what is social media optimization 76

سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کیا ہے؟

سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن

سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کیا ہے؟ اس پر بات کرتے ہیں
اپنے کاروبارکو بغیر کسی اخراجات کے ( اورگینک) کے سوشل میڈیا پر ترقی دینے کو سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کہا جاتا ہے
یعنی اگر آپ اپنے کاروبار کو سوشل میڈیا یا سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر کسی کو کچھ دیئے بغیر (اورگینک طریقے سے) بڑھا رہے ہیں تو یہ اصل میں اپ سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کر رہے ہیں
سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کے ذریعے آپ آپنے ” ائیڈیل یوزر” تک پہچ سکتے آپ کہیں گے یہ ” ائیڈیل یوزر” کیا ہوتا
فرض کریں ہم ایک ایونٹ کرتے ہیں جو مخصوص ہوتا ” سرچ انجن آپٹیمایزیشن” کے طلبا کے لئے تو یہ طلبا ہمارے ” ائیڈیل یوزر” ہوں گے

” ائیڈیل یوزر” بڑھانے اور انکے تک پہنچنے کے لئے سوشل میڈیا ایک بہت بڑا ذریعے ہے کیوںکہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس کی پہنچ گھر گھر ہے اور بچے سے لے کر بڑا انکو استعمال کر رہا اور ہر شعبہ زندگی کے لوگ ان سائیٹ کو استعمال کر رہے اور اگر ہم اس پر اپنے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں تو اسے سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کہا جائے گا
اور یہ خاص طور ہر لوکل بزنس کو بڑھانے کے لئے ایک بہت بڑا “ٹول” ہے
اگر ہم سرچ انجنز کی بات کریں تو اس میں ہم ایک کی ورڈ کے ذریعے ٹارگٹ کر سکتے لیکن اگر ہم سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کی بات کریں تو اس میں ہم ایک مخصوص علاقہ ، شہر، صوبہ، ملک کو باآسانی ٹارگٹ کر سکتے تو اگر آپ نے اپنے لوکل کاروبار کو ترقی دینی ہے تو سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ سے بہتر ذریعہ شاید ہی کوئی ہو، اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ آپ مفت بھی کر سکتے اور آپ اس پر پیسے دے کر بھی “کمپین” چلا سکتے لیکن اگر آپ اس کو بفیر کسی اخراجات کے استعمال کرنا چاہیے تو آپ کی صرف اپنی محنت لگتی ہے اور اس میں خاص بات ی ہے کہ آپ میں آپ کا ہر جگہ موجود ہونا ضروری نہیں آپ بذریعہ انٹرنیٹ اپنے کاروبار کو لوکل لیول سے لے کر انٹرنیشنل لیول تک پروموٹ کر سکتے اور یہ سب کرنا کسی طرح بھی مشکل نہیں آپ با آسانی یہ طریقہ بغیر کچھ خرچ کئے اپنا سکتے
ہیں

آج کل جوسوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس دنیا میں مقبول ہیں ان میں فیس بک، ٹویٹر،پنٹریسٹ، گوگل پلس، لنکنڈان اور یوٹیوب، یہ وہ ویب سائیٹس ہیں اگر کوئی اپنے کاروبار کو ترقی دینا چاہے اور ان ویب سائیٹس کو استعمال کرنے کا سہی ہنر جانتا ہوتو ان ویب سائیٹ کے ذریعے بٖغیر کچھ خرچ کئے اپنے کاروبارکوبام عروج پر پہنچا سکتا اور ان ویب سائیٹس کواستعمال کرکے زیادہ سے زیادہ انرننگ کر سکتا اور لوکل اور آئیڈئل یوزر حاصل کرسکتا
فرض کریں آپ کو کسی ویب سائیٹ کے لئے سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن کا ٹاسک ملا ہے یا آپ اپنے کاروبار یا اپنی ویب سائیٹ کے لئے ایسا کرنا چاہ رہے تو سب سے پہلے ہیں دیکھیں گے کہ
کاروبار کی نوعیت کیا ہے
اور آپ اس کاروبار میں کونسی سروسز دے رہے
اس کاربار کا ٹارگٹ کونسا علاقہ ہے
تو ہم دیکھیں گے اس کو کہاں کہاں پروموٹ کیا جا سکتا تو ظاہر ہے ہم اس کو فیس بک، ٹویٹر،پنٹریسٹ، گوگل پلس، لنکنڈان اور یوٹیوب پروموٹ کریں گے
لیکن کیسے پروموٹ کریں گے ؟
اگر ہم فیس بک کو لیں تو ہمیں اس کے لئے ایک پیج بنانا پڑے گا اور اس پر اپنے کاروبار کی تمام معلومات دینی پڑیں گی اوروقت کے ساتھ ساتھ اس کو اپنے کاربار کے بارے میں اپنے فالورز اور یوزرز کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا جیسے سیمینارز، ایوینٹس، ویڈیوز، ٹریننگ وغیرہ جو بھی اپ کے کاروبار کی نوعیت ہے اسکے ذریعے آپ اپ ڈیٹ کرتے رہیں یعنی ہر ایکٹیویٹی جو اپ کے کاروبار کے بارے میں ہو رہی آپ کے فیس بک کے پیچ کے ذریعے آپ کے یوزرز اورفالورز تک پہنچنی چاہیے تاکہ پرانے فالورز کے ساتھ ساتھ جو نیا فالور بھی آئے تو اسکو آپکی کمپنی کی ہسٹری کے بارے میں علم ہو اور آپکا پیچ پرآپ کے لائیکس، پوسٹس، ریویز دیکھ کر اس پر اچھا اثر پڑے اور آپ سے ڈیلنگ کا خواہش مند ہو
اور جب آپ اپنے فیس بک کے ذریعے اپنے یوزر سکے کنیکٹ رہتے ہیں تواسکا سرچ انجنز اپٹیمائیزیش پر بھی بہتر اثر پڑے گا کیوںکہ جتنا آپ ایکٹو ہوں گے اس کے اثرات اتنے بہتر نظر آنے لگیں گئے کیوںکہ سرچ انجنز ان ویب سائٹس کو زیادہ ترجیع دیتا ہے جن پر ایکٹیویٹی زیادہ ہو رہی ہو

“فیس بک پیج” کے بعد پھر باری آتی ہے ‘فیس بک گروپ” کی یہ اپکے کاروبار یا ویب سائیٹ کی ریچ مزید بڑھائے گا اور یوزر تک پہنچے میں آپ کی مزید مدد کرے گا یہاں اپ اپنی نالج اور علم گروپ میں شئیر کر سکتے اور جتنے زیادہ آپ کے گروپ کے ممبر ہوں گے اتنا آپ کے کاروبار کے لئے بہتر ہے اگر آپ اپنی پوسٹ اپنے ہی گروپ میں شئیر کریں گے تو اس پوسٹ کی ریچ بڑھ جائے گی اور اگر آپ اس کو الگ الگ پوسٹ کریں گے تو اس پوسٹ کی ریچ میں شاید اتنا اضافہ نہیں ہوگا
اس سے آپ کی یہ بی تپ چلتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کی ریچ کتنی ہے اور آپ کو یوزر کتنے ایکٹو ہیں، اس کے علاوہ آپ اپنی پوسٹ ہر اس گروپ میں بھی شئیر کر سکتے جس کے آپ ممبر ہیں، اس کے علاوہ آپ مخلتف بینرز، وڈیوز، بنا کربھی شئیر کر سکتے اور اپنا پیغام یوزرز فیس بک کے ذریعے پہنچا سکتے

اس کے بعد اگر آپ اپنے کاروبار کو انٹرنیشنلی ایک برینڈ بنانا چاہ رہے تو ٹویٹر ایک بہترین آپشن ہے جس پر آپ اپنے کاروبار کو چند الفاظ “140 الفاظ” میں لکھ کر پروموٹ کر سکتے یہاں اپ آپنےپسندیدہ یوزرز اور فالورز لی لسٹ بناسکتے

اس کے بعد باری آتی ہے “لنکڈان” کی، اگر آپ کی کپمنی کی نوعیت ایسی ہے کہ آپ کو پروفیشنل لوگوں سے کنیکٹ ہونا ہے تو “لنکڈان” کی ویب سائیٹ ایک بہترین آپشن ہے
یہاں اپ پروفیشنل لوگوں کے ساتھ اپنے ائیڈیاز شئیرکریں، اور ان سے مخلتف قسم کی ڈسکشن کرسکتے ہیں اور اپنی انفارمیشن بھی شئیر کر سکتے ہیں، اوراپنی کمپنی کا تعارف بھی کروا سکتے ہیں جیسے فیس بک میں گروپس بنتے ہیں لنکڈان پر بھی ہر قسم کے گروپس بنتے ہیں آپ بھی وہاں گروپ بنا سکتے اور وہ سب کچھ کر سکتے جس سے آپ یوزرز تک پہنچ سکتے

پھر باری آتی ہے گوگل پلس، اس پر پیچ بنانے سے آپ کو نہ صرف ” ایس ای آؤ” میں فائدہ ہوگا بلکہ گوگل پلس کا پیج آپ کے کاروبار میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا
اور وہی کچھ آپ یہاں بھی کر سکتے جو آپ پچھلی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر کرتے آ رہے اس میں ہم کو ” کمیونیٹی” بنانی پڑتی ہے

اور اگر آپ اپنے کاروبار کو ” نیکسٹ” لیول تک لے جانا چاہتے ہیں تو پھر آتا ہے یوٹیوب اور اس کے علاوہ دوسری ویڈیو شئیرنگ سائیٹ بھی اس میں مدد کر سکتیں ہیں
لیکن سب سے سے بڑی وڈیو سرچ انجن یوٹیوب ہے اس پراپنی وڈیوز بنا کراپنےکاروبار کو دوسروں تک پہنچا سکتے یہ سب کچھ مفت ہے او اپکے کاروبار کو ترقی دینے کے لئے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں، اور اگر آپ کا کوئی کاروبارہے یا کوئی ویب سائیٹ ہے اس کو سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کے ذریعے ترقی دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں