magnify
formats

پاکستان میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ دم توڑ گئے

پاکستان کے شہر لاہور کے جناح ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جاسوسی کرنے اور پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے بھارتی شہری سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

کوٹ لکھت جیل کے حکام کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں دو قیدیوں عامر اور مدثر کو نامزد کیا گیا ہے۔ قدمہ قاتلانہ حملے اور جیل ضابطے کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں میں درج کیا گیا ہے۔

سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والے دونوں قیدی عامر اور مدثر کو بھی موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

پاکستان کے محمد آصف نےورلڈ سنوکرچیمئپین شپ جیت لی

  بلغاریہ میں ہونے والی ائی بی ایس ایف سنوکر چیمپئین شپ  پاکستان کے محمد آصف نے فائنل میں  انگلینڈ کے  گیری ولسن کو ہرا کرجیت لی ۔ انہوں نے پورے ٹورنمنتٹ میں شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست ۔رہے  محمد اصف پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو اس سنوکر چیمپئیں شپ کے فائنل میں پہنچے اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جو اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

بھارتی ویزہ کے لئے سپانسر ضروری – بھارتی زارت داخلہ

دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے بھارت نے کسی بھی پاکستانی کے لئے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ بھارت کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے بھارت میں انکا کوئی سپانسر ہونا ضروری ہے
اس کرکٹ سیریز کا پاک بھارت شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے جو اس سال دسمبر میں شروع ہو رہی – یہ فیصلہ 2007 میں ہوئی ایک کرکٹ سیریز کے تجربات کی روشنی میں کیا گیا جب بھارت میں کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے انے والے بارہ پاکستانی، بھارت میں غائب ہو گئے تھے ۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدےدار نے بتایا ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

ایل جی 21:9 چوڑائی کے حامل الٹراوائڈ مانیٹر کی نمائش

Published on November 8, 2012 by in سائنس

الیکٹرانکس مصنوعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کورین کمپنی ایل جی نے انتہائی چوڑائی کا حامل نیا ایل سی ڈی مانیٹر متعارف کروا دیا ہے۔

اس سے پہلے ایل جی اتنی ہی چوڑائی رکھنے والا ٹی وی بھی متعارف کرواچکا ہے۔اس مانیٹر کی کل وتری لمبائی انتیس انچ ہوگی۔اور اس پر بیک وقت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی چار ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔اس مقصد کے لیے اس مانیٹر کے اندر ہی سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔اس کی پکسلز ریزولیوشن پچیس سو  ساٹھ ضرب ایک ہزار اسی پکسلز ہیں ۔اس میں ڈی وی آئی لنک اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں ۔ اس کی قیمت سات سو امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ اسی سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے یہ ابھی تک اتنی پیمائش رکھنے والا دنیا کا پہلا مانیٹر ہے۔

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

پسندیدہ کارٹون دیکھنے سے بچوں کی پریشانی میں کمی

پسندیدہ کارٹون دیکھنے سے بچوں میں پریشانی اور ٹینشن کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

کوریا کے نیشنل یونیورسٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جوانگ یو نے ایسے ایک سو تیرہ بچوں پر تحقیق کی جن کا آپریشن ہونے والا تھا۔ ان کے مطابق تین سے سات سال کی عمر کے بچوں میں ان کے پسندیدہ کارٹون دیکھنے سے ان کی پریشانی کی سطح میں حیران کن حد تک کمی نوٹ کی گئی۔ بچوں کو آپریشن روم میں لے جانے سے پہلے ان کے تین گروپس بنائے گئے ۔ ایک کو ان کے پسندیدہ کارٹون دکھائے گئے ، دوسرے گروپ کو ان کے من پسن کھلونے دیئے گئے جبکہ تیسرے گروپ کو کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا ۔ جب ان کو آپریشن ٹھیٹر کی طرف لے جانے کا وقت آیا  تو جن بچوں کو کھیلنے کے لیے کھلونے دیئے گئے تھے ان میں پریشانی کی سطح پہلے گروپ کے بچوں کی نسبت زیادہ تھی۔جبکہ  پہلے گروپ کے بچوں میں پریشانی کی سطح بالکل نہ ہونے کے برابر تھی۔ ڈاکٹر کے مطابق عام زندگی میں بھی اس عمر کے بچوں کو پسندیدہ کارٹون بہت اچھی تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

بہترین مستبقل ہمارا منتظرہے- باراک اوبامہ

آخر کار توقعت کے مطابق بارک ابامہ امریکہ کی دوسری مدت کے لئےصدر منتخب ہو گئے انہوں نے اپنے ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے لئے اپنے لائحہ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بہترین وقت آنے والا ہے  انہوں نے کہا ووٹرز نے ہماری کارکردگی کو سرہاتے ہوئے ہماری کارکردگی کو ووٹ دیا اور  مجھ پر اپنا اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں اپنے حریفوں کو امریکہ کی ترقی کے لئے  مل کر کام کرنے کی دعوت دی مستقبل میں اپنے اہداف  کا اعلان کرتے ہوئے تیل سے چھٹکارہ،  تارکین وطن کے نطام کو بہتر بنانا اور معاشی اقدامات کو مزید تیز کرنے، خسارے پر قابو پانا اور ٹیکس کے نظام پرمزید توجہ مرکزکی جائے گی

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

جج آئیں کے محافظ ہیں – چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری  نے پیر کے روز نیشنل منیجمنٹ کالج کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ جج آئین کے محافظ ہیں اور آئیں کے نفاد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا انہوں نے بلوچستان اور کراچی کے مماملے میں انتظامیہ کی کارکردگی کو حدف تنقید انہوں نے کہا عوام کے حقوق اور انکا تحفظ کا معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے آئین کے مطابق ہر شہری کو اسے کے حقوق دینا ریاست اور اسکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

اب وقت بدل چکا ہے اور صرف ٹینک اور میزائل کا ذخیرہ ہی ملکی سلامتی اور اس کے استحکام کے لئےکافی نہیں

چیف جسٹس نے کہا طلبا، وکلا اور میڈیا کی کوشش سے سپریم کورٹ کا وقار بحال کیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ سے انکی توقعت بڑہ گئی ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی کو مزید تیز تر کیا جائےاور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

بلوچستان کے شہر خضدارمیں فائرنگ، اٹھارہ ہلاک

Published on November 2, 2012 by in خبریں

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں  بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں

یہ واقعہ جالاوال کمبلیکس کے قریب پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے تیل کے ڈرموں میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی دکانوں اورگاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

پاکستانی بزرگ شہری کی چار بیویوں کو حج کروا کر حق مہر کی ادائیگی

پاکستان کے ایک دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے اڈھیر عمر شخص امیر حسین کی چار بیویاں ہیں اور ان کے نکاح کے وقت ان کا حق مہر ان کو قرآن پاک پڑھانا اور حچ کروانا طے ہوا تھا ۔ اس سال امیر حسین زینب، حفصہ ، زلیخا اور سعدیہ نامی اپنی  چاروں بیویوں کو حج کروا کر ان کے مقررہ حق مہر سے سبکدوش ہوگیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق اٹھارہ لاکھ غیر ملکی حاجیوں میں سے امیر حسین بیک وقت چار بیویوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے والا واحد شخص ہے ۔

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments 
formats

پاکستان اور بھارت کے مابین 5سال بعد باہمی کرکٹ سیریز کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان  کے خلاف دسمبر جنوری میں ہونے والی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پہلا معرکہ پچیس دسمبر کو بنگلور کے میدان میں لڑا جائے گا۔

شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے ہمیشہ سے منتظر رہے ہیں ۔ جب بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہو تو یہ دونوں ملکوں کے لوگ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں گویا کہ میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے ۔ممبِی حملوں کے بعد گزشتہ پانچ برسوں سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مقابلے منعقد نہیں ہو رہے تھے ۔اب اس سیریز کے ذریعے یہ رابطے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں ۔شیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی ستائیس دسمبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا ۔ون ڈے سیریز کا آغاز تیس دسمبر سے ہوگا ۔ پہلا میچ چنئی، دوسرا میچ کولکتہ اور تیسرا ہلی میں کھیلا جائے گا

اس سیریز میں  دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے اس موقع پر پانچ ہزار شائقین کو ویزے دیئے جانے کا امکان ہے

 
 Share on Facebook Share on Twitter Share on Reddit Share on LinkedIn
No Comments  comments