web directory and web directory submission 102

ویب ڈائریکٹری کیا ہے. اور ڈائریکٹری سسبمشن کیسے کرتے؟

ویب ڈائریکٹری کیا ہے. اور ڈائریکٹری سسبمشن کیسے کرتے؟

ویب ڈائریکٹری سے  کیا مراد ہے  ، ایسی ویب سائیٹ جو مختلف ویب سائیٹس کو مختلف کیٹگریز اور سب کیٹگریز میں تقیسم کرے اور یوزر کے لئے آسانی پیدا کرے کہ وہ اپنی پسند کی ویب سائیٹ کو انکی مخصو کیٹگری میں تلاش کر سکیں اور ویب ماسٹرز کے لئے سہولت پیدا کرے کہ وہ اپنی ویب سائیٹس کو ان مخصوص کیٹگریز میں سب مٹ کر سکیں، اور ویب ڈائریکٹری کی مدد سے ہم کوالٹی بیک لنک بناسکتےہیں۔ لیکن ہمیں کسی بھی ویب ڈائیریکٹری میں اپنی ویب سائیٹ کو سب مٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ہوتا کہ کیا واقعی یہ ویب ڈائریکٹری ہمیں کوالٹی بیک لنک مہیا کر سکتی ہے۔اس کا ایک فائدہ تو آپ کو کوالٹی بیک لنک ملنا ہے اور دوسرا فائدہ آپ کو اس ویب ڈائریکٹری سے وہ یوزرز ملیں گے جو اس  ویب ڈائریکٹری کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں

ویب ڈائریکٹری کی اقسام

ویب ڈائریکٹری کو عام طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا

پیڈ ویب ڈائریکٹری
Paid Directory

ریگولرلنک اور ریسس پروکل لنک
Regular Link with Reciprocal Link

فری ویب ڈائریکٹری
Free Directory

پیڈ ویب ڈائریکٹری

Paid Directory

کچھ ویب ویب ڈائریکٹریز اس صورت میں آپ کی ویب سائیٹ کا لنک اپنے لسٹنگ میں شامل

کرتی کہ انکو ایک لنک لسٹ کرنے کی ایک خاص رقم دی جائے

ریگولرلنک اور ریسس پروکل لنک

Regular Link with Reciprocal Link

کچھ ویب ڈائریکٹریز اس شرط پر آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ کا لنک اپنی ویب ڈائریکٹری میں شامل کرتیں  ہیں کہ انکو ان کی ویب ڈائریکٹری کا لنک آپ اپنی ویب سائیٹ کے کسی مخصوص پیج پر لگائیں گے، جیسے لنک ایکچیج بھی کہتے ہیں

فری ویب ڈائریکٹری
Free Directory

اس میں اپ اپنی وئب سائٹ کا لنک بغیر کوئی پیسے دیئے یا بغیر کوئی لنک ایکسجینج کئے دے سکتے ہیں اس میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کے جو بیک لنکس بنیں گے وہ ایک نیچرل یا قدرتی انداز میں بنیں گے اورضرورت سے زیادہ لنک نہیں بنیں گے
اس لئے جب بھی آپ کسی وئب سائیٹ میں کوئی لنک سب مٹ کرانا چاہیں تو فری ویب ڈائیریکٹری کا انتخاب کریں لیکن اس میں شرط یہ ہے کو وہ ویب ڈائریکٹری ، کوالٹی بیک لنک بنانے کی شرائط پر پوری اترتی ہو ان ویب ڈائریکٹری سے آپ لنک سپیمنگ کے خطرات سے بچے رہیں گے کیوں کہ ہمیں ایک حد سے زیادہ بیک لنک نہیں بنانے ہوتے ورنہ سرچ انجنز انکو منفی انداز میں لے لیتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں