How to use Hashtags on youtube videos 157

ہیش ٹیگز کیا ہوتے اور کیوں استعمال کرتے ہیں

ہیش ٹیگز کیا ہوتے اور کیوں استعمال کرتے
———————————————–

حسب معمول ، یوٹیوب کو ایکسپلور کرتے ہیں اس کی پرانی اور نئی نئی اپشز کو سامتے لاتے ہیں، اسکی خوبیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں ہم ان آپشنز سے کیسے فائدہ آٹھاسکتے ہیں تو آج میں کو بتانے والی یوٹیوب ” ہیش ٹیگز”، ٹیگز پر ہم پہلے ہی بات کر چکے امید ہے آپ نے نہیں پڑھے ہوں گے جیسے یہ پوسٹ بھی آپ نے نہیں پڑھنی پھر آپ کہتے ہیں ماہ رو ویوز نہیں آ رہے، آپ کی وڈیوز ماہ رو ہی بار بار دیکھ کر ویوز لانے سے تو رہی، ویوز لانے کے لئے محنت اور علم چاہیے جو آپ نہیں چاہتے تو ماہ رو کیا کر سکتی

آپ کے چینلز، یوٹیوب کاٹھ کباڑ سمجھ کر کیوں آٹھا ٹھا کر پھینک رہا کبھی اپ نے سوچا، کیوںکہ وہ اس قابل نہیں ہوتے ہی کہ یوٹیوب جیسی بڑی ویب سائیٹ کی زینت بن سکیں دوسرے الفاظ میں یوٹیوب اب اپ کو اس قابل سمجھتا ہی نہیں کہ وہ آپ کو اپنا پارٹر بنائے۔ ایک طرف دنیا کی اتنی بڑی وڈیوشئیرنگ ویب سائیٹ اور دوسری طرف ہمارے گلے سڑے چینلزکب تک کوئی برداشت کرے

ہاں تو واپس آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف ” ہیش ٹیگز” کی طرف
2016 مئی میں یوٹیوب نے اعلان کیا کہ آپ میٹا ڈیٹا میں ” ہیش ٹیگز” کا استعمال کر سکتے
لیکن لیکن ۔۔
اس کو استعمال کرنے کے کچھ رولز بھی ہیں اگران رولز سے آپ نے پہلو تہی کی تو سمجھیں آپ وڈیو اور چینلز خطرے میں ہیں، یہ نہ ہو آپ کو پتہ ہی نہ چلے اور آپکا چینل اور وڈیو یوٹیوب کی چھر تلے آجائے
———————————————————————————-
اہم رولز کچھ اس طرح ہیں ان پر عمل کرنا ہے ورنہ یہ نہ کہنا بتایا نہیں تھا اور چینل آڑ گیا
———————————————————————————
ہیش ٹیگز، کو صرف ٹائیتل اور ڈسکرپشن میں استعمال کیا جا سکتا
ہیش ٹیگز کے درمیان سپس نہیں ہونی چاہیے جیسے #mahrooali ایک سہی ہیش ٹیگز ہے نہ کہ mahroo ali
اور دو، تین ہیش ٹیگز سے زیادہ استعمال نہ کریں اور تین، چار ہیش ٹیگز کو آخری حد سمجھیں گوگل 15 زیادہ سے ہیش ٹیگزاستعمال کرنے پر سب کو اگنور کر دیتا
مس لیڈنگ ہیش ٹیگز کا استمال ہرگز نہیں کرنا، ورنہ یوٹیوب کی آنکھ سب دیکھ رہی مطلب آپ کی وڈیو بلیوں کے بارے میں ہو اور ہیش ٹیگز بندروں کے بارے میں تو ایک وقت آئے گا جب آپ کا چینل، یوٹیوب کے قبرستان کی زینت بن جائے گا اور کتبہ پر لکھا ہوگا اس چینل کو مس لیڈنگ ہیش ٹیگزاستعمال کرنے کی وجہ پھانسی دے دی گئی ہے
گوگل ایک اور بات کہتا جسے دھیان میں رکھنے کی ضرورت ہے جو بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہوتی اوروہ اپنے چینلز ڈیلیٹ کرا بیٹھتے پھر کہتے ہمیں تو نے تو کیا بھی کچھ نہیں چینل کیوں ڈیلیٹ ہو گیا
وہ ہے ڈسکرپشن میں عام ٹیگز استعمال نہ کریں نہ ایک جملے یا لفظ کو بار بار دھرائیں
ایسا کوئی ہیش ٹیگ استعمال نہ کریں جس میں کسی کو ہراساں کیا جائے،، کسی کو ذلت آمیز دھمکی دی جائے، کسی کو بے نقاب کیاجائے ، یا ایک فرد یا گروہ کو کسی قسم کی دھمکی دی جائے
ایسا کوئی ہیش ٹیگ نہ بنائیں جس میں جنسی یا جنسی نوعیت موضوع پر بات کی گئی ہو یا جو جنسس جزبات کو ابھانے کا باعث بن سکتے، اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال نہ کریں
ٹرینڈنگ وڈیوز بنانے والوں کے لئے ایک ٹپ
———————————————
ٹرینڈنگ وڈیوز بنانے والے کہاں ہیں؟ او اتنے پیچھے کیوں بیٹھے ہو چپ کرکے آگے آؤ تمہارے لئے ایک کام کی بات ہے جب بھی کوئی ٹرینڈ سامنے آئے تو اس ٹرینڈ کے اثرات آپ کو ٹویٹر، انسٹاگرام،فیس بک پر نظر آتے اوراپ بھی اس وقت ٹرینڈنگ وڈیو بنا رہے ہوتے تو آپ ان ہیش ٹیگزکا فائدہ آٹھائیں اور انکو اپنی وڈیوزمیں استعمال کریں

ایسا کوئی ہیش ٹیگز استعمال نہ کریں جو افراد یا گروہوں کے خلاف تشدد یا نفرت کو فروغ دے. ایسے ہیش ٹیگز استعمال نہ کریں کن میں نسل پرست، صنفی امتیاز کا اظہار ہوتا ہو
—————————

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں