youtube channel suspend and terminate 52

یوٹیوب چینل سسپینڈ اور ٹرمینیٹ کیوں ہوتا ہے- اہم وجوہات

اپ ڈیٹ

یوٹیوب رولز کی وائیلیشن تو ایک عرصہ سے ہو رہی تو یہ اچانک اتنی سختی کیسے ہو گئی
یوٹیوب کہتا تو ہے کہ یوٹیوب ایک فیملی پلیٹ فارم ہے لیکن حقیت میں ایسا نہیں ، اب تک فیملی پلیٹ فارم کم اور ہورن پلیٹ فارم زیادہ لگتا اور حیریت ہے وہ وڈیوز منیٹائیز بھی ہو جائیں
ایسی باتیں، ایڈورٹائیز پر منفی تاثر چھوڑتی ہیں، اوریوٹیوب کا فیملی پلیٹ فارم ویب سائیٹ کا تاثر بھی عوام میں ختم ہو جاتا، یوٹیوب ٹرمیمنیشن سونامی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی کہ یوٹیوب پر ایڈورٹائیز کی جانب سے دباؤ تھا کہ ایسا مواد جو یوٹیوب کے رولز سے میل نہیں کھاتا جلد سے جلد ختم کیا جائے
پہلے ایساہوتا تھا کہ جب یوٹیوب کےسسٹم کو کسی وڈیویا چینل کےبارے میں خراب رپورٹ ملتی تھی تو وہ اسکو اس وقت تک ریموو نہیں کرتا تھا جب تک یہ ریشو ٪3 سے 5٪ نہیں ہوتی تھی اب موجود حالات میں یوٹیوب نے یہ ریشو ٪1 کردی ہے اس لئے جیسے ہی کسی چینل یا وڈیو کے بارے میں یوٹیوب کو بری ریورٹ محصول ہوتی وہ چینل یا وڈیو کو اڑانے میں دیر نہیں کرتا
جیسے ہی یوٹیوب کے سسٹم کو وارننگ ملتی کہ یہ وڈیو، چینل ۔ سپیم کر رہا یا مس لیڈنگ میٹا ڈیٹا پایا جاتا وہ اسے ڈیلیٹ کرنے میں دیر نہیں کرتا
سپیم میں وہ وڈیوز بھی آ جائیں جو بے مقصد اپ لوڈ کی گئی ہوں اور انکو ویوز کی جانب سے کوئی مثبت رسپونس نہیں مل رہا اور صرف چینل پر ایک بوجھ بن چکی ہوں
ایک بار پھر بتا رہی وہ چینل نہیں بچیں گے، جن جو مس لیڈنگ ( تھم نیل، ٹائیٹل، ڈسکرپشن ) میٹا ڈیٹا استعمال کر رہے، اس بارے میں یوٹیوب اور ایڈورٹائیزر نے اتحاد کر لیا ہے کہ اییسے چینل بچ کر نہ جانیں پائیں اس لئے اب ویوز کے لئے یہ سب کام بند کریں ورنہ یوٹیوب آپ کا کام بند کردےگا
ایک اور بات جو شدت سے محسوس کی گئ وہ ہے کیا یوٹیوب کی مالی حالت بگڑ رہی ؟ کیا وجہ ہے دسمبر 2016 کے بعد یوٹیوب کے رویئے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی
بہت سے یوٹیوبز یہ شکایت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہمیں پے منٹس نیہں مل رہیں
پہلے یوٹیوب ڈیلیٹڈ یا وہ چینلزجو ختم کردیتاتھا اسکی انرننگ اکثر وہ دے دیا کرتا تھا لیکن دسمبر میں یہ تبدیلی بھی دیکھنے میں آ رہی کہ جو چینل ڈیلیٹ ہو رہے انکی ارننگ نہیں مل رہی

چینل کیوں سسپینڈ ہوتے ہیں

ایسا نام نہ رکھیں جو کسی ، مشہور شخصیت ،یا پہلے سے کوئی موجود برانڈ اس نام پر موجود ہو، یا کوئی پراڈکٹ یا کمپنی موجود ہو رجسٹرڈ کمپنی یا فرم موجود نہ ہو
ایک ہی اکاؤنٹ پر بہت سارے چینل نہ بنائیں
بہتر ہے نیا اکاؤنٹ بنا لیں اور اس پر نئے چینل بنائیں
جو آپ کا میں اکاؤنٹ کا چینل ہوتا ہے یا جو اکاؤنٹ بناتے وقت آٹو میٹک بن جاتا ہےہوتا ہے اس پر کام نہ کریں اگر یہ اکاؤنٹ بند ہو گیا تو دوسرے سب اکاؤنٹس پر آپ لاگ ان نہیں ہو سکیں گے
اگر آپ نے چینل ویری فائی کرنا تو اس موبائل فون سے ویری فائی کریں جو پہلے کبھی استعمال نہ ہوا ہو ( فیری فائی اس لئے بھی کرواتے کہ اس پر 15 منٹس سے زیادہ کی وڈیو اپ لوڈ ہو سکے)
ایک سے زیادہ کسی کو مینجر نہ بنائیں، اور پرائمری اونر کسی کو نہ بنائیں
ایک ہی لیپ ٹاپ سے 2-3 زیادہ جی میل اوپن نہ کریں
پراکسی، وی پی این، ایی پی چینجر اور فیک ککس کا استعمال نہ کریں
ٹورینٹس کی سائیٹس کو اوپن کرنے سے گریز کریں
جیسے ہی چینل بنائیں سب سے پہلے اسکا ” ملک” کا نام وہ لکھیں جہاں سے آپ کام کر رہے، پھر مناٹایزیش آن کریں، سیٹ پروفائل پکچر، چینل آرٹ،، ڈسکرپشن،ٹیگز، پلے لسٹس، بنا لیں، اس پر کم از کم ایک ماہ وڈیو اپ لوڈ نہ کریں، زیادہ سے زیادہ آپ یہ کر سکتے کہ پلے لسٹ بنا کر اس میں دوسروں لوگوں کی وڈیوز ڈال دیں
اور ہر ہفتے لاگ ان ہو کر، اس میں کچھ نہ کچھ تبدیل کرتے رہیں یا کئچھ نئی وڈیوز پلے لسٹ میں ایڈ کرتے رہیں، کمٹ ، لائیک کریں اسکی کچھ وڈیوز
یوٹیوب، چینل آپ کی وڈیوز کی وجہ سے کرتا اور ان میں سے تین ایم وجوہات یہ ہیں
سپم کرنا
سکم کرنا اور
کمرشل ڈپسٹو
سپیم سے مراد وہ وڈیو جس کا کوئی مقصد نہ ہو بے مقصد وڈیوز اس ذمرے میں آتی ہیں
سکم سے مراد، جھوٹ، فراڈ،سکینڈل،
کمرشل ڈپسٹو
سے مراد ، دھوکہ دھی، وغیرہ ہیں
وائلیس، (کسی انسان، جانور، یا خون دکھانا۔ ایکسیڈنٹس، دھماکے)، سیکسی، دھشتگردی، الٹے کام کی ترغیب (ہیکلنک ) دینا، گوگل کے پراڈکٹ کے خلاف، بم میکنگ،
مس لیڈنگ اور ان اپرییٹ میٹا ڈیٹا ( ڈسکرپسن، تھم نیل، ٹیگز)
روز اپ لوڈ کرنے کی کی پابندی نہیں ہے، لیکن بناسوچے سمجھے میس اپ لوڈ کرنا، یوٹیوب دیکھتا ہے کہ “ایک” بندہ اتنی وڈیوز ایک دن میں نہیں بنا سکتا، یعنی وہ سپمیمگ کر رہا
اچھا کنٹینٹ ڈالیں اگر یہ اچھا نہ ہوا تو چینل سسپینڈ ہو سکتا،
بے مقصد اپ لوڈڈنگ نہ کریں زیادہ سے زیادہ 2-3 وڈیوز اپ لوڈ کریں وڈیوز ایچ ڈی میں ہونی چاہیں اور تھم نیل وڈیو کے مطابق ہو، وڈیوز ایک دن میں وففہ دے کر اپ لوڈ کریں
زیادہ وڈیو وہ اپ لوڈ کرسکتے جن کا چینلز نیوز سے متعلق ہو
کچھ لوگوں کا خیال ہے جلد ایڈسینس ایٹیچ کرنا چاہیے اور کچھ ایکسپرٹ کا خیال ہے ایڈسنیس اس وقت اٹیچ کریں جب چینل گرو کر جائے
کمنٹس سمپیمنگ نہ کریں
گوگل میں پرانی ائی ڈی کےساتھ نیا اکاؤنٹ ” ایڈ اے نیو اکاؤنٹ” نہ کریں
اپنی وڈیوز کے ڈسکرپشن میں کوئی کریک سافٹ وئیر کا لنک نہ دیں، نہ کسی کمنٹس میں

اپ ڈیٹ

—-

میرا چینل سسپینڈ ہو گیا، میرا چینل ٹرمینیٹ ہوگیا، میں نے تو کچھ کیا بھی نہیں تھا۔
۔
کچھ لوگوں کو گوگل کی پالیسی کا پتہ نہیں ہوتا اور وہ گوگل کی چھری تلے آجاتے، اسکے لئے لازمی ہے کہ گوگل کی پالیسی سے آگاہی حاصل کی جائے تاکہ، ان کا چینل یوٹیوب کے گلش میں مہکتا رہے
یہاں چند وجوہات بیان کی جار رہی جو چینلزکے سسپینڈ ہونے کی وجہ بن رہے
اپنے چینل کا نام کبھی کسی مشہور شخصیت کے نام پر نہ رکھیں
اپنے چینل کا ایسا نام نہ رکھیں جو کسی رجسٹرڈ فرم،کمپنی ، پراڈکٹ، وغیرہ کا ہو
ایک اکاؤنٹ میں حد سے زیادہ چینلز نہ بنائیں ( ویسے بنائے تو بہت سے جا سکتے لیکن 3-4 چینلز سے زیادہ نہ بنائیں)
جس وقت آپ اپنا اکاؤنٹ بناتے تو ایک چینلز بائی ڈیفالٹ بن جاتا اس پر کام نہ کریں ایک یہ چینل بند ہو جاتا ہےتو آپ کے دوسرے چینلز پر لاگ ان نہیں ہو سکیں گے
اگرآپ نے چینل ویری فائی کروانا ہو تو وہ مابائل فون استعمال کریں جس پر پہلے کسی یوٹیوب اکاؤنٹ کے لئے استعمال نہ ہوا ہو
اپنے چینل پر ایک سے زیادہ کسی کو مینجر نہ بنائیں
ایک ہی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر 2-3 سے زیادہ جی میل اکاؤنٹ اوپن نہ کریں
پراکسی، وی پی این، آئی پی چینجر اور فیک کلکس وغیرہ کا استعمال نہ کریں
ٹورینٹس کی سائیٹس کو اوپن کرنے سے گریز کریں
۔
جیسے ہی چینل بنائیں اس چینل کی سینٹنگ میں جا کر ملک کا نام تبدیل کریں
پھر مناٹایزیش آن کریں، سٹ پروفائل پکچر، چینل آرٹ، ڈسکرپشن،ٹیگز،اور پلے لسٹس، بنا لیں، اس پر کم از کم ایک ماہ وڈیو اپ لوڈ نہ کریں، زیادہ سے زیادہ آپ یہ کر سکتے کہ پلے لسٹ بنا کر اس میں دوسروں لوگوں کی وڈیوز ڈال دیں اور ہفتے میں 2-3 بار لاگ ان کرکے دوسروں کی وڈیوز کو لائیک اور کمنٹس کریں
یوٹیوب کے چینلز کے بند ہونے کی سب سے بڑی وجہ آپ کی وڈیوز ہوتیں
اس وڈیوز اپ لوڈ نہ کریں جن کا کوئی مقصد نہ ہو، یا یوٹیوب انکو ایک طرح کا ” سپیم” سمجھے
ایسی وڈیوز جن میں جھوٹ، فراڈ،سکینڈل، دھوکہ دھی وغیرہ ہو یوٹیوب ان چینلز کو بند کردیتا
کمنٹس سمپیمنگ نہ کریں
ایسی وڈیوز جن میں تشدد ( کسی انسان، جانور، یا خون دکھانا۔ ایکسیڈینٹس، دھماکے، دھشتگردی، بم بنانےکے طریقے) دکھایا گیا ہو وہ چینلز بند ہو جاتے
اسی وڈیوز جن میں پورن، یا ایسی وڈیوز ہوں جن میں وہ کام سکھائیں جائیں جو عام قوانیں کے خلاف ہوں جیسے ہیکنگ وغیرہ اور اس کے علاوہ آپ اگر گوگل پراڈکٹ کے خلاف بھی وڈیوز بنائیںگے تو چینل بند ہو جائے گا
اور ایسے چینلز جس کی وڈیوز کا میٹا ڈیٹا ( ڈسکرپسن، تھم نیل، ٹیگز) مس لیڈنگ ہو یا کہہ سکتے میٹا ڈیتا وڈیوز کی نمائیندگی نہ کرتا ہو مطلب وڈیو میں کچھ ہو میٹا ڈیٹا ( ڈسکرپسن، تھم نیل، ٹیگز) کچھ اور کہہ رہا ہوتو تو چینل بند ہو سکتا
اب وہ دن گئے جب آپ ایک ہی دن میں 100-100 وڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے اب 3-4 وڈیوز سے زیادہ اپ لوڈ کریں گے تو اپ کا چینل خطرے میں ہے ( یہاں کچھ اکسپشنز ہیں جیسے نیوز کا چینل اس پر ہو سکتا ہے اپ زیادہ وڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہوں)
زیادہ اوربے مقصد وڈیوز سپمیمگ کے زمرے میں آئے گا اور چینل بند ہو جائےگا
کمپیوٹر میں جی میل کھولتے ہوئے ایک اپشن آتی جو گوگل کی جی میل لست میں پرانی ائی ڈی کےساتھ نیا اکاؤنٹ ” ایڈ اے نیو اکاؤنٹ” کرستے وہ نہ کریں ورنہ آپ اپنے چینل میں کوئی وڈیو بھی نہیں اپ لوڈ کریں گے پھر بھی چینل بند ہو جائے گا

اپ ڈیٹ

آج کل جس یوٹیوب کے گروپ میں جائیں ہر تیسرا چوتھا سوال یہی ہوتا ہے میرا چینل سسپینڈ ہو گیا ہے حالانکہ کہ میں نے کچھ بھی نہیں کیا تھا اور وڈیوز بھی میری اپنی تھیں
تو کیا آپ جاننا چاہیں گے وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کا چینل سسپینڈ ہو گیا ؟

یہاں میں بہت ہی اہم اور عام دونوں رخ سے کی جائے گی امید ہے آ پ کی معلومات میں اچھا خاصا اضافہ ہوگا، کچھ لوگوں کو ” ناخوشگوار” حیرت ہوگی کہ کاش انکو پہلے پتہ ہوتا تو انکا یوٹیوب چینل بچ جاتا

دیکھیں کتنی عام سی بات ہے آپ اپنی وڈیو کی ڈسکرپشن میں ٹیگز ڈال ڈیتے اور آپ کا چینل سسپینڈ ہو جاتا، اور کچھ لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا انکے چینل کو سسپینڈ کرنے کے ذمہ دار وہ لوگ بھی ہو سکتے جو انکی وڈیوز کے نیچے کمنٹس کر جاتے، یا آپ خودد بھی ہو سکتے جب آپ دوسروں کی وڈیوز کے نیچے کمنٹس کرکے اپنا چینل یوٹیوب کے خونی پنجوں سے نہیں بچا سکتے

جب تک آپ کو یوٹیوب یہ نہ بتائے کہ آپ کی اپیل ہم نے منظور کر لی اور آپ کا چینل واپس کر رہے اور اگر یہ تین ماہ تک نہیں ہوتا تو سمجھ لیں اپ کا چینل اپ کے ہاتھ سے گیا اور اسکی واپسی کے امکانات بہت محدود ہیں

آپ یہ بھی نہیں جانتے جب آپ کے چینل کو یوٹیوب ٹرمینٹ کر دیتا ہے تو اس کے بعد اپ یوٹیوب کی نظر میں مشکوک ہو جاتے ہیں اور جب بھی آپ نیا چینل بناتے ہیں اس کی عمر بہت کم ہوتی ہے

اس مضمون، ٹاپک یا ارٹیکل میں سسپنشن کی وجوہات پر بات کروں گی کاپی رائیٹ کے مسائل پر کسی اور دن بات ہوگی
اور جن کے چینلز یوٹیوب کے ہاتھوں شہادت کے درجے پر فیض ہو چکے ہیں وہ اس لنک پر جا کر “فارم” پر کلک کریں اور اپیل دائر کریں
https://support.google.com/youtube/answer/2802168
اب اپیل کرنا بھی نہیں آتا ہوگا اسکے لئے کچھ خاص پوائینٹس ہوتے ہیں اپنے چینل کا یو ار ایل کہاں سے لیں کیوں کہ میں جانتی آپ لوگوں کے حالات پھر آپ کو یہ بھی پتہ نہیں ہوگا کون سے ای میل کے ساتھ اپیل کریں
ہو سکتا کہ کچھ لوگ اپیلز کرکر کے جان چکے ہوں کہ اصل طریقہ اپیل کا کیا ہے ( عادی مجرم بھی آدھے وکیل بن چکے ہوتے ہیں ) نئے لوگوں کے لئے ،
ہوتا کیا ہے  کہ عام طور پر پہلی اپیل ناکام ہوجاتی ہے کچھ لوگ دوسری اپیل کرتے ہی نہیں شاید انکو پتہ نہیں ہوتا یوٹیوب آپ کے چینل کو پھانسی دینے سے پہلے آپ کو ایک اور اپیل کی رعایت دیتے ہے پہلی اپیل کی ناکام کے بعد آپ کا غصہ مزید بڑھ جاتا ہے کہ اپ نے اورجنل کام کیا ہوتا وڈیوز آپ کی ہوتیں اور آپ اگر غلطی سے دوسری اپیل کر بھی دیتے تو ایک غصے بھری اپیل ہوتی یا وہ الفاظ ہوتے جو آپ نے کہیں سے کاپی کئے ہوتے اور آپ اپنا مقصد بتانے میں ناکام ہوتے کہ اپ نے اپیل میں وہ کچھ نہیں بتایا ہوتا اور آپ کی دوسری اپیل بھی ناکام ہو جاتی

دوسری اپیل میں آپ نے کچھ تفصیل سے بتانا یہ نہیں کہ کسی ویب سائٹ سے کاپی کئے گئے چند الفاظ پسیٹ کرکے اپیل کرنی ورنہ اس اپیل کا زیادہ تر وہی حشرہوتا جو اپ کی پہلی اپیل کا ہوا، یہ ضروری بھی نہیں ایسا ہو لیکن پہلی اپیل کو دوسری سے مختلف ہونا چاہیے اورر اس میں آخر میں یہ بھی لکھ سکتے اگر آپ کسی وڈیو میں ان جانے میں رولز کی والئیش ہو گئی ہے تو وہ وڈیو ڈیلٹ کر کے چینل واپس کردیں اگر آپ کی ایک دو وڈیو میں ایسا ہوا ہے تو ہو سکتا ہے آپ کا چینل واپس مل جائے

ایک بات میں بتا دوں ذرا سوچیں لاکھوں چینلز سسپیڈ ہو گئے، کیا ہوٹیوب کے پاس اتنا سٹاف ہے کہ ایک ایک چینل اور وڈیو کو دیکھ کر چینل سپینڈ کرے تو اسکا جواب ہے ایسا نہیں ہوتا اور اس کے پیچھے جو میکنزم کام کر رہا وہ زیادہ تر ایک “automated” سسٹم ہے چاہے جو بھی ہو مشینز انسانی ذہن کی طرح کام نہیں کر سکتی ان کا ایک سیٹ سسٹم ہوتا ہے اس وجہ سے بہت سے ایسے چینلز بھی سسپینڈ ہو جاتے جس میں کوئی خاص رولز کی وائلیشن نہیں ہوتی اس وجہ سے اپیل کرنے سے چینلز واپس بھی مل جاتے ہیں
ایک جگہ اور بھی ہے جہاں سے آپ کو ہیلپ مل سکتی اور وہ ہے یوٹیوب پارٹر پروگرام فیڈ بیک
یہاں بھی آپ اپنی قسمت آزما سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/3545535

پہلے چند ” عام ” باتوں کو ڈسکس کرتے ہیں جن کی وجہ سے اپ کے چینل کو یوٹیوب نے قید کیا ہوا دیکھیں اس میں سے کونسی سی ایسی وجہ ہے جو اپ کے چینل کے قید ہونے کا سبب بنی

کیا آپ کو معلوم ہے ٹائیٹل، ٹیگز، ڈسکرپشن، کمنٹس، لنکس اور تھم نیل میں یوٹیوب کے رولز کی کیا کیا وائیلشن ہو سکتیں جس کی وجہ سے یوٹیوب آپ کے چینل کو سسپینڈ کر سکتا ؟ اگر آپ کو معلوم ہے تو سوچیں کیا اپ نے ایسا کیا تھا

کیا آپ نے اپنی وڈیوز میں ایسے مقابلے یا ایسی پروموشنز تو نہیں کیں جو یوٹیوب کی نظر میں ” گناہ کبیرہ” ہیں

ہو سکتا ہے آپ نے اپنی وڈیوز کی ڈسکرپشن میں ایسے ایفیلیٹ پروگرامز کے ایسے لنکس دیئے ہوں یا کسی ویب سائیٹ کو سائن اپ کرنے پر زور دیا ہو، جب یوٹیوب کی نظر میں “schemes” تصور ہوتے ہوں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہیں اپ نے اپنی ویڈیوز کے ویوز بڑھانے کے لئے ویوز تو نہیں خریدے تھے

آج کل بہت سے یوٹیوبرز۔ ہیکنک کی وڈیوز بھی اپ لوڈ کرتے رہتے جیسے ، فیس بک ہینکنگ ٹپس، مختلف سافٹ وئیرز کے کریک کرنے کی طریقے اور یوٹیوب ڈاؤں لوڈرز تو بہت عام ہین یوٹیوبز اس کے بارے میں وڈیوز بنانتے رہتے یا انکے لنکس اور ڈاوں لوڈ لنکس اپنی ڈسکرپشن میں دے دیتے اور گیمز چیٹس بھی اسی میں شامل ہوتے کیا آپ نے ایسا تو نہیں کیا تھا ؟
اس کے علاوہ پرونوگرافی، ایسی وڈیوز جو کسی کے خلاف بنائی گئی ہوں، وغیرہ وغیرہ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے

اب آتے ہیں ” وڈیو” اور اسکے ریلیٹڈ مسائل کی جانب

آپ  نے کس موضوع پر وڈیوز بنائی ہیں اوروہ موضوع یوٹیوب کے اصولوں کے خلاف تو نہیں میٹا ڈیٹا جس میں ٹائیٹل ، ڈسکرپشن، ٹیگزآتے کیا اس می ہونے والی وائلش کون کون سی ہوتیں اسے کے بارے میں اپ کو علم ہے کیا آپ ایسا تو نہیں کرتے رہے
پھر آتا ہے کمنٹس اور میسجز انکی وائلشنز کے بارے میں اپ کا جاننا بھی از حد ضروری ہے

آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے ، وڈیو کی اینٹیشنز، کیپشنز، اور کارڈز میں کون کون سے رولز کو فالو کرنا ضروری ہے اور کونسی وائلیشنز ان میں ہوسکتیں
اپ کو جاننا ضرور ہے پلے لسٹ کے کون سے اصول ہوتے ہیں اور چینل ڈسکرپشن ، چینل ارٹ اور پروفائل پکچر کے کیا اصول ہیں اور کون سی ایسی خلاف ورزی ہے جو آپکا چینل بین کروا سکتی

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے، آپ نے ایک وڈیو بھی پلے لسٹ میں ایڈ نہیں کی ہوتی اور آپ کا چینل صرف پلے لسٹ کے نام کی وجہ سے سسپینڈ ہو جاتا ہے

اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اپ کی ایک وڈیو بھی پلے لسٹ میں نہیں ہوتی آپ نے دوسروں کی وڈیوز پلے لسٹ میں ایڈ کی ہوتی ہیں لیکن وہ وڈیوز ایسی ہوتیں جو یوٹیوب کے اصولوں پر پوری نہیں اترتیں اور ان لوگوں کے چینلز تو جائے ہیں ہیں ساتھ ساتھ آپ کا چینل بھی سسپینڈ کر دیا جاتا ہے

اب میٹا ٹیگز کے وجہ سے چینل سسپینڈ ہونے کی وجوہات کی مزید وضاحت ہو جائے

یوٹیوب جہاں آپ کو اتنی ساری سہولیات فراہم کرتا، دنیا کی سب سے بڑا وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ کا پارٹنر بناتا تو وہ یہ بھی چاہتا آپ بھی اس کے اصولوں کی پاسداری کریں

اب یوٹیوب نے خاص طور پر ان لوگوں پر سختی کر دی ہے جو یوٹیوب میں ” سپیم ” کر رہے تھے اور یوٹیوب کے سرچ رزلٹ پر اثر انداز ہو رہے تھے انکو یوٹیوب کسی طور بخشنے کو تیار نہیں اس کی مزید تفصیل اپ یہاں پڑھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2801973

پہلے بات کرتے ہیں ” ٹائیٹل ” کی کچھ ایسے ٹائٹلز آپنے دیکھے ہوں گے جن کا مقصد صرف اپنی ویب سائیٹ پر ٹریفک لانا ہوتا ہے جیسے ہی آپ وڈیو اوپن کرتے اس وڈیو میں کچھ نہیں ہوتا سوائے اسکے کہ کہا جائے مزید تفصیل کے لئے اس ویب سائیٹ کا زیٹ کریں
یا کچھ ایسے الفاظ ہے جن کو یوٹیوب اجازت نہیں دیتا کہ استعمال کئے جائیں اگر انکا استعمال آپ بار بار مخلتف ویڈیوز میں کرتے رہے تو پھر اپ یوتیوب کو مجبور کر رہے کہ وہ آپ کے چینل کی روح قبض کر لے
کچھ لوگ ایسے سنسی خیز ٹایئٹل بناتے جن کا وڈیوز سے کوئی خاص تعلق نہیں بنتا اور انکا مقصد صرف ٹریفک بڑھانا یا وڈیو پر کلک کرانا ہوتا ان کو ” کلک بیٹ ٹاٹئل ” بھی کہتے جو آج کل فیس بک پر ہر نیوز پیپر کی ویب سائیٹ استعمال کر رہی

کچھ لوگ ” Parodies اور “pranks کی وڈیوز بناتے لیکن نہ ان کے ٹائیٹل میں اسکا ذکر ہوتا نہ وہ ڈسکرپشن میں اس بات کر ذکر کرتے کہ یہ ” Parodies اور “pranks ہیں تو انکے چینلز بھی خطرے میں ہیں

اب کچھ بات ہو جائے ” ٹیگز ” کی ایک بات تو میں بتا چکی ڈسکرپشن میں الگ سے ٹیگز بھولے سے بھی استعمال نہ کریں بلکہ ایک کم از کم تین سو الفاظ کا چھوٹا سا ارٹیکل لکھیں ( ویسے تو پانچ ہزار الفاط لکھ سکتے) اور ٹیگز کو اس آرٹیکل میں استعمال کریں

دوسری اہم بات ” ٹیگز ” کے بارے میں اپ نئے پالیس کے مطاق اگر آپ نے “ان ریلیٹڈ ٹیگز” استعمال کئے
جو تھوڑی بہت وڈیو کی وضاحت تو کرتے ہوں کو ئی خاص تعلق نہ بنتاہو وڈیو سے ، جیسے ایک آدھ جملہ وڈیو میں اس ٹیگ سے متعلق ہو لیکن پوری وڈیو سے اسکا تعلق نہ بنتا ہو تو یوتیوب آپ اپ کی وڈیو کو آٹو میٹک ” پرائیوٹ” کر دے گا اور چینل کے اونر کو موقع دے گا کہ وہ اس کے ٹیگز درست کرے اگر اپیل منظور نہ ہوئی تو پھر آپ کو وہ وڈیو ” ری اپ لوڈ” کرنے پڑے گی اور اسکی رینکنگ اور ویوز ختم ہو جائیں گے

ٹیگز کے بعد باری آتی ہے ” ڈسکرپشن” کی یہاں آپ سے کہاں غلطیاں ہوتیں

کچھ لوگ، ڈسکرپشن میں ” لسٹس” کا استعمال کرتے جیسے کسی گلوگار کے چند گانوں کی وڈیو بنائیں گے اور اسکے پچاس گانوں کی لسٹ ڈسکرپشن میں دے دیں گے، ایسا کرنا آپ کے چینل کے لئے خطرناک ہو سکتا

کچھ لوگ ایسی ڈسکرپشن لکھتے جس کا وڈیو سے دور دور تک تعلق نہیں ہوتا جو ان کا بس یہ مقصد ہوتا کہ ڈسکرپشن میں کچھ کہیں سے کاپی کرکے پوسٹ کر دیا جائے ایسا کرنا سیدھا سیدھا اپنے چینل کو پھانسی کے پھندے پرچڑھانا ہے

اور کچھ لوگ تو ایک ہی بار ڈسکرپشن لکھنے کی زحمت کرتے جو انکی ہر ویڈیو میں نظر آتی یعنی “ڈپلیکیٹ ڈسکرپشن ” اور پھر ایک دن یوٹیوب کی زمین پر نہ وہ وڈیوز رہتیں نہ چینل

اور کچھ یوٹیوبرز، ڈسکرپشن میں کچھ لکھنا ہی گوارہ نہیں کرتے یا چند الفاط ہی نطر آتے ایسی وڈیوز کو جب یوٹیوب ری ویو کرتا تو انکے لئے بھی خطرہ ہو سکتا

پھر بارئ آتی ہے ” سنسنی خیز ڈسکرپشن اور ٹیگز” کی کچھ یوٹیوبرز چاہتے ہیں ان کی وڈیوز پر ویوز جلد سے جلد آئیں اور وہ ایسے ٹیگز اور ڈسکرپشن لکھتے جو یوٹیوب کے رولز کے خلاف چلے جاتے اور وہ چینل گنوا بیٹھتے

ڈسکرپشن میں لنکس دنیا کوئی منع نہیں لیکن وہ لنکس جو آپ کے سوشل میڈیا کے ہو سکتے، آپ کی ویب سائیٹ کے ہو سکتے یا اپ کی وڈیو ، چینل، پلے لسٹ کے ہو سکتے لیکن یہ سب آپ کی وڈیو سے ریلیٹ کرتے ہوں ، اب یہ نہیں کہ آپ ڈسکرپشن میں ایسے مشکوک ایفیلیٹ اور ریفرل لنک دینا شروع کر دیں اور سوچیں یوٹیوب اپ کو کچھ نہیں کہیے گا

اب “” تھم نیلز ” کی بات ہو جائے یہاں کون سے مسائل ہم یوٹیوب کے لئے پیدا کر رہے

” کلک بیٹ” کی اصطلاح تو آپ جانتے ہی ہوں گے، تو ایسے تھم نیل جن کا کوئی خاص تعلق آپ کی وڈیو سے نہیں بنتا لیکن تھم نیل ایسا بنایا جاتا ہے جو صرف ویوز حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے تو آپ ” مس لیڈنگ ” کر رہے یوزر کو دھوکہ دے رہے اور ایک وقت آئے گا یوتیوب آپ کو اپنی سائیٹ سے دھکا دے دے گا

آج کل ایک اور ڈرینڈ پاکستانی یوٹیوبرز میں پراوان چڑھ رہا ہے وہ ہے ” تھم نیل” میں عریانیت اور یہ بات یوٹیوب پسند نہیں کرتا اور جلد آپ یوتیوب کی پکڑ میں انے والے ہیں وہ دن دور نہیں جب اپ کا چینل یوٹیوب کے قبرستان میں دفن ہو جائے گا اس لئے بہتر ہے کہ اسیا کرنا چھوڑ دیں اور اچھی وڈیوز بنائیں یوٹیوب کی دنیا بہت وسیع ہے اچھی وڈیوز پر بھی لاکھوں ویوز آتے ہیں

ایک اور بات سامنے آئی ہے کسی کو کسی خاص طرح سے مجبور کرنا ہے وہ آپ کا چینل سپبکرائرب کرے یا آپ کے چینل کو کسی خاص وجہ سے پروموٹ کرے جیسے آج کل ہو رہا وہ طریقہ ہے ” Giveaway اور contest ” کا یعنی لوگوں کو مختف ترغیبات دی جاتیں کہ وہ آپ کا چینل سبرکرائب کریں اگر اپ آیسا کر رہے تو کسی وقت بھی یو ٹیوب کی نظروں میں آ سکتے یا یہ بھی کہا جاتا اس وڈیو کے نیچے کمنٹ کریں اور اپ کا نام قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے گا وغیرہ

ایک اور کام آج کل ہو رہا وہ ہے ویوز، کلکس، اور سبسکرائیرز خریدنا

اس سے ہو سکتا ہے آپ کا چینل سسپینڈ نہ ہو کیونکہ ابھی تک یوٹیوب کے لئے شاید یہ ثابت کرنا مشکل ہے کہ یہ کلکس ، ویوز، اور سبسکرائبرز خریدے گئے ہیں لیکن اس کا ایک اور اثر ہوتا، یوٹیوب آپکے وہ تمام
کلکس ، ویوز، کاونٹ نہیں کرتا اور آپ کو اسکی ارننگ نہیں دیتا جب تک وہ اپنے ذرائع سے تسلی نہ کر لے کہ یہ ویوز خریدے گئے ہیں یا ارگینک ہیں اور سب سے خطرناک بات یہ ہوتی کہ آپ کا ایڈسینس سسپینڈ ہو جاتا ،اور یہ بھی نہیں سمجھنا چاہیے کہ یوٹیوب نے ہمیں ویوز خریدنے کی چھوٹ دے دی وہ اس پر بھی کسی وقت آپ کا چینل ٹرمینٹ کر سکتا ہے
ایک طریقہ جو آج کا استعمال ہو رہا وہ ہے ” بوٹس” کا استعمال جسے ویو بوٹس ، کلک بوٹس وغیرہ یہ سب یوتیوب کے پالیسیز کے خلاف ہے اور آپ کا چینل ایسا کرنے سے ٹرمینٹ ہو جائے گا

کچھ لوگ چاہتے ہم یوٹیوب کے ہر لمحہ سے دولت نچوڑ لیں وہ صرف وڈیوز کے ویوز اور اور ایڈز پر ہونے والی کلکس پر راضی نہیں ہوتے وہ چاہتے ہیں وہ اپنے ڈسکرپشن میں ، ایفیلیٹ لنکس ، ریفرل لنکس اور ایڈ فلائ وغیرہ کے لنکس بھی دیں، یہاں اب تک یوٹیوب نے اپنی واضع پالیسی نہیں دی کہ ہم ایسا کر سکتے کہ نہیں لیکن اگر ان لنکس کی سائیٹس کی شہرت اچھی نہ ہو تو پھر آپ کا چینل خطرے میں ہے اور
عام طور یہ اصول ہے کہ آپ دو لنکس دے سکتے اور یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ لنکس اس وڈیو کے مطابق ہوں یہ نہیں کہ وڈیو کسی کتاب کے بارے مین ہو اور لنکس کسی اور کے بارے میں لنکس اور وڈیو کا اپس میں تعلق بننا ضروری ہے

لیکن جیسے ہی یوٹیوب کے سسٹم کو پتہ چلا آپ کا وڈیوز اپ لوڈ کرنے کا مقصد صرف ان لنکس سے پیسے کمانا ہے اور آپ کی ویڈیوز آس قابل نہیں کہ یوزر اس میں دلچسپی لے سکیں ( یہ کیسے پتہ چلتا کہ آپ کی وڈیوز یوزر کے دیکھنے کے قابل نہیں اس پر کسی دن پوسٹ کروں گی ) تو وہ آپ کا چینل سسپینڈ کر دے گا، کیوںکہ یوٹیوب ان لنکس کو اپنی سائیٹ پر پسند نہیں کرتا جو اس کے یوزرز کو کسی اور ویب سائیٹ پر ری ڈارئریکٹ کریں اس لئے کہ اس کو سائیٹ کو استعمال کیا جا رہا کسی اور سائیٹ سے پیسے کمانے کے لئے اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ ڈسکرپشن میں کوئی ایسا ایفلیٹ لنک استعمال نہ کریں

یہ یوٹیوب کی اپروڈ سائیٹ ہیں
https://support.google.com/youtube/answer/6083754
اگر آس کے علاوہ آپ نے فنڈنگ کا کوئی ذریعے اپنایا جیسے بٹ کوائن وغیرہ تو آپ کے لئے مسائل پیدا ہو سکتے

اگر آپ لوگوں سے پیسے مانگیں گے کہ اس کے بدلے میں اپ انکی سائیٹس کو وڈیوز کے ” کال آوٹس’ میں جگہ دیں گے تو آپ کے اکاؤنٹ اور چینل کو خطرہ ہو سکتا

کچھ لوگ صرف اس لئے وڈیوز بنتے جس میں یوزرز کے دلچسپی کی کو چیز نہیں ہوتی اور انکا مقصد ہوتا کہ بس کسی طرح اس پر یوٹیوب ایڈز چلائے اور انکے کچھ پیسے بن سکیں اور وہ مختلف ذرائع سے ان وڈیوز پر ٹریفک لے آتے ایسے وڈیوز اور چینل یوٹیوب کی نظروں سے دیر تک نہیں چھپ سکتے اور یوتیوب آن چینلز کا بوچھ اپنے سرورز کے کندھوں سے اتار دیتا

کچھ لوگ صرف س لئے وڈیوز بناتے جن میں “پرامڈ اسکیم” یا “scams” کو پروموٹ کرنا ہوتا اور وہ یوٹیوب کا ایک ذریعہ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ایسے چینلز کو یوٹیوب ٹرمینٹ کرنے میں دیر نہیں لگاتا

جہاں تک یوٹیوب کے ذریعے اپنی سائیٹ کو پروموٹ کرنے کی بات ہے یہاں تک ٹھیک ہے لیکن آپ ایسے لنکس ڈسکرپشن میں دیں گے جن کو کھولنے پر آگے سے کسی قسم کا ” سائن اپ ” کرنے کا کہا جائے گا تو یوٹیوب آپ کے چینل کو ٹرمینٹ کر دے گا کیوں کہ آپ یوٹیوب کو کسی دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے

اگر آپ ایسی وڈیوز کو منٹازئز کرنے کی کوشش کریں گے جس کے کمرشل رائیٹس آپ کے پاس نہیں ہے تو یوٹیوب جلد آپ آپ کے چینل کو ٹرمینٹ کر دے گا

اگر آپ کوئی ” ایڈ کمپین” شروع کرتے ہیں کہ یوٹیوب آپ کی وڈیوز کو پروموٹ کرو تو لازم ہے آپ اپنی وڈیوز کو ” ڈی منٹائیز ” کر دیں ورنہ آپکے چینلز اور ایڈسینس کو خطرہ ہو سکتا

کسی طرح بھی اپنی وڈیوز میں “تشدد” کو پرموٹ نہ کریں

کسی طرح بھی اپنی وڈیوز میں “تشدد” کو پرموٹ نہ کریں ، ایسی وڈیوز جس میں کسی قسم کا تششدد دکھائے گیا ہو یہ بات انسانوں تک ہی محدود نہیں اس میں جانور اور پرندے تک شامل ہیں اور اس کے علاوہ  وڈیوز میں کوئی خطرناک کام جس میں انسانی جان کو خطرہ ہو دکھانا منع ہے اور ایسی وڈیوز اور چینل ڈیلیٹ ہو جاتے اور ایسا کوئی  کمنٹ جس میں تششدد پر اکسایا گیا ہو اسی زمرے میں آتا

یوٹیوب کی وڈیوز بٖغیر اجازت کے ڈاؤں لوڈ کرنا منع ہے، اور ایسی کوئی وڈیو جس میں آپ کسی تھرڈ پارٹی کا سوفٹ وئیر بتا رہے ہوں کہ ایسے یوٹیوب کی وڈیو ڈاؤں لوڈ کرو یا آپ نے کمنٹس میں بتایا ہو، یا ڈسکرپشن میں کسی ایسے سوفٹ وئیر کا  حوالہ دیا ہو منع ہے اگر آپ ایسا کر رہے تو آپ کی وڈیوز اور چینل کو خظرہ ہے
https://support.google.com/youtube/answer/2801981

اگر آپ اپنی وڈیوز میں اسی ویڈیوز کے بارے میں بتا رہے جس میں گیمز کے کریک، ہیکنگ موڈز، چیٹس، اور ایکسپولائیٹس، کے بارے میں بتا رہے تو سمجھ لئے آپ کا چینل کسی وقت بھی ٹرمینیٹ ہونے والا

آج کل مختلف یوٹیوب چینلز میں ہیکنکنگ کے بارے میں وڈیوز اپ لوڈ کی جار ہیں اور بتایا جاتا ہم تو ان کمپینز کی مدد کر رہے کہ وہ اپنی سیکورٹی بہتر کریں لیکن ایسا نہیں ہوتا یوٹیوب ایسے دلائل کو نہیں مانتا اور آپ کا چینل ٹرمینیٹ کر دیا جاتا اس کے علاوہ اگر آپ نے ٹائیٹل، ڈسکرپشن میں  لفظ ” Hack” استعمال کیا تو ہو سکتا ہے وہ ویڈیو جلد ڈیلیٹ کر دی جائے

کچھ ایسی وڈیو ہوتیں جن میں ایسے مناظر دکھائے جاتے جن سے جان جانے کا خطرہ بھی ہو  سکتا اور ان وڈیوز کے ساتھ لکھا ہوتا ” اس ” ایکٹ” کو گھر میں کرنے سے گریز کریں”  یا کسی ٹرینڈ پرفیشنل کی موجودگی میں ایسا ” سٹنٹ” کریں  یا ” Do not try this at home.“ وغیرہ  یا مختلف قسم کے چیلنجز دیئے جاتے جو کسی حد تک خطرناک ہوتے ایسے سب کام یوٹیوب کی پالیسیز کے خلاف ہیں اور یوٹیوب ایسی وڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں  دیتا مزید وضاحت کے لئے یوٹیوب کی پالیسیز کا یہ لنک دیکھ  سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2801964

اس کے علاوہ اگر آپ اپن وڈیوز میں غیر قانونی اشیا کے استعمال کو فروغ دے رہے مثال کے طور پر ” ڈرگز”  یا ایسے کاموں کو اجاگر کر رہے جس سے دھشتگردی کو فروغ مل سکتا جیسے بم بنانے کے طریقے اس کے علاوہ اپنی کسی وڈیو کی ڈسکرپشن میں کسی اسلحہ بنانے والے کمپنی کا لنک نہ دیں نہ پورنوگرافی، اور نہ کسی دوا ساز ادارے کی بات کریں

یوٹیوب کسی جعلی مصنوعات کو فروغ کرنے کی اجازت نہیں دیتا یہاں تک کہ اپ اصل اور نقل اشیا کا موازنہ بھی پیش نہیں کر سکتے اس میں خطرہ یہ ہوتا ہے کہ جعلی اشیا کو پبلسٹی ملنے کا امکان ہوتا
اس پالیسی کی مزید واضع آپ اس لنک پر پڑھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/6154227

یہاں ایک بات قابل غور ہے آپ کسی ایسی پروڈکٹ کو بھی فروغ نہیں دی سکتے جو کسی مہنگی پراڈکٹ کا متبادل ہو سکتی، یہ ایک طرح سئے  ڈپلیکٹ  میں آ جاتا اور یوٹیوب اسی چیزوں کو پسند نہیں کرتا

دھشتگردی اور اسکے فروغ پریوٹیوب کی وڈیوز میں  ہر طرح سے پابندی ہے اس کی مزید وضاحت یوٹیوب اپنے اس لنک میں کچھ یوں کرتا
https://support.google.com/youtube/answer/2802008

یوٹیوب سکم اور سپیم پرکڑی نظر رکھتا اس کی پالیسی آپ اس لنک میں دیکھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2801973

یوٹیوب آج کل ایسے چینلز اور ایسی وڈیوز کو زیادہ دیر اپنی ویب سائیٹ پر برداشت نہیں کرتا جن کے اپ لوڈ کرنے کا کوئی خاص مقصد نہ ہو, نہ انکو کوئی دیکھنا پسند کرتا ہو، نہ ان وڈیوز میں کوئی کام کی بات ہو نہ ان میں کسی مخصوس آڈیانس کو ٹارگٹ کیا گیا ہو،  اور نہ یوزرز ان چینلزاور ویڈیوز کو کوئی خاص رسپونس دیں ایسے چینلز کا بوجھ جلد یوٹیوب جلد اپنے کندھوں سے اتر دے گا اور اپنےسرور کا بوچھ بھی ہلکا کرے گا، یا وہ وڈیوز جو بار بار مخلف اکاونٹس پر اپ لوڈ کی جار رہی ہوں

اسی طرح سپیم کمنٹس پر بھی اسکی نظر ہوتی اور جو جگہ جگہ اپنے چینل کو سبسکرائب کرنے کے لئے بے مقصد کمنٹس کر رہے ہوتے، اور ایسے چینلز بھی ڈیلیٹ ہو جاتے جن کے نیچے  ” s4s ”  کے کمنٹس بہت زیادہ ہوں اور چینل  کا اونر انکو ڈیلیٹ نہ کرے

یہاں یہ  بات قابل غور ہے آپ ایک ہی وڈیو مختلف زبانوں میں دوسرے اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کر سکتے  لیکن ایک ہی وڈیو مختلف اکاونٹس میں اپ لوڈ کرنا  سپیم میں آ جائے گا

ایک اور مسئلہ جو پاکستانی یوٹیوبرز میں تیزی سے فروغ پا رہا وہ ہے ” عریانیت اور غیر اخلاقی ” وڈیوز کا تیزی سے مختلف اکاونٹس پر اپ لوڈ ہونا اس بارے میں یوٹیوب کیا کہتا وہ اس لنک میں دیکھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2802002

یوٹیوب کے مطابق یوٹیوب ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جس کو بچے اور بڑے بغیر کسی خوف کے کھول سکتے اور اس میں ایسی کوئی چیز یوٹیوب برداشت کرنے کو تیار نہیں جو ” نیوڈیٹی ” کو فروغ دے رہی ہو
یوٹیوب کا کہنا ہے آپ صرف وہ ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے جو آپ خود اپنے خاندان میں بیٹھ کر دیکھ سکتے

یوٹیوب اس میں کچھ ایکسپشنز دیتا ہے لیکن اس کو وڈیو کو ” Age-restricted” کرنا پڑتا اور اس کو مناٹئزکرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی اور یہ بھی ثابت کرنا پڑتا یہ “تعلیمی مقاصد” کے لئے ہے یا کچھ  ایکسپشنز  ” ارٹ ورک” کے لئے بھی ہوتی ہیں

اس بارے میں یوٹیوب اپنے پالیسی میں مزید وضاحت کرتا جو بچوں کے بارے میں ہے
https://support.google.com/youtube/answer/2801999
اور اسے اکاؤنٹس چند رپورٹس پر ٹرمینٹ کر دیئے جاتے

یوٹیوب گرافک وڈیوز کے بارے میں کچھ ہدایات دیتا جو کچھ یوں ہیں
https://support.google.com/youtube/answer/2802008
ایسی وڈیوز کو یوٹیوب  age-restricted  کرنے کا کہتا اور ان پر آپ منٹائزیشن آن نہیں کر سکتے

ہیٹ سپیچ کے بارے میں یوٹیوب کی پالیسی اپ یہاں پڑھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2801939

ہیٹ سپیچ، میں ایک مشکل یہ ہوتی کہ کسی کے لئے ہو سکتا ہے وہ وڈیو ہیٹ سپیچ کے زمرے میں آتی ہو لیکن دوسرے کا موقف اس پر ” فریڈم آف سپیچ” بھی ہو سکتا اور ان دونوں کے درمیان ایک باریک لائن کا تعین کرنا مشکل ہوتا کہ یہ ہیٹ سپیچ ہے یا اسے فری ڈم اف سپیچ کہا جائے یہ وجہ ہے ایسے چینلز کو بند کرنا ایک مشکل کام ہوتا، اور ہیٹ سپیچ، فریڈم آف سپیچ”  کے رولز امریکن سسٹم کے تحت فیصلہ کرتے جو دوسرے ممالک کبھی کبھار حیران ہوتے کہ کیسے وڈیوز کو یوٹیوب نے اجازت دی ہوئی کیوںکہ دوسرے ممالک کے رولز اتنی آزادی نہیں دیتے

یوٹیوب کے چندنئے قوانیں اور یوٹیوب بلاگ
https://youtube-creators.googleblog.com/2017/04/introducing-expanded-youtube-partner.html

https://www.youtube.com/yt/policyandsafety/communityguidelines.html’

https://support.google.com/youtube/answer/6162278?hl=en

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں