digital marketing and its types 97

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اسکی اقسام

ڈیجیٹل مارکیٹنگ

آج ہم ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر بات کریں گے، اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے اور دیکھیں گے اس سے ہم کیا کیا فوائد اٹھا سکتے

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک ایسی ٹیکنیک ہے جو آپ کے کاروبار کو آف لائن اور آن لائن ترقی دیتی ہے اور اس میں اپ ڈیجیٹل ایکپمنٹس استعمال کرتے جیسے موبائلز، کمپیوٹرز، ٹیلی ویژن وغیرہ
اس کا فائدہ یہ ہے کہ آ سکو استعمال کرکے آپ اپنے کاروبار کو ایک برانڈ میں تبدیل کر سکتے بلکہ اس کو انٹرنیشنلی ترقی بھی دے سکتے ہیں

اوراس کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی ویب سائیٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک بھی لا سکتے ہیں

ویب ٹریفک سے مراد وہ یوزرجو آپ کی ویب سائیٹ پر کسی بھی ذریعے سے آتے ہیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا
ان باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
 آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ

ان باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
——————————-

ان باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد ہو مارکیٹنگ ہے جو آپ کے کاروبار کو پیڈ کمپین یا ان پیڈ کمپین ( اورگینک) ذرائع سے ترقی دیتی ہے
جیسے فیس بک، یوٹیوب، گوگل سرچ وغیرہ
جیسے آپ فیس بک پر اپنے کاروبار کا پیج بنا کر یا گروپ بنا کر یا یوٹیوب پر وڈیو چینل بنا کر یا اپنی ویب سائیٹ کا ایس ائی آؤ کرا کر ان باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرتے ہیں
ان باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چند مثالیں

ایس ائی اؤ
ایس ای ایم
ایس ایم او/ایس ایم ایم
پی پی سی
کنٹینٹ مارکیٹنگ
افیلیٹڈ مارکیٹنگ
کلاسیفائیڈ مارکیٹنگ
ای میل مارکیٹنگ
میسینجر مارکیٹنگ

آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
—————————–

آؤٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد وہ مارکیٹنگ ہے ہے جو میں اپ اپنے کاروبار کو بغیر انٹرنٹ استعمال کئے ترقی دیتے ہیں
جیسے ٹی وی ایڈز وغیرہ

آوٹ باؤنڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چند مثالیں
ایس ایم ایس
ایم ایم ایس
ٹی وی ایڈز
ڈیجیٹل ہارڈنگز

مختصر یہ ہے اگر اپنے اپنے کاروبار کو ایک برانڈ بنانا ہے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سہارا لینا ہوگا مزید ان ٹیکنیکس پڑ آگے بات ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں