youtube copyright community guidelines strike 48

یوٹیوب کاپی رائیٹ کمیونیٹی گائیڈ لائن سٹرائیک اور دوسرے مسائل کا حل

Blocked in Some Countries

کچھ وڈیوز پر  آ جاتا

Blocked in Some Countries

اور ہم گھبرا جاتے اب کیا کریں ؟

گھبرانے کی بات نہیں جہاں لکھا ہوا “Blocked in Some Countries” اس پر کلک کریں
اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ایک کونے میں لکھا نظرآئے گا “File A Dispute” اس پر کلک کر دیں
اس کے بعد کچھ اوپشنز آپ کے سامنے آئیں گی جہاں لکھا ہے ” My Use of the Content is meets the legal requirements for fair use….” اس کو ” سلیکٹ” کر دو
اور “continue ” پر کلک کر دو اور یہ تحریر کاپی کرکے وہاں پوسٹ کر دو
———————————————————————————
Copyright Disclaimer Under Section 107 of the
Copyright Act 1976, allowance is made for
“fair use” for purposes such as criticism,
comment, news reporting, teaching, scholarship,
and research. Fair use is a use permitted by
copyright statute that might otherwise be
infringing. Non-profit, educational or personal
use tips the balance in favor of fair use.
———————————————————————————
اور آخر میں اپنا نام لکھ کر “سب مٹ ” کر دو
جلد ہی یوٹیوب کیطرف سے جواب آئے گا امید ہے آپ کی وڈیو کا مسئلہ حل ہو جائے گا
———————————————————————————
نوٹ : – ” Fair use” کے الفاظ گوگل کی ایسی Myth ہے جیسے سمجھنا اتنا آسان نہیں کچھ لوگ اس کا فائدہ آٹھا لیتے لیکن یہ ہمیشہ رسکی ہوتی اس لئے آپ کی وڈیو کو دیکھے بٖٖغیر یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا کہ وہ Fair use پر پوری اترتی کہ نہیں، اس لئے وڈیو کو مونیٹایزڈ اپنے رسک پر کریں کیونکہ اس پوسٹ تو پتہ نہیں چل سکتا کہ آپ کی وڈیو کیسی ہے اور کس مقصد کے لئے استمعال ہو رہی

—————————————
Copyright Strike

آج کاپی رائٹ سٹرایک  پر بات ہو جائے، کچھ لوگوں کی یوٹیوب کی طرف سے کاپی رائٹ سٹرایک کا تحفہ وصول ہوتا تو انکے حالت دیکھنے والی ہوتی، رنگ پیلا پڑ جاتا اورکچھ کا سفید ہو جاتا جو تھوڑا بہت جسم میں خون ہے وہ بھی خشک ہو جاتا، کسی کی تو دنیا ہی اندھیر ہو جاتی ۔۔۔ اندھیر کیوں نہ ہو زندگی چوری کی وڈیوز پر جو موج مستی میں گزری رہی تھی، اب یہ تو ہو نہیں سکتا، آپ یوٹیوب کے برتن قلعی کرکے اسکے گھر ہی بیچنے چلیں جائیں، وسے آپ کو دل میں پتہ ہوتا اس سچوئیشن کا ایک نہ ایک دن سامنا ضرور ہوگا
کاپی رائٹ سٹرایک آ گیا ، اور جب آپ وہ وڈیو اوپن کرتے تو آگے سے یو ٹیوب نے اپنے ٹیرھے منہ والی ۔تصویر لگائی ہوتی، کوئی بات نہیں ہم کرتے ہیں یوٹیوب کا منہ سیدھا
یوٹیوب کاپی رائٹ سٹرائیک مختلف قسم کے ہوتے، میں جس کاپی رائٹ سٹرائیک کی بات کررہی وہ سخت قسم کا سٹرایک ہوتا
ایسی سچویشن سے بچنے کے لئے میری ایک ٹپ یہ ہے کہ کبھ سارے انڈے ایک ہی باسکٹ میں نہ رکھیں کل کو باسکٹ گری تو آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا

چلیں آگے چلتے ییں
سب سے پہلے آپ ای میل چیک کریں وہاں وہاں آپ کو یو ٹیوب کی طرف سے پیار بھرا ای میل آیا ہوگا اسکو میں لکھا ہوگا کہ آپ کی وڈیو کاپی رائٹ کی وجہ سے فوت ہو چکی ہے
پھر دیکھیں کس کمپنی کی ہمت ہوئی آپ سے پنگا لینے کی وہ اس میں لکھا ہوگا
ایک اہم بات یہ کہ آپ اس کمپنی کی ویب سائیٹ پر جا کر انکا میل تلاش کریں اور ڈائریکٹ انکو میل کریں کچھ منت سماجت کریں کہ وہ اپنا سٹرائک واپس لے لیں اور آپ کو وڈیو واپس کردیں
اگر وہ نہیں مانتے تو پھر کرتے دوسرا طریقہ استمعال یعنی اسنے کرتے ہیں “ہتھ جوڑی” یعنی آ جاؤ پھر میدان میں جو جیتا وہ سکندر
جو آی میل آئی اس میں
آپکی وڈیو کا ٹائیٹل
آپ کی وڈیو کا یو آر ایل
۔اور جس کی وڈیو ہے اس کمپنی کا نام کا نام لکھا ہوگا
سب سے پہلے آپ نے وڈیو کا یو آر آیل میل میں سے کاپی کرنا
کاپی کرنے کے بعد اپنے میل کرنے تو کلک کریں کمپوز اور To لکھا ہوا وہاں یہ والا میل ایڈریس لکھیں
copyright@youtube.com
اور Subject میں لکھنا
Submit Counter notification
اور میل میں یہ لکھنا کاپی پیسٹ کر لو اور اپنا نام ایڈریس وغیرہ لکھ دو
———————————————————————————
Full Name جیسے میں لکھ دوں یہاں
Channel Email Address
Full Address
+یہاں آپ نے اپنا فون نمبر لکھنا
Video URL وڈیو یو آر ایل
I consent to the jurisdiction of the Federal District Court for the district in which my address is located, or if my address is outside of the United States, the judicial district in which YouTube is located, and will accept service of process from the claimant.
I swear, under penalty of perjury, that I have a good faith belief that the material was removed or disabled as a result of a mistake or misidentification of the material to be removed or disabled.
FULL NAME یہاں پورا نام
This video is fair use under U.S. copyright law because it is non-commercial, transformative in nature, uses no more of the original work than necessary for the video’s purpose, and does not compete with the original work and could have no negative affect on its market.
Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for -fair use- for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
———————————————————————————
یہ سب کچھ کرنے کے بعد سینڈ کر دیں
کچھ دیر کے بعد ایک جواب آیا گا کہ آپ کا محبت نامہ گوگل کو مل گیا ہے اس کے بعد انتظار کریں
گوگل اس کمپنی کو میل کرے گا اگر اس کمپنی نے کچھ دلچسپی دیکھائی تو پھر آپ کاپروسس ہوگا ورنہ آپ کی وڈیو سے سٹرایک ختم ہو جائے گی اور اگر اس کمپنی نے جواب دے دیا تو پھر آپ کی خلاف ایکشن ہوگا ڈریں نہیں ” گورے” آپ کو پکڑنے پاکستان آنے سے رہے جو بھی ہوگا انٹرنیٹ تک ہی رہے گا یہ نہ ہو آپ ٹی سیریز اور مویوز کاپی کرکے اپنے چیننلز پر اپ لوڈ کریں اور پھر سٹرائیک آنے کے بعد یہ سب کچھ کریں ایسا نہیں ہوتا کامن سینس بھی ایک چیز کا نام ہوتا، اتنا بڑا جھوٹ تو ظاہر ہے کون قبول کرے گا، یہ طریقہ وہاں کامیاب ہوتا جگہ آگے والی کمپنی زیادہ انٹرسٹد نہ ہو اس لئے اب کل یہ نہ ہو شاہ رخ کی نئی فلم رئیس پر دعوی کر دیں یہ تو میری ہے مجھے سٹرائیک کو بھیجا یہ طریقہ ہر جگہ کامیاب نہیں ہوتا
لیکن آپ بات ذہن میں رکھیں ، آپ بھی جانتے وڈیو آپ کی نہیں اور کاپی رائٹ جو انہوں نے بھیجا، وہ ۔۔صحیح ہے لیکن ہم ایک چانس لیتے ہیں، اور اس میں کامیابی کے 80 فیصد چانس ہوتے ای میل کرتے ہوئے آپ نے سب کچھ صحیح لکھنا اپنا فون گھرکا ایڈریس وغیرہ
یہ ٹیوب اپنا طریقہ کار اپ ڈیٹ کرتا رہتا، لیکن بنیادی طریقہ کار یہی ہوتا
جو تحریر بھیجنی ہوتی وہ یہی ہوتی ، آپ یوٹیوب اپ ڈیٹ سے دیکھ سکتے میل وغیرہ بھیجنے کا طریقہ کار یہی ہے یا کسی اور اپشن سے میل سنیڈ کرنی پڑتی
یہ تھا ایک سٹرائک بارے میں نیا پوسٹ پھر کروں گی مزید دوسرے سٹرایک کو کیسے ختم کرنا


آج کل یوٹیوب چینلز سسپنڈ ہو رہے اور جب وہ چینل اوپن کرتے تو لکھا آتا
Unable to access in google product

اس کا حل پیش ہے، بہت سے یوٹیوبرز کو اسکا فائدہ ہو سکتا کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ مسئلہ آ جائے تو کیسے حل ہوگا
اگر آپ کا چینل کسی وجہ سے سسپینڈ ہو گیا ہے تو یہ طریقہ جو میں آپ کو بتانے لگی ہوں اکثر کامیاب رہتا ہے آپ بھی آزمائیں امید ہے آپ کی مشکل بھی حل ہو جائے گی
فرض کریں اپ نے ایک ای میل سے چار چینل بنائیں ہیں اور ان میں اس ایک یا دو چینل یوٹیوب رولز کی خلاف ورزی کی وجہ سے سسپینڈ ہو گئے تو تو کیا کیا جائے کہ جو چینل چل رہے، انکو کیسے سیو کیا جائے، کیوںکہ آپ لاگ ان تو ہو نہیں سکتے کیوں کہ لکھا آ رہا ہوتا
Unable to access in google product
آپ اپنے چینل میں لاگ ان کریں اگے سے یوٹیوب نے منہ چڑا دیا اور کہا کہاں جا رہے ، اتھے روکو، چلیں جی کچھ دیر یوٹیوب کی مان لیتے روک جاتے لیکن آگے تو بڑھنا ہے تو، ٹھیک ہے کوئی حل نکالتے
ایسا کریں
وہاں رائیٹ سائیڈ میں دیکھیں اوپر کونے میں لکھا ہو گا ” Accounts” اس پر کلک کر دیں
کر دیا کلک اب کیا کروں
کردیا کلک تو یوٹیوب نے اپکو آگلے پیچ پر بھیجا اس کا یو آر ایل ایسا ہوگا
myaccount.google.com
آپ اس پیچ پر پہنچ گئے اب
اب یہ کرنا ، اس جگہ جہاں سے آپ “Creative Studio” رائیٹ سائیڈ پر بالکل اوپر کونے میں ” نظر آیا ؟؟” آگیا ہوگا بڑی تیز نظریں ہیں
اس پر کلک کریں تو وہاں آپ کو اپنے اکاونٹ میں سب چینل نظر آ رہےہوں گے وہ چینلز بھی جو سسپینڈ ہو چلے اوروہ بھی جو چل رہے “سسپینڈ” چینلزکی ” بتی بجھی ہو گئی” کام جو ایسے کرتے کہ چینل فوت ہو جاتے
وہ چینلز بھی آپ کو نظر آ رہے ہوتے جو ابھی سانس لے رہے ہوتے ( آپ کے جو کام ہیں انکی بھی آخری سانس ہی چل رہی ہوتی)
ہم نے فرض کیا تھا کہ دو چینل سسپینڈ ہو چکے اور دو چل رہے، اب آپ نے جو لسٹ دیکھی وہ چار کی ہے جو چینل آپ کا چل رہا اس پر کلک کریں اسکے بعد آپ نے ” Manage Account” پر کلک کرنا
اس کے بعد جو پیچ آئے گا اس میں لکھا ہوگا ” Manage Permissions” اس پر کلک کرنا پھر جو ونڈو
ائےگی اسکے رائیٹ کے کونے میں + کا نشان ہوگا(اس پر کرسر لے جانے سے Invite new User لکھا
نظر آتا) اس پر کلک کریں،
اب جو ونڈو اوپن ہوگی اسکی ہیٹنگ نطر رہی ہوگی (Add new Users ) اب آپ نے کرنا کیا ہے ایک نئی جی میل بنانی ( اکثر کی تو پہلے سے ہی دس دس جی میلز ہیں )
اس ونڈو میں اپ نے نئی ای میل لکھنی اور پھر اسکے نیچے لکھا ہوگا ” choose a role” اس پر کلک کریں اب ایک چھوٹی لسٹ ہوگی کہ آپ اونر بنانا چاہتے یا مینجر، چلیں ہم نے منیجر سلیکٹ کیا اور ۔
پھر”Invite” پر کلک کر دیا
اب اس اکاؤنٹ کو لاگ آف کریں اور جس اکاؤنٹ کو آپ نے منیجر بنایا وہ والا اکاونٹ لاگ ان کریں اوراپنی میل اوپن کریں یہاں آپ کو یوٹیوب کی طرف سے Invite والی میل آئی ہوئی ہوگی، اسکو اپ نے ۔اوپن کرنا اور وہاں لکھا ہوگا Accept Invitation اس پر کلک کر دیں کلک کرنے سے آپ نئے پیچ پر چلے جائیں گے وہاں لکھا ہوگا Became a manage of — جو بھی چینل ہوگا اپ کا اسکا نام ہوگا ، اسکے Accept پر کلک کریں اس کے بعد۔اپ لکھیں براؤز میں youtube.com اور سائیٹ اوپن کریں
اب اپ کو وہ چینل بھی اس اکاونٹ میں نظر آ رہا ہوگا جو پہلے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں تھا اور وہ ٹرانسفر ہوکرے نئے اکاؤنٹ میں آ چکا ہوگا اور اپ وہ چینل ری کور کرنے میں کامیاب ہو گئے جو آپ کے خیال میں مرحوم کا درجہ پا چکا تھا
اگر آپ نے ویسے ہی یہ پراسس کیا جیسے میں بتایا تو آپ اپنے چینلز واپس دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے


یوٹیوب وڈیوز پر ایڈز نہیں آ رہے اس  کو کیسے حل کریں

کچھ فرینڈز کی وڈیوز پر ایڈز شو نہیں ہو رہے؟ پریشانی کی کوئی بات نہیں ابھی حل پیش کرتے ہیں جو جو موجود ہے اور جس کی وڈیوز پر ایڈز شو نہیں ہو رہے،

سب سے پہلے دیکھیں کہیں آپ کے براؤز کا ایڈ بلاکر تو آن نہیں اس کے بعد
پہلی بات، اپنی وڈیوز کے ٹائیٹل چیک کریں، وہ کہیں کسی دوسری وڈیو کا کاپی تو نہیں
دوسری بات اپنی وڈیوز کے ٹیگز جیک کریں کوئی ایسا ٹیگ تو نہیں آپ کی وڈیو میں جس کا کوئی تعلق ہی نہ ہو آپ کی وڈیو کے ساتھ
اگر دونوں باتیں نہیں ہیں تو پھر چیک کریں آپ کے ٹائیئل، ٹیگز اور ڈسکرپش میں کوئی ایسا لفظ یا کی ورڈ استعمال تو نہیں ہو رہا جس سے یو ٹیوب نے منع کیا ہے
پھر دیکھیں کیا آپ کی وڈیو تو ایسی نہیں جس کوئی ایسا منظر ہے جس سے یو ٹیوب نے منع کیا ہو
پھر چیک کریں کیا اپ کی وڈیو ایسی کیٹگری میں تو نہیں ہے جس کا تعلق وڈیو سے نہ بنتا ہو
کیا آپ نے سب چیک کر لیا ؟؟
ایک حل یہ بھی ہے کہ جن وڈیوز پر ایڈ نہیں آ رہے انہیں پرائیوٹ یا ان لسٹڈڈ کر دیا جائے تو اکثر ٹھیک ہو جائے
اکژ ان وڈیوز پر ایڈز نہیں آتے جو ایڈورٹائزر کے کام کی نہیں ہوتیں یا جن کی اہمیت کم ہوتی ہے انکی نظر میں یا آپ کے کی ورڈ کچھ خاص نہیں ہوتے
کبھی کبھار نئی وڈیوز پر بھی ایڈز نہیں آتے
ایک اور بات دیکھ لیں آپ نے ٹائیٹل، ڈسکرپشن، ٹیگز پورے لکھے ؟ ڈسکرپشن کم از کم 300 ورڈز کی تو ہونی چاہیئے تاکہ یوٹیوب کو آسانی ہو کہ وہ اس قسم کے اشتہار چلا سکے جس قسم کی ڈسکرپشن ہے، یہ سب ٹھیک ہونا ضروری ہے
یہ یو ٹیوب کس مرض کی دوا ہے، مفت ہم سے کمشن کھا رہا تو کیوں نہ آخری حل کے لئے اسکو آواز دی جائے
اپنے آکاؤنٹ کے فیڈ بیک میں جائیں ۔۔۔۔ اور وہاں لکھیں
,
Dear Youtube
My content is successfully monetized, but there is no ads no the video, my account is also in good condition please resolve the issue
Thank You
اپنی ان وڈیوز کا حوالہ دیں جن پر ایڈز شو نہیں ہو رہے، امید ہے جلد جواب مل جائے گا اورشو ہو جائیں گے
وڈیوز کے ٹائیتل کا امیج بھی بنا کر سیند کریں اچھا رہے گا


Not Eligible For Monetization  Youtube Video

Not Eligible For Monetization  Youtube Video

اب کیا کریں
اکثر تو جانتے یہ کیسے ٹھیک کیا جا سکتا جو نہیں جانتے انکے لئے
اپ کی وڈیو مونیٹائیز اس وقت ہوتی جب وہ مندرجہ ذیل میعار پر پوری اترتی
آپ نے جو وڈیو بنائی وہ ایڈورٹائیزر فرینڈلی ہو اگر آپ کسی اور کا وڈیو میٹریل ( آڈیو، وڈیو، امیجز وغیرہ )استعمال کر رہے تو آپ سے جب کہا جاتے کہ ایسا کیوں کر رہے تو آپ اصل وڈیو بنانے والے کا اجازت نامہ دکھا سکیں آپ کی وڈیو یوٹیوب کی کمینٹی گائیڈ لائیں اور رولز پر پوری اترتی ہو آپ کے وڈیو میں سب کچھ ٹھیک ہے پھر بھی ایسا ہو جاتا تو اسکے اس طریقے سے ٹھیک کرتےوڈیو کے ” ایڈیٹ ” پر کلک کریں اور اسکی ایک ” کاپی ” اور بنا لیں وڈیو کی ایک کاپی اور بنانے کے لئے آپ کو ” Enhancements ” میں جانا پڑے گا پھر آپ نے کلک کرنا ” Save As New Video” تو آپ کی اصل وڈیو کی ایک ” کاپی” بن جائے گی اس کے بعد آپ نے واپس ” Videos” میں آ جانا آپ اس وڈیو کی کاپی وڈیوز کی لسٹ میں دیکھ سکیں گے اب آپ نے اپنی اورجینل وڈیو کو ایڈیٹ میں جا کر ” Private” کر دینا آب آپ نے اس وڈیو کو ایڈیٹ کرنا جو ہم نے ” کاپی ” بنائی تھی ، اس میں آپ نے ” ٹائیتل” تھوڑا تبدیل کرنا اور تھوڑی بہت ڈسکرپشن اور ٹیگز تبدیل کرنے اور مونیٹائیز کر دینی- امید ہے وڈیو مونیٹائیز ہو جائے۔


آج کاپی رائٹ سٹرایک

(Copyright Strike)

پر بات ہو جائے، کچھ لوگوں کی یوٹیوب کی طرف سے کاپی رائٹ سٹرایک کا تحفہ وصول ہوتا تو انکے حالت دیکھنے والی ہوتی، رنگ پیلا پڑ جاتا اورکچھ کا سفید ہو جاتا جو تھوڑا بہت جسم میں خون ہے وہ بھی خشک ہو جاتا، کسی کی تو دنیا ہی اندھیر ہو جاتی ۔۔۔ اندھیر کیوں نہ ہو زندگی چوری کی وڈیوز پر جو موج مستی میں گزری رہی تھی، اب یہ تو ہو نہیں سکتا، آپ یوٹیوب کے برتن قلعی کرکے اسکے گھر ہی بیچنے چلیں جائیں، وسے آپ کو دل میں پتہ ہوتا اس سچوئیشن کا ایک نہ ایک دن سامنا ضرور ہوگا، وہ کیا ہے نہ
تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
تو وہ راتاں آ گئیں
کاپی رائٹ سٹرایک آ گیا ، اور جب آپ وہ وڈیو اوپن کرتے تو آگے سے یو ٹیوب نے اپنے ٹیرھے منہ والی ۔تصویر لگائی ہوتی، کوئی بات نہیں ہم کرتے ہیں یوٹیوب کا منہ سیدھا
یوٹیوب کاپی رائٹ سٹرائیک مختلف قسم کے ہوتے، میں جس کاپی رائٹ سٹرائیک کی بات کررہی وہ سخت قسم کا سٹرایک ہوتا جس میں غصے سے یوٹیوب کا منہ ” چبھا” ہو جاتا اور وہ پوری وڈیو ہی ڈیلیٹ کر دیتا اور ساتھ ہی آپ کے چینل کو داغدار کر دیتا
ایسی سچویشن سے بچنے کے لئے میری ایک ٹپ یہ ہے کہ کبھ سارے انڈے ایک ہی باسکٹ میں نہ رکھیں کل کو باسکٹ گری تو آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا

سب سے پہلے آپ ای میل چیک کریں وہاں وہاں آپ کو یو ٹیوب کی طرف سے پیار بھرا ای میل آیا ہوگا اسکو میں لکھا ہوگا کہ آپ کی وڈیو کاپی رائٹ کی وجہ سے فوت ہو چکی ہے
پھر دیکھیں کس کمپنی کی ہمت ہوئی آپ سے پنگا لینے کی وہ اس میں لکھا ہوگا
ایک اہم بات یہ کہ آپ اس کمپنی کی ویب سائیٹ پر جا کر انکا میل تلاش کریں اور ڈائریکٹ انکو میل کریں کچھ منت سماجت کریں کہ وہ اپنا سٹرائک واپس لے لیں اور آپ کو وڈیو واپس کردیں اگر وہ نہیں مانتے تو پھر کرتے دوسرا طریقہ استمعال یعنی اسنے کرتے ہیں “ہتھ جوڑی” یعنی آ جاؤ پھر میدان میں جو جیتا وہ سکندر
جو آی میل آئی اس میں آپکی وڈیو کا ٹائیٹل آپ کی وڈیو کا یو آر ایل۔اور جس کی وڈیو ہے اس کمپنی کا نام کا نام لکھا ہوگا سب سے پہلے آپ نے وڈیو کا یو آر آیل میل میں سے کاپی کرنا
کاپی کرنے کے بعد اپنے میل کرنے تو کلک کریں کمپوز اور To لکھا ہوا وہاں یہ والا میل ایڈریس لکھیں

copyright@youtube.com
اور Subject میں لکھنا
Submit Counter notification
اور میل میں یہ لکھنا کاپی پیسٹ کر لو اور اپنا نام ایڈریس وغیرہ لکھ دو
———————————————————————————
Full Name جیسے میں لکھ دوں یہاں (mahroo ali)
Channel Email Address
Full Address
+یہاں آپ نے اپنا فون نمبر لکھنا
Video URL وڈیو یو آر ایل
I consent to the jurisdiction of the Federal District Court for the district in which my address is located, or if my address is outside of the United States, the judicial district in which YouTube is located, and will accept service of process from the claimant.
I swear, under penalty of perjury, that I have a good faith belief that the material was removed or disabled as a result of a mistake or misidentification of the material to be removed or disabled.
FULL NAME یہاں پورا نام
This video is fair use under U.S. copyright law because it is non-commercial, transformative in nature, uses no more of the original work than necessary for the video’s purpose, and does not compete with the original work and could have no negative affect on its market.
Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for -fair use- for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.


یہ سب کچھ کرنے کے بعد سینڈ کر دیں
کچھ دیر کے بعد ایک جواب آیا گا کہ آپ کا محبت نامہ گوگل کو مل گیا ہے اس کے بعد انتظار کریں
گوگل اس کمپنی کو میل کرے گا اگر اس کمپنی نے کچھ دلچسپی دیکھائی تو پھر آپ کاپروسس ہوگا ورنہ آپ کی وڈیو سے سٹرایک ختم ہو جائے گی
اور اگر اس کمپنی نے جواب دے دیا تو پھر آپ کی خلاف ایکشن ہوگا ڈریں نہیں ” گورے” آپ کو پکڑنے پاکستان آنے سے رہے جو بھی ہوگا انٹرنیٹ تک ہی رہے گا
یہ نہ ہو آپ ٹی سیریز اور مویوز کاپی کرکے اپنے چیننلز پر اپ لوڈ کریں اور پھر سٹرائیک آنے کے بعد یہ سب کچھ کریں ایسا نہیں ہوتا کامن سینس بھی ایک چیز کا نام ہوتا، اتنا بڑا جھوٹ تو ظاہر ہے کون قبول کرے گا، یہ طریقہ وہاں کامیاب ہوتا جگہ آگے والی کمپنی زیادہ انٹرسٹد نہ ہو اس لئے اب کل یہ نہ ہو شاہ رخ کی نئی فلم رئیس پر دعوی کر دیں یہ تو میری ہے مجھے سٹرائیک کو بھیجھا یہ طریقہ ہر جگہ کامیاب نہیں ہوتا لیکن آپ بات ذہن میں رکھیں ، آپ بھی جانتے وڈیو آپ کی نہیں اور کاپی رائٹ جو انہوں نے بھیجا، وہ ۔۔صحیح ہے لیکن ہم ایک چانس لیتے ہیں، اور اس میں کامیابی کے 80 فیصد چانس ہوتے ای میل کرتے ہوئے آپ نے سب کچھ صحیح لکھنا اپنا فون گھرکا ایڈریس وغیرہ
یہ ٹیوب اپنا طریقہ کار اپ ڈیٹ کرتا رہتا، لیکن بنیادی طریقہ کار یہی ہوتا
جو تحریر بھیجنی ہوتی وہ یہی ہوتی ، آپ یوٹیوب اپ ڈیٹ سے دیکھ سکتے میل وغیرہ بھیجنے کا طریقہ کار یہی ہے یا کسی اور اپشن سے میل سنیڈ کرنی پڑتی
یہ تھا ایک سٹرائک بارے میں نیا پوسٹ پھر کروں گی مزید دوسرے سٹرایک کو کیسے ختم کرنا

کچھ Community Guidelines strike پر بات ہو جائے
Community Guidelines strike اس وقت آتی جب یو ٹیوب کے ریویور کسی وڈیو میں یوٹیوب کی والیشن دیکھتے، دوسرے معنوں میں وہ وڈیو جو یوٹیوب کے رولز فالو نہ کررہی ہو،
یہ سٹرائک اکثر ان وڈیوز پر آتا جن وڈیوز میں، پورن، جنیسات، خطرناک، اور نفرت انگیز مواد پایا جائے ؟ اس کے علاوہ یوٹیوب ان وڈیوز کو بھی نہیں بخشتا جن وڈیوز میں کسی کو دھمکی و دھوکا دیا جا رہا ہو، اس کے علاوہ سپیمر اور سکیمر بھی اس سٹرایئک کی زد میں آتے، دھوکے سے ایک مراد وہ وڈیوز بھی ہیں جن کا میٹا ڈیٹا، وڈیوز سے میچ نہیں کرتا میٹا ڈیٹا کچھ ہوتا، اور وڈیو کچھ اور کہہ رہی ہوتی، اس کے علاوہ عریاں قسم کے تھم نیم بھی اس کی زد میں آ سکتے
جب کمیونیٹی گائیڈ لائین سٹرائک آتی تو کیا ہوتا
جب کمیونیٹی گائیڈ لائین سٹرائک آتی تو آپ کو ایک میل آتی جس میں بتایا جاتا کہ آپ کو مواد کس وجہ سے دیلٹیٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ آپ کے اکاونٹ میں بھی ایک الرٹ دیکھی جا سکتی، اس سٹرائیک کے آنے سے سزا کے طور پر کچھ فیچرز آپ کےاکاؤنٹ سے ڈس ایبل ہو جاتے، پہلی سٹرائک ایک قسم کی وراننگ ہوتی، لیکن اگر پہلی سٹرائیک کے آنے کے تین ماہ کے اندر اندر دوسری سٹرئیک آجائے تو پھر اپ کے اکاؤنٹ پر پڑنے والے اثرات کچھ زیادہ ہوتے،
جیسے دوسری سٹرائیک کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ میں کچھ نیا دو ہفتے تک کچھ پوسٹ نہیں کر سکتے، دو ہفتے تک آپ کا اکاؤنٹ دوبارہ نارمل تو ہو جائے گا لیکن سٹرائیک تین ماہ تک آپ کے اکاؤنٹ پر رہیں گی،
اگر انہی تین ماہ کے اندر آپ کو ایک اور سٹرائیک مل گئی تو آپ کا اکاؤنٹ ٹرمینیٹ کر دیا جاتا سٹرائک آنے کے بعد یو ٹیوب آپ کو اپیل کا حق دیتا، یہ اپیل ایک بار کی جا سکتی ہے اسکے بعد سٹرائیک پر اپیل یوٹیوب قبول نہیں کرتا
اپیل کا طریقہ کار یہ ہے
اپنے یو ٹیوب اکاؤنٹ میں سائن ان کریں
پھر Creator Studio پر کلک کریں
پھر Channel ہر کلک کرنے کے بعد Status and features پر کلک کریں
اور Community Guidelines section سیکشن میں آپ کو سٹرائیک نظر آئیں گی
وہاں آپ نے Appeal this decision پر کلک کرنا
اپیل کرنے کے بعد کے کیا ہوتا ؟
اگر آپ کی اپیل یو ٹیوب نے منظور کر لی اور آپ کی وڈیو میں ایسا کوئی مواد نہیں تو سٹرایک آپ کے اکاؤنٹ سے ختم ہو جائے گی
کبھی کبھار یوٹیوب یہ بھی کرتا کہ سٹرائیک ختم کر دیتا لیکن وڈیو کو ڈیلیٹ کرتا اور واپس آپ کے اکاؤنٹ میں نہیں لگاتا، یہ اس لئے ہوتا کہ اپ کو وڈیو میں ایسا کوئی مواد نہیں ملتا لیکن وہ یوٹیوب کے ویوورز کے لئے بہتر نہیں ہوتی
اگریوٹیوب نے دیکھا کہ آپٌ کی وڈیو اس کے رولز کے خلاف ہے تو وہ سٹرائیک ختم نہیں کرے گا اور وہ آپ کی اکاؤنٹ میں موجود رہے گی

اگر آپ کی Community Guidelines سٹرائیک آ گئی ہے تو یہ تحریر لکھ کر اپیل

کرتے ہیں

****************************************************************
I received youtube community guideline strike i don’t know, why and i am not agree with this strike because my video doesn’t constaint sexual content, harmful, copyright issuses, hateful content, threats, spam, misleading metadata, or scams So please remove this strike frm my channel
*****************************************

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں