what-is-hosting-and-server-the-difference-between-shared-vps-and-dedicated-hosting 43

ویب سرور، شئیرڈ ، وی پی ایس سرور، ڈیڈیکیٹڈ ،کلاؤڈ سرور ہوسٹنگ میں فرق

 آج ہم بات کریں گے ویب سرور کیا ہوتا ہے اور شئیرڈ ہوسٹنگ، وی پی ایس ، ڈیٹیکیٹڈ ہوسٹنگ ، کلاؤڈ سرور ہوسٹنگ کے درمیاں کیا فرق ہوتا ہے  اگر آپ ہوسٹنگ کی ان اقسام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہوسٹر پی کے چینل پر ہوسٹنگ کی تمام اقسام کے بارے میں ایک ایک وڈیو موجود ہے

سب سے پہلے ہم سرور کی بات کرتے ہیں

آپ روانہ مختلف ویب سائیٹس وزٹ کرتے ہوں گے آپ نے محسوس کیا ہوگا کچھ ویب سائیٹس بہت تیزی سے کھلتی ہیں اور کچھ ویب سائیٹس کے کھلنے کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے اور کچھ ویب سائیٹ تو کھلتی ہی نہیں ہیں اوراپ سمجھ جاتے ہیں کہ اس ویب سائیٹ کا سرور ڈاؤں ہے یا اس ویب سائیٹ کے سرور میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے۔ ۔  توآج  ہم پہلے اسی سرور کی بات کر لیتے ہیں کہ یہ سرور کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔  جب آپ یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں یا فیس بک پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں یا کوئی امیج اپ لوڈ کرتے ہیں یا اپنی سائیٹ پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں تو یہ کہیں نہ کہیں سٹور ہو رہا ہو رہا ہوتا ہے جیسے آپ اپنے کمپیوٹر میں مختلف قسم کی چیزین جیسےگانے، فائلز، موویز سٹور کرتے ہیں توسب آپ کی ہارڈ ڈسک میں سٹور ہو رہا ہوتا ہے اور اگر ہم اپنی ہارڈ ڈسک میں بہت سی چیزیں سٹور کریں  اور ہارڈسک کو بھر دیں تو آپ  محسوس کریں گے آپ کا کمپیوٹر سلو ہو ہو گیا ہے ، اسی طرح سرور بھی ایک ایسی ہی فزیکل ڈیوائس ہے جو مختلف کیپسٹی کی ہوتی ہے، اس میں بھی کمپیوٹر کی طرح ریم ، سٹوریج،پروسسر،جو کچھ آپ اپنے کمپیوٹر میں دیکھتے ہیں یا لیپ ٹاپ میں دیکھتے ہیں وہی  کچھ سرور میں بھی ہوتا ہے ،اور آپ چاہیں تو اپنے کمپییوٹر اور لیپ ٹاپ کو بھی ایک سرور کہہ سکتے ہیں، سرور مختلف چیزین کے کمبینیش سے بنتا ہے جیسے ایک تو وہ ہارڈ وئیر ہوتا ہے جس میں ریم سٹوریج اور پروسسر وغیرہ ہوتا ہے، دوسرا اس میں آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے جیسے ونڈوز، لائینکس، وغیرہ یہ تو ہو گیا اس کا او ایس اس کے علاوہ  تیسری چیز اس میں ہوتی ہے ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیریا  ( ہائیپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) یہ ایک ساٖفٹ وئیر ہوتا ہے جو سرور میں انسٹال کیا جاتا ہے ، ہارڈ وئیر آپریٹنگ سسٹم ،اور ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیر  ان تین چیزوں کو ملا کر جو چیز بنے گی اس کو ہم سرور کہتے ہیں

مزید پڑھیں  ایک اچھی ڈومین کا انتخاب کیسے کریں، مفت ڈومین کیسے حاصل کریں

جہاں سرور رکھا گیا ہوتا ہے اسے ڈیٹا سنٹر کہا جاتا ہے، اگر اس ڈیٹا سنٹر میں اس سرور میں کوئی مسئلہ آ جائے یا کوئی ٹیکنیکل فالٹ آ جائے  تو سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے اور  اگر اس سرور کی ریم کم ہے اور بہت  زیادہ لوگ اس انفارمیش کو دیکھنا چاہ رہے جو اس سرور میں سیف ہے تو سرور سلو ہو جاتاہے یہ تھا ویب سرور کے بارے میں ایک  مختصر سا تعارف

اب ہم مزید اگے بڑھتے ہیں، اور ویب ہوسٹنگ کی مختلف اقسام اور انکی خوبیوں اور خامیوں کی بات کرتے ہیں

آج کل تو ویب سائیٹس اور ویب ہوسٹنگ بہت ہی کم قیمت پر مل جاتی ہے اور کچھ عرصہ پہلے عام  یوزر کے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں ہوتے تھے اورزیادہ تر ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیمز کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ملا کرتی تھیں اب وہ مسئلہ بھی نہیں رہا جیسے آپ ہوسٹر پی کے کی پیمنٹ اپشنز دیکھیں تو بہت سے ایسی آپشنز موجود ہیں جس کے ذریقے آپ ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم بغیرکریڈٹ کارڈ کے خرید سکتے ہیں جیسے ایزی پیسہ وغیرہ اور ویب سائٹس بنانا بھی پہلے جیسا مشکل نہیں رہا مختلف سافٹ وئیرز اور ریڈی میڈ تھیمز اور ٹیمپلیٹس نے یہ کام بھی آسان کر دیا ہے اور آسانی سے ویب سائیٹ تیار ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈومین نیمز اور ویب ہوسٹنگ کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بلاگز اور کاروباری حضرات میں ویب سائیٹس بنوانے کا رجحان بڑھا ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویب سائیٹس رجسٹر ہو رہی ہیں اور بن رہی ہیں لیکن جب ایک نیا بلاگر یا کاروباری شخص ویب سائیٹ بنانے کا سوچتا ہے تو سب سے پہلا سوال اسے کے ذہن میں یہ آتا ہے کہ کونسی ویب ہوسٹنگ خریدی جائے اور کیسی ویب ہوسٹنگ اس کی ویب سائیٹ کے لئے بہتر رہے گی کیوں کہ ویب ہوسٹنگ کی بہت سے اقسام ہیں اور سب کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں  تو انہی ویب ہوسٹنگ کی اقسام پر بات کرتے ہیں

سب سے پہلے شئیرڈ ہوسٹنگ کی بات کریں گے، جب بھی کوئی  اپنی ویب سائیٹ کا آغاز کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کی نظر شئیرڈ ہوسٹنگ کے پیکجز پر پڑتی ہے کیوں کہ اس کی پرائس سب سے کم ہوتی ہے،  اس کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ آپ اس ہوسٹنگ میں دوسروں کے ساتھ ہوسٹنگ  کے ری سورسزکو شئیر کرتے ہیں جیسے ہوسٹل میں کچھ سٹوڈنٹس مل کر ایک روم میں رہتے ہیں اس روم پر سب کا حق ہوتا ہے اسی طرح شئیرڈ ہوسٹنگ میں ایک سرور ہوتا ہے جس پر بہت سی ویب سائیٹس کو ہوسٹ کیا جاتا ہے اور سب ویب سائیٹس اس کے ری سورسس کو مل  شئیر کرتی ہیں اور یا یوزر کرتی ہیں  سب کا اس ہوسٹنگ سرور پر برابر کا حق ہوتا ہے کچھ ویب ہوسٹ زیادہ منافع کی لالچ میں ایک ہی شئیرڈ سرور پر بہت سی ویب  سائیٹس ہوسٹ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس سرور پر ہوسٹ ویب سائیٹس کی سپیڈ کم ہو سکتی ہے اگر شئیرڈ ہوسٹنگ سرور پر کم ویب سائیٹس ہوسٹسکی جائیں اور جو ویب سائیٹس ہوسٹ کی جائیں انکی ٹریفک زیادہ نہ ہو اور ہوسٹنگ اچھی کمپنی کی ہو تو  شئیرڈ ہوسٹنگ بھی بہت اچھی  رہتی ہے۔ اور نارمل ویب ماسٹر کے لئےبہت  اچھی اپشن ہے اور اگر آپ کی ویب سائیٹ پر ٹریفک بڑھ رہا ہے

مزید پڑھیں  ایک اچھی ویب ہوسٹنگ کیسے خریدیں

تو آپ کے لئے اگلی اپشن  وی پی ایس ہوسٹنگ ہے یہ  شئیرڈ ہوسٹنگ سے کچھ مہنگی ہوتی ہے۔ وی پی ایس سے مراد ورچئیول پرائیوٹ سرور ہے، یہ بھی شئیرڈ ہوسٹنگ کی طرح ہی ہوتا ہے اس سرور میں بھی بہت سی ویب سائیٹس کو ہوسٹ کیا جاتا ہے لیکن اس میں کیا فرق ہوتا ہے اس کو اس اس کی مثال سے سمجھیں اگر ایک  ہوسٹل کی عمارت میں ہر لڑکے کو الگ الگ روم دے دیا جائے یہاں آپ ہوسٹل کی عمارت کو وی پی ایس یا ورچوئل سرور  سمجھ لیں اور ہر روم میں رہنے والوں کو وئب سائیٹ تو ایک ہی عمارت میں رہنے والے اپنے اپنے روم کے حقدار ہوں گے اور اپنے روم کو وہ خود استعمال کر سکیں گے اور دوسرے اس میں مداخلت نہیں کریں گے وی پی اس ہوسٹنگ میں بھی ایسا ہی ہو گا آپ کو ایک مخصوص سپیس اور سٹورج دی جائے گی اور یہ سپیس اور سٹورج  صرف آپ کے لئے ہی ہوگی اور سرور کے ری سورسس جو آپ کے حصے میں آئیں گے اس کے آپ مالک ہوں گے  اس میں اپ کی مرضی ہوتی ہے آپ اپنی مرضی سے جو سوفٹ وئیر چائیں انستآل کرکر سکتے ہیں اور اس کو اپنی مرضی سے اپٹیمائیز اور کٹممائز کر سکتے ہیں  ان میں دوسرے دخل نہیں دے سکیں گے آپ سرور کے اس پارٹ کے مالک ہوں گے کوئی دوسرا اسے شئیر نہیں کرے گا

شئیرڈ ہوسٹنگ اور وی پی ایس میں یہی فرق ہوتا ہے کہ شئیرڈ ہوسٹنگ میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے یا سرور پر زیادہ ویب سائیٹس ہوسٹ ہوتی ہیں جبکہ وی پی ایس پر بہت کم لوگ یا کم ویب سائیٹس ہوسٹ ہوتی ہیں اور وی پی ایس میں سرور کے ایک مخصوص حصہ کے آپ مالک ہوتے ہیں اور اس کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ شئیرڈ ہوسٹنگ میں ایسا نہیں ہوتا،

مزید پڑھیں  کراچی، لاہور، اسلام آباد، میں ویب ہوسٹنگ کمپنیز

اس کے بعد  ڈیڈیکیٹڈ سرور کی باری آتی ہے، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں ایک پورا کا پورا سرور آپ کو ڈیڈیکیٹ کر دیا جاتا ہے یا آپ کو مل جاتا ہے، اس کی جتنی سٹورج ہے جتنی بھی ریم ہے جتنے بھی ری سورسس ہیں  اس کے آپ مالک ہوں گے یا آپ کی ویب سائیٹس کے لئے مخصوص ہوگئے

یہ اس وقت لیا جاتا ہے جب آپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک بہت زیادہ ہو یا آپکو وی پی ایس پرکسی  مشکلات کا سامنا ہو تو آپ  ڈیکیٹڈ سرور پر آ جاتے ہیں ڈیڈیکیٹڈ سرور آپ کسی کمپنی سے ڈائرکیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور یا ان کے ڈیٹا سنٹر پر اپنا سروربھی رکھ سکتے ہیں

اس کے بعد باری آتی ہے کلاؤڈ سرور کی، کلاؤڈ سرور سے مراد سروز کی ایسی چینز جو مخلتف ایریا اور ممالک میں بھی ہو سکتی ہے آپ اس سرورز کی چین کا حصہ ہوتے ہیں یا آپ کی ویب سائیٹ اس چین کا حصہ ہوتی ہے اور آپ کا ڈیٹا مخلتف سرورز پر موجود ہوتا ہے اور

اگر ایک سرور میں کوئی ٹیکننیکل فالٹ آتا ہے یا ڈاؤن ہوتا ہے تو اس کا اثر آپ کی ویب سائیٹ پر نہیں پڑے گا کیوںکہ سارے سرورز  کنیکٹڈ ہیں آپ کی ویب سائیٹ اس چین کا دوسرا سرور بھی استممال کر سکتی ہے ایسا ڈیڈیکیٹڈ سرور میں نہیں ہوتا کیوں کہ آپ کے پاس ایک ہی سرور ہوتا ہے اس میں کوئی فالٹ آ جائے تو آپ کی ویب سائیٹ ڈاؤں ہو سکتی ہے۔ دوسرا فائدہ کلاؤڈ ہوسٹنگ کا یہ ہے کہ آپ جب چاہے اس کے ری سورسز میں اضافہ کر سکتے ہیں اور جب چاہیں ری سورسسز کو کم کر سکتے ہیں آپ کو جتنا بھی ریم یا سٹوریج چاہیے ہو آپ اس میں اضافہ کر سکتے ہیں اور جب چائیں اس کو کم کر سکتے ہیں اور اس کی سیکورٹی بھی دوسری ہوسٹنگ کی اقسام سے بہترین ہوتی ہے

یہ تھی ویب ہوسٹنگ کی مختلف اقسام  شئیرڈ ہوسٹنگ، وی پی ایس ، ڈیٹیکیٹڈ ہوسٹنگ اور کلاؤ ہوسٹنگ کا مختصر تعارف آپ مزید کوئی سوال کرنا چاہیں تو کومنتٹس میں پوچھ سکتے ہیں چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں تاکہ ہماری آنے والی ویڈیوز اپ تک پہنچتی رہیں آج کے لئے اتنا ہی پھر جلد ملتے ہیں کسی نئی ویڈیو کسی نئے ٹاپک  کے ساتھ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں