورت کے حسن پر اشعار

══════════════════════

‏ہونٹوں کی نرمی گلاب کی پنکھڑی
‏گل گُلُنار سے گال پتلی سی ناک

══════════════════════

‏چاند پیشانی تبسم ترازو ٹھوڑی
‏ترنگ صراحی گردن کمان سی کمر

══════════════════════

‏ گلابی ہتھیلی رشمی شاہی
‏پاؤں
‏افسانہ سی پلکیں غزال نظریں

══════════════════════

‏پاکیزگی کمال حُسن سا جمال
‏کیاکیا سناوں اپنے محبوب کے قصے

══════════════════════

ابر میں چاند گر نہ دیکھا ہو
رخ پہ زلفوں کو ڈال کر دیکھو
جوش لکھنوی

══════════════════════

اس کی آنکھوں پہ وار دیں آنکھیں
اک نظر ہی میں ہار دیں آنکھیں

══════════════════════

دل مجھے اس نے بے قرار دیا
اور بے اختیار دیں آنکھیں

══════════════════════

پہلے چہرہ چھپا لیا اس نے
بعد میں اشتہار دیں آنکھیں

══════════════════════

رخسار و لب کی بات نہ زلف و کمر کی بات
رنگینیِ جمال ہے حسنِ نظر کی بات
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم

══════════════════════

شکلِ یوسف کی جو تعریف سنی، فرمایا
منصفی شرط ہے ”دیکھو اِدھر” ایسی تو نہ تھی
داغ دہلوی

══════════════════════

محبوب کی تعریف پر شاعری

══════════════════════

حسن اس کا اسی مقام پہ ہے۔۔۔!!
یہ مسافر سفر نہیں کرتا۔۔۔!!
ظفر اقبال۔۔۔

══════════════════════

تاروں بھرے آنچل میں پر نور سا چہرہ
آکاش کی وسعت میں چاند ہو جیسے

══════════════════════

کہیں وہ ذائقہ تحلیل ہی نہ ہو جائے
میں تُم سے مِلكر كِسى سے نہیں مِلا برسوں
محسن نقوی

══════════════════════

مریضوں کا دم آنکھوں میں ہے وہ ہیں محوِ آرائش
ادھر ہونٹوں کی لالی ہے، ادھر جانوں کے لالے ہیں

══════════════════════

ﭘﮭُﻮﻝ ﺗﻮ ﭘﮭُﻮﻝ ہیں، ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﮔﺮ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺑﮭﯽ
ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﯾُﻮﮞ ﺗﻮ ہر ﺭﻧﮓ ہی ﺳﺠﺘﺎ ہے ﺑﺮﺍﺑﺮ تجھ ﭘﺮ
ﺳُﺮﺥ ﭘﻮﺷﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﭘﻨﮑﮭﮍﯼ ہوﻧﭧ ، ﻣﺪﮬﺮ ﻟﮩﺠﮧ ﺍﻭﺭ ﺁﻭﺍﺯ ﺍُﺩﺍﺱ
ﯾﺎﺭ ! ﺗُﻮ ﺷﻌﺮ ﺳُﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﺟﺲ ﻣﺼﻮﺭ ﮐﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑِﮑﺘﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ
ﺗﯿﺮﯼ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
رحمان فارس

══════════════════════

وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے
اعجاز رحمانی

══════════════════════

تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گُلِ تر سے
ہوتا ہے شگفتہ… مگر اتنا نہیں ہوتا
(اکبر اٰلہ آبادی)

══════════════════════

کتنی دلکش ہے اُس کی خاموشی
ساری باتیں فضول ہوں جیسے
اس کا ہنس کر نظر جھکا لینا‬
‫ساری شرطیں قبول ہوں جیسے‬

══════════════════════

شام کی لالی، رات کا کاجل، صبح کی تقدیر ہو تم
چلتا پھرتا تاج محل، سانس لیتا کشمیر ہو تم

══════════════════════

جواں رکھے مجھے ہر پل وہ حُسنِ یار ماشاء اﷲ
نشیلے نین جاناں کے ، لب و رُخسار ماشاء اﷲ
چمکتا ہے ترے ماتھے کا جُھومر چاند کے جیسے
کلائی کے حسیں کنگن ، گلے کا ہار ماشاء اﷲ
اشتیاق احمد یاد

══════════════════════

کس لیے دیکھتی ہو آئینہ
تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو​
​جون ایلیا

══════════════════════

مزید  Chand Raat Poetry in Urdu | چاند رات شاعری

محبوب کے حسن پر شاعری

══════════════════════

وہ موجِ تبسّم شگفتہ شگفتہ، وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی
وہ سُنبل سے گیسو سنہرے سنہرے، وہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی
کفِ دست نازک حنائی حنائی، وہ لب ہائے شیریں شہابی شہابی
وہ باتوں میں جادو اداؤں میں ٹُونا، وہ دُزدیدہ نظریں عقابی عقابی
کبھی خوش مزاجی، کبھی بے نیازی، ابھی ہوشیاری، ابھی نیم خوابی
قدم بہکے بہکے نظر کھوئی کھوئی، وہ مخمور لہجہ شرابی شرابی
نہ حرفِ تکلّم، نہ سعیِ تخاطب، سرِ بزم لیکن بہم ہم کلامی
اِدھر چند آنسو سوالی سوالی، اُدھر کچھ تبسّم جوابی جوابی
وہ سیلابِ خوشبو گلستاں گلستاں، وہ سروِ خراماں بہاراں بہاراں
فروزاں فروزاں جبیں کہکشانی، درخشاں درخشاں نظر ماہتابی

══════════════════════

رات پھیلی ہے تیرے سرمئی، آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈ نے، پاگل کی طرح

══════════════════════

سنگ مرمر سے تراشہ ہوا یہ شوخ بدن
اتنا دلکش ہے کہ اپنانے کو جی کرتا ہے

══════════════════════

گو حسیں لاکھ ہوں دنیا میں ،مگر داغ کبھی ،
دیکھ کر پیر تیرا ،منہ نہ کسی کا دیکھے
داغ دہلوی

══════════════════════

اسکی آنکھیں بتاؤں کیسی ھیں؟
جھیل سیف الملوک جیسی ہیں

══════════════════════

کہہ تو دوں چاند مگر کوٸ تمہیں "
دیکھے رات رات بھر یہ گوارا نہیں مجھے

══════════════════════

تیری آنکھیں تبسم لب تیری ظلفیں بکھرنے تک
بھلا پاؤں گا کیا,کیا میں ملن سے پھر بچھڑنے تک
ابوزر محسن

══════════════════════

ذندگی مضمر ہے تیری شوخی تحریر میں ۔
تاب گویا ئی سے خنبش یے لب تصویر میں!

══════════════════════

سنا ہے آئینہ تمثال ہے جبیں اسکی ۔۔۔
جو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں ۔۔

══════════════════════

عورت کی تعریف شاعری

══════════════════════

تاروں بھرے آنچل میں پر نور سا چہرہ
آکاش کی وسعت میں چاند ہو جیسے

══════════════════════

ﯾُﻮﮞ ﺗﻮ ہر ﺭﻧﮓ ہی ﺳﺠﺘﺎ ہے ﺑﺮﺍﺑﺮ تجھ ﭘﺮ
ﺳُﺮﺥ ﭘﻮﺷﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

══════════════════════

ﭘﮭُﻮﻝ ﺗﻮ ﭘﮭُﻮﻝ ہیں، ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﮔﺮ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺑﮭﯽ
ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

══════════════════════

ﭘﻨﮑﮭﮍﯼ ہوﻧﭧ ، ﻣﺪﮬﺮ ﻟﮩﺠﮧ ﺍﻭﺭ ﺁﻭﺍﺯ ﺍُﺩﺍﺱ
ﯾﺎﺭ ! ﺗُﻮ ﺷﻌﺮ ﺳُﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

══════════════════════

ﺟﺲ ﻣﺼﻮﺭ ﮐﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑِﮑﺘﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ
ﺗﯿﺮﯼ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

══════════════════════

وہ چہرہ کتابی رہا سامنے
بڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی

══════════════════════

تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گل تر سے
ہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا
اکبر الہ آبادی

══════════════════════

جبیں مہتاب، آنکھیں شوخ، شیریں لب، گہر دنداں
بدن موتی، دہن غنچہ، ادا ہنسنے کی پیاری ہے
نظیر اکبر آبادی

══════════════════════

‏لمبے بال
گردن پہ تل اور نتھلی سے
انکشاف ہوا
تم واجب المحبت ہو

══════════════════════

آ بچھڑنے کا کوئی اور طریقہ ڈھونڈیں
پیار بڑھتا ہے میری جان خفا ہونے سے
(حسن زیدی)

══════════════════════

مزید  Eid Mubarak Poetry in Urdu | عید مبارک شاعری

عورت کی تعریف شاعری

══════════════════════

اپنی آنکهیں میری آنکهوں کے حوالے کر کے
تو کہاں ہے مجهے یادوں کے حوالے کر کے

══════════════════════

بات ٹھری جو عدل پہ واعظ
پھر یہ مِنت یہ التجا کیا ہے
رخ کو چاند سا کہا تو کہنے لگے
چاند کہیے چاند سا کیا ہے

══════════════════════

اس ادا سے میں نے دیکھے داغ اپنے خون کے
اک تماشا روز محشر ان کا داماں ہو گیا

══════════════════════

عشق ادا نواز حسن حسن کرشمہ ساز عشق
آج سے کیا ازل سے ہے حسن سے ساز باز عشق

══════════════════════

حسینوں میں وہ گل سب سے جدا ہے اپنی رنگت کا
ادا کا ناز کا عشوہ کا شوخی کا شرارت کا

══════════════════════

وہ آنکھیں وہ زلفیں وہ رخ وہ غمزے وہ ناز و ادا
کس نے اسیر دام کیا ہم خود ہی اسیر دام ہوئے

══════════════════════

اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب

دولتِ حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے

قمر مرادآبادی

══════════════════════

دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میں

کتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں

جگر مرادآبادی

══════════════════════

اس دل میں ترے حسن کی وہ جلوہ گری ہے

جو دیکھے ہے کہتا ہے کہ شیشے میں پری ہے

جوش ملیح آبادی

══════════════════════

حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسو

یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

جگر مرادآبادی

══════════════════════

حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں

ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں

قتیل شفائی

══════════════════════

تمہاری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی

وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں تھی

══════════════════════

تیرا حُسْن ہو میرا عشق ہو

پھر حُسْن وعشق کی بات ہو

کبھی میں ملوں ، کبھی تو ملے

کبھی ہم ملیں ملاقات ہو

══════════════════════

پوچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو

سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں

قمر جلالوی

══════════════════════

نہ دیکھنا کبھی آئینہ بھول کر دیکھو

تمہارے حسن کا پیدا جواب کر دے گا

بیخود دہلوی

══════════════════════

اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حُسن کا

کیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم

جگر مراد آبادی

══════════════════════

بارش کے موسم میں حسن کا منظر دیکھا

ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے کوئی اپنا دیکھا

ابنِ عدیل

══════════════════════

حسن اور شاعری کا تعلق ازل سے ہے۔ چاہے عورت کی تعریف شاعری ہو یا محبوب کی تعریف پر شاعری، ہر لفظ میں ایک نرمی، محبت اور دلکشی موجود ہوتی ہے۔ شاعری ہمیشہ حسن کی پرستار رہی ہے، اور یہ اشعار بھی اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ حسن اور الفاظ جب ملتے ہیں تو دلوں میں محبت کی خوشبو بکھیر دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button