Shahid Afridi Book Game Changerwikipedia 114

شاہد آفریدی کی کتاب “گیم چینجر” میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر میں گرما گرم انکشافات کئے گئے ہیں شاہد آفریدی نے اپنا کئیریر 1997 میں شروع کیا اور 2016 تک پاکستان کی نمائندگی کی

شاہد خان آفریدی اپنی کتاب میں کہتے ہیں، وقار یونس اوسط درجے کے کپتان تھے اور خوفناک کوچ تھے وقار یونس کوچ بنے تو ہر کام میں مداخلت کی وہ درمیانے درجے کے نگران تھے اس لئے ان سے اختلافات تھے انہوں نے میرے خلاف لابنگ کی انہوں نے اس کتاب میں وسیم اور وقار یونس کے اختلافات کے بارے میں بھی بہت کچھ لکھا
انہوں نے کہا جاوید میانداد بھی مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے انہیں میرے بیٹنگ سٹائل سے نفرت تھی، چنائے ٹیسٹ سے پہلے بیٹنگ پریکٹس نہ کرنے دی گئی جاوید میانداد کھلاڑی بڑے لیکن آدمی چھوٹے ہیں، لیکن جب میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو جاوید میانداد نے مجھے کہا کہ پريزينٹيشن تقريب میں میری تعریف کرے
شاہد آفریدی نے کتاب میں انکشاف کیا جب وہ پہلا ون ڈے کھیلے توانکی عمر 16 نہیں 19 سال تھی
شاہد آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ کے تنازعہ کے بارے میں بھی انکشافات کئے جن کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں پہلے سے جاننے تھے مظہر مجید نے فون مرمت کيلئے لندن میں ایک دکان پر دیاتھا جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کوکیے گئے پیغامات ملےاس کے باوجود کرکٹ منیجمنٹ نے کوئی اقدامات نہیں کئے
کتاب کے مطابق عامر، آصف اور سلمان پر عبدالرزاق نے بھی شک کا اظہار کیا تھا یہ سب دیکھتے ہوئے انہوں نے لارڈز میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا
شعیب ملک برے لوگوں سے برے مشورے لیتا تھا، شعیب ملک کے بارے میں انکا خیال تھا کہ وہ کپتانی کے لئے بہتر نہیں تھے اور وہ ایک ناتجربہ کار اور کمزور کپتان تھے انکے مطابق شعیب ملک کو کپتان اور سلمان بٹ کو نائپ کپتان بنانا ایک غلط فیصلہ تھا
آنجہانی باب وولمر کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ میری حوصلہ افرائی کرتے تھے
دوسری جانب شاہد آفریدی نے میڈیا میں آنے والے انکشافات کے بارے میں کہا میڈیا نے کچھ باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے میں نے صرف تنقید نہیں کہ اپنے سٹار کھلاڑیوں کے بارے میں اچھے کلمات بھی لکھے ہیں
شاہد آفریدی کی سوانح حیات سوانح حیات (کتاب ) گیم چینجر کی تقریب رونمائی 4 مئی کو کراچی میں ہوگی

مزید پڑھیں  وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں