youtube tips and guideline for beginners 125

یوٹیوب پر کام کرنے سے پہلے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں

جب ہم کسی ٹاسک میں بار بار ناکام ہورہے ہوں تو ہمیں جو سب سے ضروری کام کرنا چاہیے وہ ہے اپنے بیسکس کی طرف لوٹنا چاہیے اور شروع سے اپنا چائزہ لینا چاہیے کہ ہم کہاں غلط ہو رہے اس طرح جب ہم بار بار یوٹیوب میں ناکام ہو رہے کبھی سٹرائیکس آ رہے تو کھی کاپی رائٹ کا پھندا ہمارے چینل کے گلے میں ” فٹ” کر دیا جاتا ان سے جان چھوٹتی تو یوٹیوب کی تلوار ایک ہی سسپینڈ کا وار کرتی اور کام ہی ” مکا ” دیتی تو ہمیں اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے کہ کہاں ہم غلط ہو رہے تو اگر میں اس بات کی وضاحت اس طرح کروں کہ اس گروپ میں ہونے والی ہر دوسری پوسٹ بتا رہی ہم نے یوٹیوب کے بارے میں کچھ خاص نہیں پڑھا یوٹیوب صرف یہ نہیں کہتا بس وڈیوز اپ لوڈ کرو بلکہ وہ ایک رولز کا ” پلندا ” بھی ساتھ دیتا ہے کہ اس کو بھی پڑھو جس پرہم نگاہ ڈالنا بھی گوارہ نہیں کرتے کچھ لوگوں کو بس کورس جمع کرنے کا شوق ہے شاید ہی کوئی ہو جس نے ان کورسسز کو جو وہ جمع کر رہے دیکھنے کی زحمت بھی کی ہو ورنہ ایسے سوالات نہ کرتے جو آج کل گروپ کی زینت بن رہے اسکے لئے ہمیں دوبارہ یوٹیوب کے بیسکس کے جانب لوٹنا پڑے گا
-آج میں جس اہم موضوع پر بات کرنے والی وہ ہر نئے اور پرانے یوٹیوبر کو ضرور پڑھنا چاہیے،اس میں آپ کے بہت سے کنسیپٹ کلیر ہونےوالے

سب سے پہلے کاپی رائیٹ کی بات کرتے ہیں، اگر یوٹیوب کی حد تک بات کریں تو کاپی رائٹ سے مراد اس مالک کے وہ مخصوص حقوق ہیں جو اسکو اسکی بنائی ہوئی چیز پر حاصل ہوتے ہیں یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں آپ یوٹیوب کی حد تک اس چیز کے مالک ہے جوآپ نے بنائی ہو جس میں امیج،وڈیویا آرٹیکل آتا ہے

اس کے لئے یوٹیوب آپ کو کوئی ایسے ڈاکومنٹس نہیں دیتا نہ کچھ لکھ کر دیتا ہے جس سے کہا جائے کہ آپ اس چیز کے مالک ہے لیکن وہ چیز آپ نے بنائی ہے اس لئے آپ خودبخود ہی اس کے مالک کہلاتے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسی سچویشن بھی آسکتی کہ آپ نے کوئی وڈیو بنائی لیکن ابھی انٹرنیٹ کی کسی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ نہیں کی اور کسی ذریعے ہے وہ کسی اور کے پاس پہنچ گئی اور اس نے اپ لوڈ کر دی یہ ایک مشکل سچویشن ہوگئ اور آپ کو ثبوت پیش کرنے ہوں گے کہ کہ یہ چیز آپ کی تھی اور کسی ذریعے سے دوسروں کے پاس پہنچ گئی اس بات کو ثابت کرنے کے لئے آپ کو عدالت کادروازہ کھٹکٹنا پڑے گا
لیکن آپ کی بنائی ہوئی وڈیو اگر کوئی اور کسی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیتا اور وہ ویب سائیٹ ویل ریپویڈ ہو تو آپ کے لئے کچھ آسانی پیدا ہو جاتی اور آپ آسانی سے ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ آپ کی بنائی ہوئی وڈیو ہے اور ان کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ اس وڈیو کو اپنے ڈیٹا سے ری موو کریں

واپس آتے ہیں یوٹیوب کی جانب جب ہم یوٹیوب پر اپنی وڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں تو یوٹیوب دو آپشن دیتا ہے، ایک کری ایٹو کامن لائسینس اور سٹنڈرڈ یوٹیوب لائسینس، یہاں سٹنڈرڈ یوٹیوب لائسینس سے مراد یہ لی جا سکتی ہے کہ آپ اس وڈیو کے مالک ہے اور یوٹیوب اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے رہا ہے اور اگر کوئی اس وڈیو کی گوگل کی کسی بھی سب ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرتا ہے تو یوٹیوب آپ کی ہر ممکن مددکرے گا کہ وہ آپ کے رائیٹس کی حفاظت کرے۔۔ اس طرح ہر بڑی سائیٹ اپنے یوزرز کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے اگر کوئی کسی اور سائیٹ کا ڈیٹا یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا جائے تو آصل مالک اس ویب کی مدد سے یوٹیوب سے وہ وڈیو ری موو کروا سکتا ہے
ایسے ہی اگر یوٹیوب کی وڈیو کسی یوٹیوب کے دوسرے چینل پر اپ لوڈ کر دی جائے تو یوٹیوب اصل مالک کی یوٹیوب مدد کرے گا اور دوسرے چینل سے وہ وڈیو ری موو ہو جائے گی
یہ تھا کاپی رائٹ کا کچھ تڈکرہ مزید آپ چاہیں تو اس لنک پر دیکھ سکتے
https://support.google.com/legal/answer/3463239?hl=en

اب آتے ہیں سٹرائیک کی جانب
جب بھی ہم کسی سائیٹ پر سائن اپ کرتے ہیں تو اس کے کچھ ٹرم آف سروسز ہوتے ہے کچھ رولز ہوتے ہیں جب بھی آپ ان رولز کو توڑیں گے تو وہ کمپنی اپنے رولز کے مطابق آپ کے خلاف ایکش لے گی یوٹیوب نے بھی اپنی ٹرم آف سروسسز میں لکھا ہے کہ جب بھی آپ یوٹیوب کے رولز کو توڑیں گے یا کمیونٹی گائیڈ لائن کے خلاف جائیں گے تو آپ کو سٹرائیک کا سامنا کرنا پڑے گا جب بھی آپ یوٹیوب کے رولز کے خلاف جائییںگے ایک سٹرائیک کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ تین بار ہوگا اور تیسری بارآپ کا اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا

پہلی سٹرائیک ایک قسم کی وارننگ ہوتی ہے اس سے آپ کے چینل کا کوئی فیچر ختم نہیں کیا جاتا

دوسری سٹرائیک پر آپ کے چینل کے کچھ فیجر کچھ دنوں کے لئے ختم کر دیئے جاتے جن میں تھم نیل آپ اپ لوڈ نہیں کرسکتے یا آپکی مونٹازئیشن اف ہو سکتی وغیرہ

تیسری سٹرائیک پر اپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا اور اکثر وہ چینلز بھی ساتھ بند ہو جاتے جو اس اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہیں

یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے اگر آپ کا چینل ٹرم آف سروسز کے یا کمیونیٹی گائیڈ لائین کے تحت ٹرمینٹ ہوتا ہے تو اس آپ کے تمام چینل جو اس کے ساتھ ختم ہو جاتے لیکن اگر
آپ کا چینل مینول ڈی ایم سی یا مینول کاپی رائٹ سٹرائیک پر ڈس ایبل ہوتا ہےتو باقی چینلز پراسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا
اس لئے پوری کوشش کرنی چاہیے کی یوٹیوب کی ٹرم آف سروسسز اور کمونیٹی گائیڈ لائن سے ہر ممکن بچا جائے تاکہ آپ کے دوسرے چینلز محفوظ رہ سکیں

سٹرائیک کی اقسام میں تین اہم اقسام ہیں
کنٹینٹ آئی ڈی سٹرائیک/کلیم – یہ ایک طرح کا تنازعہ ہوتا ہے
کونٹینٹ ائی ڈی کے ذریعے اگر کلیم آئے گا تو آپ کے لئے اتنا خاص مسئلہ نہیں لیکن اگر کونٹینٹ ائی ڈی کے ذریعے سٹرائیک آئے گا تو یہ آپ کے چیینل کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے
جیسے کنٹینٹ آئی ڈی سٹرائیک میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے، بلاک ورلڈ وائیڈ یا بلاک ان سم کرنٹڑیز کا کللیم آ سکتا ہے تو اپ کو اسکو سنجیدگی سے لینا ہوگا اس سے آپ کے اکاؤنٹ پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں اور آپ کا اکاونٹ بند بھی ہو سکتا ہے-

کمیونٹٹی گائیڈ لائین سٹرائیک – اس میں ایک کی جا سکتی ہے
ڈی ایم سی آے – مینوئل ٹیک ڈاؤن سٹرائیک -اس میں آپ ری ٹریک کر سکتے یا کاونٹر نوٹیفیکشن بھیج سکتے
کاپی رائیٹ بیسک کے بارے میں مزید آپ اس لنک پر دیکھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/2814000?hl=en

یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی کیا ہے
جب آپ کوئی بھی وڈیو یوٹیوب پراپ لوڈ کر رہے ہوتے تو یوٹیوب کنٹینٹ ائی سسٹم بھی اسی وقت کام کررہا ہوتا اور ا پکی وڈیو کا جائزہ لے رہا ہوتا کہ کیا اس وڈیو میں ان لوگوں کا کوئی میٹریل (آڈیو، وڈیو، لوگو، اور وڈیو پر ایک ائی ڈی جو مخصوص نمبر ہوتے ہے اس پر بھی ہو سکتا) تو شامل نہیں جن لوگوں نے یوٹیوب سے یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی لے رکھی ہے اگر اپ لوڈ کی گئی وڈیو میں کوئی چیز بھی یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی سے میچ کر جاتی تو پھر اس سسٹم کے تحت آپ کو مختلف قسم کی پینالٹیز کا سامنا ہو سکتا ہے
یوٹیوب کنٹینٹ، یوٹیوب کی جانب سے بنایا گیا ایسا سسٹم ہے جو کاپی رائیٹڈ میٹریل کی حفاظت کرتا ہے اور کوئی بھی اس میٹرئل وڈیو اور آڈیو وغیرہ کو یوٹیوب پر استعمال کرے تو اسکو مختلف قسم کے سٹرائیک بھیجتا ہے
فرض کریں آپ ایسی وڈیو اپ لوڈ کرتے جس میں کنٹینٹ آئی ڈی اونر کی وڈیو کا کچھ حصہ یا کچھ حصہ میوزک کا شامل ہوتا ہے تو کنٹینٹ آئی ڈی میچ ہو جاتی ہے پھر وہ آپ کو اس سسٹم کے تحت مختلف قسم سٹرائیک بھیج سکتے جس کا ذکر نیچے کیا گیا ہے

یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی کی اقسام

میچ تھریڈ پارٹی کنٹینٹ
اس میں یوٹیوب آپ کو ایک میج بھیجے گا جس میں کہا جائے گا کہ آپ کی وڈیو میں اس کمپنی کی وڈیو، آڈیو کا کچھ حصہ شامل ہے اس لئے یا تو وہ آپ کو ڈیلیٹ کرنا پڑے گا یا پھر آپ کے اشتہارات اس وڈیو پر نہیں چلیں گے بلکہ اس کمپنی کے اشتہار چلیں گے جسکا میٹریل آپ استعمال کر رہے اس طرح وہ ویوز بھی اسی کو ملتے جو اسکا آصل مالک ہوتا اس لئے اگر آپ کو اس وڈیو کی وجہ سے سبسکرائیبر مل رہے تو ٹھیک ہے آپ اسکو چینل میں رکھ سکتے ورنہ ڈیلٹ کر دنیا چاہیے اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ جانتے ہی یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی ایک آٹومیٹک سسٹم ہے جس میں انسانی عمل دخل کم ہوتا، اور اگر کبھی اصل مالک نے اپنی وڈیو آپ کے چینل پر دیکھ لی اور اسکا کا موڈ بدل جائے کہ آپ نے اس کی ؤڈیو کا کاٹ پیٹ کر حشر نشر کر کے اپنے چینل پر لگایا ہوا تو وہ آپ کو سٹرائیک بھی دے سکتا

بلاک ورلڈ وائیڈ یا بلاک ان سم کنٹریز
بلاک ورلڈ وائیڈ یا بلاک ان سم کنٹریز کو بھی آپ ایک قسم کا سٹرائیک ہی سمجھیں اور اگر اپ کے چینل میں یہ زیادہ ہو گئے تو یوٹیوب اس سیریس لے لے گا کیوں کہ ایک معنوں میں اپ یوٹیوب کے رولز کی خلاف ورزی کر رہےاور مسلسل خلاف ورزی پر آمادہ ہیں تو یوٹیوب آپ کو ای میل کرکے آپ کو مطلع کرتا ہے کہ آپ یوٹیوب والئیلش کی جانب روانہ ہیں اور اس میں یہ بھی لکھا ہوتا کہ کاپی رائیٹ کلیم ، تو ایسی صورت میں آپ کو کوئی بھی سٹرائیک آ سکتی اور چینل ٹرمینٹ بھی ہو سکتا اور پھر کمنیٹی گائیڈ لائن سٹرائیک کے بھی زیادہ چانس ہوتے اس لئے اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے

بلاک سم کرنٹریز
بلاک سم کرنٹریز کی میل یوٹیوب کی جانب سے آنے پر بھی وہی باتیں لاگو ہوں گی جو اوپر “بلاک ورلڈ وائیڈ” کے ییراگراف میں بتا چکی

ریونیو شئیرڈ
اس میں میچ تھرڈ پارٹی کنٹینٹ بھی آ سکتا جیسے آپ نے کسی کی وڈیو سے کچھ حصہ اٹھا لیا اور اس کے مالک نے اس وڈیو میں یہ بات رکھی ہو کہ اگر کوئی اس وڈیو کا کچھ حصہ بھی استعمال کرے گا تو اسکو کوئی سٹرائیک نہیں آئے گا لیکن اس وڈیو سے جو ارننگ ہوگئ اس میں اصل مالک کو بھی حصہ ملے گا، ریویونیو شئیرڈ زیادہ تر سانگز یا گانوں پر آتا ہے

ناٹ الیجیبل فار مونٹائزیشن
اکثر ہم دیکھتے ہیں ہماری وڈیوز کے ساتھ لکھا آ جاتا ناٹ الیجیبل فار مونٹائزیشن اس کی وجہ یہ ہوتی ہے، یوٹیوب کے بوٹ سسٹم جب یہ فیصلہ کرنے میں ناکام ہوتے ہیں کہ اس وڈیو کا کنٹینٹ مونیٹائیز ہونا چاہیئے یا نہیں تو ایسا لکھا ہو آ جاتا، اس کو ختم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ، ایک طرح کا یہ ہے کہ یوٹیوب کو فیڈبیک بھیجا جائے اور بتایا جائے کہ میری وڈیو میں ایسا کوئی مواد نہیں جس کی وجہ سے اس وڈیو کو مونیٹائیز ہونے سے روکا جائے فیڈ بیک اور ہیلپ کے لنک وڈیو کے پیچ کے سب سے نیچے لکھے ہوئے میں گے فیڈ بیک میں اپ نے وڈیو کا لنک دینا اور بتانا کہ میری اپنی وڈیو ہے اور اسکو کوئی خیراخلاقی اور غیر قانونی مواد نہیں ہے، کچھ لوگ اس کو ختم کرنے کے لئے سیو از کرکےاسکی کاپی بناتی اور پبلش کرتے یا کچھ تھم نیل چینچ کرتے یا پرائیوٹ کرکے دوبارہ بللش کرتے اس سے وقتی طورپ تو ٹھیک ہو جاتی وڈیو لیکن پھر چانس ہتا کہ آیسا دوبارہ ہو جائے اس لئے اسکو یوٹیوب ٹیم سے پاس کروانا چاہیے
وڈیو ناٹ ایڈورٹائزر فرینڈلی وغیرہ
اسی آتومیٹک سسٹم یا بوٹس، روبوٹس کے تحت آپ کو محصول ہوتے ہیں
یوٹیوب کنٹینٹ آئی ڈی ہر ایک کو نہیں دی جاتی اس کے لئے یوٹیوب کا ایک مخصوص کریٹیریا ہے
کنٹینٹ آئی کللیم کے بارے میں آپ مزید یہاں دیکھ سکتے
https://support.google.com/youtube/answer/6013276?hl=en

کچھ وڈیوز اور یوٹیوب سپورٹ فارمز دیکھنے کے بعد لکھا ہے اور جلدی میں لکھا ہے اگر کہیں ہوئی چیز رہ گئی ہو یا غلطی ہو گئی ہو تو مطلع کریں تاکہ ٹھیک کرلوں

دوسرا حصہ

میچ تھرڈ پارٹی کنٹینٹ، بلاک ورلڈ وائیڈ، بلاک ان سم کنٹریز، ریوینیوشئیریڈ اگر یہ آپ کی وڈیوز پر آتے ہیں اور آپ کہتے ہیں یہ غلط ہے ایسا نہیں ہے اور آپ اسکو ری موو کروانا چاہتے ہیں تو اسکا ایک طریقہ کار ہے جو آگے بتایا جائے گا

اب آتے ہیں کمونیٹی گائیڈ لائن
کمونیٹی گائیڈ لائن سٹرئیک دو طرح سے آتی ہے ایک یوٹیوب کے آتو میٹک سسٹم یا بوٹس سے یا آپ کی وڈیو کو کوئی ری پورٹ کرے یہ نہیں کہ ہزروں ویوز سے دو چار لوگ ری پورٹ کریں اور آپ کی وڈیو پر یوٹیوب ایکشن لے لے اس کے لئے زیادہ سے زیادہ ری پورٹ کی جائے اور اس پر ان تمام ری پورٹس کے وجوہات ایک دوسرے سے ملتی ہوں تب جا کر یوٹیوب ایکش لے گا
اگر آپ ویڈیو کو ریورٹ کرنے کے لئے ری پورٹ پر کلک کریں تو آپ کے سامنے بہت سے آپشنز آئیں گے پہلے آپشن سیکسچول کنٹینٹ ہے اس کی بھی دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک حصے کی یوٹیوب اجازت دیتا ہے لیکن اس پر ایج رسٹریکشن لگانی پڑتی ہے اور اس پر مونوٹائیزیش آن نہیں ہوتی اور اس کو ناٹ ایڈورٹائیزر فرینڈلی کے کے سیکشن میں میں ڈالا جائے گا
دوسری آپشن سیکچوئل کنٹینٹ کی یہ ہے کہ وہ تعلیمی مقصد کے لئے ہو
اس کے بعد اسی لسٹ میں دوسری آپشن ہے ” وائلنٹ” اس میں اسی وڈیوز آئیں جن میں تششدد دکھایا گیا ہو، جیسے دولوگ آپس میں لڑ رہے، کوئی کار ایکسیڈنٹ، کسی کی موت لائیو، اگر یہ اگر اس کی اجازت بھی ہے تو وہ یا تو ایج رسٹریکشن یا پھر تعلیمی مقصد کے لئے لیکن اگر آپ تعلمی مقسد کے لئے دکھا رہے تو اس کے لئے بھی آپ کو کچھ لکھنا ہوگا اور کچھ بتانا ہوگا ککہ واقعی آپ کا اصل مقصد یہی ہے
اس کے بعد نفرت انگزیز یا ہیٹ فل کی آپشن نظر آئے گی یہ کس قسم کا بھی ہو سکتا جیسے مذھبی، سیاسی وغیرہ یا کسی عام آدمی کے بارے میں بھی نفرت انگیز ری مارکس بھی اسی زمرے میں آتا اس کے علاوہ ہارم فل ڈینجر ایکٹس یا وہ ایکشن جن سے خطرات پوشیدہ ہوں آپ نے دیکھا ہوگا کچھ وڈیو کے شروع میں لکھا آتا ،کہ یہ ایکشنز آپ نے گھر میں ٹری نہیں کرنے اسکا مطلب ہے انہوں نے اس لئے لکھا کہ یہ صرف تعلیمی مقصد کے لئے ویڈیوز ہیں ( حالانکہ ان کا مقصد یہ ہوتا نہیں لیکن یوٹیوب تعلیمی آپشن کی کمزوری سے فائدہ آٹھایا جا رہا ہوتا اس کے علاوہ ایسا کوئی اقدام جو کسی کو کہا جائے کہ ایسا خطرناک ایکشن کرو بھی یوٹیوب اجازت نہیں دیتا اس کے علاوہ ڈرگرزکا استعمال خریدنا، بیچنا وغیرہ دکھانا بھی منع ہے اس کے علاوہ چائلڈ ابئیوزکی بھی یوٹیوب اجازت نہیں دیتا اس میں وہ سب کچھ بھی آ جاتا ہے جوایسا جانداز جس میں اپنے بچاؤ کی صلاحیت نہ ہو اور اس کو ظلم دکھایاجا رہا ہو جانداز میں انسان حیوان اور پرندے سب آتے ہیں ان پر ظلم کی وڈیوز دکھانے کو یوٹیوب اجازت نہیں دیتا ( اگر ایسا ہو رہا تو وڈیو آپ کو ری پورٹ کرتے وقت اس کے سینکنڈز اور منٹس اس وڈیو کو ری پورٹ کرتے وقت بتائے جا سکتے)
پھر آتا ہے سپیم یا مس لیڈنگ ڈیٹا یہ بہت اہم سیکشن ہے اور ہمار ے بہت سے اکاؤنٹ اور چینلز کے بعد ہونے کی یہی وجہ ہے اس میں میٹا ڈیٹا میں سمجھ لیں جھوٹ بولا جاتا اور وہ کچھ وڈیو میں نہیں ہوتا جو آ پ نے ٹائیٹل، ٹیگز، ڈسکرپشن میں بتایا ہوتا
اس کے علاوہ تھم نیل کچھ اور ہے اور وڈیو کچھ اور ہے تو یہ بھی مس لیڈنگ میں آ جاتی ہے اس لئے ٹیگز ری لیتڈ رکھیں، ٹیگز کی سٹفنگ نہ کرین، ڈس کرپشن میں ڈیگز استعمال نہ کریں مس لیڈنگ میں ” ماس ایڈورٹائیزنگ ” بھی آ جاتی ہے اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو وڈیو ری پورٹ پو سکتی اور آپ کو کاپی رائیٹ سٹرائیک آ سکتا ہے۔اس لئے کوشش کریں ایڈز 2 سے تین منٹ تک کے بعد وڈیو میں لکھائیں 3 منٹ زیادہ بہتر رہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

  • sohaibahmadu

    شکریہ ! مفید معلومات کیلئے

    • Urdu Ghar

      اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرتے رہیں تاکہ ہم مزید بہتر لکھ سکیں اور اپنے دوستوں کو ویب سائیٹ پر لانا نہ بھولیں آپ کا شکریہ