Do follow and no follow links 140

ڈو فالو اور نو فالو بیک لنکس کیا ہوتے ہیں

ڈو فالو اور نو فالو بیک لنکس

بیک لنکس سے مراد مختلف سائیٹس کے وہ ایکسٹرنل بیک لنکس ہوتے ہیں جو جن پر کلک کرنے سے آپ کی ویب سائیٹ کا کوئی پیج کھل جاتا تو یہ آپ کے بیک لنکس کہلائیں گے سرچ انجنز جن 200 کے قریب فیکٹرز کوسامنے رکھ کر آپ کی ویب سائیٹ کی رینکنگ کا تعین کرتیں ہیں بیک لنکس ان میں سے اہم ترین فیکٹر ہے

 فالو اور نو فالو بیک لنکس کیا ہوتے ہیں

نو فالو بیک لنک ،ویب بیج کی رینکنگ میں کوئی خاص مدد نہیں کرتا، سمجھ لیں نو فالو لنک وہ یتیم بچہ ہوتا جس پر کوئی سرچ انجن شفقت کا ہاتھ نہیں رکھتا لیکن یہ بے بچارے لنکس بھی ہماری ویب سائیٹ کے لئے ایک خاص کام کرتے وہ ہیں آن کو “سپیمنگ” کے الزام سے بچائے رکھتے ہیں اس لئے انکا ہونا بھی ازحد ضروری ہے ایک حد سے سے زیادہ ڈو فالو لنکس آپ کو سرچ انجنز کے نظر میں مشکوک کر دیتے ہیں اور آپ انکی بلیک لسٹ میں بھی آ سکتے
ڈو فالو 65 فیصد اور نو فالو لنکس 35 فیصد کے ریشو سے آپ کی پیج پر ہونے چاہیں تب جا  کر آپ سپیمنگ کے الزام سے بچ سکتے ہیں

نیچے دی ہوئی ایکسٹینشنز ڈوفالو لنکس کو ہائی لائیٹ کرتی ہیں اور آپ کسی بھی ویب سائیٹ پران ایکسٹنشنز کی مدد سے جان سکتے ہیں کہ  کون سا لنک ڈو فالو ہے اور کونسا سا نو فالو
Firefox فائر فوکس ایکسٹینشز
———

SEO Quake
Nodofollow
SearchStatus

ڈو فالو 65 فیصد اور نو فالو لنکس 35 فیصد کے ریشو سے آپ کی پیج پر ہونے چاہیں تب جا کر آپ سپیمنگ کے الزام سے بچ سکتے ہیں
گوگل کروم ایکٹنشن کا نام ہے

NoFollow Simple

انکو آپ گوگل میں سرچ کرکے اپنے براؤزرز میں انسٹال کر سکتے ہیں

نو فالو کے لئے اس طرح کا کوڈ استعمال ہوگا کچھ اور کوڈز ہیں جو پہلے ایک پوسٹ میں ایک دیکھ چکے ہیں
a href=”http://www.anysitename.com/” rel=”nofollow”>Link Text

ڈو فالو بیک لنکس

جیسے کہ پہلے بھی ذکر ہوا ڈوفالو بیک لنکس آپ کی ویب سائیٹ کو سرچ انجز میں بہتر رینکنگ دلانے میں مدد کرتے ہیں

Your Keyword

Your Keyword

یہ دونوں کوڈ ڈوفولو لنک کے ہیں جب بھی آپ نے ڈو فالو بنانا اوپر کوڈ میں جہاں لکھا ہوا  اس جگہ آپ نے وہ کی ورڈ لکھنا جسے آپ  سرچ انجنز میں رینک کرنا چاہ رہے یہی آپ کا

Your Keyword

فوکس کی ورڈ ہے اور اسی پر آپ کو سی پی سی ملے گا اور جہاں

anysitename.com

 لکھا ہوا وہاں آپ کی ویب سائیٹ کا نام ہوگا

ویب 1.0 ویب 2.0 اور ویب 3.0 کیا ہوتے

ویب 1.0 سے مراد وہ ویب سائیٹس ہوتیں جن پر لکھاہوا مواد آپ صرف پڑھ سکتے لیکن اس میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے سکتے جیسے کیسی کی ذاتی ویب سائٹس ہوتی ہیں جس پر آنے والا یورز ان ویب سائیٹس کی معلومات کو صرف بڑھ سکتا ہے

ویب 2.0 سے مراد وہ ویب سائٹس ہیں جن پر پر لکھا ہوا مواد نہ صرف آپ پڑھ سکتے بلکہ اس میں حصۃ بھی لے سکتے اس میں یوزر جنریٹڈ کنٹینٹ ہوتا جیسے بلاگنگ ، ٹیگنگ، سوشل بک مارکنگ، ووٹنگ، وغیرہ یوٹیوب، ویکی پیڈیا، فیس بک، ٹویٹر،فلیکر سب اسکی مثالیں ہیں ان ویب سائیٹس پر ویوز کو اپنے ڈیٹا پر کٹرول ہوتا اور ان ویب سائیٹس پر مختلف انداز میں حصہ لے سکتا جیسے کمنٹس کر سکتا، پوسٹنگ کرسکتا اور مختلف امیجز پوسٹ کر سکتا انکا پیچ رینک 1 سے س7 تک ہوتا ہے

ویب 3.0 سے مراد وہ ویب سائیٹس ہیں جن میں کمپیوٹرز انسانوں کر طرح معلومات بہم پہنچاتے ہیں اور صارفین کو مفید اور کارمد معلومات فراہم کرتے ہیں انکا پیچ رینک 7 سے اوپر ہوتا ہے

لیکن ہمیں اتنی گہرائی میں جانے کی ضرورت نہیں ہم انکو ویب ڈائریکٹریز کے طور پر لیں گے اور ان سے بیک لنکس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہماری ویب سائیٹ کا رینک بڑھ سکے یہ ویب سائیٹ ہائی رینکڈ ہوتی ہیں اور جب ہم ان پر اپنا آرٹیکل لکھ کر سب مٹ کرتے ہیں اور بیک لنک حاصل کرتے ہیں تو اس کا ڈائریکٹ فائدہ ہماری ویب سائیٹ کو ملتا ہے اور ہماری ویب سائیٹ کی رینکنگ میں بہتری آ جاتی ہے

نوٹ
—-

یہاں ایک بات کا دھیان رکھنا ہے آپ نے ایک دی دن شروع نہیں ہوجانا کہ چلو ایک ہی دن میں ویب سائیٹ رینک کرتے ہیں سیکڑوں بیک لنکس بنا دیئے اور ویب سائیٹس پر بیک لنک بنانا ہے اور جلد از جلد اپنی ویب سائیٹ کر رینک کرنا ہے ایسا کرنے سے آپ کی ویب سائیٹ سرچ انجنز کی بلیک لسٹ میں آ سکتی ہے اور بین بھی سکتی ہے اس لئے نیچرل انداز میں  آہستہ آہستہ اپنے بیک لنکس بڑھائیں

ویب 2 اور ویب 3 کی لسٹس آپ اسانی سے گوگل میں سرچ کر سکتے ہیں اور پر روز ان پر بیک لنک بنانے رہیں اور جس سائیٹ پر آپ کو مشکل پیش آ رہی ہو اسکو چھوڑ دیں اور اگلی ویب سائیٹ پر بیک لنک بنا لیں ضروری نہیں اسی سائیٹ پر کوشش کریں اور وقت ضائع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں