درخواستیں

دوبارہ داخلے کے لیے پرنسپل کے نام درخواست لکھنے کا طریقہ

Application to principal for re-admission

دوبارہ داخلے کے لیے پرنسپل کے نام درخواست میں اپنی مالی مشکلات کو آسان اور قابل فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے تاکہ پرنسپل صاحب ان حالات کو سمجھ سکیں۔ طلبا اس درخواست کو سامنے رکھ کر اپنے انداز میں اپنی مشکلات کا ذکر کر سکتے ہیں اور امتحان میں اچھے نمبر لے سکتے ہیں

بخدمت جناب پرنسپل،
[کالج/اسکول کا نام] [شہر کا نام، الف۔ ب۔ ج]

عنوان: دوبارہ داخلے کی درخواست

جناب عالی!

مودبانہ گزارش ہے کہ میں، [آپ کا نام]، [کلاس یا شعبہ] کا طالب علم رہ چکا ہوں۔ میں آپ کے ادارے سے اپنے تعلیمی سفر کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت کا طلبگار ہوں۔

جناب عالی، میرے والد  ایک محنت کش ہیں اور ہمارے گھر کے مالی حالات کچھ عرصہ  میرے والد کی ملازمت ختم ہو گئی تھی  جس کے نتیجے میں گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ ان حالات میں میرے لیے تعلیمی اخراجات پورے کرنا ممکن نہ رہا  جن کی وجہ سے میں اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے سکا۔ ان وجوہات کی بنا پر میرا تعلیمی تسلسل ٹوٹ گیا اور میری کارکردگی متاثر ہوئی۔ اور مجھے تعلیم چھوڑنی پڑی۔

اب، الحمدللہ،اب میرے مالی مسائل کا حل ہو چکے ہیں ، اور میں دوبارہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ مجھے یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ تعلیم انسان کی زندگی میں کتنی اہمیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں۔

مزید  درخواست برائے حصول ملازمت | نوکری کی درخواست لکھنے کا طریقہ

جناب عالی، میں جانتا ہوں کہ ادارے کے قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ داخلہ لینا اور اس کی منظوری آپ کی مہربانی اور ادارے کی پالیسیوں پر منحصر ہے۔ میری درخواست کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ میری سابقہ کارکردگی اور ادارے کے ساتھ میری وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے دوبارہ داخلے کی اجازت عطا فرمائیں گے۔

میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے دوبارہ داخلے کا موقع دیا گیا تو میں اپنی تمام تر توجہ اور محنت اپنی تعلیم پر مرکوز رکھوں گا۔ میں ادارے کے قوانین پر سختی سے عمل کروں گا اور اپنی کارکردگی سے ادارے کا وقار بلند کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

جناب عالی، میں آپ سے دل کی گہرائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری موجودہ حالت  کو سمجھتے ہوئے میری درخواست پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ موقع میرے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ثابت ہوگا اور میں اپنی تعلیم کو بھرپور لگن کے ساتھ مکمل کروں گا۔

آپ کی مہربانی اور تعاون کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

العارض،
[آپ کا نام] [کلاس یا شعبے کا نام] [تاریخ: دن، مہینہ، سال]

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button